|
وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِمَۤا اُنْزِلَ اِلَيۡكَ
|
اور جو ایمان رکھتے ہیں اُس (قرآن) پر جو آپ ﷺ کی طرف نازل کیا گیا ہے
|
پچھلی آیت کے تسلسل میں متقین کا وصف ۔۔ نازل کیا گیا
|
2:4
|
|
وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ
|
اور آسمان سے پانی نازل کیا پھر اُس (پانی) سے پھل نکالے تمہارے لیے رزق ہے
|
تمام لوگوں کے بارے میں
|
2:22
|
|
وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا
|
اور اگر تم شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے (رسول) پر نازل (قرآن) کیا ہے
|
قرآن کے متعلق
|
2:23
|
|
وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ
|
اور ایمان لاﺅاُس پر جو میں نے نازل کیا تصدیق کرتے ہوئے جو تمہارے پاس ہے
|
بنی اسرائیل کو حکم
|
2:41
|
|
وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ
|
اور ہم (اللہ)نے تم پر سفید بادل کا سایہ کیا اورہم نے تم پر من و سلوی نازل کیا
|
قوم موسی کو یاد دہانی
|
2:57
|
|
فَاَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ۠
|
پھر ہم نے نازل کیا اُن پرجو ظلم کرتے تھے آسمان سے عذاب کیوں کہ وہ فسق کرتے تھے
|
قوم موسی کو حکم
|
2:59
|
|
بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ اَنْ یَّكْفُرُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْیًا
|
بُرائی ہی ہے جس سے وہ اپنی جانوں کو بیچتے ہیں: کہ وہ کفرکریں اُس سے جو اللہ نے نازل کیا ہے بغض سے
|
بنی اسرائیل اور قرآن
|
2:90
|
|
اَنْ یُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ۔۔۔
|
کہ اللہ اپنے فضل میں سے نازل کرے اُس پر جس کو وہ اپنے بندوں میں سے چاہے
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:90
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ ؕ ....
|
اور جب اُن (بنی اسرائیل )سے کہا جاتا ہے: کہ ایمان لاﺅ اُس پر جو اﷲنے (قرآن) نازل کیاہے.....
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:91
|
|
قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ یَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَآءَهٗ١ۗؕ...
|
وہ کہتے ہیں: ہم تو ایمان رکھتے ہیں اُس پر جو ہم پر نازل کیا گیا ہے اور وہ کفر کرتے ہیں اُس سے جو اُس کے بعد آیا
|
بنی اسرائیل کے بارے
|
2:91
|
|
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلْبِكَ بِاِذْنِ اللّٰهِ
|
(آپؐ) کہیں : کون جبرئیل ؑ کا ایک دشمن ہے! پھر بے شک وہی ہے، اُس نے
|
ایک سوال ہے ، اور قرآن کے اوصاف
|
2:97
|
|
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۚ وَ مَا یَكْفُرُ بِهَاۤ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ
|
اوربے شک ہم (اللہ)نے آپ ؐ کی طرف واضح آیات نازل کی ہیں،
|
منفرد ایت
|
2:99
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَیْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَ١ؕ
|
جو دو فرشتوں ، ہاروت اور ماروت ، پر بابل (کے مقام) پر نازل کیا گیا تھا،
|
جادو کے بارے
|
2:102
|
|
اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ
|
کہ تمہارے رب کی طرف سے تم (مسلمانوں) پرخیر(اچھی چیز) نازل کی جائے
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:105
|
|
|
|
|
:
|
|
قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ....
|
( ایمان لانے والو) کہو: ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو ( یعنی قرآن) ہماری طرف نازل کیا گیا اور جو (یعنی قرآن سے پہلے) ابراہیمؐ اوراسماعیل ؑ، اسحاق ؑاور یعقوبؑ اور قبیلوں (اسباط) کی طرف نازل کیا گیا تھا
|
ایمان والوں کو حکم
|
2:136
|
|
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ
|
رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا، (جو) لوگوں کے لیے ہدایت اور ہدایت سے صاف ثبوت اور الفرقان ہے
|
رمضان کا مہینہ اور قران کے تین نام
|
2:185
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اور پانی جو اللہ آسمانوں سے نازل کرتاہے پھر اُس(پانی) سے زمین کو اُس کی موت کے بعدزندہ کرنے
|
منفرد ایت
|
2:164
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَاۤ اَلْفَیْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ
|
اور جب اُن ( لوگوں) کو کہا جاتا ہے: پیروی کرو جو اللہ نے (قرآن) نازل کیا ہے ، وہ کہتے ہیں: نہیں(بلکہ)ہم تو اُس کی پیروی کرتے ہیں جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کیا!
|
منفرد ایت۔ اللہ کی ہدایت اور باپ دادا کی روایات
|
2:170
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ الْكِتٰبِ
|
بے شک! جو لوگ چھپاتے ہیں جو اللہ نے کتاب سے نازل کیا ہے
|
کتاب الہی کا علم چھپانا
|
2:174
|
|
وَ اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِیَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ فِیْمَا اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ
|
اور ان (انبیاء) کے ساتھ سچائی سے کتاب نازل کی تاکہ یہ ( کتاب) لوگوں کے درمیان اُس میں فیصلہ کرے جس (معاملے)میں وہ(لوگ) اختلاف کرتے تھے
|
منفرد ایت
|
2:213
|
|
وَّ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مَاۤ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ وَ الْحِكْمَةِ یَعِظُكُمْ بِهٖ١ؕ
|
اور اپنے پر اللہ کی نعمت کو یاد رکھو اور جو کچھ اُس نے تم پر کتاب اور حکمت سے نازل کیا ہے اُن سے وہ(اللہ) تمہیں نصیحت کرتا ہے
|
طلاق کے بارے میں
|
2:231
|
|
مِنْ قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ١ؕ۬
|
اس سے پہلے، لوگوں کے لیے ہدایت تھیں؛ اور نیکی اور بدی کو جانچنے والا معیار (الفرقان، قرآن) بھی نازل کیا ہے
|
تورات اور انجیل
|
3:4
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِی الْكِتٰبِ١ۙ
|
بے شک جو لوگ چھپاتے ہیں جو ہم نے ثبوتوں اور ہدایت سے نازل کیا اس کے بعد کہ ہم نے اُس (ہدایت ) کو لوگوں کیلیے کتاب میں واضح بھی کر دیا ہے
|
منفرد ایت
|
2:159
|
|
مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ لَا الْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ....
|
نہ ہی اہلِ کتاب میں سے کفر کرنے والے اور نہ ہی مشرکین چاہتے ہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے تم (مسلمانوں) پرخیر(اچھی چیز) نازل کی جائے....
