|
قَالَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕ قَالَ لَا یَنَالُ عَهْدِی الظّٰلِمِیْن
|
اُس (ابراہیم ؑ)نے کہا(پُوچھا): اور (کیا)میری اولاد میں سے بھی(امام ہو گا)؟ اُس (رب) نے کہا: کہ میراعہد ظالمین کو نہیں پہنچتا
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:124
|
|
رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ١۪ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَا١ۚ...
|
ہمارے رب! ہمیں اپنے لیے مسلمان (فرمانبردار) اور ہماری نسل سے (بھی) اپنے لیے ایک مسلمان (فرمانبردار) اُمت بنا، اور ہمیں ہماری عبادت کے طریقے دکھا، اور ہم پر رحم فرما
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:127
|
|
لَهٗ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ۙ وَ اَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهٗ ذُرِّیَّةٌ ضُعَفَآءُ١۪ۖ
|
اور اُس(باغ) میں اُس( انسان) کے لیے ہر طرح کا پھل ہو؛ اور اُس پر بڑھاپا آ جائے اور اُس کے کمزور بچے ہوں؛
|
اللہ کی رضا کے لیے خرچ
|
2:266
|
|
ذُرِّیَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۚ
|
اُن میں بعض بعض کی اولاد تھےاور اللہ سننے (اور) جاننے والا ہے
|
آدم، نوح، ال ابراہیم، آل عمران
|
3:34
|
|
وَ اِنِّیْ سَمَّیْتُهَا مَرْیَمَ وَ اِنِّیْۤ اُعِیْذُهَا بِكَ وَ ذُرِّیَّتَهَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
|
اور بےشک! میں نے اُس (جنم ہونے والی) کا نام مریم رکھا، اور بے شک! میں اُس اور اُس کی اولاد کو شیطان مردود سے ، تیری (اے اللہ) پناہ میں دیتی ہوں
|
مریم کی پیدائش
|
3:36
|
|
قَالَ رَبِّ هَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً١ۚ
|
اُس نے کہا: میرے رب! مجھے اپنی طرف (رحمت )سے ایک صالح اولا د عطا کر
|
زکریا کی دعا
|
2:38
|
|
وَ لْیَخْشَ الَّذِیْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّیَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَیْهِمْ١۪
|
اور ڈریں وہ لوگ (یتیموں سے سلوک کرتے ہوئے کہ) اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس (بے سہارا) اولاد چھوڑتے تو وہ (مرتے وقت یا بڑھاپے میں) اُن پر خوفزدہ ہوتے
|
محکم ایت
|
4:8
|
|
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ١ۚ
|
بے شک! اللہ تو ایک ذرا بھر بھی ظلم(انصافی) نہیں کرتا؛
|
محکم ایت
|
4:40
|
|
وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ
|
اور اُس(ابراہیم) کی اولاد سے داود ؑاور سلیمان ؑ
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:84
|
|
وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ
|
اور اُن کے باپ دادااوراُن کی اولاد اور اُن کے بھائیوں میں سے (کچھ کو)
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:87
|
|
كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَؕ
|
، جسطرح کہ اُس نے تمہیں دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے
|
منفرد آیت
|
6:133
|
|
وَ اِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِیْۤ اٰدَمَ مِنْ ظُهُوْرِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ
|
اور جب آپؐ کے رب نے بنی آدمؑ سے ان کی پشتوں(نسلوں) سے ان کی اولاد بنائی
|
قوم موسی
|
7:172
|
|
وَ كُنَّا ذُرِّیَّةً مِّنْۢ بَعْدِهِمْ١ۚ
|
اور ہم تو اُن کے بعد (اُن کی) اولاد تھے
|
قوم موسی
|
7:173
|
|
مِنۡ مِّثۡقَالِ ذَرَّةٍ فِى الۡاَرۡضِ
|
ایک ذرہ برابر بھی چیز زمین میں
|
اللہ سب جانتا ہے
|
10:61
|
|
فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوْسٰۤى اِلَّا ذُرِّیَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ
|
پھر موسی پرکوئی ایمان نہ لایا ماسوائے اُس کی قوم سے چند بچوں کے(وہ بھی)
|
موسی ہارون
|
10:83
|
|
وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ
|
اور جو نیک ہوں گے اُن کے باپ دادااور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد میں سے (وہ بھی داخل ہوں گے)
|
اول الباب
|
13:23
|
|
وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ
|
اور ہم نے اُن (رسولوں) کے لیے بیویاں اور اولاد بھی بنائی
|
اپﷺ کے بارے میں
|
13:38
|
|
رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ
|
ہمارے رب! بے شک! میں نے اپنی اولاد میں سے کچھ کو
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:37
