روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِیْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ١ؕ | اور جب آپؐ صبح اپنے گھر والوں سے روانہ ہوئے کہ لڑائی کے لیے مومنین کی جگہیں(مقام) مقرر کریں | منفرد ایت | 3:121 |
| بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ | جو صبح اور شام اپنے رب کو اُس کی رضا (خوشنودی) چاہتے ہوئے پکارتے ہیں | نبی اکرمﷺ کے بارے | 6:52 |
| وَّ دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ | اور بغیر اونچی بات صبح اور شام یاد کیا کریں | ذکر الہی | 2:205 |
| اَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا یَّرْتَعْ وَ یَلْعَبْ | کل اُس (یوسف ؑ) کو ہمارے ساتھ بھیج دیںکہ وہ کھائے پیئے اور کھیلے | یوسف ؑ کی کہانی | 12:12 |
| وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ | اور اُن کے سائے بھی صبح اور شام (اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں) | سبحان اللہ | 13:15 |
| وَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَایْءٍ اِنِّیْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًاۙ | اورتم کسی چیز کے لیے نہ کہو: (کہ) بے شک! میں وہ(چیز) صبح کردوں گا | اصحاب الکہف | 18:23 |
| بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ | کو صبح و شام پکارتے ہیں،وہ (لوگ)اُس کی رضا چاہتے ہیں | آپﷺ کو حکم اُن کے بارے جو اپنے رب کو | 18:28 |
| فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا٘ | پھر جب وہ اور آگے گئے، تو اُس (موسٰیؐ) نے اپنے نوکر سے کہا: ہمارے پاس ہماراناشتہ (کھانا) لاؤ | تاریخی آیت | 18:62 |
| یُسَبِّحُ لَهٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِۙ | . اور اُن (گھروں) میں صبح و شام اُس کی تسبیح (بڑھائی)کرتے ہیں۔۔۔ | شان باری تعالی | 24:36 |
| وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا | . کوئی جاندار نہیں جانتا کہ آنے والے کل کو وہ کیا کمائے گا | سبحان اللہ | 31:34 |
| وَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّ رَوَاحُهَا شَهْرٌ١ۚ | اور سلیمانؑ کے لیے(ہم نے) ہوا (دی)، اس (ہوا)کی صبح کی منزل ایک مہینہ اور شام کی منزل ایک مہینہ کی تھی | سلیمنؑ کے بارے | 34:12 |
| اَلنَّارُ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا١ۚ | آگ! وہ صبح اور شام اس کے سامنے کر دئیے جاتے ہیں | قوم موسیؑ کے بارے | 40:46 |
| سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ | (اُن کے ڈرانے والے کو یہ کہہ دیا گیا): کل تک وہ جان جائیں گے کہ کون جھوٹا خود پسند ہے | ثمود | 54:26 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ | اے ایمان والو: اللہ سے ڈرو اور(ہر) نفس(جاندار، شخص) دیکھے جو وہ کل (آنے والے وقت) کے لئے آگے روانہ کرتا ہے | احکامات | 59:18 |
| اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ | (کہتے ہوئے) کہ اگر تم نے(پھل) توڑنا ہے تو سویرے سویرے اپنے کھیت (باغ) پر چلو | باغات والوں کی مثال | 68:22 |
| وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ | اور صبح سویرے وہ (باغ کی طرف)گے(اپنے) مقصد پر طاقت رکھتے ہوئے | باغات والوں کی مثال | 68:24 |