|
كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاكُمْ١ۚ
|
تم اللہ سے کسطرح کفرکر سکتے ہو اورتم تومردہ تھے پھراُسنے تمہیں زندگی دی
|
لوگوں سے سوال
|
2:28
|
|
١ۚ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
|
پھر وہ تمہیں موت دے گا ، پھر وہ تمہیں(دوبارہ )زندگی دے گا، پھر تم اُس کی طرف ہی واپس ہو گے
|
لوگوں سے سوال
|
2:28
|
|
یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ
|
، تمہارے بیٹوں کو تو زبح کر دیتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے:
|
بنی اسرائیل کو یاد کروانا
|
2:49
|
|
فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُحْیِ اللّٰهُ الْمَوْتٰى١ۙ وَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
|
پھر ہم (اللہ)نے کہا : اس (مردہ شخص) کو اس (گائے )کے کچھ( گوشت ) سے مارو
|
بنی اسرائیل کو یاد دہانی
|
2:73
|
|
فَمَا جَزَآءُ مَنْ یَّفْعَلُ ذٰلِكَ مِنْكُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ
|
پھر کیا جزا(سزا) ہے جو تم میں سے یہ کریں ماسوائے کہ دنیاوی زندگی میں رسوائی
|
کتاب کے کچھ حصوں کو ماننے والے
|
2:85
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَةِ
|
ہی وہ ہیں جو دنیاوی زندگی کوآخر ت سے خریدتے ہیں
|
کتاب کا کچھ حصہ ماننا
|
2:86
|
|
وَ لَتَجِدَنَّهُمْ اَحْرَصَ النَّاسِ عَلٰى حَیٰوةٍ١ۛۚ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا
|
اور تم اُن کو لوگوں میں سے اور اُن میں سے بھی جو شرک کرتے ہیں، زندگی پر لالچی ترین پاﺅگے
|
بنی اسرائیل کے لیے
|
2:96
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ لَكُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیٰوةٌ یّٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
|
اور تمہارے لیے ، اے عقل والو، (قتل میں) بدلہ لینے میں زندگی ہے، کہ شاید تم متقی بن سکو
|
قتل کا بدلہ لینا
|
2:179
|
|
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّعْجِبُكَ قَوْلُهٗ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
اور لوگوں میں سے ہے جس کی بات چیت دنیاوی زندگی میں آپؐ کو اچھی لگتی ہے،
|
دنیاوی زندگی کی باتیں کرنے والا
|
2:204
|
|
زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ یَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۘ
|
دُنیاوی زندگی کوان کے لیے جو کفرکرتے ہیں خوبصورت (مزین) کیا گیا ہے؛ اور وہ (کافرین )ایمان والوں کا مذاق (تمسخر) بناتے ہیں
|
منفرد ایت
|
2:212
|
|
١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
|
اور دنیاوی زندگی کچھ نہیں ماسوائے دھوکے والے عارضی سامان(متاع) کے
|
منفرد ایت
|
3:185
|
|
بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ
|
نہیں، وہ تو زندہ ہیں، لیکن تم (اِس حقیقت کو) سمجھ نہیں سکتے ہو
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:154
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اور پانی جو اللہ آسمانوں سے نازل کرتاہے پھر اُس(پانی) سے زمین کو اُس کی موت کے بعدزندہ کرنے
|
منفرد ایت
|
2:164
|
|
١۪ فَقَالَ لَهُمُ اللّٰهُ مُوْتُوْا١۫ ثُمَّ اَحْیَاهُمْ١ؕ
|
پھر اللہ نے اُن سے کہا: مر جاﺅ اور پھر اُس(اللہ) نے اُن کو زندہ کر دیا
|
تاریخی ایت
|
2:243
|
|
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ١ۚ۬
|
اللہ! کوئی معبود نہیں ماسوائے وہی، زندہ اورہمیشہ قائم رہنے والاہے
|
ایت الکرسی
|
2:255
|
|
اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّیَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۙ قَالَ اَنَا اُحْیٖ وَ اُمِیْتُ١ؕ
|
جب ابراہیم ؑنے کہا: میرا رب وہ ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے، تو اُس(شخص) نے کہا: میں بھی زندگی دیتا ہوں اور موت دیتا ہوں
|
تاریخی واقعہ
|
2:258
|
|
قَالَ اَنّٰى یُحْیٖ هٰذِهِ اللّٰهُ بَعْدَ مَوْتِهَا١ۚ
|
اُس نے کہا: اللہ کیسے اس(بستی ) کو اس کی موت کے بعد زندہ کرے گا؟
|
تاریخی ایت
|
2:259
|
|
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ كَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ
|
اور جب ابراہیم ؑ نے کہا: میرے رب! مجھ کو دکھا دے کہ تُو کسطرح مرے ہوئے کو زندہ کرتا ہے،
|
ابراہیم ؑ اور اللہ کامکالمہ
|
2:260
|
|
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۙ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُؕ
|
اللہ! کوئی معبودنہیں ماسوائے کہ وہی، زندہ اور قائم(ہمیشہ رہنے والا) ہے
|
شان الہی
|
3:2
|
|
ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ
|
وہ (سب چیزیں) دُنیاوی زندگی کا ہی سامان(متاع) ہے اور اللہ! اُس کے پاس تو ایک اچھا ٹھکانا(یا رہنے کی جگہ) ہے
|
منفرد آیت
|
3:14
|
|