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:105
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ١ؕ
|
وہ کیوں کہ اللہ نے کتاب کو سچائی سے نازل کیا ہے
|
کتاب الہی کا علم چھپانا
|
2:176
|
|
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ
|
رسولؐ بھی ایمان لایا جو کچھ اس کی طرف ، اسکے رب کی طرف سے (قرآن) نازل ہوا اور مومنین بھی ( ایمان لائے)
|
نازل ہوے پر ایمان
|
2:285
|
|
نَزَّلَ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ اَنْزَلَ التَّوْرٰةَ وَ الْاِنْجِیْلَۙ
|
اُس(اللہ) نے آپؐ پر کتاب سچائی سے نازل کی ہے تصدیق کرتے ہوئے جو اس سے پہلے (کتابیں) تھیں، اور اُس نے تورات اور انجیل کو بھی نازل کیا تھا
|
شان الہی
|
3:3
|
|
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ مِنْهُ اٰیٰتٌ مُّحْكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌ١ؕ
|
وہی ہے جس نے آپؐ پر کتاب نازل کی ہے اس سے واضح( محکم) آیات (احکامات) ہیں وہ (واضح آیات) کتاب کی ماں (یعنی اساس ،بنیاد ) ہیں اور دوسری متشابہ (غیرواضح یا ملتی جلتی ایات) ہیں
|
دو طرح کی آیات
|
3:7
|
|
رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ
|
ہمارے رب! جو تو نے نازل کیا ہے ہم اُس پر ایمان لاتے ہیں
|
عیسی کا پیغام
|
3:53
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَتِ التَّوْرٰةُ وَ الْاِنْجِیْلُ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
|
اور نہیں نازل کی گئیں تھیں تورات اور انجیل ماسوائے کہ اُس(ابراہیم) کے بعد ہی ؟ کیا پھربھی تمہیں عقل نہیں ہے؟
|
اہل کتاب اور ابراہیم
|
3:65
|
|
اُنْزِلَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا۔۔۔۔
|
جو نازل کیا گیا ہے اُن پر جو ایمان لائے ہیں ۔۔۔۔۔
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:72
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ
|
اور جو نازل ہوا حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ اور حضرت اسحاقؑ اور حضرت یعقوب ؑ اور اسباط (قبیلوں) پر
|
ایمان کا بیان
|
3:84
|
|
اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسْرَآءِیْلُ عَلٰى نَفْسِهٖ مِنْ قَبْلِ اَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرٰةُ١ؕ
|
، ماسوائے جو اسرائیل نے اپنی جان پر حرام کر لیا تھا اس سے پہلے کہ تورات نازل کی گئی تھی
|
بنی اسرائیل اور حلال حرام
|
3:93
|
|
بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُنْزَلِیْنَؕ
|
تین ہزار نازل ہوتے ہوئے فرشتوں سے ؟
|
جنگ اُحد
|
3:124
|
|
بِمَاۤ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا١ۚ
|
اس وجہ سے جو وہ اللہ سے شرک کرتے ہیں جس کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی گی ہے
|
کافرین کے بارے
|
3:151
|
|
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً
|
پھر اُس (اللہ) نے تم پر غم کے بعد سکون (امن ) نازل کیا
|
جنگ احد
|
3:154
|
|
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ
|
وہ ان(جنتوں) میں ہمیشہ رہیں گے اللہ کی طرف سے ایک خوش آمدید (کا تحفہ) ہے
|
کفر اور تقوی کا موازنہ
|
3:198
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰهِ١ۙ
|
اور جو تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو اُن کی طرف نازل کیا گیا تھا پر ایمان رکھتے ہیں ، اللہ کے لیے ہی عاجز (یعنی جھکنے والے) ہیں
|
اہل کتاب میں سے
|
3:199
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اٰمِنُوْا بِمَا نَزَّلْنَا
|
اے لوگو جن کو کتاب دی گئی ہے: ایمان لاﺅ اُس پرجو ہم نے (قرآن) نازل کیا ہے
|
اہل کتاب کو حکم
|
4:47
|
|
اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
|
کہ وہ اس(قرآن) پر جو آپؐ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور جو آپؐ سے قبل نازل کیا گیا تھا ایمان رکھتے ہیں
|
منفرد آیت
|
4:60
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ
|
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے: آﺅ اُس کی طرف جو اللہ نے نازل کیا ہے اور رسولؐ کی طرف
|
منفرد آیت
|
4:61
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ
|
بے شک! ہم نے آپؐ کی طرف کتاب سچائی کے ساتھ نازل کی ہے
|
منفرد آیت
|
4:105
|
|
وَ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ
|
اور اللہ نے آپؐ پر کتاب اور حکمت (عقل) نازل کی ہے
|
منفرد آیت
|
4:113
|
|
الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ١ؕ
|
جو اُس نے اپنے رسولؐ پر نازل کی ،اور اُس کتاب پر جو اُس نے اس سے پہلے نازل کی ایمان لاﺅ
|
منفرد و محکم ایت
|
4:136
|
|
الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ١ؕ
|
جو اُس نے اپنے رسولؐ پر نازل کی ،اور اُس کتاب پر جو اُس نے اس سے پہلے نازل کی ایمان لاﺅ
|
منفرد و محکم ایت
|
4:136
|
|
وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَیْكُمْ فِی الْكِتٰبِ
|
اوراُس (اللہ) نے تم (مسلمانوں) پر کتاب میں نازل کر دیا ہے
|
اللہ کی آیات کا مذاق
|
4:140
|
|
اَنْ تُنَزِّلَ عَلَیْهِمْ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ
|
کہ آپؐ آسمان سے ایک (حقیقی) کتاب اُن پر نازل کرواہیں
|
اہل کتاب کا سوال
|
4:153
|
|
یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
|
وہ ایمان رکھتے ہیں اُس پرجو(قرآن) آپؐ کی طرف نازل کیا گیا ہے ،اور جو آپؐ سے پہلے نازل کیا گیا تھا،
|
اہل کتاب کے بارے
|
4:162
|
|
لٰكِنِ اللّٰهُ یَشْهَدُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اِلَیْكَ اَنْزَلَهٗ بِعِلْمِهٖ١ۚ
|
لیکن اللہ (خود) گواہی دیتا ہے اُس کی جو آپؐ کی طرف نازل (قرآن) کیا گیا ہے؛(کہ) اُس (اللہ) نے اس (قرآن) کو اپنے علم سے نازل کیا ہے
|
منفرد آیت
|
4:166
|
|
وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا
|
ور ہم نے تمہاری طرف ایک واضح نور (قرآن) نازل کیا ہے
|
منفرد آیت قران
|
4:174
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰةَ فِیْهَا هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۚ
|
بے شک! ہم نے تورات نازل کی اُس میں ہدایت اور نور (الہی) ہے،
|
تورات
|
5:44
|
|
وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ
|
اور جو (انسان) اُس سے فیصلہ نہیں کرتا جو اللہ نے نازل (کتاب) کی ہو
|
تورات
|
5:44
|
|
وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰہ
|
اور جو (انسان) اُس سے فیصلہ نہیں کرتا جو اللہ نے نازل (کتاب) کی ہو
|
تورات
|
5:45
|
|
وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِ١ؕ
|
