اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
الْمُحْسِنِیْن حُسْنًا مُحْسِنٌ حَسَنًا بِاِحْسَانٍ اَحْسَنُ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْن اور ہم محسنین (اچھائی کرنے والوں )کو زیادہ (نعمتیں) دیں گے قوم موسی کو حکم 2:58
١۫ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ اور والدین اور رشتہ داروں اور یتیموں اورمسکینوں سے اچھائی کرو گے میثاق بنی اسرائیل 2:83
وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ اور لوگوں سے اچھا بولو گے؛ اور نماز قائم کرو گے اور زکوة دو گے میثاق بنی اسرائیل 2:83
وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ ؛ ور وہ اچھائی کرنے والا ہو پھر اُس (شخص) کا اجر اُس کے رب کے ہاں ہے ، جنت میں داخلے کے بارےمیں اہل کتاب کے خیالات کا جواب 2:112
:
یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وہ تمہیں ایک مقررہ وقت تک ایک اچھا سامانِ (زندگی متاع) دے گا لوگوں کے لیے نبی اکرمﷺ کا پیغام v
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اللہ اچھائی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اللہ کی راہ میں لڑائی 2:195
حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ محسنین پر ایک فرض (حق)ہے طلاق کے بارے 2:236
وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ اور اللہ محسنین کو پسند کرتا ہے؛ سود کے تناظر میں متقین کی تعریف 3:134
فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍ پھر جس(قاتل) کو اپنے (متاثرہ) بھائی سے کچھ معافی ہو،تو پھر دستور سے پیروی اور اچھائی (عاجزی)سے اُس کو (خون بہا کی) ادائیگی (کرنی )ہے قتل میں بدلے کے بارے 2:178
بَلٰى١ۗ مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۠ نہیں، جو(بھی)اپنا رُخ اللہ کی طرف جُھکاتا ہے(یعنی ﷲ کی فرمانبرداری کرے) اور وہ اچھائی کرنے والا ہو، پھر اُس (شخص) کا اجر اُس کے رب کے ہاں ہے ؛ اور نہ اُن (ایسے لوگوں)پر کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے جنت میں داخلے کے بارےمیں اہل کتاب کے خیالات کا جواب 2:112
صِبْغَةَ اللّٰهِ١ۚ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبْغَةً وَّ نَحْنُ لَهٗ عٰبِدُوْنَ (ہم مسلمان اپناتے ہیں) اللہ کے رنگ، اور اللہ سے رنگ دینے میں کون اچھا ہے؟ اور ہم (مسلمان) صرف اُسی (اللہ) کی عبادت کرتے ہیں مومنین کے لیے 2:138
وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِۛ وَ اَحْسِنُوْا١ۛۚ اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اور اپنے ہاتھوں سے (یعنی اپنے آپ کو) ہلاکت کی طرف نہ ڈالو؛ اور اچھائی کرو اللہ کی راہ میں لڑائی 2:195
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ اور اُن (لوگوں) میں سے( ہی )ہے جو کہتا ہے "ہمارے رب ہمیں اس دنیا میں اچھائی دے اور آخرت میں بھی اچھائی دے، اور ہمیں آ گ کے عذاب سے بچا" حج اور عمرہ کے بارے 2:201
مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً١ؕ کون ہے جو اللہ کوقرض دے ایک اچھا قرضہ پھر وہ(اللہ) اس (قرضے) کو اس (انسان) کے لیے بہت زیادہ بڑھا ( کر واپس کر) دے محکم اور منفرد ایت 2:245
ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ وہ (سب چیزیں) دُنیاوی زندگی کا ہی سامان(متاع) ہے اور اللہ! اُس کے پاس تو ایک اچھا ٹھکانا(یا رہنے کی جگہ) ہے منفرد آیت 3:14
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ پھر اُس کے رب نے اُس کو اچھی طرح سے قبول کیا مریم کی پیدائش 3:37
وَّ اَنْۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا١ۙ اور اُس کی پرورش اچھی پرورش کی: مریم کی پرورش 3:37
اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ اگر تمہیں اچھائی ملتی ہے تو اُن (کافرین) کو بُرا لگتا ہے، ایمان والوں کو بتانا 3:120
فَاٰتٰهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَةِ١ؕ پھر اللہ نے اُن کو دنیا وی ثواب اور آخرت کا بھی اچھا اجر (ثواب) دیا حالت جنگ میں صبر کرنے والے 3:148
وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْن اور اللہ محسنین کو پسند کرتا ہے حالت جنگ میں صبر کرنے والے 3:148
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌۚ فی سبیل اللہ قتل ہونے والے 3:172
ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ یہ اللہ کی طرف سے ایک ثواب(اجر، بدلہ) ہے۔ اور اللہ، اُسکے پاس بہترین اجر ہے اولوالباب کی دعا کا جواب 3:195
وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا اور والدین سے اچھا سلوک (برتاﺅ)کرو محکم ایت 4:36
اِنْ تَكُ حَسَنَةً یُّضٰعِفْهَا اور اگر ایک نیکی ہو گی وہ اُس کو دوگنا کر دے گا محکم ایت 4:40
١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا یہ (ایسا کرنا) بہتر اور (متنازعہ مسئلے کا) اچھا حل (تاویل) ہے منفرد و محکم ایت 4:59
اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّاۤ اِحْسَانًا وَّ تَوْفِیْقًا ہم نہیں چاہتے تھے کچھ ماسوائے کہ احسان(بھلائی) اور باہمی میل جول منافقین کے بارے 4:62
وَ حَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِیْقًاؕ اور بہت اچھی یہی(لوگ) رفاقت میں ہیں انعام الہی 4:69
وَ اِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ یَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِ اللّٰہ اور اگر اُن (ایسے لوگوں) کو اچھائی ملتی ہے تو وہ کہتے ہیں: یہ(اچھائی) اللہ کی طرف سے ہے اللہ کی راہ میں لڑائی 4:78
مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ جو( کچھ) اچھائی (میں) سے تمہیں (اے انسان) ملتا ہے پھر اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اللہ کی راہ میں لڑائی 4:79
مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً یَّكُنْ لَّهٗ نَصِیْبٌ مِّنْهَا١ۚ جو (انسان)کسی اچھائی کی سفارش کرتا ہے تو اُس کے لیے اُس میں سے حصہ ہو گا منفرد ایت اور ایک اصول 4:85
وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَا١ؕ اورجب تمہیں ایک دُعا دی جائے پھر اُس سے اچھی دعا دو یا (کم از کم)اُسی (دعا)کو لوٹا دو منفرد اور محکم آیت 4:83
وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ ہر کسی کے ساتھ اللہ نے اچھائی کا وعدہ توکیا ہے، مجاہدین اور گھر میں بیٹھے رہنے والے 4:95
وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اوردین (مذہب ) اس (انسان)سے بہتر کس کا ہو سکتا ہے جو اپنے رخ (چہرہ) کو اللہ کے لیے فرمانبردار بنا دیتا ہے اور وہ اچھے کام کرنے والا ہوتاہے منفرد آیت 2:125
وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اوردین (مذہب ) اس (انسان)سے بہتر کس کا ہو سکتا ہے جو اپنے رخ (چہرہ) کو اللہ کے لیے فرمانبردار بنا دیتا ہے اور وہ اچھے کام کرنے والا ہوتاہے منفرد آیت 2:125
وَ اِنْ تُحْسِنُوْا وَ تَتَّقُوْا (اسلیے) اگر تم اچھائی اور تقوی کرو (برائی سے دور رہو)، تو میاں بیوی کی ناچاقی 2:128
وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا اورتم اللہ کو ایک قرضہ حسنہ دیتے ہو (یعنی میری راہ میں خرچ کرتے ہو)، میثاق بنی اسرائیل 5:12
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اللہ محسنین(اچھائی کرنے والوں) کوپسند کرتا ہے میثاق بنی اسرائیل 5:13
وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ یقین والے لوگوں کے لیے فیصلہ کرنے والا اللہ سے اچھاکون ہے؟ اللہ کی نازل کردہ کتاب کے علاوہ جو فیصلہ بھی ہو 5:50
وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیْنَ اوریہی (باغات) محسنین ( اچھائی کرنے والوں) کی جزاہے عیسایوں کے بارے 5:85
ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ پھر کہ وہ تقوی کریں اور تسلیم کریں پھر (یاد دہانی): کہ تقوی کریں اور اچھائی کریں حلال و طیب کھانے میں 5:93
وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ اور اللہ محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو پسند کرتا ہے حلال و طیب کھانے میں 5:93
وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ اور اسی طرح ہم محسنین کو جزا دیتے ہیں ابراہیم ؑ کے بارے 6:84
وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ۚ و اوروالدین سے اچھائی( حسن سلوک) کرو حرام کیا گیا 6:151
اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ ماسوائے کہ جو بہتری ہو، حرام کردہ چیز 6:152
عَلَى الَّذِیْۤ اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ اُس( انسان) پر جو نیکی کرنا چاہتا ہو اور تمام چیزوں کے لیے ایک تفصیل کتاب موسی 6:154
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا١ۚ جو(انسان) ایک نیکی سے آئے گا پھر اُس کے لیے اس (نیکی )کی طرح کی دس (نیکیاں) ہوں گی محکم آیت 6:160
اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اللہ کی رحمت محسنین (اچھے لوگوں) سے قریب ہوتی ہے محکم آیت 7:55
ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّیِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا پھر ہم نے برائی کی جگہ اچھائی سے بدلی حتی کہ وہ زیادہ (پر سکون) ہو گے علمی آیت ایک اصول 7:95
فَاِذَا جَآءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوْا لَنَا هٰذِهٖ١ۚ پھر جب اُن کو اچھا ئی ملتی تو وہ کہتے: یہ ہمارے لیے ہے ؛ موسی اور فرعون 7:131
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى اور آپؐ کے رب کا احسن (اچھا) لفظ قوم موسی 7:137
وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ اور اپنے لوگوں کو حکم کرو کہ وہ ان(تختیوں) کو اچھائی سے تھام لیں موسی کے بارے 7:145
وَ اكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ اور اس دنیا میں اور آخرت میں بھی ہمارے لیے بھلائی (بہتری) لکھ (مقرر کر) دے، دعا موسی 7:156
سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ اور اچھائی کرنے والوں (محسنین) کو ہم مزید (نعمتیں) دیں گے قوم موسی 7:161
وَ بَلَوْنٰهُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ اور ہم نے اُن کو اچھائیوں اور برائیوں سے آزمایا قوم موسی 7:168
وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا اللہ کے حسین (اچھے) نام ہیں پس اُس (باری تعالی) کو اُنہی (ناموں) سے پکارو محکم آیت 7:180
وَ لِیُبْلِیَ الْمُؤْمِنِیْنَ مِنْهُ بَلَآءً حَسَنًا تاکہ وہ (اللہ) اپنی طرف سے مومنین کو ایک اچھی آزمائش سے آزمائے جنگ بدر 8:17
اِنْ تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ١ۚ اگر آپؐ کو کوئی اچھائی ملتی ہے تو وہ ان (منافقین) کو بُری لگتی ہے جہاد سے جی چرانے والے 9:50
قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ (آپؐ) کہیں: کیا تم (اے منافقین) ہمارے متعلق انتظار کرتے ہو ماسوائے دونوں اچھی چیزوں (یعنی اللہ کی راہ میں موت یا فتح)میں سے ایک کا؟ جہاد سے جی چرانے والے 9:52
مَا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ مِنْ سَبِیْلٍ١ؕ نہ ہی اچھائی کرنے والوں پر کوئی(سزا کا) راستہ ہے جہاد سے بھاگنے والے 9:91
وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍ١ۙ ، اور وہ لوگ جنہوں نے نیکی سے اُن (مہاجرین، انصار) کی پیروی کی یعنی جان و مال کے ساتھ جہاد پر جانے میں 9:100
١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وہ واقعی حلفیہ قسمیں کھائیں گے: کہ ہمارا (مسجد بنانے کا) ارادہ نہیں کچھ ماسوائے کہ اچھائی ہی ہے مسجد کے اوصاف 9:107
اِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَۙ بے شک! اللہ محسنین کا اجر ضائع نہیں کرتا ہے جہاد کے بارے میں 9:120
لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ تاکہ اللہ اُن کو اچھی جزا دے جو وہ عمل کرتے تھے جہاد کے بارے میں
لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰى وَزِيَادَةٌ جو لوگ اچھائی (نیکی) کرتے ہیں اُن کے لیے اچھائی ہے( بلکہ) اوربھی زیادہ (اجر ) ہے ایک اصول 10:26
لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے عمل کرنے (کی بنیاد) پر اچھا کون (انسان)ہے تخلیق کائنات کی وجہ یہ ہے 11:7
وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ اور وہ مجھے اُس(رب) سے اچھا رزق بھی دیا گیا ہے شعیبؑ کے بارے میں 11:88
اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ بے شک! اچھائیاں برائیوں کومٹا دیتی ہیں آپﷺ اور مومنین کو حکم 11:114
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ اور (آپؐ) صبر کریں، پھربے شک! اللہ، وہ اچھائی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ہے آپﷺ اور مومنین کو حکم 11:115
حْنُ نَقُصُّ عَلَیْكَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ ہم آپؐ پر بہترین کہانیوں میں سے بیان کرتے ہیں اس سے جو قرآن کے بارے 12:3
وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ اور اسطرح ہی ہم محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو اجر دیتے ہیں یوسفؑ کی کہانی 12:22
قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اِنَّهٗ رَبِّیْۤ اَحْسَنَ مَثْوَایَ١ؕ ! اُس (یوسفؑ) نے کہا: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں! بے شک! وہ میرا رب ہے جس نے میرے ساتھ اچھا (سلوک) کیا ہے یوسفؑ کی کہانی 12:23
١ۚ اِنَّا نَرٰكَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ ، بے شک! ہم تمہیں (اے یوسف) اچھائی کرنے والوں میں سے دیکھتے ہیں یوسفؑ کی کہانی 12:36
وَ لَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ اور ہم محسنین (اچھائی کرنے والوں) کا اجر ضائع نہیں کرتے ہیں یوسفؑ کی کہانی 12:56
١ۚ اِنَّا نَرٰكَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! ہم تمہیں اچھائی کرنے والوں میں سے دیکھتے ہیں یوسفؑ کی کہانی 12:78
فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ پھر بے شک اللہ اچھائی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ہے یوسفؑ کی کہانی 12:90
وَ قَدْ اَحْسَنَ بِیْۤ اِذْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ السِّجْنِ اور اُس نے مجھ پر مہربانی کی جب اُس نے مجھے جیل سے نکلوایا، یوسفؑ کی کہانی 12:100
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ اور وہ بھلائی سے پہلے برائی کی آپؐ سے جلدی کرواتے ہیں جو بعثت سے انکار کرتے ہیں 13:5
لِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى اُن( لوگوں) کے لیے جو اپنے رب کو جواب دیتے(یعنی اُس کے احکامات کو مانتے) ہیں اچھائی ہو گی ایک اصول 13:18
وَّ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ ، اور اچھائی سے برائی کودور کرتے ہیں یہی اول الباب 13:22
طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ : اُن کے لیے خوشی اور اچھا ٹھکانہ ہے ایمان والے اور نیک اعمال کرنے والے 13:29
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ اُن لوگوں کے لیے جو اچھائی کرتے ہیں اس دنیا میں (بھی) اچھائی ہے ایک اصول 16:30
لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً ہم اُن کو واقعی دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے. اصول الہی 16:41
وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰى١ؕ اور اُن کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ بہتری اُن کے لیے ہوگی مشرکین کے بارے 16:62
تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ ر تم اُن سے سخت مشروب(یعنی نشہ آور) اور اچھا رزق (بھی)بناتے ہو. شان الہی 16:67
وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا اور(دوسرا انسان)جس کو ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق دیا ہو دو بندوں کی مثال 16:75
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ بے شک! اللہ انصاف (عدل)اور احسان (بھلائی، نیکی) محکم آیت 16:90
وَ لَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ اور واقعی ہم اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں اُن کے اجر کا اچھائی سے بدلہ دیں گے جو وہ (اعمال) کیا کرتے تھے شان الہی 16:96
وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ، اور واقعی ہم اُن کے اجر کا اچھا ئی سے بدلہ دیں گے جو وہ (اعمال) کیا کرتے تھے اصولی الہی 16:97
وَ اٰتَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ اور ہم نے اُس کو دنیا میں بھلائی دی، ا ابراہیم ؑ کے بارے 16:122
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ اپنے رب کے راستے کی طرف عقل اور اچھی ترغیب(نصیحت) سے(لوگوں کو) بلائیں (دعوت دیں) آپﷺ کو حکم 16:125
وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اور اُن (لوگوں) سے بحث کریں اُس(طریقے) سے جو اچھا ہو. آپﷺ کو حکم 16:125
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ بے شک اللہ! اُن کے ساتھ ہے جو(لوگ) تقوی کرتے ہیں اور جو لوگ (کہ) وہ اچھے کام کرتے ہیں ایک اصول 16:128
اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ١۫ اگر تم (بنی اسرائیل)اچھائی کرتے ہوتو تم اچھائی اپنی جانوں کے لئے کرتے ہو بنی اسرائیل 17:7
وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ؕ اور والدین سے احسان (اچھے سلوک) کا محکم آیت 17:23
بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١۪ ماسوائے اُس(طریقے) سے جو کہ بہتر ہوحتی کہ وہ (یتیم) اپنی قوت(جوانی) کو پہنچ جائے؛ محکم آیت 17:34
ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا یہ(ایسا کرنا) بہتر ہے اور اچھا نتیجہ ہے محکم آیت 17:35