وَ تُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ تُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ
|
اور تُوہی زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور تُو ہی مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے
|
شان باری تعالی
|
3:27
|
|
وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰہ
|
اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات
|
3:49
|
|
مَثَلُ مَا یُنْفِقُوْنَ فِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَثَلِ رِیْحٍ
|
مثال ہے جو(مال) وہ (کافرین) اس دنیاوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں جیسے کہ مثال ہے ایک تیز آندھی کی
|
کفر کرنے والے
|
3:117
|
|
وَ اللّٰهُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ
|
اور اللہ ہی زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے؛
|
جنگ احد کے بعد مومنین کو حکم
|
3:156
|
|
بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ
|
نہیں! وہ اپنے رب کے ہاں زندہ (اور) اُن کو رزق دیا جاتا ہے
|
جنگ اُحد
|
3:169
|
|
الَّذِیْنَ یَشْرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَةِ
|
وہ لوگ جو دنیاوی زندگی کو آخرت سے فروخت کر تے ہیں
|
قتال کے بارے
|
4:74
|
|
وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَا١ؕ
|
اورجب تمہیں ایک دُعا دی جائے پھر اُس سے اچھی دعا دو یا (کم از کم)اُسی (دعا)کو لوٹا دو
|
منفرد اور محکم آیت
|
4:83
|
|
تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
تم(ایمان والو) دُنیاوئی زندگی کے موقعہ کی خواہش کرتے ہو ،
|
جنگ کے اصول
|
4:94
|
|
هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ جٰدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١۫
|
بے شک! یہ تم (مومنین) ہی تو ہو جو دنیاوی زندگی میں تو اُنکی طرفداری کرتے ہو
|
(دھوکے بازوں)
|
4:109
|
|
وَ مَنْ اَحْیَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ
|
اور جو(انسان) اُس (نفس) کی جان بچائے پھر جیسے کہ اُس نے تمام لوگوں کو بچا لیا ہو
|
منفرد آیت
|
5:32
|
|
وَ قَالُوْۤا اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا
|
اور وہ (مشرکین ، قرآن کے نہ ماننے والے )کہتے ہیں: نہیں کچھ بھی ماسوائے ہماری دنیاوی زندگی کے
|
قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے
|
6:29
|
|
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ
|
اور نہیں ہے دنیاوی زندگی (کچھ بھی)ماسوائے ایک کھیل اورایک تماشے کے
|
منفرد آیت
|
6:32
|
|
وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا
|
اور جن کو دنیاوی زندگی نے دھوکے میں رکھا ہوا ہے ؛
|
منفرد آیت
|
6:70
|
|
یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ
|
وہ زندہ کو مردے سے نکالتا ہے ا
|
حمد باری تعالی
|
6:95
|
|
وَ مُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّ١ؕ
|
اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے
|
حمد باری تعالی
|
6:95
|
|
اَوَ مَنْ كَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰهُ
|
کیا وہ (انسان) جو مرا ہوا تھا پھرہم نے اُس کو زندگی دی
|
سوالیہ آیت
|
6:122
|
|
وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا
|
اور دنیاوی زندگی نے اُن کو دھوکہ دیا ہوا تھا
|
انسان اور جنات
|
6:130
|
|
وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
|
اورمیرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام مخلوق (عالمین) کا رب ہے
|
محکم آیت
|
6:162
|
|
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ
|
اُس (اللہ) نے کہا: اُسی (زمین ) میں تم جیوگے اور اُسی میں تم مرو گے اور اُسی (زمین) سے ہی تم (زندہ) نکالے جاﺅ گے
|
اللہ باری تعالی کا فیصلہ
|
7:25
|
|
فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ
|
قیامت دن مخصوص ہوگا جنہوں نے دنیاوی زندگی میں ایمان لایا ہوگا
|
زینت الہی
|
7:32
|
|
وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ
|
، اور ان کو دنیاوی زندگی نے دھوکہ دیا ہوا تھا
|
کافرین کی تعریف
|
7:51
|
|
١ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبْنَآءَهُمْ وَ نَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ۚ
|
اُس (فرعون) نے کہا: ہم اُن کے بیٹوں(مردوں) کو تو قتل کر دیں گے اور ہم اُن کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے
|
موسی اور فرعون
|
7:127
|
|
یُقَتِّلُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ
|
وہ تمہارے بیٹوں (مردوں) کو تو قتل کر دیتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے
|
قوم موسی
|
7:141
|
|
وَ ذِلَّةٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ
|
ا اور دنیاوی زندگی میں ذلت(ملے گی)
|
موسی کی دعا
|
7:152
|
|
١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١۪
|
نہیں ہے کوئی معبود ماسوائے کہ وہی وہی زندگی اور موت دیتا ہے
|
نبی اکرمﷺ
|
7:157
|
|
اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا یُحْیِیْكُمْ١ۚ
|
جب وہ (اللہ) تمہیں اُس (ہدایت) کی طرف بلاتا ہے جو تمہیں زندگی دیتی ہے
|
محکم آیت
|
8:24
|
|
وَّ یَحْیٰى مَنْ حَیَّ عَنْۢ بَیِّنَةٍ١ؕ
|
، اور زندہ رہے جس نے زندہ رہنا ہے ایک واضح ثبوت سے
|
جنگ بدر
|
8:42
|
|
اَرَضِیْتُمْ بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا مِنَ الْاٰخِرَةِ
|
(کیا) تم آخرت کی نسبت دنیاوی زندگی ( کے مزوں) سے خوش ہو؟
|
محکم آیت۔ایمان والوں کو
|
9:38
|
|
فَمَا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِیْلٌ
|
؟ پس(جان لو کہ) دنیاوی زندگی کا سامان (راحت) آخرت (کے مقابلے )میں کچھ نہیں ماسوائے کم(قلیل)
|
محکم آیت۔ایمان والوں کو
|
9:38
|
|
١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
اللہ صرف چاہتا ہے کہ اُن کو اس (مال واولاد) سے دنیاوی زندگی میں عذاب (سزا) دے
|
جہاد سے جی چرانے والے
|
9:55
|
|
یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ
|
وہی زندگی اور موت دیتا ہے
|
ایک اصول
|
9:116
|
|
وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا
|
اور دنیاوی زندگی سے خوش ہیں اور اسی سے اطمینان (سکون) پاتے ہیں،
|
جہنمی ہیں
|
10:7
|
|
وَ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ١ۚ
|
اور اُن کا دعائی کلمہ ان (جنتوں) میں سلام (سلامتی) ہو گا
|
جنتی لوگوں کی دعا
|
10:10
|
|
مَّتَاعَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ثُمَّ اِلَـيۡنَا مَرۡجِعُكُمۡ
|
دنیاوی زندگی کے مزے (عارضی) ہیں؛ پھر تم نے ہماری طرف تمہاری واپسی ہے
|
انسانوں کی فطرت
|
10:23
|
|
اِنَّمَا مَثَلُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا
|
دنیاوی زندگی کی مثال صرف ہے
|
دنیاوی زندگی کا مثال
|
10:24
|
|
وَ مَنۡ يُّخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ
|
؛ اور کون! وہ جاندارکو مردہ سے نکالتا ہے
|
شان باری تعالی
|
10:31
|
|
وَيُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ
|
اور وہ مردہ کو جاندار سے نکالتا ہے ؛
|
شان باری تعالی
|
10:31
|
|
هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
|
وہی زندگی اور موت دیتا ہے، اور اُسی کی طرف تم (جاندار) لوٹائے جاﺅ گے
|
شان الہی
|
10:55
|
|
لَهُمُ الۡبُشۡرٰى فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِؕ
|
اُن (اللہ کے دوستوں)کے لیے دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں بھی خوشخبری ہے
|
اللہ کے اولیاء
|
10:63
|
|
وَ مَلَاَهٗ زِیْنَةً وَّ اَمْوَالًا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ
|
اور اُس کے سرداروں کو دنیاوی زندگی میں زینت اور مال دیاہواہے
|
موسی ہارون
|
10:88
|
|
لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
! جب وہ ( یونس ؑ کی قوم کے لوگ) ایمان لے آئے تو ہم نے اُن سے دنیاوی زندگی میں رسوائی کا عذاب دور کر دیا
|
جن پر اللہ کے الفاظ ثابت ہوچکے
|
10:98
|
|
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا
|
جو (انسان)دنیاوی زندگی اور اُس کی رونق ہی چاہتا ہے،
|
ایک اصول
|
11:15
|
|
وَ فَرِحُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ
|
اور وہ ( یعنی لوگ) دنیاوی زندگی سے بہت خوش ہوتے ہیں
|
منفرد آیت
|
13:26
|
|
١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌ۠
|
اور دنیاوی زندگی آخرت (کے مقابلے)میں(کچھ) نہیں ماسوائے ایک عارضی سامان(آرام) کے
|
منفرد آیت
|
13:26
|
هُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
اُن (کافرین )کے لیے دنیاوی زندگی میں عذاب ہے
|
کافرین کے لیے
|
13:34
|
|
اِ۟لَّذِیْنَ یَسْتَحِبُّوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ
|
جو(یعنی کافرین) دنیاوی زندگی کو آخرت (کے مقابلے)پر پسند کرتے ہیں
|
کافرین کی تعریف
|
14:2
|
|
وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ
|
اور وہ تمہارے بیٹوں کو تو ذبح(قتل) کر دیتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے؛
|
موسیؑ کے بارے میں
|
14:6
|
|
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ؕ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ
|
وہ ان(باغات) میں اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے، اور ان(باغات) میں ان کی خوش آمدید"سلام" (ہو گی)
|
ایمان اور نیک اعمال والے
|
14:23
|
|
بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ
|
ایک مثبت (پکے) قول (بات)سے دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں (بھی) ثابت(مضبوط) کرتاہے
|
ایک اصول
|
14:27
|
|
وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ
|
اوربے شک ہم!واقعی ہم، ہم زندگی دیتے ہیں اورہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہم ہی (ہر چیزکے) وارث ہیں
|
شان باری تعالی
|
15:23
|
|
اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآءٍ١ۚ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ١ۙ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ
|
وہ مرے ہوئے ہیں،زندہ نہیں ہیں. اور وہ نہیں جانتے ہیں کہ وہ کب (دوبارہ) اُٹھائیں جائیں گے
|
جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں
|
16:21
|
|
فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ
|
پھر وہ اُس (پانی)سے زمین کو اِس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے!
|
بارش کے ساتھ
|
16:65
|
|
فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةً١ۚ
|
، پھر واقعی ہم اُس کو ایک اچھی (طیب) زندگی سے زندہ رکھیں گے،
|
اصولی الہی
|
16:97
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ١ۙ
|
یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا،
|
جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے
|
16:107
|
|
اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَیٰوةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ
|
تب تو واقعی ہم آپؐ کو زندگی کی دگنی (سزا) اور مرنے کی بھی دگنی (سزا) چکھاتے
|
آپﷺ کے متعلق
|
17:75
|
|
وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ
|
اور آپؐ ا پنی آنکھوں کو اُن(ایسے لوگوں) سے نہ موڑیں کہ تم دنیاوی زندگی کی خوبصورتی چاہو
|
آپﷺ کو حکم
|
18:28
|
|
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
اور اُن (لوگوں)کے لیے دنیاوی زندگی کی مثال دیں
|
جیسے پانی،
|
18:45
|
|
اَلْمَالُ وَ الْبَنُوْنَ زِیْنَةُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ
|
ال اور بچے(بیٹے) دنیاوی زندگی کی زینت(رونق) ہیں
|
دنیاوی زندگی کی زینت
|
18:46
|
|
اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
وہ لوگ ہیں اُن کی کوشش دنیاوی زندگی میں گمراہ (ضائع) ہو گئی،
|
اعمال کا خسارہ
|
18:104
|
|
وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠
|
سلام اُس پر جس دن وہ پیدا ہوا، جس دن وہ مرتا ہے اور جس دن وہ دوبارہ زندہ اُٹھایا جائے گا۔
|
یحیی ؑ
|
19:15
|
|
وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّا
|
، اور جب تک کہ میں زندہ رہوں مجھے نماز اور زکوۃ کا حکم دیا ہے
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:31
|
|
وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا
|
اور جس دن میں مروں اور اس دن جب میں دوبارہ زندہ اُٹھایا جاؤں گا
|
عیسی ابن مریمؑ
|
19:33
|
|
وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَ جُ حَیًّا
|
اور انسان کہتا ہے: (کہ) جب میں مر چکا ہوں گا، تو کیا واقعی مجھے (دوبارہ) زندہ نکالا جائے گا؟
|
انسان کی سوچ
|
19:66
|
|
فَاَلْقٰهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى
|
چنانچہ اُس نے اس کو نیچے گرا دیاپھر بے شک! یہ ایک دوڑتا ہواسانپ بن گی۔
|
موسیؑ کے بارے
|
20:20
|
|
اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ
|
. تُو تو صرف اس دنیاوی زندگی کا ہی فیصلہ کر سکتا ہے
|
فرعون اور جادوگر
|
20:72
|
|
لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰى
|
. نہ وہ اس (جہنم)میں مرے گا اور نہ ہی جیئے گا
|
مجرم کا جہنم میں
|
20:74
|
|
قَالَ فَاذْهَبْ فَاِنَّ لَكَ فِی الْحَیٰوةِ
|
اُس(موسی ؑ)نے کہا: پھر چلا جا! پھربے شک! اس زندگی میں تو تیرے لیے (سزا)ہے
|
موسی ؑ اس کی قوم
|
20:97
|
|
وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِؕ
|
اور چہرے زندہ اور ہمیشہ قائم رہنے والے (باری تعالی) کے لیے جھک جائیں گے
|
قیامت کے دن
|
20:111
|
|
زَهْرَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا لِنَفْتِنَهُمْ فِیْهِؕ
|
(جو) دنیاوی زندگی کی رونقیں ہیں، تاکہ ہم اُن (چیزوں) میں اُن (لوگوں) کی آزمائش کریں
|
جو چیزیں مختلف لوگوں کو دی جاتی ہیں
|
20:131
|
|
وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ
|
، اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنایا؟ کیا پھر وہ ایمان نہیں لائیں گے؟
|
سبحان اللہ
|
21:30
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى
|
وہ(تمہاری تخلیق کا عمل) اس لئے ہے کیوں کہ بے شک اللہ، وہی حق(سچا) ہے. اوربے شک! وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
22:6
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَحْیَاكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ١ؕ
|
اور وہ وہی ہے جس نے تمہیں زندگی دی پھروہ تمہیں موت دے گا پھر وہ تمہیں زندگی دے گا.