اور اہلِ انجیل ( اپنے) فیصلے کریں اُس سے جو اللہ نے اس(کتاب) میں نازل کیا ہے
|
انجیل
|
5:47
|
|
١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰہ
|
اور جو (انسان) اُس سے فیصلہ نہیں کرتا جو اللہ نے نازل (کتاب) کی ہو:
|
انجیل
|
5:47
|
|
وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ
|
اور ہم نے آپؐ کی طرف کتاب سچائی سے نازل کی ہے
|
قرآن
|
5:48
|
|
فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ
|
چنانچہ آپؐ اُن (اہل کتاب)کے درمیان فیصلہ کریں اُس سے جو اللہ نے (قرآن) نازل کیاہے
|
قرآن
|
5:48
|
|
وَ اَنِ احْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰہ
|
ور کہ آپؐ ان (اہل کتاب)کے درمیان فیصلہ کریں اُس (قرآن)سے جو اللہ نے نازل کیا ہے
|
قرآن سے فیصلے
|
5:49
|
|
وَ احْذَرْهُمْ اَنْ یَّفْتِنُوْكَ عَنْۢ بَعْضِ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكَ
|
آپؐ اُن سے محتاط رہیں کہ کہیں وہ آپؐ کو اس کے کچھ حصے سے بہکا نہ دیں
|
قرآن سے فیصلے
|
5:49
|
|
اَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ١ۙ
| ،
کہ ہم اللہ پر اور جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور جو اس سے پہلے نازل کیا گیا تھا،(اِن سب) پر ایمان رکھتے ہیں،
|
اہل کتاب کا انتقام
|
5:59
|
|
مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْیَانًا وَّ كُفْرًا
|
اکثر کی سرکشی اور کفربڑھا دے گاجو آپؐ کی طرف آپؐ کے رب (کی طرف) سے (قرآن) نازل کیا گیا ہے ،
|
یہودیوں کے خیالات
|
5:64
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ
|
اور جو اُن کی طرف اُن کے رب( کی طرف) سے نازل کیا گیا تھا کو قائم رکھتے
|
اہل کتاب
|
5:66
|
|
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ
|
اے رسولؐ ! تبلیغ (یعنی بیان)فرما دیں(اُس کی) جو آپؐ کی طرف آپؐ کے رب( کی طرف) سے نازل کیا گیا ہے
|
محکم ایت
|
5:67
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ
|
اور جو تمہاری طرف تمہارے رب (کی طرف )سے نازل کیا گیاکو قائم کرو
|
اہل کتاب کو کتب الہی کی اہمیت
|
5:68
|
|
وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ
|
و آپؐ کی طرف آپؐ کے رب (کی طرف) سے (قرآن) نازل کیا گیا ہے
|
اہل کتاب کو کتب الہی کی اہمیت
|
5:68
|
|
وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِیَآءَ
|
اور جو اُس (نبیﷺ)کی طرف نازل کیا گیا ہے کو مان(تسلیم کر) لیتے،
|
اہل کتاب
|
5:81
|
|
وَ اِذَا سَمِعُوْامَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ
|
اورجب وہ (یعنی عیسائی )سنتے ہیں جو رسولؐ کی طرف نازل (قرآن) کیا گیا ہے،
|
عیسایوں کے بارے
|
5:83
|
|
وَ اِنْ تَسْئَلُوْا عَنْهَا حِیْنَ یُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُبْدَ لَكُمْ
|
اور اگر تم اُن(چیزوں) کے بارے میں پُوچھو گے جب قرآن نازل ہو رہا ہو تو تمہیں ظاہر کر دی جائیں گی
|
( اُن )چیزوں کے متعلق
|
5:101
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ
|
اورجب اُن (کافرین) کو کہا جاتا ہے: کہ تم اُس کی طرف آﺅ جو اللہ نے نازل کیا ہے اور رسولؐ کی طرف
|
کفر کرنے والوں کو
|
5:104
|
|
اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ
|
کہ ہم پر آسمان سے ایک کھانوں بھرا میز نازل کرے؟
|
حواریوں کا سوال
|
5:112
|
|
اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ
|
ہم پر آسمان سے ایک کھانوں بھرا میز نازل فرما،
|
عیسی کی دعا
|
5:114
|
|
قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مُنَزِّلُهَا عَلَیْكُمْ١ۚ
|
اللہ نے کہا: بے شک! میں اس کو تم پر نازل کردوں گا
|
اللہ تعالی کا جواب
|
5:115
|
|
وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ كِتٰبًا فِیْ قِرْطَاسٍ
|
اوراگر ہم آپؐ پر ایک کتاب نازل کرتے(جو) کاغذ (قرطاس) میں( لکھی) ہوتی
|
کافرین کے بارے
|
6:7
|
|
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ
|
اوروہ (کافرین)کہتے ہیں: اُس (آپؐ) پر ایک فرشتہ نازل کیوں نہیں کیا گیا؟
|
کافرین کے بارے
|
6:8
|
|
وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ
|
اوراگر ہم ایک فرشتے کو نازل کر دیتے تو واقعی حکم پورا کر دیا جاتا؛ پھر اُن کو مہلت ہی نہ دی جاتی
|
کافرین کے بارے
|
6:8
|
|
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ
|
وروہ (کافرین، مشرکین )کہتے ہیں:کیوں نہیں نازل ہوئی اُس پر ایک نشانی اُس کے رب کی طرف سے؟ (
|
اللہ کی ملاقات کو جھٹلانے والے
|
6:37
|
|
١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یُّنَزِّلَ اٰیَةً
|
(آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ قادر (طاقتور) ہے اس (چیز) پر کہ وہ ایک نشانی نازل کرے
|
اللہ کی ملاقات کو جھٹلانے والے
|
6:37
|
|
مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا١ؕ
|
(اور) اُس (اللہ) نے تم پر اس (شرک کرنے کے) بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:81
|
|
اِذْ قَالُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ
|
جب وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ایک بشر (عام انسان) پر کوئی چیز نازل نہیں کی ہے
|
اہل کتاب کے بارے
|
6:91
|
|
١ؕ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ
|
(آپؐ) کہیں: کس نے کتاب نازل کی تھی
|
اہل کتاب سے سوال
|
6:91
|
|
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ
|
اور یہ (قرآن) ایک کتاب ہے ہم نے اس کو برکت والی نازل کیا ہے
|
قرآن کے بارے
|
6:92
|
|
وَّ مَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ١ؕ
|
اور وہ جوکہتا ہے کہ میں بھی اُسی طرح نازل کروں گا جو ﷲ نے نازل کیا ہے؟
|
ظالم کے اوصاف
|
6:93
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ
|
اوروہ وہی ہے جو آسمان سے پانی نازل کرتاہے،
|
حمد باری تعالی
|
6:99
|
|
وَ لَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَاۤاِلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةَ
|
اور اگر ہم اُن (مشرکین) کی طرف فرشتے نازل کردیں
|
مشرکین کے بارے
|
6:111
|
|
وَّ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ اِلَیْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًا١ؕ
|
اور وہی ہے جس نے تمہاری طرف(یہ) پوری تفصیل والی کتاب نازل کی ہے؟
|
شان باری تعالی
|
6:114
|
|
اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ
|
کہ وہ (کتاب) آپؐ کے رب سے سچائی سے نازل کی گی ہے
|
قرآن کے متعلق
|
6:114
|
|
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ
|
اور یہ ( قرآن) ایک کتاب ہے، ہم نے اُس کو مبارک(برکتوں والی) نازل کیا ہے
