روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَفَتَطْمَعُوْنَ اَنْ یُّؤْمِنُوْا لَكُمْ وَ قَدْ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ | کیا تمہیں (یعنی ایمان والو) اُمید ہے کہ وہ (بنی اسرائیل) تمہارے لیے ایمان لائیں گے | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:75 |
| ١ۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ | او ر ہمیں اُمید ہے کہ ہمار ا رب ہمیں نیک (صالحین) لوگوں کے ساتھ(جنت میں) داخل کر دے گا؟ | عیسایوں کے بارے | 5:84 |
| لَمْ یَدْخُلُوْهَا وَ هُمْ یَطْمَعُوْنَ | وہ ابھی اس (جنت) میں داخل نہیں ہوئے مگر وہ اُمید رکھتے ہیں | قیامت کے دن | 7:45 |
| وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١ؕ | ، اور اُس (اللہ) کو (اس کے) خوف اور (اس کی رحمت کی) اُمید سے پکارا کرو | محکم آیت | 7:55 |
| هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا | وہی ہے جو تمہیں بجلی کی چمک خوف اور اُمید سے دکھاتا ہے، | شان باری تعالی | 13:12 |
| اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَ | بے شک! ہمیں اُمید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ ہمیں معاف کر دے گا (کیوں) کہ ہم ایمان لانے والوں میں سے پہلے ہیں | موسی ؑ اور فرعون | 26:51 |
| وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ | اور جو مجھے امید ہے،کہ حساب کتاب کے دن میری غلطی (خطاء) مجھے معاف کر دے گا | ابراہیم ؑ کے بارے | 26:82 |
| وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا | ور اُسی کی نشانیوں میں سے ہے: کہ وہ تمہیں آسمانی بجلی کو خوف اور ایک اُمید کے طور پر دکھاتا ہے | اللہ کی نشانیاں | 30:24 |
| یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ | وہ اپنے رب کوخوف اور اُمید سے پکارتے ہیں اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں | اللہ کی آیات پر ایمان | 32:16 |
| اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ | اگر تم اللہ سے ڈرتی ہو، تو پھربات کی نرم نہ بنو،پھر لالچ کر لے وہ(شخص) جس کے دل میں بیماری ہو | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 33:32 |
| اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ | کیا اُن (لوگوں)میں سے ہر انسان طمع (خواہش) رکھتا ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل ہو جائے گا؟ | ایک سوال | 70:38 |
| ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ | پھر بھی وہ لالچ کرتا ہے کہ میں اُس کو اور دوں | انسان کو | 74:15 |