روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ | اپنے ڈنڈے سے چٹان (پتھر) کو مارو، پس اُس (چٹان) سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔ تمام لوگوں کو ان کے پانی پینے کی جگہ واقعی معلوم ہو گئی | موسی ؑ کو حکم | 2:60 |
| وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُ١ؕ | ور بے شک پتھروں میں سے( کچھ پتھر تو ایسے) ہیں جو واقعی اُن میں سے نہریں بہہ نکلتی ہیں، | بنی اسرائیل کے لیے | 2:74 |
| وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْهُ الْمَآءُ١ؕ | اور بے شک ان(پتھروں) میں سے (کچھ پتھر ایسے) ہیں واقعی جو وہ پھٹ جاتے ہیں پھر اُن میں سے پانی نکلتا ہے | بنی اسرائیل کے لیے | 2:74 |
| : | |||
| اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ | بے شک! میں تمہارے لیے اُس (اللہ) کی طرف سے نذیر( ڈرانے والا) اور بشیر( خوشخبری دینے والا) ہوں | کتاب الہی کے حوالے سے آپﷺ کا مقام | 11:2 |
| وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ١ؕ | ، اور اس کے لوگوں کو وہاں(مسجدِ الحرام ) سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا (گناہ) ہے؛ اور فتنہ (شرارت ) قتل سے بھی بڑا ہے | حرمت والے مہینہ میں لڑنا | 2:217 |
| ١ؕ قَالُوْۤا اَنّٰى یَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَیْنَا وَ نَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَ لَمْ یُؤْتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ١ؕ | وہ بولے: اُس کو کسطرح ہم پر بادشاہی مل سکتی ہے اور ہم اُس سے بادشاہی کے( زیادہ) حقدار ہیں اور اُس کو تو مال (و دولت )کی وسعت بھی نہیں دی گئی ہے | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:246 |
| فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَیْسَ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ لَّمْ یَطْعَمْهُ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۤ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِیَدِهٖ١ۚ | اور جو کوئی اس (پانی ) کو نہیں چکھے گا پھر بے شک وہ مجھ میں سے ہے، ماسوائے اس کے کہ جو کوئی اپنے ہاتھ کے چلو سے (پانی ) لے گا | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| فَشَرِبُوْا مِنْهُ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ١ؕ | پھر ماسوائے ان میں سے کم (لوگوں) کے اُنہوں نے اُس (نہر) سے (جی بھر کے پانی) پی لیا | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| وَ لَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْهُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْهِ اِلَّاۤ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْهِ١ؕ | اور تم اُس(مال) میں سے برُی چیز نہ چاہو کہ تم خرچ کرواور تم اُس(بُری چیز) کو ہر گز نہیں لو گے ماسوائے کہ تم اس میں چشم پوشی کر لو | خرچ کرنے کے بارے | 2:267 |
| وَ اللّٰهُ یَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَ فَضْلً | اور اللہ تمہیں اپنی طرف سے مغفرت اور فضل (روزی ، کاروبار) کا وعدہ کرتا ہے | خرچ کرنے کے بارے | 2:268 |
| وَ لْیُمْلِلِ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَ لَا یَبْخَسْ مِنْهُ شَیْئًا١ؕ | اور بول کر لکھوائے وہ جس پر قرضہ ہو رہا ہو اوروہ ڈرے اپنے رب اللہ سے اور اُس (لکھوانے) میں کسی چیز کی کمی نہ کرئے | قرضہ لینا | 2:282 |
| هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ مِنْهُ اٰیٰتٌ مُّحْكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌ١ؕ | وہی ہے جس نے آپؐ پر کتاب نازل کی ہے اس سے واضح( محکم) آیات (احکامات) ہیں وہ (واضح آیات) کتاب کی ماں (یعنی اساس ،بنیاد ) ہیں اور دوسری متشابہ (غیرواضح یا ملتی جلتی ایات) ہیں | دو طرح کی آیات | 3:7 |
| فَاَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ | پھر جہاں تک وہ (لوگ) کہ ان کے دلوں میں شک ( ٹیڑھا پن) ہے، پھروہ پیروی کرتے ہیں اس(کتاب) سے اُس(آیت) کی جو متشابہ ہے | دو طرح کی آیات | 3:7 |
| اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓئِكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ١اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ | اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بے شک! اللہ تمہیں اپنی طرف سے ایک کلمہ (لفظ) کی خوشخبری دیتا ہے ، اُس کا نام مسیح، عیسٰی ابنِ مریم ہے | عیسی ابن مریم کی پیدائش | 3:45 |
| وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُ | اور جو (انسان) اسلام کے سواکسی اوردین کو چاہے گا پھریہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، | ایمان کا بیان | 3:85 |
| فَاِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَیْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا | پھر اگر وہ خود اس ( مہر) سے کوئی چیز تمہارے لئے چھوڑ دیں، | محکم ایت | 4:4 |
| مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ١ؕ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا | اُس (مال) سے چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ، ایک فرض (واجب) حصہ ہے | محکم ایت | 4:7 |
| فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا | پس اُن کو اُس(مال) میں سے دو اور اُن کو اچھے الفاظ کہو(یعنی ان سے اچھائی سے بات کرو | محکم ایت | 4:8 |
| وَّ اٰتَیْتُمْ اِحْدٰهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَیْئًا١ؕ | اور تم اُن(عورتوں) میں سے ایک کو ایک ڈھیر دے چکے ہو، پھر اُس میں سے کوئی چیز بھی (واپس) نہ لو | عورتوں کے بارے | 4:20 |
| دَرَجٰتٍ مِّنْهُ وَ مَغْفِرَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ | اُس(اللہ) کی طرف سے درجے ہیں، اور مغفرت اور رحمت ہے | مجاہدین اور گھر میں بیٹھے رہنے والے | 4:96 |
| وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ١ؕ | اور بے شک! جو(لوگ) اس میں اختلاف کرتے ہیں وہ واقعی اس سے شک میں ہیں؛ | اہل کتاب کے بارے | 4:157 |
| وَ كَلِمَتُهٗ١ۚ اَلْقٰهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ | اور اس کا ایک کلمہ (لفظ، فرمان) تھا اُس (اللہ) نے اُس (لفظ) کو مریم ؑ کی طرف کہا، اور اُس (اللہ) کی طرف سے ایک رُوح تھا | اہل کتاب | 4:171 |
| فَسَیُدْخِلُهُمْ فِیْ رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ فَضْلٍ١ۙ | پھر وہ اُن کو اپنی طرف سے رحمت اور فضل میں داخل کر لے گا | اللہ کے دامن کو پکڑنے والے | 4:175 |
| فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ | پھر اپنے چہروں اوراپنے ہاتھوں کو اس (پاک مٹی) سے مسح کر لو | صلوۃ کے بارے | 5:6 |
| وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ | اور جو(انسان) دوبارہ (ایسا)کرتا ہے، تو پھر اللہ اُس ( ایسے انسان) سے انتقام لے گا | محکم ایت | 5:95 |
| فَاَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا | پھر ہم اُس سے سبز کھیت اُگاتے ہیں | حمد باری تعالی | 6:99 |
| نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا١ۚ | اُن (کھیتوں) سے ہم گھنے گچھے دار اناج نکالتے ہیں؛ ا | حمد باری تعالی | 6:99 |
| فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ | پھر آپؐ کے سینے (دل) میں اس (کتاب) سے حرج نہیں ہونا چاہیے | قرآن | 7:2 |
| قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ | اُس(ابلیس) نے کہا: میں اُس (آدمؑ) سے بہتر ہوں | علمی آیت | 7:12 |
| فَانْۢبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا | پھر اس (چٹان)سے بارہ چشمے اُبل پڑے | قوم موسی | 7:160 |
| اِذْ یُغَشِّیْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْهُ | جب اُس (اللہ) نے نیند (اونگھ) سے تمہیں ڈھانپ دیا(جو)اُس کی طرف سے سکون تھا ، | جنگ بدر | 8:10 |
| وَ لِیُبْلِیَ الْمُؤْمِنِیْنَ مِنْهُ بَلَآءً حَسَنًا | تاکہ وہ (اللہ) اپنی طرف سے مومنین کو ایک اچھی آزمائش سے آزمائے | جنگ بدر | 8:17 |
| یُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ رِضْوَانٍ | اُن کا رب اُنہیں اپنی طرف سے رحمت اور رضا | جو اللہ کی راہ میں جہاد | 9:20 |