|
قرآن الحکیم
|
6:155
|
|
اَنْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ
|
کہ تم (مسلمان) کہتے: کہ کتاب تو صرف نازل ہوئی تھی
|
مسلمانوں کے بارے
|
6:155
|
|
اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْكِتٰبُ
|
یا تم (مسلمان) کہتے: بے شک اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی
|
مسلمانوں کے بارے
|
6:157
|
|
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ
|
(یہ قرآن) ایک کتاب (جو) آپؐ کی طرف نازل کی گئی ہے
|
قرآن
|
7:2
|
|
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ
|
(یہ کہتے ہوئے): پیروی کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب سے (قرآن) نازل ہوا ہے،
|
قرآن
|
7:3
|
|
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا
|
اے آدم کی اولاد! واقعی ہم نے تم پر لباس نازل کیا
|
اللہ باری تعالی کا فرمان
|
7:26
|
|
وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا
|
اور کہ تم اللہ سے شرک کرو جس کے بارے کوئی حکم (سند) نازل نہیں ہوا ہے
|
حرام کردہ
|
7:33
|
|
فَاَنْزَلْنَا بِهِ الْمَآءَ
|
پھر ہم اُس(بادل) سے پانی نازل کرتے ہیں
|
علمی آیت
|
7:57
|
|
مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ
|
اللہ نے ان (ناموں)کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی ہے
|
ھود ؑ کے بارے
|
7:71
|
|
وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤ١ۙ
|
اور پیروی کرتے ہیں اُس نور کی جو اُس (نبیؐ)کے ساتھ نازل کیا گیا ہے ؛
|
نبی اکرمﷺ
|
7:157
|
|
وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ
|
اور ہم نے ان پرمن و سلوی نازل کیا، (اور
|
قوم موسی
|
7:160
|
|
اِنَّ وَلِیِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ
|
بے شک! میرا بچانے والا دوست (ولی) اللہ ہے جس نے کتاب نازل کی ہے
|
نبی اکرمﷺ کے بارے
|
2:195
|
|
وَ یُنَزِّلُ عَلَیْكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً
|
، اور تم پر آسمان سے پانی برسایا،
|
جنگ بدر
|
8:10
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا
|
ر اور جو ہم نے اپنے بندے پر نازل کیا
|
تقسیم مال غنیمت
|
8:41
|
|
ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ
|
پھر اللہ نے اپنے رسولؐ پر اور مومنین پر اپنا سکون نازل کیا،
|
تاریخی آیت
|
9:26
|
|
وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا
|
اور لشکر نازل کئے(کہ) تم اُنہیں ہرگز نہیں دیکھ سکتے تھے ، اور
|
تاریخی آیت
|
9:26
|
|
فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ
|
پھر اللہ نے اُس (نبی اکرمؐ) پر اپنا سکون نازل کیا اور
|
علمی آیت
|
9:40
|
|
یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْهِمْ سُوْرَةٌ
|
منافقین ڈرتے ہیں کہ اُن پر ایک سورت نازل ہو جائے،
|
منافقین کے بارے
|
9:63
|
|
وَ اِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ
|
اور جب ایک سورت نازل کی جاتی ہے (کہ) : اللہ پر ایمان لاﺅ
|
منافقین
|
9:86
|
|
وَّ اَجْدَرُ اَلَّا یَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ١ؕ
|
، اوربہت ممکن ہے کہ وہ (اُس کی)حدود نہیں جانتے جو اللہ نے اپنے رسولؐ پر نازل کیا
|
جہاد سے بھاگنے والے
|
9:97
|
|
وَ اِذَا مَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ
|
اور جب جو ایک سورت نازل کی جاتی ہے تو پھر اُن (منافقین) میں سے ہیں جو کہتے ہیں:
|
قتال کے بارے
|
9:124
|
|
وَ اِذَا مَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ
|
ر جب بھی ایک سورت نازل کی جاتی ہے اُن
|
منافقین
|
9:127
|
|
وَّ الْقَمَرَ نُوْرًا وَّ قَدَّرَهٗ مَنَازِلَ
|
اور چاند روشنی والا بنایا، اور اُس(چاند) کی منزلوں کی پیمائش کی
|
شان الہی
|
10:5
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ۚ
|
اور وہ کہتے ہیں: کیوں نہیں نازل ہوئی ایک نشانی اس پر اسکے رب (کی طرف)سے؟
|
(قرآن کے منکر اور مشرک )
|
10:20
|
|
كَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ
|
جیسے کہ پانی ہم اُس (پانی) کوآسمان سے نازل کرتے ہیں،
|
دنیاوی زندگی کا مثال
|
10:24
|
|
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ لَـكُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ
|
(آپؐ )کہیں: کیا تم( لوگ )دیکھتے(سوچتے) ہو کہ جو اللہ تمہارے لیے رزق سے نازل کرتا ہے
|
رزق کے بارے میں
|
10:59
|
|
فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ
|
پھراگر آپؐ شک میں ہیں اُس بارے میں جو ہم نے آپؐ کی طرف(قرآن) نازل کیا ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
10:94
|
|
اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ
|
وکہ وہ (کافرین) کہتے ہیں: کیوں نہیں اِس پر ایک خزانہ نازل ہوا
|
کافرین کی باتیں اور اپﷺ
|
11:12
|
|
فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ
|
، تو پس جان لو کہ یہ(قرآن) صرف ﷲ کے علم سے ہی نازل ہوا ہے؛
|
کافرین کا قران کے متعلق اعتراض
|
11:14
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
بے شک! ہم نے اس (کتاب المبین)کوعربی (زبان) کا ایک قرآن نازل کیا ہے، کہ شاید تم سمجھ سکو
|
قرآن کے بارے
|
12:2
|
|
مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ
|
اللہ نے ان (ناموں) کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی ہے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:40
|
|
وَ اَنَا خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
|
اور میں مہمان نوازوں میں سے بھی بہترین ہوں؟
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:59
|
|
وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ
|
اور جو آپﷺکی طرف آپﷺ کے رب سے نازل کیا گیا ہے حق(سچائی) ہے
|
قران کے بارے
|
13:1
|
|
ا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ
|
کہ اِس (نبیؐ) پر اِس کے رب سے کوئی نشانی نازل کیوں نہیں ہوئی !
|
کفر کرنے والے
|
13:7
|
|
اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ اَوْدِیَةٌۢ بِقَدَرِهَا
|
ہ آسمان سے پانی (بارش) برساتا ہے، پھر نالے (ندیاں) اپنی اسطاعت کے مطابق بہہ نکلتے ہیں
|
شان الہی
|
13:17
|
|
اَفَمَنْ یَّعْلَمُ اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ
|
کیا پھر وہ (انسان) جو جانتا ہے کہ بے شک جو (قرآن)آپؐ کی طرف آپؐ کے رب سے نازل کیا گیا ہے سچائی (حق)ہے
|
سوال
|
13:19
|
|
لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ
|
کہ اُس پر اُس کے رب سے ایک نشانی نازل کیوں نہیں ہوئی !