|
شان باری تعالی
|
22:66
|
|
وَ اَتْرَفْنٰهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ
|
اور اُن(سرداروں)کو ہم نے دنیاوی زندگی میں آرام دیا ہوا تھا:
|
نوحؑ کے بعد رسول
|
23:33
|
|
اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ
|
نہیں ہے کچھ ماسوائے ہماری دنیا وی زندگی کے ہم مرتے ہیں اور ہم جیتے ہیں، اور ہم (دوبارہ) اُٹھائیں نہیں جائیں گے
|
نوحؑ کے بعد آنے والے رسول
|
23:37
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ
|
اور وہ ہے جو زندگی اور موت دیتا ہے، اور رات اور دن کااختلاف اُسی کا ہی (کام) ہے.
|
شان باری تعالی
|
23:80
|
|
لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ
|
تاکہ تم دنیا کے مزے چاہو.
|
نکاح کا حکم
|
24:33
|
|
تَحِیَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَیِّبَةً١ؕ
|
اللہ کی طرف سے (یہ) بابرکت پاکیزہ تحفہ ہے.
|
محکم آیت
|
24:61
|
|
وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا
|
اور وہ(معبود) نہ موت کا اورنہ ہی زندگی کا اور نہ ہی مرے ہووں کو زندہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں
|
اللہ کے سوا معبود
|
25:3
|
|
لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا
|
تاکہ ہم اُس (پانی) سے ایک مردہ زمین کو زندگی دیں، اور ہم پلائیں اُس(پانی) کو جو ہم نے پیدا کیے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو
|
شان باری تعالی.بارش
|
25:49
|
|
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ١ؕ
|
اور آپﷺبھروسہ کریں زندہ پر جومرتا نہیں اور تسبیح کریں اُس کی تعریف کے ساتھ.
|
آپﷺ کے بارے۔ تبلیغ کا اجر
|
25:56
|
|
وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ
|
اور اُن(محلات) میں وہ ملیں گے خوش آمدید اور سلامتی(کے الفاظ) سے
|
رحمان کے بندے
|
25:75
|
|
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ
|
اور جو مجھے موت دے گا پھر(دوبارہ) مجھے زندگی دے گا
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:81
|
|
یُذَبِّحُ اَبْنَآءَهُمْ وَ یَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ؕ
|
، اُن کے بیٹوں کو تو ذبح(قتل) کر دیتا اور اُن کی عورتوں (لڑکیوں) کو زندہ رکھتا.
|
موسی اور فرعون
|
28:4
|
|
فَجَآءَتْهُ اِحْدٰهُمَا تَمْشِیْ عَلَى اسْتِحْیَآءٍ
|
پھر دونوں (لڑکیوں)میں سے ایک اُس کے پاس آئی وہ شرماتی ہوئی چل رہی تھی
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:25
|
|
وَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتُهَا١ۚ
|
اور جو کچھ بھی کسی شئے سے تمہیں دیا گیا ہے پھر وہ دنیاوی زندگی کا ہی آرام اور اُسی کی زینت ہے،
|
دنیاوی زندگی کا سامان
|
28:60
|
|
كَمَنْ مَّتَّعْنٰهُ مَتَاعَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
اُس (شخص) جیسا ہے(کہ) ہم نے اُس کو دیا ہوا ہودنیاوی زندگی کا ہی مزہ
|
سامان زندگی اور اللہ کا وعدہ
|
28:61
|
|
قَالَ الَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا
|
. کہا اُن لوگوں نے جو دنیاوی زندگی چاہتے تھے:
|
قارون کی کہانی
|
28:78
|
|
١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ
|
. تمہارے درمیان محبت صرف دنیاوی زندگی میں ہے
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
29:25
|
|
فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ
|
، پھر اُس (پانی) سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے؟
|
اللہ نے
|
29:63
|
|
وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ
|
اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے ماسوائے ایک کھیل اور تماشے کے.
|
ایک حقیقت
|
29:64
|
|
وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ
|
. اوربے شک! آخرت کا گھر۔۔۔ وہی (اصل) زندگی ہے، اگر وہ(اس حقیقت کو)جانتے
|
ایک حقیقت
|
29:64
|
|
یَعْلَمُوْنَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۖۚ
|
وہ (یعنی لوگ) دنیاوی زندگی سے ظاہری چیزوں کو جانتے ہیں
|
تاریخی آیت کے تناظر میں ایک اصول
|
30:6
|
|
یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ
|
وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے،
|
سبحان اللہ
|
30:19
|
|
یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ
|
وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے،
|
سبحان اللہ
|
30:19
|
|
وَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
|
،اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے. اور اسطرح سے ہی تم (زندہ) نکالے جاؤ گے
|
سبحان اللہ
|
30:19
|
|
وَّ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَیُحْیٖ بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اوروہ آسمانوں سے پانی نازل کرتا ہے پھر اس (پانی) سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے.
|
اللہ کی نشانیاں
|
30:24
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ١ؕ
|
اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں (رزق) دیا، پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر تمہیں دوبارہ زندگی دے گا.
|
شان باری تعالی
|
30:40
|
|
فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ كَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ
|
چنانچہ دیکھو! اللہ کی رحمت کے اثرات کی طرف: (کہ) کسطرح سے وہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے
|
شان باری تعالی
|
30:50
|
|
اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
|
بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے. پھر تمہیں دنیاوی زندگی دھوکہ نہ دے، اور نہ ہی تمہیں دھوکہ دے اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والا
|
لوگوں کو
|
31:33
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا
|
ے نبیﷺ! اپنی بیویوں سے کہہ دیں: اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو،
|
نبی اکرمﷺ کے بارے
|
33:28
|
|
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا
|
اُن کی دعا(استقبال) سلام ہے جس دن وہ (مومنین) اُس (یعنی اللہ باری تعالی)سے ملیں گے. اور اُس نے اُن کے لیے ایک بہت عزت والا اجر تیار رکھا ہے
|
ایمان والوں کو
|
33:44
|
|
اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْكُمْ
|
بے شک! تمہارا یہ (ایسا کرنا) نبی اکرمﷺکے لیے تکلیف دہ ہو گا،پھروہ تم سے(جانے کا کہنے میں) شرم محسوس کریں گے؛
|
ایمان والوں کو
|
33:53
|
|
فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
|
. پس تمہیں دنیاوی زندگی دھوکہ نہ دے، اور نہ ہی تمہیں ایک بڑا دھوکے باز (یعنی ابلیس) اللہ کے بارے میں دھوکہ دے
|
لوگوں کو وارننگ
|
35:5
|
|
فَسُقْنٰهُ اِلٰى بَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَحْیَیْنَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ كَذٰلِكَ النُّشُوْرُ
|
پھر ہم اُس (بادل) کو مردہ شہر کی طرف لے جاتے ہیں پھر ہم اس (پانی) سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی دیتے ہیں. اسطرح ہی زندہ ہونا ہو گا
|
دوبارہ زندہ ہونا
|
35:9
|
|
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَحْیَآءُ وَ لَا الْاَمْوَاتُ١ؕ
|
اورنہ ہی زندہ اور نہ ہی مرے ہوئے برابر ہیں
|
ایک اصول
|
35:22
|
|
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ
|
اُن (لوگوں) کے لیے بنجر (مردہ) زمین ایک نشانی ہے. ہم اس کو زندہ کرتے ہیں، اور ہم اس سے اناج اُ گاتے(نکالتے) ہیں پھر وہ اُس(اناج) سے کھاتے ہیں؛
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:33
|
|
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
|
تاکہ جو بھی زندہ ہو اُس کو ڈرائے اور کافرین (نہ ماننے والوں) پر (اللہ کے عذاب کا) لفظ ثابت ہو جائے
|
قرآن کا مقصد
|
36:70
|
|
قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ
|
: اُس نے کہا: کون ہڈیوں کو زندہ کرے گا اور وہ گل سڑ چکی ہوں گی؟
|
انسان کی فطرت
|
36:78
|
|
قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ
|
(آپﷺ) کہیں: وہی ان (ہڈیوں) کو زندہ کرے گاجس نے ان کو پہلی بار بھی پیدا کیا تھا اور وہ ہر پیدا کی ہوئی چیز سے باخبر ہے
|
انسان کی فطرت
|
36:79
|
|
فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ
|
پھر اللہ نے اُن کو دنیاوی زندگی میں رسوائی چکھائی
|
سبق اموز
|
39:26
|
|
قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثْنَتَیْنِ وَ اَحْیَیْتَنَا اثْنَتَیْنِ
|
وہ کہیں گے: ہمارے رب! تُو نے ہمیں دو دفعہ مارا اور دو دفعہ تُو نے ہمیں زندہ کیا
|
کافرین کا کہنا
|
40:11
|
|
قَالُوا اقْتُلُوْۤا اَبْنَآءَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ وَ اسْتَحْیُوْا نِسَآءَهُمْ١ؕ
|
اُنہوں نے کہا: کہ قتل کر دو اُن لوگوں کے بیٹوں کو جو اس (موسی ؑ) کے ساتھ ایمان لائے ہیں، اور اُن کی عورتوں کو زندہ رکھو
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:25
|
|
یٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ
|
اے میری قوم! یہ دنیاوی زندگی صرف (عارضی) سامان ہے، اور بے شک آخرت،وہی قرار کا گھر ہے
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:39
|
|
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ
|
بے شک ہم واقعی اپنے رسولوں، اور ان لوگوں کی جو ایمان لاتے ہیں، دنیا وی زندگی میں مدد کرتے ہیں اور دن (بھی) جب گواہ کھڑے ہوں گے۔۔۔
|
ایک اصول
|
40:50
|
|
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ
|
وہ زندہ جاوید ہے. کوئی معبود نہیں ہے ماسوائے کہ وہی. پس دین (عبادت) کو اُسی ہی کے لیے مخلص کر کے اُسی کو پکارو.
