Home-ویب پیج

Chapter No 7-پارہ نمبر                       The Cattle-6 سورت الانعام Ayah No-29 ایت نمبر

وَ قَالُوْۤا اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ
آسان اُردو اور وہ (مشرکین ، قرآن کے نہ ماننے والے )کہتے ہیں: نہیں کچھ بھی ماسوائے ہماری دنیاوی زندگی کے، اور ہم (دوبارہ) زندہ نہیں کئے جائیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ تو یوں کہتے ہیں کہ جو کچھ ہے بس یہی دنیوی زندگی ہے اور ہم مر کر دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے۔
ابو الاعلی مودودی آج یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی جو کچھ بھی ہے بس یہی دنیا کی زندگی ہے اور ہم مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے
احمد رضا خان اور بولے وہ تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے اور ہمیں اٹھنا نہیں
احمد علی اور کہتےہیں اس دنیا کی زندگی کے سوا ہمارے لیے اور کوئی زندگی نہیں اور ہم اٹھائے نہیں جائیں گے
فتح جالندھری اور کہتے ہیں کہ ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کئے جائیں گے
طاہر القادری اور وہ (یہی) کہتے رہیں گے (جیسے انہوں نے پہلے کہا تھا) کہ ہماری اس دنیوی زندگی کے سوا (اور) کوئی (زندگی) نہیں اور ہم (مرنے کے بعد) نہیں اٹھائے جائیں گے،
علامہ جوادی اور یہ کہتے ہیں کہ یہ صرف زندگانی دنیا ہے اور ہم دوبارہ نہیں اُٹھائے جائیں گے
ایم جوناگڑھی اور یہ کہتے ہیں کہ صرف یہی دنیاوی زندگی ہماری زندگی ہے اور ہم زنده نہ کئے جائیں گے
حسین نجفی اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ زندگی تو بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے اور ہم (قبروں سے) دوبارہ نہیں اٹھائے جائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And they say: there is naught but our life of the world, nor are we to be raised.
M.M.Pickthall: And they say: There is naught save our life of the world, and we shall not be raised (again).
Saheeh International: And they say, "There is none but our worldly life, and we will not be resurrected."
Shakir: And they say: There is nothing but our life of this world, and we shall not be raised.
Yusuf Ali: And they (sometimes) say: "There is nothing except our life on this earth, and never shall we be raised up again."
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
آخرت کے زندگی سے انکار کرنے والے مشرکین کی خصلت
دنیاوی زندگی کو ہی سب کچھ سمجھنے والے لوگ