وَ قُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُؕ ور(آپؐ )میرے بندوں سے کہہ دیں: کہ (ایک دوسرے سے) وہ(بات) کہا کریں جو اچھی ہو محکم آیت 17:53
اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىۚ .کوئی (نام اُس کا) جو تم پکارتے ہو (ایک ہی بات ہے) پھر اُس(اللہ) کے پیارے نام ہیں، عبادت الہی 17:110
الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًاۙ جو نیک اعمال کرتے ہیں (کہ) بے شک اُن کے لیے ایک اچھا اجر(بدلہ) ہے کتاب الہی 18:2
لِنَبْلُوَهُمْ اَیُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا تاکہ ہم اُن (لوگوں) کی آزمائش کریں:کہ اُن میں سے کون اچھے عمل (کام) کرتا ہے جو کچھ زمین پر ہے اُسکو خوبصورت بنانا 18:7
اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًاۚ بے شک! ہم اجر ضائع نہیں کرتے جو(شخص) اچھا عمل کرتا ہے قرآن کے ماننے والے 18:30
نِعْمَ الثَّوَابُؕ وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۠ . اچھا انعام(ثواب) ہے، اور عمدہ آرام کرنے کی جگہ ہے قرآن پر ایمان لانے والے 18:31
وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا اور وہ سوچتے رہے کہ وہ تواچھے کام (اعمال) کر رہے ہیں اعمال کا خسارہ 18:104
اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا (کہ ہم) دونوں پارٹیوں (جماعتوں) میں سے کس کا اچھا مقام اور بہتر اجتماع (جھنڈ) ہے؟ واضح آیت کے سننے کے بعد کافرین کا کہنا 19:73
هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا وہ سازوسامان اور ظاہری ٹھاٹھ میں (ان موجودہ لوگوں سے) زیادہ اچھی تھیں کافرین سے 19:74
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى اللہ! اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے. اُس کے بہت ہی خوبصورت نام ہیں۔ سبحان اللہ 20:8
قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا۬ؕ ، اور اُس نے کہا: اے میرے لوگو! کیا تمہارے رب نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ موسیؑ کے بارے 20:86
اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰۤىۙ بے شک! وہ لوگ (کہ) اُن کے لئے ہماری طرف سے اچھائی پہلے سے ہی ہو چکی ہے، (جہنم)سے دور ہٹا دئیے جائیں گے 21:101
١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ . اور محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو(آپﷺ) بشارت دیں حج کے بارے میں 22:37
ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ پھر قتل ہو گے یا (اللہ کی راہ میں ہی) مر گے،واقعی اللہ اُن کو اچھا رزق دے گا اللہ کی راہ میں ہجرت 22:57
فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ پھر اللہ پاک ہے(جو) پیدا کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ بہترین خالق (پیدا کرنے والا) ہے انسان کی تخلیق 23:14
اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ١ؕ برائی کو اس(چیز) سے دور کر دیں جو اچھی ہو. آپﷺ کے بارے 23:97
لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ اکہ اللہ اُن کو اچھا بدلہ دے جو اُنہوں نے کیا، اور اپنے فضل سے اُن کو مزید دے اللہ کے بندے 24:38
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا جنت کے ساتھی، اُس دن بہتر ہوں گے اچھے ٹھکانے اور دوپہر کے وقت آرام کرنے کی اچھی جگہ (کی وجہ سے)؛ قیامت کے دن 25:24
وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ اور وہ(کافرین) آپﷺ کے پاس کوئی مثال (دلیل) نہیں لاتے، ماسوائے کہ ہم آپﷺ کے پاس(اُس دلیل کی) سچائی سے اور (اُس کی) ایک بہتر تشریع (تفسیر) بھی لاتے ہیں کافرین کا قرآن کے متعلق 25:33
فَاُولٰٓئِكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ١ؕ ؛ پھر یہی(لوگ) ہیں (کہ) اللہ بدل دے گا اُن کی برائیوں کو اچھائیوں میں. رحمان کے بندے 25:70
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا وہ اُن(محلات) میں ہمیشہ رہیں گے. اچھا ہے ٹھکانہ اور رہنے کی جگہ رحمان کے بندے 25:75
اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوْٓءٍ فَاِنِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ماسوائے اُس کے جس نے ظلم(نافرمانی) کی ہو پھر برائی(کرنے)کے بعد (اس برائی کو) نیکی سے بدل لے. پھربے شک! میں معاف درگزر کرتا ہوں موسی ؑ کے بارے 27:11
قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ١ۚ اُس نے کہا: اے میری قوم! کیوں تم نیکی سے پہلے بدی کی جلدی چاہتے ہو؟ صالحؑ اور ثمود 27:46
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ جو (شخص) اچھائی کے ساتھ آئے گا پھراُس کے لیے اس (اچھائی) سے بہتر (اجر)ہو گا؛ قیامت کے دن 27:89
وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ اور اسی طرح ہم اچھائی کرنے والوں (محسنین) کو اجر دیتے ہیں موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:14
وَ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ اوروہ برائیوں کو اچھائیوں سے رد کرتے ہیں، اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے وہ اُس سے خرچ کرتے ہیں اہل کتاب میں جو قران پر ایمان 28:54
اَفَمَنْ وَّعَدْنٰهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِیْهِ کیاپھر وہ (شخص) جس کو ہم نے وعدہ کیا ہوایک اچھا وعدہ پھر وہ اُس (وعدے) کوپا بھی لے گا سامان زندگی اور اللہ کا وعدہ 28:61
وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ ور اچھائی(بھلائی) کر جس طرح کہ اللہ نے تیری طرف اچھائی کی ہے، اور زمین میں فسادکی خواہش نہ کر؛ قارون کی عزت 28:77
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ و (شخص) نیکی لائے گا تو اُس کے لیے اس (نیکی) سے بہترہے؛ آخرت میں 28:84
وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ اور واقعی ہم اُن کو اُس سے اچھا بدلہ دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، 29:7
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھائی کا حکم دیا؛ والدین کے بارے 29:8
وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ اور اہل کتاب سے جھگڑالو بحث نہ کرو ماسوائے اُس (طریقے) سے جو کہ اچھا ہو، ماسوائے اُن میں سے اُن لوگوں کے جو ظلم (ناانصافی) کریں مومنین کو ہدایت 29:46
وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ ، اور بے شک! اللہ واقعی محسنین (اچھائی کرنے والوں) کے ساتھ ہے ایک اصول 29:69
هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ اچھائی کرنے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے کتاب الحکیم 31:3
وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اور جو (شخص) اللہ کی طرف اپنا چہرہ فرمانبردار کرلیتا ہے اور وہ ایک محسن (نیک کام کرنے والا) ہے ایک اصول 31:22
الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ جس نے تمام چیزیں جو اُس نے پیدا کیں، اچھی بنائیں ہیں، اور اُس نے انسان کی تخلیق مٹی سے شروع کی؛ شان الہی 32:7
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ واقعی تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ میں ایک اچھی مثال ہے اُس شخص کے لیے جنگ خندق 33:21
فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا تو پھر بے شک اللہ نے تم میں سے جو نیک ہوں، اُن کے لیے ایک عظیم اجر تیار کیا ہوا ہے جنگ خندق 33:29
وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ اور نہ ہی (حلا ل ہے)کہ آپﷺ اُن (عورتوں)سے تبدیل کریں بیویوں (میں) سے(کسی کو) چاہے اُن (عورتوں) کا حسن آپﷺ کو اچھا بھی لگے، ماسوائے جو آپﷺ کی ملکیت میں (غلام عورتیں) ہوں آپﷺ کے بارے 33:52
اَفَمَنْ زُیِّنَ لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ فَرَاٰهُ حَسَنًا١ؕ کیا پھر جو( شخص)، اُس کے اعمال کی بُرائی اُس کے لیے خوشنما بنا دی گئی ہوپھر وہ اس (برائی) کو اچھا سمجھے (شیطان کے ساتھی کے علاوہ بھی کچھ ہے) 35:8
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اسطرح ہی ہم محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو اجر (بدلہ) دیتے ہیں نوحؑ کے بارے 37:80
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ تُو نے واقعی خواب سچا کر دکھایا ہے. بے شک! اسطرح ہی ہم نیکی کرنے والوں کو جزا (بدلہ) دیتے ہیں ابراہیمؑ کے بارے 37:105
وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ اور اُن دونوں کی نسلوں میں سے کوئی تو محسن (نیکی کرنے والا) ہے، اور کوئی اپنی جان کے لیے واضح ظالم (نافرمابردار) ہے ابراہیمؑ کے بارے 37:113
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اسطرح ہی ہم محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو اجر (بدلہ) دیتے ہیں موسی ؑ اور ہارونؑ 37:121
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ کیاتم بعال کو تو پکا رتے ہو، اور تم سب سے بہترین خالق(پیدا کرنے والے) کو چھوڑتے ہو الیاس 37:125
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اسطرح ہی ہم محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو اجر (بدلہ) دیتے ہیں الیاس 37:131
فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ چنانچہ ہم نے اُس کو یہ معاف کر دیا؛ اور بے شک! اُس کے لیے واقعی ہمارے ہاں (ہماری) قربت اور ایک بہت اچھا ٹھکانا ہے داودؑ کے بارے 38:25
وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ اوربے شک! اُس کے لیے ہمارے ہاں واقعی قربت،اور بہت ہی اچھا ٹھکانا ہے سلیمنؑ کے بارے 38:40
هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ یہ ایک نصیحت ہے: اور بے شک! نیک لوگوں (متقین) کے لیے بہت ہی اچھا ایک ٹھکانا ہے گذشتہ آیات 38:49
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ جو لوگ اس دنیا میں نیکی (بھلائی) کرتے ہیں، اُن کے لیے بھلائی ہی ہے، اور اللہ کی زمین وسیع ہے. ایک اصول 39:10
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ جو لوگ اس دنیا میں نیکی (بھلائی) کرتے ہیں، اُن کے لیے بھلائی ہی ہے، اور اللہ کی زمین وسیع ہے. ایک اصول 39:10
الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ جو بات کو سنتے ہیں اور پھر اُس (بات) کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں ایک اصول 39:18
اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ اللہ نے(اب) بہترین باتیں نازل کی ہیں، ایک کتاب ہے، ملتی جلتی دہرائی ہوئی (باتیں)ہیں، سوال ہے 39:23
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَۚۖ اپنے رب کے ہاں اُن کے لیے ہو گا جو وہ چاہیں گے۔ وہ محسنین (نیکی کرنے والوں) کی جزا (بدلہ) ہے متقین کے لیے 39:33
وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ، اور ان کو اُن کابدلہ دے اُس سے بھی اچھاجو وہ(اعمال) کیا کرتے تھے متقین کے لیے 39:35
وَ اتَّبِعُوْۤا اَحْسَنَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ اور پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تم پر بہترین نازل کیا گیاہے ، (یعنی قرآن)آیت 53 کا تسلسل 39:55
اَوْ تَقُوْلَ حِیْنَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِیْ كَرَّةً فَاَكُوْنَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ یا کہے جس وقت عذاب دیکھے : اگر کہ میرے لیے دوسرا موقعہ ہو پھر میں نیک کام کرنے والوں میں سے ہو جاؤں (یعنی قرآن)آیت 53 کا تسلسل 39:58
وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ ، اور تمہاری صورتیں بنائیں پھر تمہاری صورتوں کو اچھا بنایا اور تمہیں پاکیزہ (چیزوں) سے دیا شان باری تعالی 40:64
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا اور اُس سے زیادہ اچھی بات کا کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف پکارتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے استقامت 41:33
وَ لَا تَسْتَوِی الْحَسَنَةُ وَ لَا السَّیِّئَةُ١ؕ اور نہیں برابر ہوتی نیکی اور نہ ہی برائی.(بُرائی کو) دور کرو اُس سے جو کہ اچھائی ہو، ایک اصول 41:34
اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ (بُرائی کو) دور کرو اُس سے جو کہ اچھائی ہو، پھر بے شک! وہ جس کے درمیان اور تمہارے درمیان دشمنی تھی جیسے کہ وہ ایک بہت گرم جوش(گہرا)دوست ہو(جائے گا) ایک اصول 41:34
وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّیْۤ اِنَّ لِیْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى١ۚ ؛ اور میرا خیال نہیں ہے کہ (قیامت کی) گھڑی کبھی بھی کھڑی ہو گی، اور اگر میں اپنے رب کی طرف واپس بھی لایا گیا، تو بے شک میرے لیے اُس(رب) کے پاس اچھائی ہی ہو گی انسان کی فطرت 41:50
وَ مَنْ یَّقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهٗ فِیْهَا حُسْنًا١ؕ . اور جو کوئی بھی ایک نیکی کمائے گا، تو ہم اُس کو اس (نیکی) میں مزیداچھائی دیں گے ایک اصول 42:23
وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَۚ ؛ اور یہ (قرآن) تصدیق کرنے والی عربی زبان کی کتاب ہے، تاکہ یہ اُن کو ڈرا ئے جو ظلم (نافرمانی) کرتے ہیں اور اچھائی کرنے والوں کے لیے خوشخبری دے قرآن کے بارے 46:12
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھائی کا حکم دیا. انسان کو حکم 46:15
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا یہی وہ لوگ ہیں، اُن سے ہم اچھے (اعمال)قبول کرتے ہیں جو وہ کرتے ہیں والدین سے حسن سلوک کرنے والا 46:16
١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا ؛ پھر اگر تم اطاعت کرو گے، تو اللہ تمہیں ایک بہت اچھا اجر دے گا؛ ا تاریخی آیت 48:16
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ جو(نعمتیں) اُن کا رب اُن کو دے گا لے رہے ہوں گے؛ بے شک! اس سے پہلے (دنیاوی زندگی میں) وہ اچھائی کرنے والے (لوگ) تھے؛ متقین 51:16
لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ تاکہ وہ بدلہ دے اُن لوگوں کو جو برائی کرتے ہیں اُس کی وجہ سے جو وہ کرتے ہیں اور وہ اُن لوگوں کو جو اچھائی کرتے ہیں اچھائی سے بدلہ دے اللہ کی اتھارٹی کا مقصد 53:31
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ کیا نیکی کی جزا نیکی کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ ایک سوال 55:60
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ اُن دونوں (باغات) میں بہت سی اچھی اور خوبصورت (عورتیں) ہیں۔۔۔ جنتیں 55:70
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ سبز رنگ کے گدوں اور عُمدہ قالینوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے جنتیں 55:76
١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ اورہر کسی سے اللہ نے اچھائی کا وعدہ تو کیا ہے. اور اللہ اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو جنگ اور قتال میں خرچ 57:11
اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا بے شک! صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں،اور اللہ کو ایک اچھا قرضہ دینے والے یہ ان کے لئے دوگنا کر دیا جائے گا، 57:18
هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى اللہ وہی ہے، خالق (ہر چیز کا پیدا کرنے والا) ہے،ایجاد کرنے والا (باری)، صورتیں بنانے والا(مصور) ہے. اُس کے بہت ہی پیارے نام ہیں. اُس شان باری تعالی 59:24
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ تمہارے لئے ابراہیم ؑ اور ان لوگوں میں جو اُس کے ساتھ تھے ایک بہت اچھا نمونہ ہے، دوستی کے احکامات 60:4
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ١ؕ بے شک! تمہارے لئے اُن میں ایک اچھا نمونہ ہے (اور) اُس کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی اُمید رکھتا ہے (یعنی ابراہیم ؑ اور اُن کے پیروکاروں) دوستی کے معیار پر 60:6
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ اُس نے آسمانوں اور زمین کو سچائی سے پیدا کیا ہے، اور تمہاری صورتیں بنائی ہیں پس تمہاری صورتوں کو اچھا بنایا ہے، اور اُسی کی طرف سفر ہے شان باری تعالی 64:3
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ اگر تم اللہ کو ایک اچھا قرضہ دیتے ہو،تو وہ اس (رقم) کو تمہارے لئے دوگنا کر دے گا اور تمہاری مغفرت بھی کرے گا.اور اللہ احساس کرنے والا (شکور) نرم مزاج ہے ایمان والوں کو نصیحت 64:17
قَدْ اَحْسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزْقًا . اللہ نے واقعی اُس کے لئے رزق اچھا کیا ہے . اور جو کوئی بھی اللہ پر ایمان لایا اور نیک اعمال کرتا ہے، 65:11
اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے، کہ تم میں سے اچھے اعمال والا کون ہے؛ اور وہ طاقتور(اور) معاف کرنے والاہے موت اور حیات کا مقصد 67:2
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا اور نماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور اللہ کو ایک اچھا قرضہ دو. اور قیام الیل 73:20
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ بے شک! اسی طرح ہم محسنین (نیک بندوں) کو اجر(بدلہ) دیتے ہیں متقین کے لیے 77:44
وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ اور اچھائی پر ایمان رکھتا ہے (سچ جانتا ہے اچھی بات کو)؛ انسان کی کوشش سے 92:6
وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ اور سچائی (بھلائی) کو جھٹلاتا ہے؛ انسان کی کوشش سے 92:9
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ واقعی! ہم نے انسان کو بہترین حالت(صورت) میں پیدا کیا انسان کی تخلیق 95:4