اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
مُسْلِمَیْنِ اَسْلِمْ١ اَسْلَمْتُ مُّسْلِمُوْنَ مُسْلِمُوْنَ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
مُسَلَّمَةٌ لَّا شِیَةَ فِیْهَا١ؕ مکمل ہو(سالم) ہو اور اس میں کوئی نقص (داغ) نہ ہو موسی ؑ کا جواب 2:71
بَلٰى١ۗ مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۠ نہیں، جو(بھی)اپنا رُخ اللہ کی طرف جُھکاتا ہے(یعنی ﷲ کی فرمانبرداری کرے) اور وہ اچھائی کرنے والا ہو، پھر اُس (شخص) کا اجر اُس کے رب کے ہاں ہے ؛ اور نہ اُن (ایسے لوگوں)پر کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے جنت میں داخلے کے بارےمیں اہل کتاب کے خیالات کا جواب 2:112
رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ١ۚ... ہمارے رب! ہمیں اپنے لیے مسلمان (فرمانبردار) اور ہماری نسل سے (بھی) اپنے لیے ایک مسلمان (فرمانبردار) اُمت بنا، ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:128
اِذْ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسْلِمْ١ۙ جب اُس کے رب نے اُس کو کہا: فرمانبردار (مسلم) بنو ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:131
قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ اُس( ابراہیم ؑ)نے کہا: میں تمام جہانوں کے رب کا فرمانبردار ہوں ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:131
یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّیْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَؕ اے میرے بیٹو!بے شک ! اللہ نے تمہارے لیے دین چناہے؛ چنانچہ تم نہ مرنا ماسوائے کہ تم مسلمان (فرمانبردار)ہی ہوئے.... ابراہیم ؑ اور یعقوب ؑ کی وصیت 2:132
وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں یعقوب ؑ کی وصیت 2:133
١ۚ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ ہم (مومن لوگ )اُن (نبیوں) میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے، ،اور ہم (مومن) اُسی (اللہ)کے فرمانبردار ہیں ایمان والوں کو حکم 2:136
فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ١ؕ پھر اگر وہ (اہل کتاب)آپؐ سے حجت(بحث) کریں تو (آپؐ) کہیں: کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ کے لیے فرمانبردار کر لیا ہے اور جو میری پیروی کرتے ہیں(اُنہوں نے بھی) اہل کتاب 3:20
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْاُمِّیّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْ١ؕ اور (آپؐ) کہیں اُن(لوگوں) کو جنہیں کتاب دی گئی ہے اور ان پڑھوں سے کہ کیا تم بھی فرمانبردار ہو؟ اہل کتاب 3:20
فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ پھر اگروہ فرمانبردار ہیں، تو پھر واقعی ان کو ہدایت دی جارہی ہے، اہل کتاب 3:20
١ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ١ۚ وَ اشْهَدْ بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ ہم اللہ پر ایمان لائے اور(اے عیسٰی ؑ) آپ گواہ رہنا کہ ہم مسلمان (یعنی اللہ کے فرمانبردار ) ہیں عیسی کا پیغام 3:52
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ پھر اگر وہ (اہلِ کتاب) پھرجائیں، تو پھر (آپؐ) کہیں: گواہ رہنا کہ ہم (اللہ کے) فرمانبردار ہیں اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ 3:64
مَا كَانَ اِبْرٰهِیْمُ یَهُوْدِیًّا وَّ لَا نَصْرَانِیًّا وَّ لٰكِنْ كَانَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا١ؕ ابراہیم ایک یہودی نہیں تھا، اور نہ ہی ایک عیسائی تھا؛ لیکن ایک سچا (حنفی) مسلمان (فرمانبردار) تھا اہل کتاب اور ابراہیم 3:67
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً اے ایمان والو! (اللہ کی )فرمانبرداری میں پورے کے پورے(یعنی مکمل طور پر) داخل ہو جاﺅ محکم ایت 2:208
وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اور اگر تم اپنی اولاد کو رضاعی ماں(دوسری عورت ) سے دودھ پلانا چاہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں جب تم دستور کے مطابق اُن (رضاعی ماوئں) کا وہ مکمل خرچہ ادا کرو جو تم نے دینا(طے کیا) ہے بچے کی پرورش, ایت طلاق 2:233
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ١۫ بےشک! دین(مذہب) اللہ کے ہاں اسلام (یعنی اللہ کے احکام کی فرمانبرداری ) ہے شان باری تعالی 3:19
اَیَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۠ کیا وہ(نبی) تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ جب تم مسلمان (فرمانبردار) ہوچکے ہو ؟ بشر جس کو کتاب ، حکم اور نبوت 3:80
وَ لَهٗۤ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَ اور چاہتے ہوئے یا نہ چاہتے ہوئے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُسی ہی کا فرمانبردار ہے ، اور اُس کی ہی طرف وہ (جاندار) لوٹا دیے جائیں گے پچھلی ایت کا تسلسل 3:83
لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ ہم اُن( نبیوں) میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے، اور ہم اُسی(اللہ) کے فرمانبردار ہیں ایمان کا بیان 3:84
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُ اور جو (انسان) اسلام کے سواکسی اوردین کو چاہے گا پھریہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، ایمان کا بیان 3:85
وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ اور تمہیں مرنا نہیں ماسوائے کہ تم مسلمان(فرمانبردار) ہی ہو؛ ایمان والوں کو حکم 3:102
وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا اور وہ فرمانبرداری کریں ، مکمل فرمانبرداری منافقین کے بارے 4:65
وَ اَلْقَوْا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ١ۙ اور وہ تمہاری طرف امن پیش کرتے ہیں، منافقین کے بارے میں 4:90
وَ یُلْقُوْۤا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ نہ ہی تمہاری طرف امن پیش کریں منافقین کے بارے 4:91
وَّ دِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّصَّدَّقُوْا١ؕ اور اُس(مقتول) کے اہل و عیال کو خون بہا بھی دے، ماسوائے کہ وہ (مقتول کے اہل و عیال اُس خون بہا کو) صدقہ( خیرات )کر دیں قتل خطاء 2:92
فَدِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖ وَ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ١ۚ ، پھر خون بہا اُس کے اہل و عیال کی طرف ادا کرنا ہو گا اور ایک غلام مومن کو آزاد کرنا ہو گا قتل خطاء 2:92
وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰۤى اِلَیْكُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا١ۚ اور تم نہ کہو اُس کو جو( انسان) تمہیں امن پیش کرتا ہوکہ تم تومومن نہیں ہو جنگ کے اصول 4:94
وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اوردین (مذہب ) اس (انسان)سے بہتر کس کا ہو سکتا ہے جو اپنے رخ (چہرہ) کو اللہ کے لیے فرمانبردار بنا دیتا ہے اور وہ اچھے کام کرنے والا ہوتاہے منفرد آیت 2:125
وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا١ؕ اور تمہارے لیے "اسلام" دین پسند کیاہے مومنین کے لیے 5:3
یَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ اس (یعنی قرآن)سے اللہ سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے جو( انسان) جو اُس (اللہ) کی رضا کی پیروی کرتا ہے اہل کتاب کو 5:16
یَحْكُمُ بِهَا النَّبِیُّوْنَ الَّذِیْنَ اَسْلَمُوْا ، اُس(تورات) سے انبیاءنے جو (اللہ کے) فرمانبردار تھے فیصلے کیے تورات 5:44
قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ اُنہوں نے کہا: ہم مانتے(تسلیم کرتے) ہیں اور (اے اللہ) گواہ رہنا کہ بے شک ہم مسلمان(فرمانبردار) ہی عیسی ابن مریم کو 5:111
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ (آپؐ) کہیں: بے شک مجھے( رب کی طرف سے) حکم دیا گیا ہے کہ میں (وہ) اول (پہلا) ہوجاﺅں شان باری تعالی 6:14
