|
وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَۙ۔۔۔
|
اور جو( رزق) ہم ( یعنی اﷲ)نے ان کو دیاہے وہ اس سے خرچ کرتے
|
جو متقین ہیں
|
2:3
|
|
وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا
|
اور اگر تم شک میں ہواُس سے جو ہم نے اپنے بندے پر نازل (قرآن) کیا ہے
|
قرآن کے بارے میں
|
2:23
|
|
فَاَزَلَّهُمَا الشَّیْطٰنُ عَنْهَا فَاَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِیْهِ١۪
|
پھر شیطان نے اُنہیں اس (حکم)سے ورغلایا پھر اُن کو وہاں سے باہر نکلوا دیاجس ( باغ ) میں وہ (آرام اور سکون سے) تھے؛
|
آدم اور شیطان
|
2:36
|
|
فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ ؕ
|
پس ہمارے لیے اپنے رب سے دُعا کر کہ وہ ہمارے لیے اُس میں سے نکالے جو زمین اگاتی ہے
|
قوم موسیؑ کا مکالمہ
|
2:60
|
|
فَوَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ اَیْدِیْهِمْ
|
پھر برائی ہے اُن (ایسے لوگوں)کے لیے جو اُن کے ہاتھوں نے لکھا،
|
خود لکھی ہوئی کتاب کو اللہ سے منسوب کرنے والے
|
2:79
|
|
وَ وَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا یَكْسِبُوْنَ
|
اور برائی ہے ان کے لیے جو وہ( اسطرح فاہدہ) کماتے ہیں
|
خود لکھی ہوئی کتاب کو اللہ سے منسوب کرنے والے
|
2:79
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ
|
ائے لوگو! حلال اور پاک کھاﺅاُس سے جو زمین میں ہے ، اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو
|
منفرد اور محکم ایت
|
2:168
|
|
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِ
|
یہی(لوگ) ہیں(کہ)اُن کے لیے ایک حصہ ہے اُس میں سے جووہ کماتے ( اعمال کرتے) ہیں اور ﷲ حساب (کرنے)کا تیز ہے
|
حج اور عمرہ کے بارے
|
2:202
|
|
١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ
|
اور تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم اُس میں سے کچھ لے لو جو چیز بھی تم ان(عورتوں) کو دے چکے ہو ؛ ماسوائے اس کے کہ اُن دونوں (میا ں بیوی) کو خوف ہو کہ اللہ کی حدودکو قائم نہیں رکھ سکیں گے
|
طلاق کے بارے
|
2:229
|
|
وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ
|
اور بقیہ(چیزیں) جو موسی ؑ کے گھر والوں نے اور ہارونؑ کے گھر والوں نے چھوڑی ہوئی ہوں گی اور اُس (تابوت) کو فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہو گا
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:248
|
|
وَ قَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ وَ اٰتٰهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَهٗ مِمَّا یَشَآءُ١ؕ
|
اور داودؑ نے جالوت کو قتل کر دیا؛ اور اللہ نے اُس (داودؑ) کو بادشاہی اور حکمت دی، اور اُس (داود) کو اُس میں سے سکھایا جواُس (اللہ) نے چاہا
|
طالوت اور جالوت
|
2:251
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خُلَّةٌ وَّ لَا شَفَاعَةٌ١ؕ
|
ائے ایمان والو! خرچ کرو اُس میں سے جو (مال)ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے قبل کہ ایک ایسا دن آجائے جس میں نہ کاروبار ہو گااورنہ دوستی ہو گی اور نہ ہی شفاعت ہو گی
|
محکم ایت
|
2:253
|
|
لَا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ
|
وہ ( یعنی ایسے لوگ) اُس میں سے کسی شئے پر کوئی طاقت نہیں رکھتے ہیں جو وہ کماتے (عمل کرتے)ہیں
|
لوگوں کو دکھلاوے کا خرچ
|
2:264
|
|
وَ مِمَّاۤ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ١۪
|
اوراُس میں سے(بھی) جو(چیزیں) ہم تمہارے لیے زمین سے نکالتے ہیں ،
|
خرچ کرنے کے بارے
|
2:267
|
|
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ۬
|
تم ہرگزنیکی حاصل نہیں کر سکتے حتی کہ تم( اللہ کی راہ میں) خرچ کرواُس میں سے جو تم پسند کرتے ہو
|
خرچ کرنا اور نیکی
|
3:92
|
|
لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَحْمَةٌ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ
|
واقعی اللہ سے مغفرت اور رحمت بہتر ہے اُس سے جو وہ (لوگ) جمع کرتے ہیں
|
جنگ احد کے بعد مومنین کو حکم
|
3:157
|
|
لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ
|
مردوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال) میں سے جو وا لدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں
|
محکم ایت
|
4:7
|
|
١۪ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ
|
اور عورتوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال )میں سے جو والدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں،
|
محکم ایت
|
4:7
|
|
مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ١ؕ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا
|
اُس (مال) سے چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ، ایک فرض (واجب) حصہ ہے
|
محکم ایت
|
4:7
|
|
١ؕ وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ١ۚ
|
اور اگراُس (مرنے والے) کا کوئی بچہ ہے، اُس کے والدین ،ان دونوں میں سے ہر ایک کے لیے چھٹا چھٹاحصہ ہے اُس میں سے جو اُس نے چھوڑا ہو؛
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ
|
پھر اگر اُن کا بچہ ہو پھر تمہارے لیے اُس میں سے چوتھائی(حصہ) ہے جو وہ چھوڑیں بعد وصیت کے جو انہوں نے کی ہو یا قرضہ(جو اُن کے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
وَ لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ١ۚ
|
اور اُن(بیویوں) کے لئے چوتھا (حصہ ) ہے اُس میں سے جو تم (ترکہ)چھوڑواگر تمہارا کوئی بچہ نہیں ہے ؛
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ
|
پھر اگر تمہارا بچہ ہے تو اُن(بیویوں) کے لیے اُس میں سے آٹھواں(حصہ) ہے جو تم چھوڑو بعد وصیت کے جو تم نے کی ہو یاقرضے کے(جو تمہارے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا
|
مردوں کے لئے ایک نصیب (حصہ) ہے اُس میں سے جو وہ کمائیں
|
منفرد آیت
|
4:31
|
|
١ؕ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ
|
اور عورتوں کے لئے (بھی )ایک نصیب (حصہ)ہے اُس میں سے جو وہ کمائیں
|
منفرد آیت
|
4:31
|
|
وَ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١ؕ
|
اور ہم نے ہر ایک (عورت اور مرد) کے لئے اُس سے وراثت بنائی ہے
|
منفرد آیت
|
4:33
|
|
وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ١ؕ
|
اور وہ خرچ کریں اُس میں سے جو ﷲ نے اُن کو( رزق ) دیا ہے
|
دکھلاوے کا خرچ
|
4:39
|
|
ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ
|
پھر وہ اپنے دلوں میں کوئی اعتراض (تنگی) نہ پائیں اُس میں سے جو آپؐ فیصلہ کریں
|
منافقین کے بارے
|
4:65
|
|
فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ١ؕ
|
اور اگر (مرنے والے کی) دو بہنیں ہوں تو پھر اُن(دونوں) کا دو تہائی (حصہ )ہے جو وہ (بھائی) ترکہ(وراثت) چھوڑتا ہے
|
وراثت کے بارے
|
4:175
|
|
تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ٘
|
اور تم اُن کو وہ سکھاتے ہو جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے؛
|
حلال کے بارے
|
5:4
|
|
فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ
|
پس کھا لو جو وہ تمہارے لیے پکڑ کر لائیں
|
حلال کے بارے
|
5:4
|
|
وَ نَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ
|
اور وہ بُھلا دیتے ایک حصہ اُس(نصیحت) کا جو انہیں یاد دلایا جاتا
|
میثاق بنی اسرائیل
|
5:13
|
|
فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١۪
|
پھر وہ بھول گے ایک حصہ اُس(نصیحت) سے جو اُن کو یاد کروایا گیا
|
عیسایوں سے معاہدہ
|
5:14
|
|
یُبَیِّنُ لَكُمْ كَثِیْرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُوْنَ مِنَ الْكِتٰبِ
|
وہ تمہارے لیے بہت کچھ واضح کرتا ہے جو تم کتاب میں سے چھپاتے تھے
|
اہل کتاب
|
5:15
|
|
مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ
|
اُس وجہ سے جو وہ حق (سچائی) کو پہچان لیتے ہیں
|
عیسایوں کے بارے
|
5:83
|
|
وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪
|
اور کھایا کرو اُس سے جو اللہ نے تمہیں پاک اور حلال( رزق) دیا ہو،
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:88
|
|
وَّ اِنَّنِیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۘ
|
اوربے شک! میں بری ہوں اس سے جو تم شرک کرتے ہو
|
نبی اکرمﷺ کو
|
6:19
|
|
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ
|
اوراُس سے بڑھا ظلم کون کرتا ہے جو (انسان) اللہ پرایک جھوٹ(خود) گھڑلیتا ہے یا اُس (اللہ) کی آیات (احکامات) کو جھٹلاتا ہے
|
منفرد آیت
|
6:21
|
|
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ
|
پھر کھاﺅاُس سے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو
|
منفرد و محکم آیت
|
6:118
|
|
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ
|
اور تمہیں کیا ہے کہ تم اُس نہ کھاﺅ اُس سے جس پر کہ اللہ کا نام لیا گیا
|
منفرد و محکم آیت
|
6:119
|
|
وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ
|
اور نہ کھاﺅاُس میں سے جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو
|
منفرد و محکم آیت
|
|
|
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ؕ
|
اورسب کے لیے درجے ہیں اُس سے جو وہ(عمل) کرتے ہیں
|
انسان اور جنات
|
6:132
|
|
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَ الْاَنْعَامِ نَصِیْبًا
|
اور وہ (مشرکین) اللہ کے لیے ایک حصہ مقرر کرتے ہیں اُس میں سے
|
انسان اور جنات
|
6:135
|
|
١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ
|
جو اللہ نے تمہیں( رزق) دیا ہے اُس میں سے کھاﺅ
|
محکم حصہ
|
6:142
|
|
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا
|
پھر اُس سے بڑا ظلم اور کون کرتا ہے جو اللہ پر ایک جھوٹ گھڑتا ہے،
|
حلال و حرام
|
6:144
|
|
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ
|
پھراُس سے بڑھا (اب) ظلم کون کرتا ہے جو اللہ کی آیات کو جھٹلاتا ہے
|
قرآن الحکیم
|
6:157
|
|
اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ؕ
|
یا جو( رزق) اللہ نے تمہیں دیا ہے
|
قیامت کے دن
|
7:50
|
|
وَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ
|
اور جو ہم نے پیدا کیا ہے اُس سے ایک اُمت(جماعت) ہے
|
معلوماتی آیت
|
7:181
|
|
وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ
|
اور جو (رزق) ہم (اللہ) نے اُن کو دیا ہے اُس (رزق) میں سے خرچ کرتے ہیں
|
مومنین
|
8:3
|
|
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا
|
پس کھاﺅ جو تمہیں( مال) غنیمت ملا ہے (وہ) حلال پاک ہے،
|
مسلموں کے لیے
|
8:69
|
|
یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ
|
تو وہ تمہیں اُس سے بہتر دے گا جو(مال) تم سے لیاجا چکا ہے،
|
قیدیوں کے بارے
|
8:70
|
|
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا
|
پھراُس سے بڑھا ظلم(نافرمانی) کون کرتا ہے جو اللہ پر ایک جھوٹ گھڑتا ہے
|
قرآن
|
10:17
|
|
مِمَّا يَاۡكُلُ النَّاسُ وَالۡاَنۡعَامُؕ
|
جس سے انسان اور مویشی کھاتے ہیں،
|
دنیاوی زندگی کا مثال
|
10:24
|
|
اَنۡـتُمۡ بَرِيۡٓــُٔوۡنَ مِمَّاۤ اَعۡمَلُ
|
تم اُس سے بری ہو جو میں کرتا ہوں
|
آپﷺ کے بارے
|
10:41
|
|
وَاَنَا بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
|
اور میں اُس سے بری الذمہ ہوں جو تم کرتے ہو
|
آپﷺ کے بارے
|
10:41
|
|
هُوَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ
|
یہ اس تمام دولت سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کر کر کے رکھتے ہیں۔
|
قرآن کے بارے
|
10:58
|
|
فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ
|
پھراگر آپؐ شک میں ہیں اُس بارے میں جو ہم نے آپؐ کی طرف(قرآن) نازل کیا ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
10:94
|
|
وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠
|
اور میں اُس سے بری الذمہ ہوں جو جرم تم کرتے ہو
|
کافرین کا قرآن کے متعلق کہنا
|
11:35
|
|
وَ اشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۙ
|
، اور تم بھی گواہ رہوکہ بے شک! میں بری الذمہ ہوں اس سے جو تم شرک کرتے ہو
