Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-45 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ كٰفِرُوْنَۘ |
| آسان اُردو | جو( لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اُس (اللہ کی راہ) کو خراب (ٹیڑھا) چاہتے تھے اور وہ آخرت سے کفر(انکار) کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے تھے، اور اس میں ٹیڑھ نکالنا چاہتے تھے، اور جو آخرت کا بالکل انکار کیا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے منکر تھے" |
| احمد رضا خان | جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اسے کجی چاہتے ہیں اور آخرت کا انکار رکھتے ہیں، |
| احمد علی | جو الله کی راہ سے روکتے تھے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور وہ آخرت کے منکر تھے |
| فتح جالندھری | جو خدا کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے |
| طاہر القادری | (یہ وہی ہیں) جو (لوگوں کو) اﷲ کی راہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے اور وہ آخرت کا انکار کرنے والے تھے، |
| علامہ جوادی | جو راہ هخدا سے روکتے تھے اور اس میں کجی پیدا کیا کرتے تھے اور آخرت کے منکر تھے |
| ایم جوناگڑھی | جو اللہ کی راه سے اعراض کرتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے اور وه لوگ آخرت کے بھی منکر تھے |
| حسین نجفی | جو اللہ کے راہ سے (لوگوں کو) روکتے رہے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے رہے ہیں۔ اور وہ آخرت کا انکار کرتے رہے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Those who turned away from the way of Allah and would seek to render it crooked and in the Herafter they were disbelievers. |
| M.M.Pickthall: | Who debar (men) from the path of Allah and would have it crooked, and who are disbelievers in the Last Day. |
| Saheeh International: | Who averted [people] from the way of Allah and sought to make it [seem] deviant while they were, concerning the Hereafter, disbelievers. |
| Shakir: | Who hinder (people) from Allah's way and seek to make it crooked, and they are disbelievers in the hereafter. |
| Yusuf Ali: | "Those who would hinder (men) from the path of Allah and would seek in it something crooked: they were those who denied the Hereafter." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اہل جنت کے بارے میں ہے جو وہ وہاں باتیں کریں گے
مستقبل کی بات یعنی مرنے کے بعد دوسری زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے
٭یہ ظالم(نافرمانبردار) لوگوں کی نشانیاں ہیں یعنی وہ دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں، اللہ کی راہ کی خراب کرناچاہتے ہیںاور آخرت سے انکار کرتے ہیں