روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اُولٰٓئِكَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا | یہی (لوگ) ہیں ہم نے اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے | توبہ کے بارے | 4:18 |
| وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًاۚ | اور ہم نے (ایسے) کافرین (نہ ماننے والوں)کے لیے ایک شرم ناک عذاب تیار کیا ہے | محکم ایت | 4:37 |
| اَرْسَلَتْ اِلَیْهِنَّ وَ اَعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَّكَاً | تو اُن کی طرف پیغام بھیجا اور(دعوت کی خاطر) اُن کے لیے گاﺅ تکیہ تیار کیا | یوسفؑ کی کہانی | 12:31 |
| اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا | ہم نے اُن کے لیے درد ناک عذاب تیار کیا ہوا ہے | قرآن کے متعلق | 17:10 |
| اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًاۙ اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا | بے شک! ہم نے ظالمین(نافرمانبرداروں) کے لیے آگ تیار کی ہے. اُس (آگ)کی چاردیواری اُن کو گھیر لے گی | آپﷺ کو حکم | 18:29 |
| اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ نُزُلًا | بے شک! ہم نے نہ ماننے والوں (یعنی کافرین) کا استقبال کرنے کے لیے جہنم کو تیار رکھا ہے | کافرین | 18:102 |
| بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ | نہیں، وہ گھڑی کو جھٹلاتے ہیں. اور وہ جو گھڑی کو جھٹلاتاہے ہم نے اُس کے لئے ہم نے ایک شعلہ تیار کر رکھا ہے | ساعت کی جھٹلانے والے | 25:11 |
| وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ | اور ہم نے اُن کو (آنے والے) لوگوں کے لیے ایک نشانی (مثال) بنا دیا.اور ہم نے ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے | نوح ؑ کے باے | 25:37 |
| وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا | اور نیک عمل کرتی ہے، تو ہم اُس کو اس (عمل) کا دوگنا اجر دیں گے، اور ہم نے اُس کے لیے ایک عزت والا رزق تیار رکھا ہے | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 33:31 |
| وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا | اور جو (شخص) اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان نہیں رکھتا۔۔۔ پھربے شک! ہم نے نہ ماننے والوں کے لیے ایک بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے | جنگ میں نہ جانے والے | 48:13 |
| مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ | وہ (انسان) کوئی لفظ بھی نہیں نکالتا(بولتا) ماسوائے کہ اس (انسان) پاس ایک نگہبان تیار ہوتا ہے | اللہ باری تعالی کی انسان پر نگرانی | 50:18 |
| وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ | اور اُس کا (فرشتہ) ساتھی کہے گا. یہ ہے جو میرے پاس (گواہی کے لیے) تیار ہے | قیامت | 50:23 |
| وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ | ، اور ان (شیطانوں) کے لئے ہم نے شعلوں کا عذاب تیار کیا ہوا ہے | شان الہی | 67:5 |
| اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا | بے شک! ہم نے کافرین (نہ ماننے والوں) کے لئے زنجیریں، طوق، اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار رکھی ہوئی ہے | کافرین کی سزا | 76:4 |