|
شان باری تعالی
|
40:65
|
|
هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ
|
وہی ہے جو زندگی اور موت دیتا ہے. پھرجب وہ ایک حکم دیتا ہے، تو پھرصرف اس کو کہتا ہے: کہ "ہو جا " اور وہ "ہو جاتا ہے"
|
شان باری تعالی
|
40:68
|
|
لِّنُذِیْقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ
|
تاکہ ہم انہیں دنیاوی زندگی میں ہی رسوائی کاعذاب چکھائیں
|
عاد ثمود
|
41:16
|
|
نَحْنُ اَوْلِیٰٓؤُكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ
|
ہم تمہارے دنیا وی زندگی میں ولی(دوست) تھے اور آخرت میں (بھی).
|
استقامت
|
41:31
|
|
اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
|
بے شک! وہ جو اس (زمین) کو زندگی دیتا ہے وہ، واقعی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے. بے شک! وہ تمام چیزوں پرطاقت رکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
41:39
|
|
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِیُّ وَ هُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
|
یا کیا وہ اُس (اللہ) کے سوا بچانے والے دوست چنتے ہیں؟ پس اللہ، وہی (صرف) بچانے والا دوست (ولی)ہے.اور وہی مرے ہوئے کو زندگی دیتا ہے اور وہی ہر چیز پرطاقت رکھتا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:9
|
|
فَمَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ
|
پھرجو کچھ کسی شئے سے تمہیں دیا گیاہے پس وہ(صرف)دنیاوی زندگی (کے آرام) کا ہی سامان(متاع) ہے
|
دنیاوی زندگی
|
42:36
|
|
نَحْنُ قَسَمْنَا بَیْنَهُمْ مَّعِیْشَتَهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا
|
ہم، ہم ہی تقسیم کرتے ہیں اُن کے درمیان اُن کی معیشت(رزق) دنیاوی زندگی میں،
|
نبی اکرمﷺ کےبارے میں جواب دیا گیا
|
43:32
|
|
وَ زُخْرُفًا١ؕ وَ اِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠
|
اور سونے کے زیورات بھی(بنا دیتے). اور یہ سب تو دنیاوی زندگی کا ہی سامان ہوتا. اور آپﷺ کے رب کے ہاں آخرت تو متقین (نیک لوگوں) کے لیے ہے
|
دنیاوی زندگی کا سامان
|
43:35
|
|
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ
|
کوئی معبود نہیں ہے ماسوائے کہ وہی. وہ زندگی اور موت دیتا ہے؛ تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ داداکا رب ہے
|
شان الہی
|
44:8
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اور اللہ جو آسمان سے رزق (بارش) نازل کرتا ہے اور پھر اُس سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے
|
(اللہ کی حاکمیت کی)نشانیاں
|
45:5
|
|
سَوَآءً مَّحْیَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْ١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ
|
؟ برابر ہوگا اُن کا جینا اور اُن کا مرنا؟ بُرا ہی ہے جو وہ (ایسا) فیصلہ کر لیتے ہیں
|
ایک سوال
|
45:21
|
|
وَ قَالُوْا مَا هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا یُهْلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهْرُ١ۚ
|
ور وہ کہتے ہیں: کہ کچھ نہیں ہے ماسوائے ہماری دنیاوی زندگی کے؛ ہم مرتے ہیں اور ہم زندہ ہوتے ہیں، اور کوئی ہمیں ہلاک نہیں کرے گا ماسوائے زمانہ (وقت)؛
|
(نافرمان)
|
45:24
|
|
وَ قَالُوْا مَا هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا یُهْلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهْرُ١ۚ
|
ور وہ کہتے ہیں: کہ کچھ نہیں ہے ماسوائے ہماری دنیاوی زندگی کے؛ ہم مرتے ہیں اور ہم زندہ ہوتے ہیں، اور کوئی ہمیں ہلاک نہیں کرے گا ماسوائے زمانہ (وقت)؛
|
(نافرمان)
|
45:24
|
|
قُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ
|
(آپﷺ اُن سے) کہیں. اللہ ہی تمہیں زندگی دیتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے
|
شان باری تعالی
|
45:26
|
|
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّ غَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ
|
یہ (سب) اس لیے کہ بے شک تم نے اللہ کی آیات کو مذاق بنایا تھا اور دنیاوی زندگی نے تمہیں دھوکہ دیا.
