اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-83 ایت نمبر

رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ
آسان اُردو میرے رب! مجھے حکمت (عقل) عطا فرما. اور مجھے نیک لوگوں سے جوڑ (ملا)دے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی میرے پروردگار ! مجھے حکمت عطا فرما، اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرمالے۔
ابو الاعلی مودودی (اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا
احمد رضا خان اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیں
احمد علی اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکیوں کے ساتھ شامل کر
فتح جالندھری اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر
طاہر القادری اے میرے رب! مجھے علم و عمل میں کمال عطا فرما اور مجھے اپنے قربِ خاص کے سزاواروں میں شامل فرما لے،
علامہ جوادی خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے
ایم جوناگڑھی اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے
حسین نجفی اے میرے پروردگار! مجھے (علم و حکمت) عطا فرما۔ اور مجھے نیکوکاروں میں شامل فرما۔
=========================================
M.Daryabadi: My Lord! bestow on me wisdom and join me with the righteous.
M.M.Pickthall: My Lord! Vouchsafe me wisdom and unite me to the righteous.
Saheeh International: [And he said], "My Lord, grant me authority and join me with the righteous.
Shakir: My Lord: Grant me wisdom, and join me with the good
Yusuf Ali: "O my Lord! bestow wisdom on me, and join me with the righteous;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
حضرت ابراہیمؑ کی دعا