|
کافرین کا کہنا
|
13:27
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ
|
اورجن کو ہم نے کتاب دی وہ (لوگ) خوشی مناتے ہیں اُس وجہ سے جو آپؐ کی طرف نازل(قرآن) کیا گیا ہے
|
جن کو کتاب دی گئی
|
13:36
|
|
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ حُكْمًا عَرَبِیًّا١ؕ
|
اور اسطرح ہم نے اس (قرآن) کو نازل کیا(یہ قرآن) عربی (زبان) کا ( فیصلہ کن ) حکم ہے
|
قران کے متعلق
|
13:37
|
|
الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ
|
لف. لام. را: (یہ) ایک کتاب ہے اُس کو ہم نے آپؐ کی طرف نازل کیا ہے
|
سورت ابراہیم کی پہلی آیت
|
14:1
|
|
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ
|
اور وہ (کافرین) کہتے ہیں: اے! تُو جس پر ذکر (قرآن) نازل کیا گیا ہے، بے شک! تُو، واقعی، ایک پاگل (انسان) ہے
|
کافرین کے بارے میں
|
15:6
|
|
مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ
|
ہم فرشتوں کونازل نہیں کرتے ماسوائے(کہ) حق سے، اور تب تو توان (کافرین) کو مہلت نہیں دی جاتی
|
کافرین کے بارے میں
|
15:8
|
|
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ
|
بے شک! ہم، ہم نے ہی ذکر(قرآن) نازل کیا ہے، اور بے شک! ہم ہی اس (قرآن) کے واقعی نگہبان ہیں
|
کتاب الہی
|
15:9
|
|
وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ
|
اور ہم اس (شئے) کو نازل نہیں کرتے ماسوائے ایک جانے پہچانے حساب سے
|
شان باری تعالی
|
15:21
|
|
فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُ١ۚ
|
، پھر ہم آسمان سے پانی (بارش) نازل کرتے ہیں،پھر ہم اس (پانی) کو تمہیں پلاتے ہیں،
|
شان باری تعالی
|
15:22
|
|
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ
|
جسطرح کہ ہم نازل کرتے ہیں تقسیم کرنے والوں پر
|
(یعنی فرقے بنانے)
|
15:90
|
|
یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ
|
وہ فرشتوں کو اپنے حکم کی روح (وحی) سے نازل کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
16:2
|
|
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّكُمْ
|
وہ ہے جو آسمانوں سے تمہارے لیے پانی نازل کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
16:10
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ مَّا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ۙ
|
اور جب اُن کو کہا جاتا ہے: (کہ) تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟
|
(تکبر کرنے والوں مشرکوں)
|
16:24
|
|
وَ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ؕ
|
اورکہا (پوچھا)جاتا ہے اُن لوگوں کو جو تقوی کرتے ہیں: (کہ) تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟
|
قرآن کے بارے
|
16:30
|
|
بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ
|
اضح ثبوتوں اور لکھے ہوئے ورقوں سے؛ اور ہم نے آپؐ کی طرف ذکر (قرآن) نازل کیا ہے
|
آپﷺ سے پہلے رسول اور آپﷺ
|
16:44
|
|
لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
|
تاکہ آپؐ لوگوں کے لیے واضح کریں جو اُن کی طرف نازل ہوا ہے اور تاکہ وہ غور(وفکر) کریں
|
آپﷺ کی ذمہ داری
|
16:44
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا
|
اور ہم نے آپؐ پر کتاب کو نازل نہیں کیا ماسوائے کہ
|
لوگوں کے اختلاف کا فیصلہ کیا جائے
|
16:64
|
|
وَ اللّٰهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً
|
اوراللہ، وہ آسمانوں سے پانی(بارش) نازل کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
16:65
|
|
وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ تِبْیَانًا لِّكُلِّ شَیْءٍ
|
اور ہم نے آپؐ پر کتاب نازل کی ہے (جو) ہر چیز کے لیے واضح(بیان) ہے
|
قیامت کے دن
|
16:89
|
|
قُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ
|
کہیں: پاک روح (جبریل ؑ) نے اِس (قرآن) کو آپؐ کے رب سے سچائی سے نازل کیا ہے
|
قرآن کے متعلق
|
16:102
|
|
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ
|
اور ہم نازل کرتے ہیں قرآن سے جو وہ مومنین کے لیے تو شفاء اور رحمت ہے،
|
قرآن کے متعلق
|
17:82
|
|
وَ لَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِیِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَیْنَا كِتٰبًا نَّقْرَؤُهٗؕ
|
اور ہم آپؐ کے(آسمانوں میں) چڑھنے پربھی ہر گزایمان نہیں لائیں گے حتی کہ آپؐ ہم پر ایک کتاب نازل کریں اُس کو ہم پڑھ سکیں
|
لوگوں کا قران کا انکار
|
17:93
|
|
لَنَزَّلْنَا عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا
|
تو واقعی ہم اُن پر آسمان سے ایک فرشتہ ہی رسول نازل کرتے
|
لوگوں کا قران کا انکار
|
17:95
|
|
قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَاۤ اَنْزَلَ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا
|
اُس (موسیؐ) نے کہا: واقعی تُو جانتا ہے کہ ان(نشانیوں) کو نہیں نازل کیا ماسوائے
|
موسیؑ کے بارے
|
17:102
|
|
وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَؕ
|
اور ہم نے سچائی سے اس (قرآن) کو نازل کیا ہے اور سچائی سے ہی یہ نازل ہوا.
|
قرآن کے بارے
|
17:105
|
|
وَّ نَزَّلْنٰهُ تَنْزِیْلًا
|
اور ہم نے اس (قرآن) کو نازل کیا ہے(وقفے وقفے کے) نزول سے
|
قرآن کے بارے
|
17:106
|
|
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ
|
تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی
|
شان باری تعالی
|
18:1
|
|
كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ
|
جیسے پانی، ہم اُس(پانی) کو آسمان سے نازل کرتے ہیں
|
دنیاوی زندگی کی مثال
|
18:45
|
|
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ نُزُلًا
|
بے شک! ہم نے نہ ماننے والوں (یعنی کافرین) کا استقبال کرنے کے لیے جہنم کو تیار رکھا ہے
|
کافرین
|
18:102
|
|
كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ
|
اُن کے استقبال کے لیے فردوس(راحت) کے باغات ہیں
|
جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں
|
18:107
|
|
وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَۚ
|
ہم (فرشتے) نازل نہیں ہوتے ہیں ماسوائے آپؐ کے رب کے حکم سے.
|
فرشتوں کے بارے
|
19:64
|
|
مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ
|
ہم نے آپﷺ پر یہ قرآن(اس لیے تو) نازل نہیں کیا کہ آپﷺ پریشان (یا تکلیف میں) ہوں
|
آپﷺ کو تسلی
|
20:2
|
|
تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ
|
نازل ہوا ہے اُسی سے جس نے زمین اور اونچے آسمانوں کو پیدا کیا ہے
|
قرآن نازل کرنے والی ہستی
|
20:4
|
|
وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًؕ
|
اور آسمان سے پانی نازل کیا
|
موسیؑ کے بارے
|
20:53
|
|
وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى
|
، اورہم نے تم پر من و سلوی نازل کیا
|
موسیؑ کے بارے
|
20:80
|
|
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا
|
اور اسطرح ہم نے اس کو نازل کیا ہے، عربی قرآن
|
قیامت کے دن
|
20:113
|
|
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠
|
ہم نے واقعی تمہاری طرف ایک کتاب نازل کی ہے اُس میں تمہارا ذکر (بیان) ہے. کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں ہے؟
|
مومنین کو حکم
|
21:10
|
|
وَ هٰذَا ذِكْرٌ مُّبٰرَكٌ اَنْزَلْنٰهُؕ اَفَاَنْتُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ۠
|
اور یہ مبارک ذکر ہے ہم نے اُس کونازل کیا ہے: کیاپھر تم اِس (قرآن) کے منکرہو؟
|
قرآن کے بارے
|
21:50
|
|
فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ
|
پھرجب ہم اس پر پانی نازل کرتے ہیں، تو یہ تازہ ہو جاتی ہے اور پھولتی ہے
|
بعثت
|
22:5
|
|
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۙ
|
اور اسطرح ہم نے اس کونازل کیا واضح آیات ہیں،
|
(قرآن)
|
22:16
|
|
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً
|
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ آسمان سے پانی نازل کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
22:63
|
|
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا
|
اور وہ(لوگ) اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں جس کے بارے کوئی سند نازل نہیں کی گئی ہے، ا
|
بغیر علم والے لوگ
|
22:70
|
|
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ
|
اور ہم آسمان سے ایک پیمائش سے پانی نازل کرتے ہیں،
|
شان الہی
|
23:18
|
|
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً١ۖۚ
|
اوراگر اللہ چاہتا تو وہ واقعی فرشتے نازل کر دیتا.