|
ھودؑ کے بارے میں
|
11:54
|
|
وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ
|
اوربے شک! ہم واقعی سخت شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو
|
ثمود اور حضرت صالحؑ
|
11:62
|
|
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ
|
اُنہوں نے کہا: اے شعیبؑ! ہم اُس سے بہت زیادہ نہیں سمجھ پاتے جو تُو کہتا ہے
|
شعیبؑ کے بارے میں
|
11:91
|
|
فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّمَّا یَعْبُدُ هٰۤؤُلَآءِ١ؕ
|
پھر آپؐ شک میں نہ رہیں اُس سے جو یہ( لوگ) عبادت کر تے ہیں
|
آخرت کے عذاب کے بیان کے بعد
|
11:109
|
|
مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ١ۚ
|
اُس(گناہ) سے جس کی طرف یہ (عورتیں) مجھے بلاتی ہیں،
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:33
|
|
ذٰلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِیْ رَبِّیْ١ؕ
|
(کیوں کہ) یہ(ایسا کرنا) اُس میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھایاہے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:38
|
|
اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّا تَاْكُلُوْنَ
|
ماسوائے تھوڑی سی (فصل) کے جس سے تم کھاﺅ گے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:47
|
|
یَّاْكُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّا تُحْصِنُوْنَ
|
جو کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لیے تیارکیا ہو گا، ماسوائے تھوڑے(غلے) کے جس سے تم نے جمع کیا ہو گا
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:48
|
|
وَ مِمَّا یُوْقِدُوْنَ عَلَیْهِ فِی النَّارِ
|
جس پر وہ آگ میں داغاتے (پگھلاتے) ہیں
|
شان الہی
|
13:17
|
|
وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً
|
اور وہ خفیہ اور اعلانیہ ، خرچ کرتے ہیں اُس(مال) سے جو ہم نے اُن کو دیا ہو،
|
اول الباب
|
13:22
|
|
وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ
|
اور بے شک! ہم واقعی اُس سے سخت شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو
|
پہلے والے لوگوں کے احوال
|
14:9
|
|
١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰى شَیْءٍ١ؕ
|
وہ (کافر) اُس میں سے کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتے جو وہ کماتے ہیں
|
جو اپنے رب سے کفر کرتے ہیں
|
14:18
|
|
وَ یُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً
|
اور ہم نے ان کو جو رزق دیا ہے اس میں سے پوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی (نیکی کے کاموں میں) خرچ کریں
|
ایمان والوں کو حکم
|
14:31
|
|
وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ
|
اور وہ (مشرکین) مقرر کرتے ہیں اُن(لوگوں، چیزوں) کے لیے جن کو وہ (خود بھی) نہیں جانتے، ایک حصہ اُس میں سے جو ہم اُنہیں (رزق)دیتے ہیں
|
مشرکوں کے بارے
|
16:56
|
|
١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ
|
. ہم تمہیں پینے کے لیے دیتے ہیں اُس سے جو اُن کے پیٹوں میں ہے، گوبر اور خون کے درمیان میں سے
|
شان الہی
|
16:66
|
|
وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ
|
اور درختوں میں گھر بناو اور اُس سے بھی جو یہ (انسان) چھت بناتے ہیں
|
شان الہی
|
16:68
|
|
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا
|
اور اللہ نے تمہارے لئے سائے بنائے ہیں اُس سے جو اُس نے پیدا کیا؛
|
شان الہی
|
16:81
|
|
فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪
|
پھر کھاؤ اُس میں سے جو اللہ نے تمہیں حلال اور پاک(رزق) دیا ہے،
|
محکم آیت
|
16:114
|
|
وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ
|
اور نہ ہی آپؐ پریشانی میں ہوں اُس سے جو وہ مکر(وفریب) کرتے ہیں
|
آپﷺ کو حکم
|
16:127
|
|
ذٰلِكَ مِمَّاۤ اَوْحٰۤى اِلَیْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ١ؕ
|
یہ(باتیں) حکمت (دانائی) میں سے ہیں جو آپؐ کی طرف آپؐ کے رب نے وحی کی ہیں.
|
جو گذشتہ آیات میں ہیں
|
17:39
|
|
اَوْ خَلْقًا مِّمَّا یَكْبُرُ فِیْ صُدُوْرِكُمْ١ۚ
|
یا (ہو جاؤ) کوئی پیدا کردہ چیز میں سے جو تمہارے سینوں میں بہت بڑی (مشکل) ہو
|
(مشرکین، ظالمین)
|
17:51
|
|
وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا
|
اور ہم نے اُن کو اُس میں سے بہتوں پر فضیلت دی ہے جو ہم نے پیدا کئے ہیں،ایک(واضح) فضیلت(برتری)
|
ایک سوال؟
|
17:70
|
|
فَتَرَى الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا فِیْهِ
|
پھر تم مجرموں کودیکھو گے خوف زدہ ہوں گے اُس سے جو اُس (کتاب) میں (لکھا)ہوگا
|
یوم حشر اور اعمال کی کتاب
|
18:49
|
|
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا
|
موسٰیؐ نے اُس (بندے)سے کہا: کیا میں تمہاری پیروی کرو ں اس پر کہ تم مجھے اُس میں سے سکھاؤ جو تمہیں ہدایت (رشد) سکھائی گئی ہے؟
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:66
|
|
وَ لَكُمُ الْوَیْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ
|
. اور تمہارے لئے (اے لوگو) افسوس ہی ہوگا اُس سے جو تم (اللہ سے) منسوب کرتے ہو
|
شان الہی
|
21:18
|
|
وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ
|
اور اُس (رزق)سے جوہم نے اُن کو دیا ہے وہ خرچ کرتے ہیں
|
حج کے بارے میں
|
22:35
|
|
وَ اِنَّ یَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ
|
اور بے شک! آپﷺ کے رب کے نزدیک ایک دن ہے جیسے کہ ایک ہزار سال جو تم گنتے ہو
|
آپ ﷺ کے وقت کے لوگ
|
22:47
|
|
نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا
|
ہم تمہیں پلاتے ہیں اُس سے جو اُن (جانوروں) کے پیٹوں میں (دودھ) ہے اور
|
شان الہی
|
23:21
|
|
یَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَ یَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ۪ۙ
|
وہ کھاتا ہے اُسی(خوراک) میں سے جس سے تم کھاتے ہو اور وہ پیتا ہے جس سے تم پیتے ہو
|
نوحؑ کے بعد رسول
|
23:33
|
|
اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا یَقُوْلُوْنَ١ؕ
|
؛ یہی (لوگ) ہیں (کہ) وہ بری الذمہ ہیں اُس سے جو وہ(بدکار لوگ)کہتے ہیں؛
|
ایک اصول
|
24:26
|
|
وَ الَّذِیْنَ یَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ
|
اور جو اُن میں سے جو تمہاری ملکیت (یعنی نوکر) ہوں لکھا ہوا چاہیں
|
نکاح کا حکم
|
24:33
|
|
لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا
|
تاکہ ہم اُس (پانی) سے ایک مردہ زمین کو زندگی دیں، اور ہم پلائیں اُس(پانی) کو جو ہم نے پیدا کیے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو
|
شان باری تعالی.بارش
|
25:49
|
|
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ
|
میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو اُس سے بچا جو وہ کرتے ہیں
|
قوم لوط
|
26:169
|
|
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
|
پھر اگروہ (رشتہ دار) آپﷺ کی نافرمانی کریں، توپھر کہیں: بے شک!میں تو بری الذمہ ہوں اُس سے جو تم کرتے ہو
|
قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم
|
26:216
|
|
فَمَاۤ اٰتٰنَِۧ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰكُمْ١ۚ
|
پھر جو اللہ نے مجھے دیا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اُس نے تمہیں دیا ہے.
|
سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا
|
27:36
|
|
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ
|
آپﷺ اُن پر غم نہ کریں اور نہ ہی آپﷺ پریشانی میں ہوں اُ س سے جو وہ مکر (تدبیریں) کرتے ہیں
|
آپﷺ کو تسلی
|
27:69
|
|
وَ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ
|
اوروہ برائیوں کو اچھائیوں سے رد کرتے ہیں، اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے وہ اُس سے خرچ کرتے ہیں
|
اہل کتاب میں جو قران پر ایمان
|
28:54
|
|
وَ عَمَرُوْهَاۤ اَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوْهَا وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ؕ
|
اور اس کو اس سے زیادہ آباد کیاتھا جو اِن (لوگوں)نے آباد کیا ہے. اور اُن کے پاس اُن کے رسول واضح نشانیوں سے آئے تھے
|
لوگوں سے سوال
|
30:9
|
|
ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗۤ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ
|
پھر یہ(کام) اُس کی طرف اوپر ایک دن میں جاتا ہے جس کی مقدار ایک ہزار سال(کی اُس گنتی کے برابر) ہے جو تم گنتے ہو
|
شان الہی
|
32:5
|
|
یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ
|
وہ اپنے رب کوخوف اور اُمید سے پکارتے ہیں اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
|
اللہ کی آیات پر ایمان
|
32:16
|
|
وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَیْكَ
|
، اور جو آپﷺ کی ملکیت ہوں اُن میں سے جو اللہ نے آپ کو مالِ غنیمت کے طور دی ہوں
|
ایمان والوں کو
|
33:50
|
|
فَبَرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوْا١ؕ وَ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ وَجِیْهًاؕ
|
پھر اللہ نے اُس (موسی ؑ) کو اُس سے بری کر دیا جو وہ (الزام کے طور پر) کہتے تھے، اور وہ اللہ کے ہاں عزت والا تھا
|
موسیؑ کو
|
33:69
|
|
وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً
|
اوروہ اُس سے جو ہم نے اُن کو(رزق) دیا ہوا ہے خفیہ اوراعلانیہ خرچ کرتے ہیں،
|
ایک تجارت کے اُمیدوار ہیں جو ہر گز ناکام(ختم)نہیں ہوتی ہے
|
35:29
|
|
سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ
|
پاک ہے وہ جس نے سب کے سب(یعنی تمام) جوڑے پیدا کیے ، اُس سے جو زمین اُگاتی ہے
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:36
|
|
وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ
|
اور اُن(لوگوں)کے اپنے اپ سے بھی اور اُس سے بھی جو وہ(لوگ) نہیں جانتے ہیں
|
ہر چیز کے جوڑے
|
36:36
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ
|
اور جب اُن(لوگوں) سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو تمہیں دیاہے، اُس میں سے خرچ کرو،
|
لوگوں کو
|
36:47
|
|
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ
|
کیا وہ (لوگ)نہیں دیکھتے کہ ہم نے اُن کے لیے مویشی پیدا کئے اُس میں سے جو ہمارے ہاتھوں نے کیا، پھر وہ اُن کے مالک ہیں
|
تمام لوگوں سے سوال
|
36:71
|
|
لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ
|
اگر اللہ چاہتا کہ وہ ایک بیٹا بنا لے، تو وہ چن لیتا اُس میں سے جو اُس نے پیدا کیا ہے جس کو وہ چاہتا.
|
سبحان اللہ
|
39:4
|
|
فَمَا زِلْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّمَّا جَآءَكُمْ بِهٖ١ؕ
|
،پھر تم اُس(چیز) میں شک کرنے میں باز نہ آئے جو وہ تمہارے پاس لایا تھا.
