روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ عُرِضُوْا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّاؕ | اور وہ (لوگ) آپؐ کے رب کے سامنے صفَوں میں پیش کئے جائیں گے | یوم حشر | 18:48 |
| فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّاۚ | چنانچہ اپنی تدبیروں کو اکھٹا کر لوپھر صف بنا کر آؤ (یعنی گھیرا ڈال لو) | موسیؑ اور فرعون | 20:64 |
| فَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا صَوَآفَّ١ۚ | پھر (اُن کی)قطار بنا کر اُن پر اللہ کا نام لو پھر جب وہ اپنے پہلو کے بل گر پڑیں | حج کے بارے میں | 22:36 |
| اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍ١ؕ | کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ، اُسی کی تسبیح(بڑھائی)کرتا ہے جوبھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور پرندے پرپھیلائے (اللہ کی بڑھائی کرتے ہیں) | لوگوں سے سوال | 24:41 |
| وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ | قسم ہے صف باندھنے والوں کی جو صف بناتے ہیں | پہلی آیت | 37:1 |
| وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ | اور بے شک! ہم، واقعی ہم ہی ہیں جو صفوں کو بناتے ہیں | (یعنی فرشتے) | 37:164 |
| مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ | قطار میں لگے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے. اور ہم اُن کو بڑی بڑی آنکھوں والی، خوبصورت عورتوں (حوروں) سے بیاہ دیں گے | متقین | 52:20 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ | بے شک! اللہ اُن کو پسند کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صفیں بنا کر (اسطرح) لڑائی کرتے ہیں، جیسے کہ وہ ایک مضبوط دیوار ہوں | قتال فی سبیل اللہ | 61:4 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ | کیا وہ (لوگ) اپنے اوپرپرندوں کی طرف نہیں دیکھتے (جو)پروں کو پھیلاتے اور بند کرتے ہیں؟ کوئی انہیں روک (تھام) نہیں سکتا ماسوائے رحمان کے | شان باری تعالی | 67:19 |
| یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا | (اُس)دن جب روح اور فرشتے قطاروں (صفوں)میں کھڑے ہوں گے، وہ بات نہیں کر سکیں گے، ماسوائے جس کو کہ رحمان نے اجازت دی، اور وہ سیدھی بات کرے گا | شان باری تعالی | 78:38 |
| وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ | اور گاؤ تکیے قطار میں لگے | جنتوں میں | 88:15 |
| : | |||
| : |