اَوْ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاْتِیَهُمْ بِاٰیَةٍ١ؕ یا آسمان میں ایک سیڑھی تلاش کر لیں پھر آپؐ ان (مشرکین) کے پاس ایک نشانی (معجزہ) لے لائیں آپﷺ کے بارے 6:35
فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ پھر( آپؐ) کہیں: تم پر سلامتی (سلام) ہو! نبی اکرمﷺ کے بارے 6:54
وَ اُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام مخلوق (عالمین) کے رب کے فرمانبردار ہوں، اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
یَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ١ۚ تو وہ اُس کا سینہ (دل) اسلام (یعنی فرمانبرداری) کے لیے کشادہ کر دیتا ہے اللہ کی طرف سے ہدایت 6:125
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ اُن کے لیے اُن کے رب کے ہاں سلامتی کا گھرہے یاد رکھنے والے لوگ 6:126
١ۚ وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے، اور میں مسلمین میں سے پہلا ہو ں محکم آیت 6:163
١ۚ وَ نَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١۫ اور وہ جنت کے ساتھیوں کو پکارتے ہیں:کہ تم پر سلام ہو! قیامت کے دن 7:45
وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ ر اور ہمیں مسلمین ( فرمانبرداروں) کی موت دے موسی اور فرعون 7:126
وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ١ؕ ، لیکن اللہ نے( تم کو اس سے) بچا لیا بے جنگ بدر 8:43
وَ اِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا اور اگر وہ (کافرین) امن کی طرف مائل ہوں، پھر تم (مسلمان) بھی اس (امن) کی طرف مائل ہو جاﺅ امن کے ساتھ رہنا 8:61
وَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِسْلَامِهِمْ اور اپنے اسلام لانے کے بعد کفر کیا ا منافقین کے متعلق 9:74
وَ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ١ۚ اور اُن کا دعائی کلمہ ان (جنتوں) میں سلام (سلامتی) ہو گا جنتی لوگوں کی دعا 10:10
وَاللّٰهُ يَدۡعُوۡۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِؕ اوراللہ( تمہیں )سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے ، شان باری تعالی 10:25
وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ، اورمجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمین (یعنی اللہ کی اطاعت کرنے والوں) میں سے ہوں نوحؑ کی کہانی 10:72
فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ تو پھر اُس پر بھروسہ بھی کرو، اگر تم واقعی(اُس کے) فرمانبردار ہو موسی ہارون 10:84
وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اور میں مسلمین (فرمانبرداروں) میں سے ہوں موسی ہارون 10:90
١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ پھر کیا تم مسلمان (فرمانبردار) ہو جاﺅگے؟ کافرین کا قران کے متعلق اعتراض 11:14
قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ کہا گیا: اے نوح !ہماری طرف سے سلامتی سے (پہاڑسے) نیچے جاﺅاورتم پر برکتیں ہیں نوحؑ کے بارے 11:48
قَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ اُنہوں نے کہا: سلام! اُس ( ابراہیم ؑ) نے کہا: سلام! ابراہیمؑ کے بارے 11:69
تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ مجھے مسلمان (فرمانبردار)کی موت دینا اور مجھے نیک لوگوں سے جوڑ دینا یوسفؑ کی کہانی 12:101
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ (یہ کہتے ہوئے) کہ تم پر سلام (سلامتی) ہو اُس وجہ سے جو تم نے صبر کیا تھا پھر اچھا !عاقبت کا گھر ہے اول الباب 13:24
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ؕ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ وہ ان(باغات) میں اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے، اور ان(باغات) میں ان کی خوش آمدید"سلام" (ہو گی) ایمان اور نیک اعمال والے 14:23