|
یوم قیامت
|
45:35
|
|
اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا١ۚ
|
تم نے اپنی اچھی چیزیں اپنی دنیاوی زندگی میں ختم کر لیں اور اُن سے مزے بھی کر لئے
|
کافرین سے کہا جاے گا
|
46:20
|
|
وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى
|
اور جو اُن کی تخلیق سے تھک نہیں گیا تھا، اس پر طاقت رکھتا ہے کہ وہ مرے ہوؤں کو زندہ کر دے؟
|
اللہ، جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیاہے
|
46:33
|
|
اِنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ
|
دنیاوی زندگی تو صرف (ایک) کھیل اور تماشہ ہے.
|
ایمان والوں کو حکم
|
47:35
|
|
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ
|
(جوکہ) بندوں کے لیے رزق ہے؛ اور اس (بارش) سے ہم مردہ شہر(زمین)کو زندگی دیتے ہیں. اسطرح سے ہی (تمہارا مرنے کے بعد زمین سے) نکلنا ہو گا
|
شان باری تعالی۔بارش کے پانی سے
|
50:11
|
|
اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ
|
بے شک! ہم، ہم ہی ہیں جو زندگی دیتے ہیں اورہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی (سب کا)سفر ہے
|
شان الہی
|
50:43
|
|
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ
|
پس آپﷺ اس (انسان)سے الگ ہو جائیں جو ہمارے ذکر سے منہ موڑتا ہے اور کچھ نہیں چاہتا ہے ماسوائے دنیاوی زندگی کے
|
آپﷺ کو حکم
|
53:29
|
|
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ
|
کہ وہ، وہی موت دیتا ہے اور زندگی دیتا ہے
|
رب کریم
|
53:44
|
|
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ
|
آسمانوں اور زمین کی باشاہی اُسی کی ہے؛ وہی زندگی اور موت دیتا ہے
|
شان باری تعالی
|
57:2
|
|
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
جان لو کہ بے شک اللہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے.
|
یوم حساب
|
57:17
|
|
اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا
|
جان لو کہ دنیاوی زندگی تو صرف ہے
|
یل اور تماشہ اور شان و شوکت، اور تمہارے درمیان فخر کرنا اور کثرت کرنا مال میں اور اولاد میں؛
|
57:20
|
|
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
|
اور دنیاوی زندگی تو ماسوائے دھوکے کے سامان کے کچھ بھی نہیں ہے
|
دنیاوی زندگی
|
57:20
|
|
وَ اِذَا جَآءُوْكَ حَیَّوْكَ بِمَا لَمْ یُحَیِّكَ بِهِ اللّٰه
|
اور جب وہ آپﷺ کے پاس آتے ہیں تو وہ آپﷺ کو اُس (کلمے) سے دعا دیتے ہیں جس سے اللہ آپﷺ کو دعا نہیں دیتا،
|
تاریخی آیت
|
58:8
|
|
اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ
|
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے، کہ تم میں سے اچھے اعمال والا کون ہے؛ اور وہ طاقتور(اور) معاف کرنے والاہے
|
موت اور حیات کا مقصد
|
67:2
|
|
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى
|
کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ مرے ہوئے کو(دوبارہ) زندگی دے دے؟
|
قدرت الہی، اور سوال
|
75:40
|
|
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ
|
زندوں کو اور مردہ کو بھی
|
ایک سوال
|
77:26
|
|
وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ
|
اور دنیا وی زندگی کو ہی ترجیح دی ہو گی
|
قیامت
|
79:38
|
|
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ
|
پھر وہ اس (آگ) میں نہ مرے گا اورنہ وہ جیئے گا
|
بد بخت جو ذکر سے بھاگے
|
87:13
|
|
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ
|
نہیں تم (لوگ)تو دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
|
لوگوں کا رویہ
|
87:16
|
|
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ
|
وہ کہے گا: ہاے! کاش میں نے اپنی(اس) زندگی کے لئے کچھ آگے روانہ کیا ہوتا
|
قیامت کی ابتدا
|
89:24
|