|
|
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ
|
میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا دے اور میری اولاد سے(بھی نماز قائم کرنے والے بنا دے)
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:40
|
|
ذُرِّیَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَبْدًا شَكُوْرًا
|
اولاد تھے جن کو ہم نے نوحؐ کے ساتھ (کشتی میں) اُٹھوایا. بے شک وہ! ایک شکر گزار بندہ تھا
|
بنی اسرئیل
|
17:3
|
|
لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّیَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلًا
|
تو میں واقعی اُس (آدم)کی (تمام) اولاد کو قابو کر لوں گا ماسوائے کم (لوگوں) کے
|
آدم اور ابلیس
|
17:62
|
|
اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗ وَ ذُرِّیَّتَهٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِیْ وَ هُمْ لَكُمْ عَدُوٌّؕ
|
. کیا تم اُسے اور اُس کی اولاد کو میرے سوااولیاء(دوست)بناؤ گے اور وہ تمہارے لیے دشمن ہیں؟
|
ابلیس شیطان
|
18:50
|
|
مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَۗ
|
نبیوں میں سے آدمؑ کی اولاد میں سے
|
انبیاء کرام
|
19:58
|
|
وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ٘
|
، اور حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسرائیل ؑ کی اولاد میں سے
|
جن پر اللہ نے انعام کیا
|
19:58
|
|
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ
|
اور جو کہتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں اپنی بیویوں اور بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر
|
رحمان کے بندے
|
25:74
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَا
|
اور ہم نے اُس کی اولاد میں نبوت اور کتاب کو رکھا، اور ہم نے اُس کو اُسکا اجر دنیا میں دیا
|
(ابراہیم ؑ)
|
29:27
|
|
عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ
|
وہ (اللہ) غیب کو جانتا ہے. نہیں چُھپ سکتا اُس سے ذرا برابربھی آسمانوں میں اورنہ ہی زمین میں
|
ساعت کے تناظر میں
|
34:3
|
|
لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ
|
! وہ تو اختیار نہیں رکھتے ذرہ برابر بھی آسمانوں میں اور نہ زمین میں
|
اللہ کے سوا دوسروں کو کچھ سمجھنے والے
|
34:22
|
|
وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ
|
اور اُن کے لیے ایک نشانی ہے کہ بے شک ہم نے اُن کی اولاد کو ایک بھری ہوئی کشتی میں اُٹھا لیا تھا
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:41
|
|
وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ
|
اور اُس کی نسل کو ہم نے بنایا کہ وہ باقی رہیں
|
نوحؑ کے بارے
|
37:77
|
|
وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠
|
اور اُن دونوں کی نسلوں میں سے کوئی تو محسن (نیکی کرنے والا) ہے، اور کوئی اپنی جان کے لیے واضح ظالم (نافرمابردار) ہے
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
37:113
|
|
وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ١ؕ
|
اور جواُن کے باپ دادا، اور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد سے نیک ہوں (اُن کو بھی جنت میں داخل کر دے)
|
(فرشتے)
|
40:8
|
|
وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕۚ
|
اور کہ میں نیک اعمال کروں جن سے تُو راضی ہو. اور میرے لیے میری اولاد میں بھی اصلاح کرنا.
|
انسان کو حکم
|
46:15
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ
|
اور جو ایمان لاتے ہیں اور اُن کی اولاد اُن کی ایمان سے پیروی کرتی ہے،
|
ایک اصول
|
52:21
|
|
اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ
|
، تو ہم اُن کو ان کی اولاد سے ملا دیں گے، اور ہم اُن کے (دنیاوی زندگی میں) کئے ہوئے عمل میں سے ذرا بھی اُن کو محروم نہیں کریں گے
|
ایک اصول
|
52:21
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ
|
اور اُن کی اولاد میں نبوت اور کتاب بھی رکھی،
|
نوح اور ابراہیم ؑ
|
57:26
|
|
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ
|
پھر جس نے جو ذرہ بھر بھی نیکی کی ہو گی تو اس کو دیکھ لے گا
|
قیامت کے دن
|
99:7
|
|
وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠
|
اور جس نے ذرہ بھی بھی برائی کی ہو گی تو اس کو دیکھ لے گا۔
|
قیامت کے دن
|
99:8
|