روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ۠ | پھر ان سے عذاب کم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مدد حاصل کر سکیں گے | کتاب کا کچھ حصہ ماننے والے | 2:86 |
| خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ | وہ(کافرین) اسی (لعنت) میں ہمیشہ رہیں گئے عذاب اُن سے کم نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی وہ (عذاب سے) افاقہ پائیں گے | اللہ کی ہدایت کو چھپانے اور توبہ نہ کرنے والے | 2:162 |
| خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَۙ | وہ اِس( لعنت) میں ہمیشہ رہیں گئے عذاب اُن سے کم نہیں کیا جائے گا ، اور نہ ہی اُن کو مہلت دی جائے گی؛ | پچھلی ایت کا تسلسل | 3:88 |
| ١ؕ ذٰلِكَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌ | یہ تمہارے رب کی طرف سے (سزا میں) ایک کمی اور رحمت ہے | قتل میں بدلے کے بارے | 2:178 |
| یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْكُمْ١ۚ | اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ کو ہلکا کرے | منفرد ایت | 4:28 |
| وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ | اور جن کا (نیکی والا) وزن ہلکا ہو ا: | قیامت کے دن | 7:9 |
| فَلَمَّا تَغَشّٰهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِیْفًا | پس جب وہ (مرد) اُس (اپنی زوجہ) کو ڈھانپ لیتا (یعنی اُس سے ہمبستری کرتا )ہے تووہ(بیوی) ایک ہلکا سا بوجھ اُٹھا لیتی ہے پ | شان باری تعالی | 2:189 |
| اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ | اب اللہ نے تم(مومنین ) سے تخفیف کی (یعنی بوجھ ہلکا کیا) | قتال کی ترغیب | 8:66 |
| اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا | (چنانچہ اے ایمان والو!) ہلکے اور بھاری (ہتھیاروں کے ساتھ) نکلو | محکم آیت | 9:41 |
| تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ | ، تم اُن (خیموں) کو (وزن میں) ہلکے محسوس کرتے ہو جس دن تم سفر کرتے ہو اور جس دن تم قیام کرتے ہو | شان الہی | 16:80 |
| فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ | پھریہ (عذاب) اُن سے کم نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی وہ مہلت پائیں گے | قیامت کے دن کافرین | 16:85 |
| وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ | اور جو (شخص)، اُس کے ترازو (نیکیوں کے وزن) ہلکے ہوں گے. | جہنم میں ہوں گے | 23:103 |
| فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ | پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے،اور وہ لوگ جویقین نہیں رکھتے ہیں آپﷺ کو کمزور(بے صبرا) نہ بنا دیں | آپﷺ کو حکم | 29:59 |
| لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ | ؛وہ آگ اُن پر پوری نہیں ہوگی کہ پھر وہ مرسکیں، اور نہ ہی اُن سے اس (جہنم) کے عذاب سے کمی کی جائے گی | کافرین کے لیے | 35:36 |
| یَوْمَ هُمْ بٰرِزُوْنَ١ۚ۬ لَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْهُمْ شَیْءٌ١ؕ | (اُس) دن جب وہ (لوگ) نکل پڑیں گے، تو اللہ پر کوئی چیز اُن (لوگوں) سے چھپی ہوئی نہیں ہو گی. | قیامت کے دن | 40:16 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ | اور وہ لوگ جو آگ میں ہوں گے، جہنم کے سنتری سے کہیں گے: اپنے رب سے کہو کہ وہ ہم سے ایک دن کا عذاب تو کم کر دے | تکبر کرنے والے اور کمزور لوگ | 40:49 |
| فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ | پھر اُس (فرعون) نے اپنی قوم کو ورغلا لیا،پھر اُنہوں نے اُس(فرعون) کا کہنا مان لیا. بے شک! وہ ایک فاسقین (گناہگار)لوگ تھے. | موسیؑ کے بارے | 43:54 |
| وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ | اور جہاں تک وہ جس کے ترازو(نیکیوں والے) ہلکے ہوں گے | قیامت کا دن | 101:8 |