|
نوحؑ کے بارے
|
23:24
|
|
وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
|
اور کہو: میرے رب! مجھے کسی پاک جگہ اُتار دینا، اور تُو ہی ہے جو سب سے بہتر منزل (جگہ)پر اتارتا ہے
|
نوحؑ کے بارے
|
23:29
|
|
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَ فَرَضْنٰهَا
|
(یہ) ایک سورت ہے، ہم نے اُسے نازل کیا ہے اورہم نے اُسے فرض کر دیا ہے،
|
سورت نور
|
24:1
|
|
وَ اَنْزَلْنَا فِیْهَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
|
اور ہم نے اس میں واضح آیات نازل کی ہیں،کہ شاید تم یاد رکھو
|
سورت نور
|
24:1
|
|
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا
|
ور واقعی ہم نے تمہاری طرف واضح آیات نازل کی ہیں اور مثالیں ہیں
|
نکاح کے بارے
|
24:34
|
|
وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ جِبَالٍ فِیْهَا مِنْۢ بَرَدٍ
|
اوروہ آسمانوں سے(بادلوں کے) پہاڑ نازل کر دیتا ہے اُن میں اولے ہوتے ہیں
|
شان باری تعالی
|
24:43
|
|
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
|
واقعی، ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں.اور اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف
|
واضح آیات سے ہدایت
|
24:46
|
|
تَبٰرَكَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَاۙ
|
پاک ہے وہ جس نے اپنے بندے پر الفرقان نازل کیا تاکہ وہ (بندہ)تمام مخلوق کے لئے خبردار کرنے والا ہو
|
شان الہی
|
25:1
|
|
قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ
|
(آپﷺ) کہیں: اُس نے اس (قرآن) کو نازل کیا ہے، وہ آسمانوں اور زمین میں خفیہ(چیزوں) کو جانتا ہے
|
قرآن کے بارے
|
25:6
|
|
١ؕ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًاۙ
|
کیوں نہیں ایک فرشتہ اس کی طرف نازل کیا گیا پھر وہ (فرشتہ بھی) اس کے ساتھ ایک خبردار کرنے والا ہوتا؟
|
لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض
|
25:7
|
|
لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا١ؕ
|
: کیوں فرشتے ہم پر نازل نہیں ہوئے یا ہم دیکھ لیں اپنے رب کو؟
|
ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں
|
25:21
|
|
وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓئِكَةُ تَنْزِیْلًا
|
اور (اُس) دن (جب) آسمان بادلوں سے پھٹ جائے گا اور فرشتوں کو ایک قطار میں نازل کیا جائے گا
|
قیامت کے دن
|
25:25
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً١ۛۚ
|
اور جو لوگ کفر کرتے ہیں کہتے ہیں: اُس (یعنی آپﷺ) پر قرآن اکھٹا ایکدم نازل کیوں نہیں ہوا؟
|
کافرین کا قرآن کے متعلق
|
25:32
|
|
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ
|
، اور ہم آسمان سے پاک پانی نازل کرتے ہیں
|
شان باری تعالی
|
25:48
|
|
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً
|
اگر ہم چاہیں، تو ہم آسمان سے ا ن (ایمان نہ لانے والوں) پر ایک نشانی نازل کر دیں
|
آپﷺ کے بارے
|
26:4
|
|
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ
|
اور بے شک! یہ (قرآن) واقعی تمام مخلوق کے رب کا نازل کردہ ہے
|
قرآن کے متعلق
|
26:192
|
|
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ
|
اس (اللہ) نےروح الامین (جبریل ؑ) کو اس (قران) کے ساتھ نازل کیا
|
قرآن کے متعلق
|
26:193
|
|
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ
|
اور اگر ہم اس (قرآن) کو غیر عربی لوگوں (عجمی)میں سے کسی پر نازل کرتے
|
قرآن کے متعلق
|
26:198
|
|
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ
|
اورشیطانوں نے تو اس(قرآن) کو نازل نہیں کیا
|
قران کے متعلق
|
26:210
|
|
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ
|
کیا میں تمہیں بتاؤں کہ جن پرشیاطین نازل ہوتے ہیں؟
|
شیاطین کا نازل ہونا
|
26:221
|
|
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ
|
وہ ہر جھوٹے گناہگار پر نازل ہوتے ہیں
|
شیاطین کا نازل ہونا
|
26:222
|
|
اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ
|
کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیااور تمہارے لیے آسمان سے پانی نازل کیا(بہتر نہیں)
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:60
|
|
فَقَالَ رَبِّ اِنِّیْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ
|
پھر اُس نے کہا: میرے رب! بے شک جو تُومیری طرف اچھی چیز سے نازل کرے میں ضرورتمند ہوں
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:24
|
|
وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ
|
اور نہ ہی وہ(کافرین) آپﷺ کو اللہ کی آیات (احکامات)سے روک دیں اس کے بعد کہ جب وہ آپﷺ کی طرف نازل ہو چکی ہیں
|
آپﷺ کے بارے
|
28:87
|
|
اِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰۤى اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ
|
ے شک! ہم اس بستی کے رہنے والوں پر آسمان سے ایک آفت نازل کرنے والے ہیں
|
لوطؑ کے بارے
|
29:34
|
|
وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ
|
اورتم کہو: ہم ایمان لائے اُس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو تمہاری طرف نازل کیا گیا؛
|
مومنین کو ہدایت
|
29:46
|
|
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ
|
اور اسی طرح ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب نازل کی ہے،
|
مومنین کو ہدایت
|
29:47
|
|
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ
|
اور وہ(لوگ) کہتے ہیں: کہ اس کے رب کی طرف سے اس پر نشانیاں نازل کیوں نہیں ہوئی ہیں؟
|
قرآن کی حفاظت
|
29:49
|
|
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ
|
کیا یہ اُن کوکافی نہیں کہ بے شک ہم نے آپﷺ پر کتاب نازل کی ہے جو اُن پر پڑھی جاتی ہے؟
|
لوگوں کو جواب جو معجزے کا سوال کرتے ہیں
|
29:51
|
|
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً
|
اور اگر آپﷺ اُن سے پوچھیں: کون ہے جو آسمان سے پانی نازل کرتا ہے،
|
اللہ نے
|
29:63
|
|
وَّ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَیُحْیٖ بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اوروہ آسمانوں سے پانی نازل کرتا ہے پھر اس (پانی) سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے.
|
اللہ کی نشانیاں
|
30:24
|
|
اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ یَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ یُشْرِكُوْنَ
|
یا کیا ہم نے اُن پر کوئی سند نازل کی ہے پھر وہ(سند) اُس بارے میں بات کرتی ہے جو وہ اس (اللہ) سے شرک کرتے ہیں؟
|
انسان کی فطرت
|
30:35
|
|
وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْهِمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمُبْلِسِیْنَ
|
اوراگرچہ اس (بارش) سے پہلے، اور اس سے قبل بھی کہ اُن پر نازل کر دی جاتی(اگرچہ بادل چھائے ہوئے تھے)، وہ واقعی مایوس تھے
|
شان باری تعالی
|
30:49
|
|
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
|
اور ہم آسمانوں سے پانی نازل کرتے ہیں اور پھر ہم ا س (زمین) میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اُگاتے ہیں
|
شان باری تعالی
|
31:7
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ
|
اور جب ان کو کہا جاتا ہے پیروی کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے
|
بے علم لوگوں کو
|
31:21
|
|
وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ١ۚ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ١ؕ
|
اور وہ بارش نازل کرتا ہے، اوروہ جانتا ہے جو رحموں میں ہوتا ہے.
|
سبحان اللہ
|
31:34
|
|
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ
|
نازل ہوناکتاب کاجس میں شک نہیں تمام مخلوق کے رب کی طرف سے ہے
|
کتاب الہی
|
32:2
|
|
فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰى نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
، پس اُن کے لیے رہائشی باغات ہیں۔۔۔۔ خوش آمدید (مہمانی) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے
|
ایمان اور صالح اعمال والے
|
32:19
|
|
وَ اَنْزَلَ الَّذِیْنَ ظَاهَرُوْهُمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَیَاصِیْهِمْ
|
اور وہ اہلِ کتاب میں سے اُن لوگوں کو جنہوں نے اُن(کفار) کی مدد کی تھی اُن کے مضبوط قلعوں سے نیچے لایا
|
جنگ خندق
|
33:26
|
|
وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ
|
اور جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اور جواُس(آسمان)میں چڑھتا ہے.
