اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Ya Sin-36 سورت یٰس Ayah No-8 ایت نمبر

اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ
آسان اُردو بے شک! ہم نے اُن (ایمان نہ لانے والوں) کی گردنوں میں طوق رکھ دیے ہیں پھر وہ (طوق) ٹھوڑیوں تک ہیں پھر وہ اکڑی ہوئی گردنوں والے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے ان کے گلوں میں طوق ڈال رکھے ہیں، جو ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں، اور اس وجہ سے ان کے سر اوپر کو اٹھے رہ گئے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیں
احمد رضا خان ہم نے ان کی گردنو ں میں طوق کردیے ہیں کہ وہ ٹھوڑیوں تک ہیں تو یہ اوپر کو منہ اٹھائے رہ گئے
احمد علی بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں سو وہ اوپر کو سر اٹھائے ہوئے ہیں
فتح جالندھری ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں
طاہر القادری بیشک ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں تو وہ اُن کی ٹھوڑیوں تک ہیں، پس وہ سر اوپر اٹھائے ہوئے ہیں،
علامہ جوادی ہم نے ان کی گردن میں طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھڈیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اور وہ سر اٹھائے ہوئے ہیں
ایم جوناگڑھی ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں پھر وه ٹھوڑیوں تک ہیں، جس سے ان کے سر اوپر کو الٹ گئے ہیں
حسین نجفی ہم نے (ان کے پیہم کفر و عناد کی وجہ سے گویا) ان کی گردنوں میں (گمراہی اور شیطان کی غلامی کے) طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھوڑیوں تک آگئے ہیں اس لئے وہ سر اوپر اٹھائے ہوئے ہیں (لہٰذا وہ سر جھکا نہیں سکتے)۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We have placed on their necks shackles which are up to the chins; so that their heads are forced up.
M.M.Pickthall: Lo! We have put on their necks carcans reaching unto the chins, so that they are made stiff-necked.
Saheeh International: Indeed, We have put shackles on their necks, and they are to their chins, so they are with heads [kept] aloft.
Shakir: Surely We have placed chains on their necks, and these reach up to their chins, so they have their heads raised aloft.
Yusuf Ali: We have put yokes round their necks right up to their chins, so that their heads are forced up (and they cannot see).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے