Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-55 ایت نمبر
| قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں (فرشتوں)نے کہا: ہم تو آپ کو سچائی سے خوشخبری دے رہے ہیں. پھر! آپ مایوس ہونے والوں میں سے نہ ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ بولے : ہم نے آپ کو سچی خوشخبری دی ہے، لہذا آپ ان لوگوں میں شامل نہ ہوں جو ناامید ہوجاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو" |
| احمد رضا خان | کہا ہم نے آپ کو سچی بشارت دی ہے آپ ناامید نہ ہوں، |
| احمد علی | انہوں نے کہا ہم نے تمہیں بھی سچی خوشخبری سنائی ہے سو تو نا امید نہ ہو |
| فتح جالندھری | (انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے |
| طاہر القادری | انہوں نے کہا: ہم آپ کو سچی بشارت دے رہے ہیں سو آپ نا امید نہ ہوں، |
| علامہ جوادی | انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بالکل سچی بشارت دے رہے ہیں خبردر آپ مایوسوں میں سے نہ ہوجائیں |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہا ہم آپ کو بالکل سچی خوشخبری سناتے ہیں آپ مایوس لوگوں میں شامل نہ ہوں |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا ہم آپ کو بالکل سچی بشارت دے رہے ہیں تو آپ ناامید ہونے والوں میں سے نہ ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | They said: we bear tidings of a truth; be then thou not of the desponding. |
| M.M.Pickthall: | They said: We bring thee good tidings in truth. So be not thou of the despairing. |
| Saheeh International: | They said, "We have given you good tidings in truth, so do not be of the despairing." |
| Shakir: | They said: We give you good news with truth, therefore be not of the despairing. |
| Yusuf Ali: | They said: "We give thee glad tidings in truth: be not then in despair!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے پاس المرسلون کا آنا
ایت نمبر 77 تک یہ موضوع ہے
المرسلون سے مکالمے