|
شان باری تعالی
|
34:2
|
|
وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ
|
اور وہ دیکھتے ہیں جن کو علم دیا گیا ہے کہ جو (قرآن) آپﷺ کی طرف آپﷺ کے رب سے نازل کیا گیا ہے وہ سچ(حق) ہے
|
قرآن کے بارے
|
34:6
|
|
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ
|
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی نازل کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
35:27
|
|
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ
|
نازل کیا زبردست قوت والے(عزیزاور) درگزر کرنے والے (رحیم) نے
|
قرآن کے متعلق
|
36:5
|
|
قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ
|
اُنہوں نے کہا:نہیں ہو تم کچھ ماسوائے ہماری طرح کے بشر.اور رحمان نے کوئی چیز نازل نہیں کی ہے،
|
بستی کے لوگ
|
36:15
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ
|
اور ہم نے اُس کی قوم پر اُس کے بعد، آسمان سے ایک لشکر تو نہیں نازل کیا تھا،اور نہ ہی ہم کبھی (اس کام کے لیے) نازل کرنے والے تھے
|
بستی کا قصہ
|
36:28
|
|
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ
|
اور چاند، ہم نے اُس کی منزلیں مقرر کر دی ہیں حتی کہ وہ مڑ جاتا ہے جیسے کہ کھجور کی ایک پرانی شاخ ہو
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:39
|
|
اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ
|
کیا یہ استقبال اچھا ہے یا کہ زیقم کا درخت؟
|
سوال کیا گیا ہے
|
37:62
|
|
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ
|
پھر جب یہ (عذاب) اُن کے صحن میں اُترے گا پھر ڈرائے گے لوگوں کی(وہ) کتنی ہی بُری صبح ہو گی
|
آپﷺ کو حکم
|
37:177
|
|
ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا١ؕ
|
کیا نصیحت(ذکر) ہمارے درمیان سے اُسی (اکیلے) پر نازل ہواہے؟
|
کافرین کے متعلق
|
38:8
|
|
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ
|
(یہ) ایک کتاب ہم نے اُس کو آپﷺ کی طرف نازل کیا ہے برکت والی تاکہ وہ (لوگ)اس کی آیات کا تدبر (غوروفکر) کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت پکڑیں.
|
کتاب کا مقصد
|
38:29
|
|
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
|
نازل ہونا کتاب کااللہ کی طرف سے ہے،بہت طاقت عقل والا ہے
|
قرآن
|
39:1
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ
|
بے شک! ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب کو سچائی سے نازل کیا ہے؛پھر دین کو اُسی ہی کے لیے خالص (مخصوص) کر کے اللہ ہی کی عبادت کرو
|
قرآن
|
39:2
|
|
وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ
|
اور تمہارے لیے نازل کئے(بنائے) جانوروں (چوپاؤں) میں سے آٹھ جوڑے.
|
سبحان اللہ
|
39:6
|
|
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً
|
کیا تم نے دیکھتے بے شک اللہ آسمان سے پانی نازل کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
39:21
|
|
اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ
|
اللہ نے(اب) بہترین باتیں نازل کی ہیں، ایک کتاب ہے، ملتی جلتی دہرائی ہوئی (باتیں)ہیں،
|
سوال ہے
|
39:23
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ١ۚ
|
بے شک! ہم نے آپﷺ پر کتاب کو سچائی سے لوگوں کے لیے نازل کیا ہے
|
کتاب کا مقصد ہدایت
|
39:41
|
|
وَ اتَّبِعُوْۤا اَحْسَنَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ
|
اور پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تم پر بہترین نازل کیا گیاہے ،
|
(یعنی قرآن)آیت 53 کا تسلسل
|
39:55
|
|
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِۙ
|
نازل ہوئی کتاب اللہ (کی طرف)سے زبردست طاقت والا (اور)جاننے والا ہے
|
کتاب الہی
|
40:2
|
|
هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًا١ؕ
|
وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے.
|
شان باری تعالی
|
40:13
|
|
تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۚ
|
نازل ہوئی رحمان (اور) رحیم سے
|
کتاب اللہ
|
41:2
|
|
قَالُوْا لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ
|
!اُنہوں نے کہا: اگر ہمارا رب چاہتا، تو وہ واقعی فرشتے نازل کر دیتا، پس بے شک! ہم اُس سے کفر(انکار) کرتے ہیں جس کے ساتھ تم (رسول) بھیجے گئے ہو
|
عاد ثمود
|
41:14
|
|
تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا
|
، فرشتے اُن پر نازل ہوں گے(یہ کہتے ہوئے): کہ نہ ہی خوف اور
|
استقامت
|
41:30
|
|
نُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِیْمٍ
|
معاف اور درگزر کرنے والے کی طرف سے استقبال ہو گا۔
|
استقامت
|
41:32
|
|
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ١ؕ
|
اور اُس کی نشانیوں میں سے (یہ ہے) کہ تم زمین کو دبی ہوئی (مردہ، خشک) دیکھتے ہو،پھر جب ہم اس پر پانی نازل کر دیتے ہیں تو وہ تازہ اور اُگی ہوئی ہو جاتی ہے
|
شان باری تعالی
|
41:39
|
|
لَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖ١ؕ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ
|
جھوٹ (باطل) اس کے پاس نہ اس کے سامنے سے اور نہ ہی اس کے پیچھے سے بھی آ سکتا ہے. نازل کی گئی ہے عقلمند (حکیم) تعریف والے (حمید) کی طرف سے
|
(نصیحت، قرآن)
|
41:42
|
|
وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ
|
اورکہیں: میں اُس پر ایمان لاتا ہوں جو کتاب سے اللہ نے نازل کیا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل (انصاف) کروں
|
آپﷺ کو حکم
|
42:15
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَ الْمِیْزَانَ١ؕ
|
اللہ، وہی ہے جس نے حق (سچائی)سے کتاب کو نازل کیا ہے، اور ترازو بھی.
|
شان باری تعالی
|
42:17
|
|
وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ١ؕ
|
اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے رزق وسیع کر دیتا تو وہ واقعی زمین میں بغاوت کر دیتے، لیکن وہ نازل کرتا ہے ایک پیمائش سے جتنا چاہتا ہے.
|
رزق کا اصول، شان باری تعالی
|
42:27
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ١ؕ
|
اور وہ وہی ہے جوبارش کو نازل کرتا ہے اس کے بعد کے وہ مایوس ہو چکے ہوتے ہیں اور اپنی رحمت کو بکھیرتا ہے.
|
شان باری تعالی
|
42:28
|
|
وَ الَّذِیْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ١ۚ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ۚ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
|
اور جو آسمانوں سے پانی ایک مقدار سے نازل کرتا ہے، پھر ہم اس (بارش) سے ایک مردہ شہر(زمین) کو زندہ کرتے ہیں. اسی طرح تم (زمین سے زندہ)نکالے جاؤ گے؛
|
موت کے بعد زندگی
|
43:11
|
|
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ
|
اور وہ(کافرین) کہتے ہیں: دونوں بستیوں میں سے ایک عظیم(سردار، بڑے) آدمی پر یہ قرآن کیوں نازل نہ کیا گیا؟
|
نبی اکرمﷺ کےبارے
|
43:31
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ
|
بے شک ہم نے اس (قرآن)کو ایک مبارک رات میں نازل کیا۔۔۔۔ بے شک! ہم (لوگوں کو) خبردار کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔
|
کتاب کی قسم
|
44:3
|
|
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
|
نازل ہوئی کتاب اللہ کی طرف سے طاقتور عقلمند ہے
|
کتاب
|
45:2
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اور اللہ جو آسمان سے رزق (بارش) نازل کرتا ہے اور پھر اُس سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے
|
(اللہ کی حاکمیت کی)نشانیاں
|
45:5
|
|
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
|
نازل ہوئی کتاب اللہ کی طرف سے جو طاقتور عقلمند ہے
|
کتاب من جانب اللہ
|
46:2
|
|
قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى
|
اُنہوں نے کہا: اے ہمارے لوگو! بے شک! ہم نے ایک کتاب کو سنا ہے جو موسی ؑ کے بعد نازل کی گی ہے
|
قرآن اور جنات
|
46:30
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ
|
اور وہ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور اُس پر ایمان لاتے ہیں جو مُحمدﷺ پر نازل کیا گیا ہے۔۔۔
|
واضح آیت
|
47:2
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ
|
وہ اس لئے ہے کیوں کہ بے شک وہ (کفرکرنے والے) ناپسند کرتے ہیں جو (قرآن) اللہ نے نازل کیا ہے، پھر وہ اُن کے اعمال کو ضائع کر دیتا ہے
|
کفر کرنے والے
|
47:9
|
|
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ لَا نُزِّلَتْ سُوْرَةٌ١ۚ
|
اور کہتے ہیں جو ایمان لائے: کیوں ایک سورت نازل نہیں ہوتی!
