اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                The Traducer-104 سورت الھمزۃ      Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ
آسان اُردو افسوس (برائی) ہے ہر الزام تراش اور پیٹھ کے پیچھے بات کرنے والے کے لیے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا (اور) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو۔
ابو الاعلی مودودی تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے
احمد رضا خان خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے
احمد علی ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے
فتح جالندھری ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
طاہر القادری ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو (روبرو) طعنہ زنی کرنے والا ہے (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے،
علامہ جوادی تباہی اور بربادی ہے ہر طعنہ زن اور چغلخور کے لئے
ایم جوناگڑھی بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو
حسین نجفی تباہی ہے ہر اس شخص کیلئے جو (رُوبرُو) طعن و تشنیع کرنے والا (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Woe Unto every slanderer, traducer,
M.M.Pickthall: Woe unto every slandering traducer,
Saheeh International: Woe to every scorner and mocker
Shakir: Woe to every slanderer, defamer,
Yusuf Ali: Woe to every (kind of) scandal-monger and-backbiter,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا
علمی ایت