Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-20 ایت نمبر
| وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ |
| آسان اُردو | اور ہم نے اُس کی حکومت(بادشاہی) کو مضبوط بنایا اور ہم نے اُس کو حکمت(دانائی) اور فیصلہ کن تقریر (بات) دی ہوئی تھی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے ان کی سلطنت کو استحکام بخشا تھا، اور انہیں دانائی اور فیصلہ کن گفتگو کا سلیقہ عطا کیا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی |
| احمد رضا خان | اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور قولِ فیصل دیا |
| احمد علی | اورہم نے اس کی سلطنت کو مضبوھ کر دیا تھا اور ہم نے اسے نبوت دی تھی اور مقدمات کے فیصلے کرنے کا سلیقہ (دیا تھا) |
| فتح جالندھری | اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا) |
| طاہر القادری | اور ہم نے اُن کے ملک و سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور ہم نے انہیں حکمت و دانائی اور فیصلہ کن اندازِ خطاب عطا کیا تھا، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے ان کے ملک کو مضبوط بنادیا تھا اور انہیں حکمت اور صحیح فیصلہ کی قوت عطا کردی تھی |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکمت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا |
| حسین نجفی | اور ہم نے ان کی حکومت کو مضبوط کر دیا تھا اور ان کو حکمت و دانائی اور فیصلہ کُن بات کرنے کی صلاحیت عطا کی تھی۔ |
| M.Daryabadi: | And We made his dominion strong and vouchsafed him wisdom and decisive speech. |
| M.M.Pickthall: | We made his kingdom strong and gave him wisdom and decisive speech. |
| Saheeh International: | And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and discernment in speech. |
| Shakir: | And We strengthened his kingdom and We gave him wisdom and a clear judgment. |
| Yusuf Ali: | We strengthened his kingdom, and gave him wisdom and sound judgment in speech and decision. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے