اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-56 ایت نمبر

قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ
آسان اُردو اُس (ابراہیمؐ) نے کہا: اور کون(شخص) اپنے رب کی رحمت سے مایوس ہو سکتا ہے ماسوائے گمراہوں کے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ابراہیم نے کہا : اپنے پروردگار کی رحمت سے گمراہوں کے سوا کون ناامید ہوسکتا ہے ؟
ابو الاعلی مودودی ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"
احمد رضا خان کہا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہو مگر وہی جو گمراہ ہوئے
احمد علی کہا اپنے رب کی رحمت سے نا امید تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں
فتح جالندھری (ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے
طاہر القادری ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون مایوس ہو سکتا ہے،
علامہ جوادی ابراہیم علیھ السّلام نے کہا کہ رحمت خدا سے سوائے گمراہوں کے کون مایوس ہوسکتا ہے
ایم جوناگڑھی کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں
حسین نجفی ابراہیم(ع) نے کہا اپنے پروردگار کی رحمت سے تو گمراہوں کے سوا کون مایوس ہوتا ہے؟
=========================================
M.Daryabadi: He said: and who despondeth of the mercy of his Lord except the astray
M.M.Pickthall: He said: And who despaireth of the mercy of his Lord save those who are astray?
Saheeh International: He said, "And who despairs of the mercy of his Lord except for those astray?"
Shakir: He said: And who despairs of the mercy of his Lord but the erring ones?
Yusuf Ali: He said: "And who despairs of the mercy of his Lord, but such as go astray?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے پاس المرسلون کا آنا
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے
المرسلون سے مکالمے