|
آپﷺ کو حکم
|
47:20
|
|
فَاِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَّ ذُكِرَ فِیْهَا الْقِتَالُ١ۙ
|
! لیکن جب ایک محکم (واضح) سورت نازل ہوئی ہے اور اُس میں لڑائی کا ذکر ہے
|
ایمان والوں کے لیے
|
47:20
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِ١ۖۚ
|
یہ اس لئے ہے کہ بے شک وہ اُن لوگوں کو جو نفرت کرتے ہیں اُس (قرآن)سے جو اللہ نے نازل کیا ہے، کہتے ہیں (کہ) ہم بعض معاملات میں تمہاری اطاعت کریں گے
|
جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں
|
47:26
|
|
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ
|
وہی ہے جس نے مومنین کے دلوں میں سکون نازل کیا تاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ ایمان کا اضافہ کریں
|
آپﷺ کے بارے
|
48:4
|
|
فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ
|
، پھروہ جانتا تھا جو کچھ اُن کے دلوں میں تھاپھر اُس نے اُن پر سکون نازل کیا، اور اُن کو ایک بہت ہی قریبی فتح دی؛
|
تاریخی آیت
|
48:18
|
|
فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ
|
پھر اللہ نے اپنے رسول ﷺ اور مومنین پر اپنا سکون نازل کر دیا
|
تاریخی آیت
|
48:26
|
|
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ
|
اور آسمانوں سے ہم پاکیزہ پانی نازل کرتے ہیں پھر جس سے ہم باغات اور(کاٹے جانے والے) اناج کی فصلیں اُگاتے ہیں
|
شان باری تعالی
|
50:9
|
|
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ
|
اور، واقعی اُس (نبی اکرمﷺ) نے اُسے دوسری دفعہ بھی نازل ہوتے دیکھا
|
(جبرایل امین ؑ)
|
53:13
|
|
مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ
|
اس بارے میں اللہ نے تو کوئی سند نازل نہیں کی
|
بتوں ی معبودوں کے نام
|
53:23
|
|
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ
|
حساب کتاب والے دن یہ اُن کا استقبال ہو گا
|
پہلے اور آخری وقت کے لوگ
|
56:56
|
|
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
|
کیا یہ تم ہو جو اس کوبارشوں والے بادلوں سے نازل کرتے ہو یا کہ ہم (اس کو) نازل کرتے ہیں؟
|
ایک سوال کیا گیا
|
56:69
|
|
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
|
تمام مخلوق کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
|
قرآن کی سچائی
|
56:80
|
|
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ
|
تو پھر استقبال اُبلتے ہوئے پانی سے ہو گا
|
کذب کرنے والا اور گمراہ
|
56:93
|
|
وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا
|
اور جو کچھ آسمان سے نازل ہوتا ہے اور جو کچھ اُس (آسمان)میں اوپر جاتا ہے
|
شان باری تعالی
|
57:4
|
|
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ
|
وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل کرتا ہے، تاکہ وہ (اللہ) تمہیں ظلمت (اندھیروں) سے نکال کر روشنی کی طرف لائے؛
|
عام حکم
|
57:9
|
|
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ١ۙ
|
کیا ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے وقت نہیں ہے کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لئے اور جو نازل ہوا ہے حق سے گڑگڑائیں .
|
یوم حساب
|
57:16
|
|
وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ١ۚ
|
او رہم نے اُن کے ساتھ کتابیں نازل کیں اور میزان (ترازو، عدل انصاف کو بھی) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں؛
|
رسول بھیجے
|
57:24
|
|
١ۚ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْهِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ
|
اور ہم نے لوہے کو بھی نازل کیا ہے اُس میں شدید طاقت ہے اور لوگوں کے لئے منافع ہے،
|
اللہ کی طرف سے نازل ہوا
|
57:25
|
|
وَ قَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌۚ
|
؛ اور ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں، اور (ان کے) نہ ماننے والوں (کافرین) کے لئے ایک شرم ناک عذاب ہے
|
میاں بیوی کے تعلقات کے تناظر میں
|
58:5
|
|
لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَیْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَةِ اللّٰهِ
|
اگر ہم یہ قرآن ایک پہاڑ پر نازل کرتے، تو آپﷺ واقعی اُس (پہاڑ) کوعاجز، اللہ کے خوف سے ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھتے
|
قرآن کی فضیلت
|
59:21
|
|
فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ
|
چنانچہ اللہ، اُس کے رسولﷺ اور جو نور(قرآن) ہم نے نازل کیا ہے اُس پر ایمان لے آؤ.اور اللہ، اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
|
احکامات
|
64:8
|
|
ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا
|
وہ اللہ کا حکم ہے اُس نے اُس(حکم) کو تمہاری طرف نازل کیا ہے. اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے،تو وہ اُس کی برائیوں کو اُس سے دور کر دے گا اور اُس کے لئے اجر کو بہت بڑھا کر دے گا
|
طلاق اور عدت
|
65:5
|
|
١ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ١ۛۖۚ۬ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۛ۫ؕ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًاۙ
|
چنانچہ عقل رکھنے والو! جو ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرو! اب اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت(کتاب) نازل کر دی ہے
|
اللہ کے احکامات کی نافرمانی سے بچو
|
65:10
|
|
١ؕ یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
|
حکم اُن کے درمیان نازل ہوتے ہیں، تاکہ تم جان جاؤ کہ بے شک اللہ تمام چیزوں پرطاقت رکھتا ہے،
|
شان باری تعالی
|
65:12
|
|
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ
|
وہ (جہنمی) کہیں گے: ہاں، واقعی، ایک ڈرانے والا ہمارے پاس آیا تھا؛ پھر ہم نے جھٹلا دیا تھا اور ہم نے کہا: اللہ نے کوئی چیز بھی نازل نہیں کی ہے
|
جہنم
|
67:9
|
|
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
|
(یہ تو) تمام مخلوق کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
|
قرآن کے بارے
|
69:43
|
|
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ
|
بےشک ہم، ہم نے آپﷺ پر قران کو آہستہ آہستہ نازل کیا
|
قرآن کا نزول
|
76:23
|
|
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ
|
او ر ہم نے نچڑتے بادلوں سے برستا پانی نازل کیا
|
عظیم خبر کے تناظر
|
78:14
|
|
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ
|
بے شک! ہم نے اس (قرآن) کو ایک طاقت والی رات میں نازل کیا ہے
|
قرآن
|
97:1
|
|
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ
|
نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے، تمام احکامات سے
|
لیل القدر
|
97:4
|