اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Those who set the Ranks-37 سورت الصفات Ayah No-164 ایت نمبر

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ
آسان اُردو ہم (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں ہے ماسوائے کہ اُس کو مقام معلوم ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (فرشتے تو یہ کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
احمد رضا خان اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے
احمد علی اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو
فتح جالندھری اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
طاہر القادری اور (فرشتے کہتے ہیں:) ہم میں سے بھی ہر ایک کا مقام مقرر ہے،
علامہ جوادی اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مقام معّین ہے
ایم جوناگڑھی (فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے
حسین نجفی اور (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں مگر یہ کہ اس کا ایک خاص مقام ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Of us there is none but hath a station assigned.
M.M.Pickthall: There is not one of us but hath his known position.
Saheeh International: [The angels say], "There is not among us any except that he has a known position.
Shakir: And there is none of us but has an assigned place,
Yusuf Ali: (Those ranged in ranks say): "Not one of us but has a place appointed;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے