اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاط: م ل ک

Total/Searched:

اختیار و اتھارٹی کے معنوں میں

یَّمْلِكُ اَمْلِكُ يَّمۡلِكُ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
:
:
:
قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا ، (آپؐ) کہیں: پھرکون(انسان) اللہ کے مقابلے میں کسی چیز کا اختیار رکھتا منفرد آیت 5:17
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِیْ وَ اَخِیْ اس (موسی ؑ) نے کہا: میرے رب! میرا کوئی اختیار نہیں ماسوائے اپنے پر اور اپنے بھائی پر قوم موسی 5:25
فَلَنْ تَمْلِكَ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ پس ہرگز تمہیں اللہ کے خلاف اُس (ایسے انسان) کے لیے کسی چیز کا بھی(کوئی) اختیار نہیں کفر میں دوڑ لگانے والے 5:41
مَا لَا یَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا١ؕ و جو تمہارے لیے نہ تو نقصان اور نہ ہی فاہدے کا اختیار رکھتے ہیں؟ اہل کتاب کو 5:76
قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا (آپؐ) کہیں: ماسوائے کہ جو اللہ چاہتا ہو میں تو اپنی جان کے لیے بھی نہ نفع اور نہ ہی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نبی اکرمﷺ کے بارے 7:188
اَمَّنۡ يَّمۡلِكُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ یا کون! وہ سننے اور دیکھنے کا اختیار والا ہے؛ شان باری تعالی 10:31
قُلْ لَّاۤ اَمۡلِكُ لِنَفۡسِىۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا کہیں: میں اپنی جان کے لیے بھی اختیار نہیں رکھتاکسی نقصان کا اور نہ ہی کسی نفع کا ماسوائے کہ نبی اکرمﷺ 10:49
لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا وہ (تو) اپنے جانوں کے لیے بھی کسی نفع کاختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی نقصان کا؟ سبحان اللہ 13:16
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا اور وہ (لوگ) اللہ کے سوا (اُن کی) عبادت کرتے ہیں جو رزق اختیار نہیں رکھتے لوگ 16:73
فَلَا یَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا پھروہ (لوگ) تو تم سے تکلیف دور کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی(تمہاری) حالت بدلنے کا محکم آیت 17:56
قُلْ لَّوْ اَنْتُمْ تَمْلِكُوْنَ خَزَائِنَ رَحْمَةِ رَبِّیْۤ کہیں: اگر تمہیں میرے رب کی رحمت کے خزانوں کااختیار ہوتا انسانی فطرت 17:100
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ماسوائے اُس کے جس نے رحمان کے ہاں عہد بنایاہے لوگ یا فرضی معبود 19:87
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا اُنہوں نے کہا: ہم نے اپنے اختیارسے تیرے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی، موسی ؑ اس کی قوم 20:87
وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا۠ اور اُن کے لیے نہ نقصان اور نہ ہی نفع کا اختیار رکھتا تھا؟ موسی ؑ اس کی قوم 20:89
وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا اور وہ (معبود) اپنے آپ کے لئے نقصان کا اختیار نہیں رکھتے اور نہ نفع کا، اللہ کے سوا معبود 25:3
وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا اور وہ(معبود) نہ موت کا اورنہ ہی زندگی کا اور نہ ہی مرے ہووں کو زندہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اللہ کے سوا معبود 25:3
اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا . بے شک! جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو وہ تمہیں (رزق) دینے کا اختیار نہیں رکھتے ابراہیم ؑ کے بارے میں 29:17
لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ ! وہ تو اختیار نہیں رکھتے ذرہ برابر بھی آسمانوں میں اور نہ زمین میں اللہ کے سوا دوسروں کو کچھ سمجھنے والے 34:22
فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ پس اس دن تم سے بعض بعضوں کے لیے نہ ہی نفع اور نہ ہی نقصان کا اختیار رکھتے ہیں قیامت کے دن 34:42
وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا یَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍؕ اور وہ جن کو تم اُس(اللہ) کے سوا پکارتے ہو، وہ توکھجور کی گھٹلی کے اوپر ایک نقطے کے برابر بھی اختیار نہیں رکھتے ہیں شان باری تعالی 35:13
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ١ؕ قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ کیا وہ (یعنی لوگ)اللہ کے سواشفاعت کرنے والے بناتے (چنتے) ہیں؟ (آپﷺ) کہیں: کیا!چاہے وہ کسی چیز کا بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ ہی وہ عقل رکھتے ہوں؟ (تو پھر بھی تم اُن سے شفاعت کی توقع رکھتے ہو) 39:43
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ اور جن (لوگوں) کو وہ (مشرک)اُس کے سوا پکارتے ہیں، شفاعت کا اختیارنہیں رکھتے، ماسوائے اس کے جو حق کی گواہی دے اور وہ جانتے ہوں شفاعت 43:86
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ یا وہ کہتے ہیں: کہ اُس نے اس کو خود گھڑا ہے؟ (آپﷺ) کہیں: اگر میں نے اس کو خود بنایا ہے، تو پھر بھی تمہیں میرے لیے اللہ سے(بچانے کا) ذرا بھر بھی اختیار نہیں ہے؟ قرآن کے بارے 46:8
قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ (آپﷺ اُن سے) کہیں: پھر کون ہے جو تمہارے لیے اللہ سے کسی چیز کا بھی اختیار رکھتا ہو اگر وہ (اللہ)تمہیں تکلیف دینے کا اراداہ کرے یا تمہیں نفع دینے کا ارادہ کرے؟ جنگ میں نہ جانے والے 48:11
وَ مَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ اور (اگرچہ) میں تمہارے لئے اللہ سے کسی چیز کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔۔ دوستی کے احکامات 60:4
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا (آپﷺ)کہیں: بے شک! میں تمہارے لئے نقصان یا فاہدے (ہدایت)کا اختیار نہیں رکھتا تاریخی آیت 72:21
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ رب ہے آسمانوں اور زمین کا، اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، رحمان ہے، کسی کو اُس سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے شان باری تعالی 78:37
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ دن جب کسی نفس(انسان) کو کسی (دوسرے) نفس (انسان))کے لئے کسی چیز کا اختیار نہیں ہو گا اور حکم اُس دن اللہ کا ہی ہے قیامت کے دن 82:19