Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-57 ایت نمبر
| قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ |
| آسان اُردو | اُس (ابراہیمؐ) نے کہا: ائے (اللہ کے) رسولو! پھرتمہارا (اور) کیا مقصد(کام) ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (پھر) انہوں نے پوچھا کہ : اللہ کے بھیجے ہوئے فرشتو ! اب آپ کے سامنے کیا مہم ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟" |
| احمد رضا خان | کہا پھر تمہارا کیا کام ہے اے فرشتو! |
| احمد علی | کہا اے فرشتو! پھر تمہارا کیا مقصد ہے |
| فتح جالندھری | پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے |
| طاہر القادری | ابراہیم (علیہ السلام) نے دریافت کیا: اے (اللہ کے) بھیجے ہوئے فرشتو! (اس بشارت کے علاوہ) اور تمہارا کیا کام ہے (جس کے لئے آئے ہو)، |
| علامہ جوادی | پھر کہا کہ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟ |
| حسین نجفی | (پھر) کہا اے اللہ کے فرستادو آخر تمہیں کیا مہم درپیش ہے؟ |
| M.Daryabadi: | He said: what is your errand, sent ones? |
| M.M.Pickthall: | He said: And afterward what is your business, O ye messengers (of Allah)? |
| Saheeh International: | [Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?" |
| Shakir: | He said: What is your business then, O apostles? |
| Yusuf Ali: | Abraham said: "What then is the business on which ye (have come), O ye messengers (of Allah)?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے پاس المرسلون کا آنا
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے
المرسلون سے مکالمے