Home-ویب پیج

Chapter No 3-پارہ نمبر     The Family of Imran-3 سورت آلِ عمران Ayah No-57 ایت نمبر

وَ اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیْهِمْ اُجُوْرَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ
آسان اُردو اور جہاں تک وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں،پھر وہ (اللہ) اُن کو اُن کے اجر پُورے پُورے دے گااور اللہ ظالمین(نافرمانبرداروں) کو پسند نہیں کرتا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی البتہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کو اللہ ان کا پورا پورا ثواب دے گا، اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
ابو الاعلی مودودی اور جنہوں نے ایمان اور نیک عملی کا رویہ اختیار کیا ہے انہیں اُن کے اجر پورے پورے دے دیے جائیں گے اور خوب جان لے کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا"
احمد رضا خان اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اللہ ان کا نیگ (انعام) انہیں بھرپور دے گا اور ظالم اللہ کو نہیں بھاتے،
احمد علی اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے انہیں ان کا حق پورا پورا دے گا اور الله ظالموں کو پسند نہیں کرتا
فتح جالندھری اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دے گا اور خدا ظالموں کو دوست نہیں رکھتا
طاہر القادری اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے تو (اﷲ) انہیں ان کا بھرپور اجر دے گا، اور اﷲ ظالموں کو پسند نہیں کرتا،
علامہ جوادی اور جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کو مکمل اجر دیں گے اور خدا ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
ایم جوناگڑھی لیکن ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو اللہ تعالیٰ ان کا ﺛواب پورا پورا دے گا اور اللہ تعالیٰ ﻇالموں سے محبت نہیں کرتا
حسین نجفی اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے تو خدا ان کو پورا پورا اجر و ثواب دے گا۔ اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا۔
=========================================
M.Daryabadi: And as for those who believed and worked righteous works, He shall repay them their hires in full, and Allah loveth not the wrong-doers.
M.M.Pickthall: And as for those who believe and do good works, He will pay them their wages in full. Allah loveth not wrong-doers.
Saheeh International: But as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards, and Allah does not like the wrongdoers.
Shakir: And as to those who believe and do good deeds, He will pay them fully their rewards; and Allah does not love the unjust.
Yusuf Ali: "As to those who believe and work righteousness, Allah will pay them (in full) their reward; but Allah loveth not those who do wrong."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عیسی ابن مریم کے بارے میں
اور اُن کے حواریوں کے بارے میں ہے۔ ان میں سے جو ایمان والے اور جو کفر کرنے والے ہیں ان کا انجام کیا ہو گا