اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Cleaving-82 سورت الفنطار Ayah No-19 ایت نمبر

یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠
آسان اُردو دن جب کسی نفس(انسان) کو کسی (دوسرے) نفس (انسان))کے لئے کسی چیز کا اختیار نہیں ہو گا اور حکم اُس دن اللہ کا ہی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اور تمام تر حکم اس دن اللہ ہی کا چلے گا۔
ابو الاعلی مودودی یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا
احمد رضا خان جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے،
احمد علی جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گااور اس دن الله ہی کا حکم ہوگا
فتح جالندھری جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
طاہر القادری (یہ) وہ دن ہے جب کوئی شخص کسی کے لئے کسی چیز کا مالک نہ ہوگا، اور حکم فرمائی اس دن اللہ ہی کی ہوگی،
علامہ جوادی اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا
ایم جوناگڑھی (وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے
حسین نجفی جس دن کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا اور اس دن معاملہ (اختیار) اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: It is a Day whereon no soul shall own aught of power for any soul; and the command on that Day will be Allah's.
M.M.Pickthall: A day on which no soul hath power at all for any (other) soul. The (absolute) command on that day is Allah's.
Saheeh International: It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah.
Shakir: The day on which no soul shall control anything for (another) soul; and the command on that day shall be entirely Allah's.
Yusuf Ali: (It will be) the Day when no soul shall have power (to do) aught for another: For the command, that Day, will be (wholly) with Allah.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یوم الدین کو کسی کے پاس کسی دوسرے کے لیے کوئی اختیار نہیں