رُبَمَا یَوَدُّالَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ ہو سکتا ہے جو لوگ کفر کرتے ہیں چاہیں (کہ) اگر وہ(بھی) مسلمان (فرمانبردار)ہوتے کافرین کے بارے میں 15:2
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ (اور اُن سے کہا جائے گا): اُن(باغات) میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ، محفوظ(رہو) داخل ہو جاؤ ۔۔۔ متقین کو کہا جاے گا 15:46
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ جب وہ (مہمان)اُس کے سامنے داخل ہوئے پھر اُنہوں نے کہا: سلام. ابراہیم ؑ کے مہمان 15:52
١۪ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْٓءٍ١ؕ پھر وہ (کافر) فرمانبردار ی دیں گے (اور کہیں گے کہ) ہم تو کوئی بُرائی نہیں کیاکرتے تھے. (یہ کافر) 16:28
یَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَیْكُمُ١ۙ وہ کہتے ہیں: تم پر سلام ہو! فرشتوں کا متقین کو وقت وفات کہنا 16:32
كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ اسطرح وہ اپنی نعمت تم پر مکمل کرتا ہے، شاید تم فرمانبردار بنو شان الہی 16:81
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ اور وہ اس دن اللہ کے سامنے فرمانبرداری کے بول بولنے لگیں گے، قیامت کے دن 16:87
وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ ، اور فرمانبردار وں (مسلمین) کے لیے ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے قیامت کے دن 16:89
لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ تاکہ یہ اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں ثابت قدم رکھے، اور فرمانبرداروں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے قرآن کے متعلق 16:102
وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠ سلام اُس پر جس دن وہ پیدا ہوا، جس دن وہ مرتا ہے اور جس دن وہ دوبارہ زندہ اُٹھایا جائے گا۔ یحیی ؑ 19:15
وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور عیسی ابن مریمؑ 19:33
قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْؕ اُس(ابراہیم ؑ)نے کہا: آپ پر سلام ہو! میں آپ کے لیے اپنے رب سے معافی مانگوں گا. ابراہیمؑ 19:47
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ وہ اُن (باغات) میں کوئی فضول بات نہیں سنیں گے،ماسوائے سلام (یعنی صرف امن سلامتی)؛ جنت کا وعدہ 19:62
وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى . اور سلام اُس پر ہے جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے موسیؑ کے بارے 20:47
قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ ہم نے کہا: اے آگ! ٹھنڈی ہو جا اور ابراہیم ؐ پر سلامتی ہے ابراہیمؑ کے بارے میں 21:69
فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ ، پھر کیا تم (اُسکے ہی) فرمانبردار ہوگے؟ آپﷺ کے بارے 21:108
فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْا پھر تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے،چنانچہ اُسی کی فرمانبرداری کرو حج کے بارے میں 22:34
١ؕ مِلَّةَ اَبِیْكُمْ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ هُوَ سَمّٰكُمُ الْمُسْلِمِیْنَ١ۙ۬ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ هٰذَا تمہارے باپ ابراہیمؐ کا مذہب(طریقہ)ہے. اور اُس نے تمہیں مسلمان نام دیا اس(قرآن) سے پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی محکم ایت 22:78
حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ حتی کہ تم اجازت لے لو اور تم اُس گھر کے رہنے والوں پرسلام کہہ لو ایک اصول 24:27
فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ .پھر جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے(یعنی ایک دوسرے) پرسلام کرو محکم آیت 24:61
وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا اور جب جاہل (بے وقوف) اُن سے خطاب کریں (بولیں)، تو وہ کہتے ہیں: سلام رحمان کے بندے 25:63
وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ اور اُن(محلات) میں وہ ملیں گے خوش آمدید اور سلامتی(کے الفاظ) سے رحمان کے بندے 25:75
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ ماسوائے (کہ) جو اللہ کے پاس ایک فرمانبردار دل (قلب سلیم) سے آیا. (یعنی نیکیاں ہی کام آئیں گی) ابراہیم ؑ کے بارے 26:89
اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ (اور خط میں لکھا ہے) کہ میرے خلاف تم سرکشی نہ کرنااور میرے پاس فرمانبردار آنا سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:31
قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ ا اس سے پہلے کہ وہ(لوگ) میرے پاس محکوم (فرمانبردار)ہو کر آئیں؟ سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:38
وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ اور (سلیمانؑ نے کہا) ہم کو علم اُس (عورت)سے پہلے دیا گیا تھا اور ہم (اللہ کے) فرمانبردار ہیں سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:42
وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ اور میں سلیمانؑ کے ساتھ اللہ کے لیے ہی فرمانبرداری کرتی ہوں جو تمام مخلوق کا رب ہے ملکہ سبا 27:44
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ سَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰى١ؕ (آپﷺ) کہیں: تعریف اللہ کے لیے ہی ہے اور سلامتی اُس کے بندوں پر ہے جن کواُس نے منتخب کیا! لوطؑ اور قوم 27:59
١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ نہیں آپﷺ سنا سکتے کسی کوماسوائے کہ جو ہماری آیات پر ایمان لے آتے ہیں پھر وہ فرمانبردار (مسلمین) بھی ہوتے ہیں آپﷺ کو تسلی 27:81
وَ لَهٗ كُلُّ شَیْءٍ وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَۙ اور جس (رب) کی تمام چیزیں ہیں. اور مجھے حکم دیا گیا کہ میں فرمانبرداروں (مسلمین) میں سے ہوں آپﷺ کو حکم 27:91
اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِهٖ مُسْلِمِیْنَ بے شک! یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے. بے شک! اس (قرآن) سے پہلے بھی ہم مسلمین (فرمانبردار) تھے اللہ کی کتاب کے بارے 28:53
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ لَا نَبْتَغِی الْجٰهِلِیْنَ .تم پر سلام! ہم تو جاہلوں کو نہیں چاہتے ہیں اہل کتاب میں جو قران پر ایمان 28:55
وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہے، اور ہم اُسی(اللہ)کے فرمانبردار (مسلمین) ہیں مومنین کو ہدایت 29:46
١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ .آپﷺ نہیں سنوا سکتے کسی کو بھی ماسوائے کہ جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں پھر وہ فرمانبردار (مسلمین) ہو تے ہیں آپﷺ کو بتایا گیا 30:53
وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اور جو (شخص) اللہ کی طرف اپنا چہرہ فرمانبردار کرلیتا ہے اور وہ ایک محسن (نیک کام کرنے والا) ہے ایک اصول 31:22
وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ مَا زَادَهُمْ اِلَّاۤ اِیْمَانًا وَّ تَسْلِیْمًاؕ اللہ اور اُس کا رسولﷺ سچا ہے. اور اُن کو اضافہ نہ ہوا ماسوائے کہ ایمان اور فرمانبرداری کے. جنگ خندق 33:22
اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بے شک! مسلمان(یعنی فرمابردار) مرد اور مسلمان عورتیں اورمومن مرد اور مومن عورتیں مرد اور عورتوں کو یکساں اجر 33:35
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا اُن کی دعا(استقبال) سلام ہے جس دن وہ (مومنین) اُس (یعنی اللہ باری تعالی)سے ملیں گے. اور اُس نے اُن کے لیے ایک بہت عزت والا اجر تیار رکھا ہے ایمان والوں کو 33:44
١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا اے ایمان والو! تم بھی اُس پر درود بھیجو اورفرمانبرداری کرو ایک مکمل فرمانبرداری. . ایمان والوں کو حکم 33:56
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ سلامتی: رحم کرنے والے رب سے (ان کے لیے) ایک لفظ ہو گا قیامت کے دن 36:58
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ بلکہ، آ ج تو وہ پوری طرح فرمانبردار ہوں گے اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے 37:26
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ عالمین (تمام مخلوق) میں نوح ؑ پر سلام ہو نوحؑ کے بارے 37:79
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ جب وہ اپنے رب کے پاس ایک فرمانبردار دل سے آیا؛ نوحؑ کے بارے 37:84
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ پھر جب دونوں نے (اللہ کی رضا کے آگے) سر تسلیم کر دئیے، اور اُس (ابراہیم ؑ) نے اُس (بیٹے) کو ماتھے کے بل لٹا لیا ابراہیمؑ کے بارے 37:103
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ ابراہیم ؑ پر سلامتی (سلام) ہو ابراہیمؑ کے بارے 37:109
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ موسی ؑ اور ہارونؑ پر سلامتی (سلام) ہو موسی ؑ اور ہارونؑ 37:120
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ اِل یاسین ؑ پر سلامتی (سلام) ہو الیاس 37:130
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ اور رسولوں پر سلام ہو آپﷺ کو حکم 37:181
وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمین (فرمانبردار وں) سے اول ہوں آپﷺ کو حکم 39:12
اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ کیاپھر جس (شخص) کا سینہ (دل) اللہ اسلام کے لیے کشادہ کر دیتا ہے سوال ہے 39:22
وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اور ایک آدمی جو ایک ہی آدمی کے لیے پورے کا پورا ہے. کیا مثال میں دونوں برابر ہیں مثال 39:29
وَ اَنِیْبُوْۤا اِلٰى رَبِّكُمْ وَ اَسْلِمُوْا لَهٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ اپنے رب کی طرف رجوع کرواور اُسی کے فرمانبردار ہو جاؤ، اس کے قبل کہ تمہیں عذاب آ جائے، پھر تمہاری مدد نہ ہو سکے گی بے شک! اللہ سب گناہ معاف کر دے گا اگر 39:54
وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ اور اُس (جنت)کے سنتری اُن سے کہیں گے: تم پر سلام ہو! تم اچھے (پاکیزہ) ہو، پس اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو جاؤ؛ قیامت کے دن متقین 39:73
وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام مخلوق کے رب کافرمانبردار (مسلم) ہوں شان باری تعالی 40:66
وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اور کہتا ہے کہ بیشک! میں فرمانبرداروں (مسلمین) میں سے ہوں استقامت 41:33
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ وہ(بندے) جو ہماری آیات پر ایمان لائے تھے اور مسلمان(اللہ کے احکامات کے فرمانبردار) بھی تھے اللہ کے بندے 43:69
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ پس پھر (آپﷺ) اُن سے در گزر کریں (یا اُن کو برداشت کریں) اور کہیں: سلام! پھر عنقریب وہ (بے ایمان لوگ)جان جائیں گے آپﷺ کو حکم 43:89
اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ بے شک! میں نے تیری طرف توبہ کی ہے اور بے شک! میں فرمانبرداروں (مسلمین) میں سے ہوں انسان کو حکم 46:15
فَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ١ۖۗ وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ١ۖۗ چنانچہ کمزور نہ بنو اور صلح (امن) کی طرف پکارنے لگو اور تم ہی غالب رہو گے، ایمان والوں کو حکم 47:35
سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ تمہیں ایک بہت ہی طاقتور قوم کی طرف بلایا جائے گا، تم اُن سے جنگ کرتے رہو گے یا وہ فرمانبردار ہو جائیں گے تاریخی آیت 48:16
قَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا١ؕ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَ لٰكِنْ قُوْلُوْۤا اَسْلَمْنَا خانہ بدوش عرب کہتے ہیں: ہم ایمان لائے. (آپﷺ اُن سے) کہیں: تم ایمان نہیں لائے ہو، بلکہ کہو کہ " ہم فرمانبرداری کرتے ہیں تاریخی آیت 49:14
یَمُنُّوْنَ عَلَیْكَ اَنْ اَسْلَمُوْا١ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَیَّ اِسْلَامَكُمْ وہ (لوگ) آپﷺ پر احسان کرتے ہیں کہ وہ اسلام لائے ہیں. (آپﷺ) کہیں: اپنی فرمانبرداری (اسلام لانے کو) مجھ پر احسان نہ کرو تاریخی آیت 49:17
یَمُنُّوْنَ عَلَیْكَ اَنْ اَسْلَمُوْا١ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَیَّ اِسْلَامَكُمْ وہ (لوگ) آپﷺ پر احسان کرتے ہیں کہ وہ اسلام لائے ہیں. (آپﷺ) کہیں: اپنی فرمانبرداری (اسلام لانے کو) مجھ پر احسان نہ کرو تاریخی آیت 49:17
اِ۟دْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ اس (جنت) میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ. یہ(اب) ہمیشہ رہنے والا (دائمی) دن ہے قیامت 50:34
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ جب وہ (مہمان، فرشتے) اُس کے سامنے آئے پھر اُنہوں نے کہا: سلام. اُس نے کہا: سلام! (اور سوچا کہ) انجانے لوگ ہیں تاریخی آیت 51:25
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ پھر ہم نے اُس(بستی) میں ماسوائے ایک کے کوئی بھی مسلمان (یعنی فرمانبردار) گھر نہ پایا تاریخی آیت 51:36
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ یا کیا اُن کے پاس (آسمانوں تک) کوئی سیڑھی ہے جس میں وہ (احکامات کو) سن لیتے ہیں؟ پھر اُن کا کوئی سننے والا کوئی واضح حکم (سند) پیش کرے ایک سوال 52:38
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ماسوا ئے ایک بات کے: سلام، سلامتی المقربون 56:26
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ تو پھر(کہا جائے گا کہ) تیرے لئے دائیں ہاتھ والوں کی طرف سے سلام ہے مرتے وقت 56:91
١ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ بادشا ہ ہے، پاک (القدوس) ہے، سکون ہے (امن میں رکھنے والا ہے،السلام)، ایمان کا رکھوالا ہے (مومن)، پناہ دینے والا ہے (مہمین)، طاقتور ہے (عزیز)، شہنشاہ (زبردست دباؤ والا۔۔.جبار) اور عظمت والا (متکبر) ہے شان باری تعالی 59:23
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ اور اُس سے بڑھا ظلم اور کون کرتا ہے جو اللہ پر ایک جھوٹ گھڑ لیتا ہے اور اُس کو اسلام (فرمانبرداری) کی طرف بلایا جاتا ہے؟ ایک سوال 61:7
مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓئِبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ ثَیِّبٰتٍ وَّ اَبْكَارًا جو تم سے بہتر ہوں، فرمانبردار، مومن، پاکیزہ، توبہ کرنے والی، عبادت کرنے والی، روزے رکھنے والی، بیوہ اور کنواریاں نبی اکرمﷺ کی بیویاں 66:5
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَؕ کیا پھر ہم فرمانبرداروں کو رکھیں گے جیسے کہ مجرمین کو؟ ایک سوال 68:35
١ؕ وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ اور اُن کو (پہلے یعنی دنیاوی زندگی میں) سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا، اور وہ اچھے خاصے (صیح سالم)تھے مجرمین قیامت کے دن 68:43
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ اور کہ ہم میں سے (کچھ تو اللہ کے) فرمانبردار ہیں اور ہم میں سے(کچھ) بے انصاف (گناہگار) ہیں جنات اور قرآن 72:14
١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا . پس جو کوئی (اللہ کا) فرمانبردار ہوتا ہے، تو پھر یہی(لوگ) ہیں (کہ وہ)سیدھا راستہ پا لیتے ہیں جنات اور قرآن 72:14
سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ یہ (رات) سلامتی ہے فجر کے طلوع ہونے تک لیل القدر 97:5