روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّ١ؕ | یہ کسی نبی کے لیے نہیں کہ وہ خیانت کرے | جنگ اُحد کے بعد اصول | 3:161 |
| وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ | اور جو (انسان) خیانت کرتا ہے وہ قیامت کے دن آئے گا اُس (خیانت) سےجو اُس نے کی ہو | جنگ اُحد کے بعد اصول | 3:161 |
| وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ یَدُ اللّٰهِ مَغْلُوْلَةٌ١ؕ | اور یہودی کہتے ہیں: اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے (اللہ کنجوس ہے) | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ | (نہیں )اُن (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ لعنت زدہ ہیں اس وجہ سے جووہ کہتے ہیں، | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ غَیْرَ الْحَقِّ | اپنے دین میں حق کے سوا (کسی اور چیز کو) بڑھا چڑھا کر بیان نہ کرو، اور | اہل کتاب کو | 5:77 |
| وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ | اور ہم نکال دیں گے جو اُن کے سینوں میں رنجیدگی ہو گی | جنت میں ہمیشہ رہنے والے | 7:43 |
| وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْ | ا ور طوقوں کو اتار تا ہے جو اُن پر(پڑے ہوئے ) تھے | نبی اکرمﷺ | 7:157 |
| وَ اُولٰٓئِكَ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ١ۚ | اوریہی (لوگ)ہیں( کہ) ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے؛ | جو بعثت سے انکار کرتے ہیں | 13:5 |
| وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ | اور ہم دور کر دیں گے جو اُن کے سینوں (دلوں) میں غبار (خفگی، غصہ) میں سے ہو گا | متقین کے بارے | 15:47 |
| وَ لَا تَجْعَلْ یَدَكَ مَغْلُوْلَةً اِلٰى عُنُقِكَ | اورنہ تُواپنے ہاتھ کو اپنی گردن کی طرف باندھ لے | محکم آیت | 17:29 |
| وَ جَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْۤ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ | ؛ اور ہم اُن لوگوں کی گردنوں میں جو کفر کرتے ہیں طوق ڈال دیں گے. | قرآن پر ایمان | 34:33 |
| اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ | بے شک! ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق رکھ دیے ہیں پھر وہ (طوق) ٹھوڑیوں تک ہیں پھر وہ اکڑی ہوئی گردنوں والے ہیں | غافل لوگ (ایمان نہ لانے والوں) | 36:8 |
| اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ | جب طوق اور زنجیریں اُن کی گردنوں میں ہوں گی. وہ گھسیٹے جائیں گے | کتاب سے کذب کرنا | 40:71 |
| الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَ لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا | جو ہم سے پہلے ایمان میں سبقت لے چکے ہیں، اور ہمارے دلوں میں اُن کے لئے جو ایمان لاتے ہیں کوئی بھی کدورت(دشمنی) نہ بنانا | مہاجر اور انصار | 59:10 |
| خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ | (یہ کہا جائے گا): اسے پکڑ لو اور اس کو طوق پہنا دو | قیامت کے بارے | 69:30 |
| اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا | بے شک! ہم نے کافرین (نہ ماننے والوں) کے لئے زنجیریں، طوق، اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار رکھی ہوئی ہے | کافرین کی سزا | 76:4 |