اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-82 ایت نمبر

وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ
آسان اُردو اور جو مجھے امید ہے،کہ حساب کتاب کے دن میری غلطی (خطاء) مجھے معاف کر دے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جس سے میں یہ امید لگائے ہوئے ہوں کہ وہ حساب و کتاب کے دن میری خطا بخش دے گا۔
ابو الاعلی مودودی اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا"
احمد رضا خان اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا
احمد علی اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا
فتح جالندھری اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا
طاہر القادری اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گا،
علامہ جوادی اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے
ایم جوناگڑھی اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا
حسین نجفی اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ جزا و سزا کے دن میری خطا معاف کر دے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: And He Who, long, shall forgive me my faults, on the Day of Requital.
M.M.Pickthall: And Who, I ardently hope, will forgive me my sin on the Day of Judgment.
Saheeh International: And who I aspire that He will forgive me my sin on the Day of Recompense."
Shakir: And Who, I hope, will forgive me my mistakes on the day of judgment.
Yusuf Ali: "And who, I hope, will forgive me my faults on the day of Judgment.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
رب العالمین کی تشریح اور وضاعت