اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر                     The Cave-18 سورت الکھف  Ayah No-23 ایت نمبر

وَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَایْءٍ اِنِّیْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًاۙ
آسان اُردو اورتم کسی چیز کے لیے نہ کہو: (کہ) بے شک! میں وہ(چیز) صبح کردوں گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (اے پیغمبر) کسی بھی کام کے بارے میں کبھی یہ نہ کہو کہ میں یہ کام کل کرلوں گا۔
ابو الاعلی مودودی اور دیکھو، کسی چیز کے بارے میں کبھی یہ نہ کہا کرو کہ میں کل یہ کام کر دوں گا
احمد رضا خان اور ان کے بارے میں کسی کتابی سے کچھ نہ پوچھو، اور ہر گز کسی بات کو نہ کہنا میں کل یہ کردوں گا،
احمد علی اورکسی چیز کے متعلق یہ ہر گز نہ کہو کہ میں کل اسے کر ہی دوں گا
فتح جالندھری اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کردوں گا
طاہر القادری اورکسی بھی چیز کی نسبت یہ ہرگز نہ کہا کریں کہ میں اس کام کو کل کرنے والا ہوں،
علامہ جوادی اور کسی شے کے لئے یہ نہ کہیں کہ میں یہ کام کل کرنے والا ہوں
ایم جوناگڑھی اور ہرگز ہرگز کسی کام پر یوں نہ کہنا کہ میں اسے کل کروں گا
حسین نجفی اور آپ کسی چیز کے بارے میں یہ نہ کہیں کہ میں کل اسے ضرور کروں گا۔
=========================================
M.Daryabadi: And never say thou of a thing: verily I am going to do that on the morrow.
M.M.Pickthall: And say not of anything: Lo! I shall do that tomorrow,
Saheeh International: And never say of anything, "Indeed, I will do that tomorrow,"
Shakir: And do not say of anything: Surely I will do it tomorrow,
Yusuf Ali: Nor say of anything, "I shall be sure to do so and so tomorrow"-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اصحاب الکہف اور اصحاب الرقیم کے واقعے کے دوران نبی اکرمﷺ کو حکم