روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا عَرَّضْتُمْ بِهٖ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَآءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ | اور تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں جس سے تم ( بیوہ ) عورتوں سے(نکاح کے متعلق) وابستگی کا اظہار کرتے ہو یاتم (وہ پیغام) اپنے دل میں ہی چھپائے رکھتے ہو | نکاح کے بارے میں | 2:235 |
| وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ | اور مجھ سے بات نہ کرنا ان لوگوں کے بارے میں جو ظلم (نافرمانی )کرتے ہیں | نوحؑ کے بارے میں | 11:37 |
| قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ یُوْسُفَ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ | اُس (بادشاہ) نے (اُن عورتوں کو بھی بلانے کا حکم دیااور) کہا: تمہارا کیا مقصد تھاجب تم نے یوسف کو اُسکے نفس سے( بُرا) چاہا؟ | یوسفؑ کی کہانی | 12:51 |
| قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ | اُس (ابراہیمؐ) نے کہا: ائے (اللہ کے) رسولو! پھرتمہارا (اور) کیا مقصد(کام) ہے؟ | ابراہیم ؑ کے مہمان | 15:57 |
| قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ | اُس(موسی ؑ)نے کہا: اے سامری! پھر تیرا کیا خیال(مقصد) ہے؟ | موسی ؑ اس کی قوم | 20:95 |
| وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ | . اورتم مجھ سے اُن لوگوں کے بارے میں بات نہ کرنا جو ظلم(نافرمانی) کرتے ہیں: بے شک! وہ غرق کر دئیے جائیں گے | نوحؑ کے بارے | 23:27 |
| وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا | اور جب جاہل (بے وقوف) اُن سے خطاب کریں (بولیں)، تو وہ کہتے ہیں: سلام | رحمان کے بندے | 25:63 |
| ١ۚ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا١ؕ | . اُس نے کہا: تمہاراکیا معاملہ ہے؟ | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:23 |
| وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ | اور ہم نے اُس کی حکومت(بادشاہی) کو مضبوط بنایا اور ہم نے اُس کو حکمت(دانائی) اور فیصلہ کن تقریر (بات) دی ہوئی تھی | داودؑ کے بارے | 38:20 |
| فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ | پھر وہ کہتا ہے: کہ اُس کو بھی میرے حوالے کرو، اور وہ مجھ سے بات چیت میں بھی جیت گیا ہے | داودؑ کے بارے | 38:23 |
| قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ | اُس(ابراہیم ؑ) نے کہا:پھر (اس کے بعد) تمہارا کیا مقصد ہے، اے بھیجے گے (اللہ کے رسولو!)؟ | تاریخی آیت | 51:31 |
| رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ | رب ہے آسمانوں اور زمین کا، اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، رحمان ہے، کسی کو اُس سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے | شان باری تعالی | 78:37 |