Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-95 ایت نمبر
| قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ |
| آسان اُردو | اُس(موسی ؑ)نے کہا: اے سامری! پھر تیرا کیا خیال(مقصد) ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : اچھا تو سامری ! تجھے کیا ہوا تھا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "اور سامری، تیرا کیا معاملہ ہے؟" |
| احمد رضا خان | موسیٰ نے کہا اب تیرا کیا حال ہے اے سامری! |
| احمد علی | کہا اے سامری تیرا کیا معاملہ ہے |
| فتح جالندھری | پھر (سامری سے) کہنے لگے کہ سامری تیرا کیا حال ہے؟ |
| طاہر القادری | (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: اے سامری! (بتا) تیرا کیا معاملہ ہے، |
| علامہ جوادی | پھر موسٰی نے سامری سے کہا کہ تیرا کیا حال ہے |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ (علیہ السلام) نے پوچھا سامری تیرا کیا معاملہ ہے |
| حسین نجفی | (بعد ازاں) کہا اے سامری! تیرا کیا معاملہ ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Musa said: what was thy object, O Samiri? |
| M.M.Pickthall: | (Moses) said: And what has thou to say, O Samiri? |
| Saheeh International: | [Moses] said, "And what is your case, O Samiri?" |
| Shakir: | He said: What was then your object, O Samiri? |
| Yusuf Ali: | (Moses) said: "What then is thy case, O Samiri?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی