روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰہ | اور لوگوں میں سے ہیں جو اللہ کے سوا ہمسر چن لیتے ہیں وہ اُن(ہمسروں) سے محبت کرتے ہیں جیسے کہ اللہ سے محبت ہو۔ | منفرد ایت | 2:165 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ١ؕ | اور جو( لوگ )ایمان والے ہیں وہ اللہ کے لیے ہی محبت کے شدید ہیں | منفرد ایت | 2:165 |
| وَ اٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ١ۙ وَ السَّآئِلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ | اور( اپنے) مال کو اُس (اللہ) کی محبت پر رشتہ داروں اور یتیموں اورمسکینوں(غریبوں) اور مسافروں اور مانگنے والوں اور غلاموں کو آزاد کروانے میں دے( خرچ کرے) | نیکی کی تعریف | 2:177 |
| وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ | اور قتال( لڑائی) کرو اللہ کی راہ میں اُن لوگوں سے جو تم سے لڑتے ہیں اورزیادتی نہ کرنا بے شک! اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے | محکم اور منفرد ایت | 2:190 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ | بے شک! اللہ اچھائی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے | اللہ کی راہ میں لڑائی | 2:195 |
| وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ | اور اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا ہے | دنیاوی زندگی کی باتیں کرنے والا | 2:205 |
| وَ عَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْئًا وَّ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ عَسٰۤى اَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَّ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْ١ؕ | "اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے بُری ہو | محکم ایت، قتال کے بارے | 2:216 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ | بے شک اللہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے | حیض کے بارے | 2:222 |
| یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی الصَّدَقٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِیْمٍ | اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہےاوراللہ کسی بھی ناشکرے اور گنہگار سے محبت نہیں کرتا ہے | سود کے بارے | 2:276 |
| زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَ الْبَنِیْنَ | لوگوں کے لیے (وہ)مزہ خوبصورت ( پر کشش) بنا دیا گیاہے جو عورتوں اور بیٹوں | منفرد آیت | 3:14 |
| قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ | (آپؐ) کہیں: اگر تم (لوگ) اللہ سے محبت کرتے ہو، تو پھر میری پیروی کرو؛ اللہ تم سے محبت کرئے گا اور تمہیں تمہارے گناہ معاف کر دے گا | اتباع رسولﷺ | 3:31 |
| فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْكٰفِرِیْنَ | پھر اگر وہ (لوگ) پھر جائیں، توپھر بے شک! اللہ کافرین(نہ ماننے والوں) کو پسند نہیں کرتا | کافرین کو دوست بنانا | 3:32 |
| وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ | اور اللہ ظالمین(نافرمانبرداروں) کو پسند نہیں کرتا | عیسی کے بارے میں | 3:57 |
| بَلٰى مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ وَ اتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ | نہیں، جو(انسان) اپناعہد پورا کرتا ہے اور تقوی کرتا ہے؛ پھر بے شک! اللہ متقین کو پسند کرتا ہے | اہل کتاب کے بارے | 3:76 |
| لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ۬ | تم ہرگزنیکی حاصل نہیں کر سکتے حتی کہ تم( اللہ کی راہ میں) خرچ کرواُس میں سے جو تم پسند کرتے ہو | خرچ کرنا اور نیکی | 3:92 |
| وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ | اور اللہ محسنین کو پسند کرتا ہے؛ | سود کے تناظر میں متقین کی تعریف | 3:134 |
| ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ | اور اللہ صابرین کو پسند کرتا ہے | معلوماتی ایت | 3:146 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِیْنَ | بے شک! اللہ بھروسہ (توکل) کرنے والوں کو پسند کرتا ہے | جنگ احد کے بعد نبی ﷺ کو حکم | 3:159 |
| وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا | اور وہ پسند کرتے ہیں کہ اُن کی تعریف کی جائے اُس وجہ سے جو وہ کرتے بھی نہیں ہیں | منفرد ایت | 3:188 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ | بے شک! اللہ محسنین(اچھائی کرنے والوں) کوپسند کرتا ہے | میثاق بنی اسرائیل | 5:13 |
| كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ١ؕ | جیسے کہ مثال ایک دانے کی جو سات شاخوں کو اُگائے (اور)ہر ایک شاخ میں سو دانے ہیں | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:261 |
| هٰۤاَنْتُمْ اُولَآءِ تُحِبُّوْنَهُمْ وَ لَا یُحِبُّوْنَكُمْ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّهٖ١ۚ | یہ تم (ایمان والے) ہی توہو، (کہ) تم تو اُن (کافرین) سے محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں کرتے ہیں، اور تم کتاب پر ایمان رکھتے ہو، اُس (کتاب) کے کل پر(یعنی مکمل کتاب پر ایمان رکھتے ہو اور وہ نہیں رکھتے) | ایمان والوں کو بتانا | 3:119 |
| وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَۙ | اوراللہ ظالمین(نافرمانبرداروں) کو پسند نہیں کرتا ہے: | ایمان والوں کو بتانا | 3:140 |
| وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْن | اور اللہ محسنین کو پسند کرتا ہے | حالت جنگ میں صبر کرنے والے | 3:148 |
| وَ عَصَیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَرٰكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ | اور تم نے نافرمانی کی، اس کے بعد کہ اُس (اللہ)نے تم کو دکھایا جو تم پسند کرتے تھے | جنگ احد | 3:152 |
| ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرَاۙ | بے شک! اللہ پسند نہیں کرتاجو (انسان) غرور بڑھائی کرنے والاہو، | محکم ایت | 4:36 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًاۚ | بے شک! اللہ اس کو پسند نہیں کرتا ہے جو دھوکے باز گناہ گار ہے | منفرد آیت | 4:107 |
| لَا یُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْٓءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَ | اللہ کسی بات کا برائی سے چرچا کرنا پسند نہیں کرتا ماسوائے(اُس انسان کے) کہ جس سے ناانصافی کی گئی ہو | منفرد آیت | 4:148 |
| وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ وَ النَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗ١ؕ | ، اوریہودی اور عیسائی کہتے ہیں: "ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اُس کے پیارے ہیں | یہود و نصاری | 5:18 |
| ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ | بے شک! اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے | یہودی کفر میں دوڑ لگانے والے | 5:42 |
| فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰهُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤ١ۙ | پھر اللہ ایسے لوگ لے آئے گا وہ اُن(لوگوں) سے محبت کرے گا اور وہ(لوگ) اُس(یعنی اللہ) سے محبت کرتے ہوں گے | مرتد ہونے والوں کو | 5:54 |
| وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ | اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ | بے شک! اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے | منفرد و محکم آیت | 5:87 |
| وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ | اور اللہ محسنین (اچھائی کرنے والوں) کو پسند کرتا ہے | حلال و طیب کھانے میں | 5:93 |
| وَ لَا حَبَّةٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ | اور نہ ہی کوئی دانہ زمین کی تاریکی میں (گرتا ہے) | شان باری تعالی | 6:59 |
| فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الْاٰفِلِیْنَ | پھرجب وہ (ستارہ) غروب ہو گیا، اُس نے کہا: میں غروب ہو نے والوں کو پسند نہیں کرتا | ابراہیم ؑ کے بارے | 6:76 |
| اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰى١ؕ | بے شک! اللہ ہی دانے اور گھٹلی کو پھاڑتاہے | حمد باری تعالی | 6:95 |
| نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا١ۚ | اُن (کھیتوں) سے ہم گھنے گچھے دار اناج نکالتے ہیں؛ ا | حمد باری تعالی | 6:99 |
| وَ لَا تُسْرِفُوْا١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ | اوراسراف(فضول خرچ) نہ کرو بے شک! وہ(اللہ) مسرفین کو پسند نہیں کرتاہے | آیت کا محکم حصہ | 6:141 |
| ١ۚ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ | بے شک! وہ (اللہ) مسرفین( یعنی بے جا خرچ کرنے والوں ) کو پسند نہیں کرتا ہے | محکم آیت | 7:31 |
| ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ | بے شک! وہ حدوں کو پھلانگنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے | محکم آیت | 7:55 |
| وَ لٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِیْنَ | ، لیکن تم نے نصیحت کرنے والوں کو پسند نہیں کیا | صالح کے بارے | 7:79 |
| ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآئِنِیْنَ | بے شک! اللہ دھوکا دینے والوں کوپسند نہیں کرتا ہے | معاہدہ | 8:58 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ | بے شک! اللہ متقین کو پسند کرتا ہے | مشرکین سے معاہدہ | 9:4 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ | بیشک! اللہ متقین کو پسند کرتا ہے | مومنین اور مشرکین | 9:7 |
| اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْاِیْمَانِ١ؕ | اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں تو اپنے (ماں) باپ | باپ اور بھائیوں کے بارے | 9:23 |
| اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ | تمہیں اللہ اور اُس کے رسولؐ ،ا | اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت | 9:24 |
| فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْا١ؕ | اس (مسجد) میں لوگ ہوتے ہیں وہ پسند کرتے ہیں کہ وہ پاکیزہ رہیں | مسجد کے اوصاف | 9:108 |
| وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ | اوراللہ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے | مسجد کے اوصاف | 9:108 |
| اِذْ قَالُوْا لَیُوْسُفُ وَ اَخُوْهُ اَحَبُّ اِلٰۤى اَبِیْنَا مِنَّا | جب اُنہوں نے کہا: واقعی یوسفؑ اور اُس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں، | یوسف ؑ کی کہانی | 12:8 |
| قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا١ؕ | واقعی اُس (یوسفؑ) نے اُس (حاکم کی بیوی) کو محبت میں مار دیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:30 |
| قَالَ رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ | اُس( یوسف) نے کہا: میرے رب! مجھے قید پسند ہے اُ | یوسفؑ کی کہانی | 12:33 |
| اِ۟لَّذِیْنَ یَسْتَحِبُّوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ | جو(یعنی کافرین) دنیاوی زندگی کو آخرت (کے مقابلے)پر پسند کرتے ہیں | کافرین کی تعریف | 14:2 |
| اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ | بے شک! وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے | اللہ کو واحد معبود نہیں مانتے | 16:23 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ١ۙ | یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا، | جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے | 16:107 |
| وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ | اور میں نے اپنی طرف سے تم پر محبت ڈال دی | موسیؑ کے بارے | 20:39 |
| وَ اِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ اَتَیْنَا بِهَاؕ | اور اگر یہ رائی کے دانے کے بوجھ برابر بھی ہوئی، تو ہم اُس کو لے آئیں گے | قیامت کے دن | 21:47 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ | بے شک! اللہ ہر دھوکے باز (غدار) کفر کرنے والے (ناشکرے) کو پسند نہیں کرتا | ایک اصول | 22:38 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا | بے شک! جولوگ پسند کرتے ہیں کہ وہ غلط افواہ (الزام تراشی سکینڈل) پھیلائیں ان(لوگوں کے بارے) میں جو ایمان لائے ہیں | محکم آیت | 24:19 |
| وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْا١ؕ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ١ؕ | اُن کو معاف کر دینا چاہئے اورر در گزر کرنا چاہئے. کیا تم پسند نہیں کرو گے کہ اللہ بھی تمہیں معاف کر دے | محکم آیت | 24:22 |
| اِنَّكَ لَا تَهْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ | بے شک! آپﷺ، تم نہیں ہدایت دے سکتے جس (شخص) سے تم محبت کرو، لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جس (شخص) کو وہ (یعنی اللہ) چاہتا ہے. | آپﷺ کے بارے | 28:56 |
| اِذْ قَالَ لَهٗ قَوْمُهٗ لَا تَفْرَحْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْفَرِحِیْنَ | جب اُس کی قوم نے اُس سے کہا:نہ اکڑ (اترا)؛ بے شک! اللہ اکڑنے والوں کوپسند نہیں کرتا ہے؛ | قارون کی عزت | 28:76 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ | بے شک! اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے، | قارون کی عزت | 28:77 |
| اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْكٰفِرِیْنَ | . بے شک! وہ کافرین کو پسند نہیں کرتا ہے | ایک حقیقت | 30:45 |
| یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ | اے میرے بیٹے! بے شک!اگر ایک رائی کے دانے کے برابر وزن ہو، | شان باری تعالی | 31:16 |
| اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ | .بے شک! اللہ کسی بھی اکڑے ہوئے اور شیخی مارنے والے کو پسند نہیں کرتا ہے | احکامات | 31:18 |
| وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ | اُن (لوگوں) کے لیے بنجر (مردہ) زمین ایک نشانی ہے. ہم اس کو زندہ کرتے ہیں، اور ہم اس سے اناج اُ گاتے(نکالتے) ہیں پھر وہ اُس(اناج) سے کھاتے ہیں؛ | لوگوں کے لیے سبق | 36:33 |
| فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ | اور اُس نے کہا: بے شک! میں نے پسند کیا ہے مال کی محبت کو اللہ کی یاد سے؛ حتی کہ وہ (گھوڑے)ایک پردے کے پیچھے چھپا دئیے گے | سلیمنؑ کے بارے | 38:32 |
| وَ اَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَیْنٰهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰى عَلَى الْهُدٰى | اورجو ثمود تھے، پس ہم نے اُن کو ہدایت دی، پھر اُنہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی | ثمود | 41:17 |
| اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ | .بے شک! وہ ظالمین (نافرمانبرداروں) کو پسند نہیں کرتا ہے | برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے | 42:40 |
| وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ اِلَیْكُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَهٗ فِیْ قُلُوْبِكُمْ | لیکن اللہ نے تمہارے لیے ایمان کو محبت والا کیااور اُس (ایمان) کو تمہارے دلوں میں خوبصورت کیا | ایمان والوں کو ہدایت | 49:7 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ | . بے شک! اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے | ایمان والوں کو ہدایت | 49:9 |
| اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ١ؕ | کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ پس تم اس (مردہ گوشت کھانے) سے کراہت کرو گے نا؟ | ایمان والوں کو ہدایت | 49:12 |
| وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ | اور آسمانوں سے ہم پاکیزہ پانی نازل کرتے ہیں پھر جس سے ہم باغات اور(کاٹے جانے والے) اناج کی فصلیں اُگاتے ہیں | شان باری تعالی | 50:9 |
| وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ | اوربھوسی والا اناج ہے، اور خوشبو دار پودے(جڑی بوٹیاں) ہیں | شان باری تعالی | 55:12 |
| وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِۙ | اور اللہ غرور (تکبر) کرنے والے شیخی مارنے والے کو پسند نہیں کرتا ہے | تقدیر | 57:23 |
| وَ الَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ یُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ اِلَیْهِمْ | اور وہ لوگ جو ان (مہاجرین) سے پہلے گھروں اور ایمان میں داخل ہوئے، وہ محبت کرتے ہیں (اُن سے) جو اُن کی طرف ہجرت کر کے آئے ہیں | مہاجر اور انصار | 59:9 |
| ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ | بے شک! اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے | دوستی کا معیار | 60:8 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ | بے شک! اللہ اُن کو پسند کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صفیں بنا کر (اسطرح) لڑائی کرتے ہیں، جیسے کہ وہ ایک مضبوط دیوار ہوں | قتال فی سبیل اللہ | 61:4 |
| وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ | اور (وہ تمہیں دے گا) ایک دوسری (چیز بھی) اُس کو تم پسند کرتے ہو: (یعنی) مدد اللہ کی طرف سے اور فتح قریب. اور (آپﷺ) مومنین کو بشارت دیں | عذاب الیم سے بچاو | 61:13 |
| كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ | نہیں، تم (لوگ) محبت کرتے ہو جلدی کی (یعنی دنیا کی) | لوگوں کے بارے | 75:20 |
| وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا | اور وہ کھانا کھلاتے تھے اُس (اللہ) کی محبت پر،مسکین (غریب)اور یتیم اور قیدی کو | نیکوکار | 76:8 |
| اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا | بے شک! یہ لوگ جلدی (دنیا) سے محبت کرتے ہیں، اور وہ ایک بھاری دن کو اپنے پیچھے چھوڑ دیتے(یعنی نظر انداز کر دیتے) ہیں | لوگوں کا رویہ | 76:27 |
| لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ | تا کہ ہم اُس (پانی) سے اناج اور نباتات (جڑی بوٹیاں) نکالیں | عظیم خبر کے تناظر | 78:15 |
| فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ | پھر ہم اس میں اناج کو اُگاتے ہیں | انسان کی توجہ | 80:27 |
| وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ | اور تم دولت سے محبت کرتے ہو بے انتہاء محبت | انسان کی آزمائش | 89:20 |
| وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ | اور بے شک! وہ مال کے لیے محبت کا واقعی شدید ہے | انسان کی فطرت | 100:8 |