روٹ الفاظ: سَوْفَ
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِیْهِمْ نَارًا | بے شک! جو لوگ ہماری آیات سے کفر(انکار) کرتے ہیں ہم اُن کو آگ میں بھون دیں گے | آل ابراہیم کے تسلسل میں | 4:56 |
| وَ سَوْفَ یُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًا | اور اللہ مومنین کو ایک عظیم اجر دے گا | منافقین کے لیے توبہ | 2:146 |
| اُولٰٓئِكَ سَوْفَ یُؤْتِیْهِمْ اُجُوْرَهُمْ١ؕ | یہی (لوگ) ہیں کہ عنقریب ا ن کو اُن کے اجر دیے جائیں گے | رسولوں پر ایک جیسا ایمان | 2:152 |
| وَ سَوْفَ یُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ | اورعنقریب اللہ اُن کو بتائے گا اُس بارے میں جو وہ کیا کرتے ہیں | عیسایوں سے معاہدہ | 5:14 |
| لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ | ہر اطلاع (خبرکے پورے ہونے) کے لئے ایک معیاد(وقت) ہے، اور تم(لوگ) عنقریب جان جاﺅ گے | منفرد آیت | 6:67 |
| قَالَ سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّیْ١ؕ | اُس (والد) نے کہا: میں اپنے رب سے تمہارے لیے معافی مانگوں گا | یوسفؑ کی کہانی | 12:98 |
| وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَ جُ حَیًّا | اور انسان کہتا ہے: (کہ) جب میں مر چکا ہوں گا، تو کیا واقعی مجھے (دوبارہ) زندہ نکالا جائے گا؟ | انسان کی سوچ | 19:66 |
| وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا | .اور وہ(کافرین) جان جائیں گے جس وقت وہ عذاب دیکھیں گے، کہ کون (سیدھے) راستے سے گمراہ ہے | آپﷺ کے بارے | 25:42 |
| فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ؕ۬ | ! پس واقعی تمہیں معلوم ہوجائے گا. | موسی ؑ اور فرعون | 26:49 |
| وَ اِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَ لِقَوْمِكَ١ۚ وَ سَوْفَ تُسْئَلُوْنَ | اور بے شک! یہ (قرآن) واقعی آپﷺ کے لیے اور آپﷺ کی قوم کے لیے ایک ذکر (نصیحت) ہے؛ اور عنقریب تم (سب انسانوں)سے پوچھ گچھ ہو گی | قرآن کے متعلق | 43:44 |
| وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪ | اور کہ اُس کی کوشش دیکھی جائے گی (کہ کیا کرتا ہے) | (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا | 53:40 |
| وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ | اور وہ واقعی جلدی، بہت خوش و خرم ہو گا | تقوی کرنے والا | 92:21 |
| وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ | اور واقعی آپﷺ کا رب آپﷺ کو عطا کرے گا پھر آپﷺ خوش ہو جائیں گے | آپﷺ کو تسلی | 93:5 |
| كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ | نہیں! تم (حقیقت کو) جان جاو گے | کثرت حاصل کرنے والے | 102:3 |
| ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ | پھر نہیں! تم جان جاو گے | کثرت حاصل کرنے والے | 102:4 |