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:34
|
|
وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ
|
اور وہ کہتے ہیں: ہمارے دل غلافوں میں ہیں، جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو، اور ہمارے کانوں میں ایک بہرہ پن ہے
|
لوگوں کا کہنا
|
41:5
|
|
وَ لٰكِنْ ظَنَنْتُمْ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَعْلَمُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ
|
بلکہ تم سوچا کرتے تھے کہ اللہ بہت نہیں جانتا اُس سے جو تم کیا کرتے تھے
|
اللہ کے دشمن
|
41:22
|
|
تَرَى الظّٰلِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَ هُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ؕ
|
تم ظالمین (نافرمانبرداروں) کو خوف زدہ دیکھو گے اُس وجہ سے جو اُنہوں نے کمایا ہو گا اور وہ(عذاب) اُن پر پڑ کر رہے گا
|
شرک
|
42:22
|
|
وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ
|
اور ان کے معاملات اُن کے درمیان مشورے سے (طے ہوتے) ہیں، اور جو (رزق)ہم نے اُن کودیا ہے وہ اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
|
جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
|
42:38
|
|
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰكُمْ بِالْبَنِیْنَ
|
یا کیا اُس نے بیٹیاں لے لی ہیں اُس میں سے جو اُس نے پیدا کیا ہے، اور تمہیں بیٹوں سے منفرد کیا ہے؟
|
ایک سوال
|
43:16
|
|
قٰلَ اَوَ لَوْ جِئْتُكُمْ بِاَهْدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَیْهِ اٰبَآءَكُمْ١ؕ
|
اورکہا: کیا! اگرچہ میں تمہارے پاس اُس سے بہترہدایت لیکر آیا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا تھا
|
رسولوں کے ساتھ لوگوں کا وطیرہ
|
43:24
|
|
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِیْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ
|
اور جب ابراہیم ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا: بے شک! میں بری الذمہ ہوں اُن سے جن کی تم عبادت کرتے ہو
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
43:26
|
|
وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ
|
اور آپﷺ کے رب کی رحمت اس (دولت اور دوسری اسطرح کی چیزوں) سے اچھی ہے جو وہ(لوگ) جمع کرتے ہیں
|
نبی اکرمﷺ کےبارے میں جواب دیا گیا
|
43:32
|
|
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
|
اور ہر کسی کے لیے درجات ہوں گے اُس وجہ سے جو وہ (کام)کرتے تھے، اورتاکہ وہ (اللہ) اُن کے اعمال کا اُن کو بدلہ دے!اور وہ ظلم (ناانصافی) نہیں پائیں گے
|
ایک اصول
|
46:19
|
|
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ
|
اور ہم (جنت میں) اُن کی پھل اور گوشت سے جو وہ چاہیں گے مدد کریں گے
|
متقین
|
52:22
|
|
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ
|
اور پھل اُس سے جو وہ چاہیں
|
المقربون
|
56:20
|
|
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ
|
اور جو وہ چاہیں گے پرندوں کا گوشت ہو گا
|
المقربون
|
56:21
|
|
اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ
|
اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لے آؤ، اور جس(چیز) میں اُس نے تمہیں نائب بنایا ہے اُس سے خرچ کرو
|
عام حکم
|
57:7
|
|
وَ لَا یَجِدُوْنَ فِیْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوْتُوْا
|
، اور اپنے دل میں (اُس چیزکی) حاجت نہیں رکھتے جو اُن (مہاجروں) کو دی گی ہے
|
مہاجر اور انصار
|
59:9
|
|
١ۚ اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ
|
جب اُنہوں نے اپنے لوگوں سے کہا: بے شک! ہم تم سے اور اُن سے جن کی تم اللہ کے سواعبادت کرتے ہو بری الذمہ ہیں.
|
دوستی کے احکامات
|
60:4
|
|
لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰهُ اللّٰهُ
|
(مال کی) وسعت والے کو اپنی وسعت (فراخ دلی)سے (عورت اور بچے پر) خرچ کرنا چاہئے، اور جس پر اس کے رزق کی کمی (تنگی) ہے، تو پھر اُس سے ہی وہ خرچ کرے جو اللہ نے اُس کو دیا ہے
|
طلاق اور عدت
|
65:7
|
|
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ
|
نہیں، واقعی، بے شک! ہم نے اُن کو اس سے پیدا کیا ہے جو وہ جانتے ہیں
|
ایک سوال
|
70:39
|
|
مَّا خَطِیْٓئٰتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا١ۙ۬
|
اُن کے گناہوں کی وجہ سے وہ ڈبو دئیے گئے، پھر آگ میں جھونک دئیے گئے
|
نوح ؑ
|
71:25
|
|
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ
|
اور پھل جو وہ طلب کرتے ہیں
|
متقین کے لیے
|
77:42
|
|
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ
|
پس انسان دیکھے کہ وہ کس سے پیدا کیا گیا تھا |
انسان کی توجہ
|
86:5
|