| ١ۚ فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُ١ؕ | ، پھر جب اُس ( ابراہیم ؑ) کو واضح ہو گیا کہ بے شک وہ (اُن کا والد) اللہ کا دشمن ہے تو وہ ( ابراہیم ؑ) اُس سے بری الذمہ (الگ، لا تعلق) ہو گیا | مشرکین کی مغفرت کی دعا | 9:114 |
| مَّاذَا يَسۡتَعۡجِلُ مِنۡهُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ | تو مجرمین اس (عذاب) سے کیا(چیز کی) جلدی چاہتے ہیں؟ | ایک اصول | 10:50 |
| فَجَعَلۡتُمۡ مِّنۡهُ حَرَامًا وَّحَلٰلًا ؕ | پھر تم اس (رزق) سے حلال اور حرام بنا لیتے ہو؟ | رزق کے بارے میں | 10:59 |
| وَمَا تَكُوۡنُ فِىۡ شَاۡنٍ وَّمَا تَتۡلُوۡا مِنۡهُ مِنۡ قُرۡاٰنٍ | اور آپؐ کسی کام میں مشغول نہیں ہوتے اور نہ ہی آپؐ قرآن میں سے کچھ پڑھتے ہیں | اللہ سب جانتا ہے | 10:61 |
| اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ | کیا نہیں بے شک وہ (یعنی لوگ)اپنے سینوں کو دوہرا کرتے ہیں تاکہ وہ (لوگ) اُس (اللہ )سے چھپیں | ایک سوال ہے جو لوگوں سے کیا گیا ہے | 11:5 |
| ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ | ں پھر اُس (نعمت) کو ہم اُس سے واپس لے لیں | انسان کی فطرت | 11:9 | وَ یَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ | ک گواہ(جبریل) نے اُس (رب) سے اس (قرآن) کو پڑھا بھی ہو | کتاب الہی کی اہمیت۔ قرآن کو بینات کا نام | 11:17 |
| ١ۚ فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ | پس آپؐ اس (قرآن) سے شک میں نہ ہوں | قرآن سے کفر کرنے والے | 11:17 |
| مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ | اُس کی قوم کے سردار اُس کے پاس سے گزرتے وہ اُس ( نوح) سے مذاق کرتے | نوحؑ کے بارے میں | 11:38 |
| مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً | اور مجھے اُس سے ایک رحمت بھی دی جا چکی ہے، | ثمود اور حضرت صالحؑ | 11:63 |
| وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ | اور وہ مجھے اُس(رب) سے اچھا رزق بھی دیا گیا ہے | شعیبؑ کے بارے میں | 11:88 |
| ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک! وہ واقعی اس (فیصلے ہونے ) سے سخت شک میں ہیں | کتاب موسیؑ کے بارے | 11:110 |
| تَاْكُلُ الطَّیْرُ مِنْهُ١ؕ نَبِّئْنَا بِتَاْوِیْلِهٖ١ۚ | ( اور) اُس سے پرندے کھا رہے ہیں ہمیں اُن(خوابوں) کی تاویل (تشریح) سے آگاہ کریں، | یوسفؑ کی کہانی | 12:36 |
| فَلَمَّا اسْتَیْئَسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِیًّا١ؕ | پھر جب وہ (بھائی) اُس (یوسف) سے مایوس ہو گے، تو وہ الگ ہو کرمشورہ کرنے لگے | یوسفؑ کی کہانی | 12:80 |
| وَ اِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُوْلَ مِنْهُ الْجِبَالُ | اوراگر اُن کی تدبیر تھی(ایسی) کہ اُس سے پہاڑ بھی ہل سکیں.( | ظالم نافرمان لوگ | 14:46 |
| مِّنْهُ شَرَابٌ وَّ مِنْهُ شَجَرٌ فِیْهِ تُسِیْمُوْنَ | ، اُسی (پانی)سے پینا ہے اور اسی سے درخت (اُگتے) ہیں اُن میں تم مویشی چراتے ہو | بارش کا پانی | 16:10 |
| وَ هُوَ الَّذِیْ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاْكُلُوْا مِنْهُ لَحْمًا طَرِیًّا | اور وہی ہے جس نے سمندر کو فرمانبردار کیا تاکہ تم اُس سے تازہ گوشت کھاؤ | سمندر کی تسخیر کا مقصد | 16:14 |
| وَّ تَسْتَخْرِجُوْا مِنْهُ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ | اور تم اس سے زیورات نکالو تم اُنہیں پہنتے ہو. | سمندر کی تسخیر کا مقصد | 16:14 |
| تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ | ر تم اُن سے سخت مشروب(یعنی نشہ آور) اور اچھا رزق (بھی)بناتے ہو. | شان الہی | 16:67 |
| فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ | پھر وہ اس (رزق) سے خفیہ اور اعلانیہ خرچ کرتا ہو. کیا وہ (دونوں) برابر ہیں؟ | دو بندوں کی مثال | 16:75 |
| وَ هُمْ فِیْ فَجْوَةٍ مِّنْهُ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِؕ | اور وہ (نوجوان) اس (غار) کے شگاف میں تھے. وہ (ایسا ہونا)اللہ کی نشانیوں سے تھا. | اصحاب الکہف | 18:17 |
| فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ | پھر وہ دیکھے کہ کونسا کھانا خالص (پاک) ہے پھر اُس (کھانے) سے کچھ رزق تمہارے پاس لے آئے. | اصحاب الکہف | 18:19 |
| كِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْــٴًـاۙ | دونوں باغوں میں سے ہر ایک(باغ) اپنا پھل دیتا اور اس(پھل دینے) سے کسی شئے کی کمی نہ کرتا | دو آدمیوں کی مثال | 18:33 |
| حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠ | ا حتی کہ میں تم سے خود اُس(چیز) سے بات کروں | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:70 |
| فَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا | پس ہم نے ارادہ کیا کہ اُن کا رب ان کے لیے اس کو بدل دے جو اس سے پاکیزگی کا اچھااور رحمت(محبت)کے بھی نزدیک ہو | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:81 |
| قُلْ سَاَتْلُوْا عَلَیْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًاؕ | . (آپؐ) کہیں: میں تم پر اُس کے ذکر میں سے پڑھوں (بتاؤں)گا | تاریخی آیت | 18:83 |
| تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ | اُس (یعنی اس طرح کہنے) سے تقریباَ آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے | رحمان کا پیٹا بنانے والے | 19:90 |
| وَ لَا یَزَالُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ | اور کفر کرنے (نہ ماننے) والے اس (پیغام) کے شک میں باز نہیں آئیں گے حتی | رحمان اور شیطان کی جنگ | 22:55 |
| وَ اِنْ یَّسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَیْئًا لَّا یَسْتَنْقِذُوْهُ مِنْهُ١ؕ | اور اگر مکھی اُ ن سے کوئی چیز چھین لے جائے، تو وہ اُس(چیز) کو اُس(مکھی) سے چھڑا بھی نہیں سکتے. | اللہ کے سوا پکارنے والے | 22:73 |
| یَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَ یَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ۪ۙ | وہ کھاتا ہے اُسی(خوراک) میں سے جس سے تم کھاتے ہو اور وہ پیتا ہے جس سے تم پیتے ہو | نوحؑ کے بعد رسول | 23:33 |
| مَنْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَّ اَكْثَرُ جَمْعًا١ؕ | جو اُس سے قوت کی شدید اورمجمعے (ٹولے)کی بھی زیادہ تھیں؟ | قارون کی کہانی | 28:78 |
| ثُمَّ اِذَاۤ اَذَاقَهُمْ مِّنْهُ رَحْمَةً اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ | پھرجب وہ(لوگ) اُس (اللہ)سے رحمت (نعمت) چکھتے ہیں، تب اُن میں ایک گروہ (فریق) اپنے رب سے شرک کرتا ہے | انسان کی فطرت | 13:33 |
| فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ | پھر اُس (پانی) سے فصل اُگاتے ہیں، اُس(فصل) سے اُن کے جانور اور وہ خود بھی کھاتے ہیں؟ کیا پھر بھی وہ نہیں دیکھتے ہیں؟ | لوگوں کی توجہ | 32:27 |
| وَ اِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ اِلٰى حِمْلِهَا لَا یُحْمَلْ مِنْهُ شَیْءٌ وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ؕ | اور اگر کوئی بوجھ سے لدا ہوا اپنے بوجھ کی طرف(کسی کو) پکارے گا، تو اس(بوجھ) میں سے کوئی چیز بھی نہیں اُٹھائے گا چاہے وہ نزدیکی رشتہ دار ہی ہوا | شان الہی | 35:18 |
| ١ۚ اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا فَهُمْ عَلٰى بَیِّنَتٍ مِّنْهُ١ۚ | یا کیا ہم نے اُن کو ایک کتاب دی ہوئی ہے اور وہ اس (کتاب) سے واضح ثبوت پر ہیں؟ | تمام انسانوں کو | 35:40 |
| وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ | اُن (لوگوں) کے لیے بنجر (مردہ) زمین ایک نشانی ہے. ہم اس کو زندہ کرتے ہیں، اور ہم اس سے اناج اُ گاتے(نکالتے) ہیں پھر وہ اُس(اناج) سے کھاتے ہیں؛ | لوگوں کے لیے سبق | 36:33 |
| وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ | اور رات ان کے لیے ایک نشانی ہے. ہم اس (رات) سے دن کو کھینچ لیتے ہیں پھر تب! وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں | لوگوں کے لیے سبق | 36:37 |
| اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ | جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ بنائی، پھر تب تم اس(لکڑی) سے (آگ) سلگاتے ہو | شان باری تعالی | 36:80 |
| قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ | اُس(ابلیس) نے کہا: میں اُس سے بہتر ہوں. تُو نے مجھے تو آگ سے پیدا کیا ہے، اور اُس کو تُو نے مٹی سے پیدا کیا | بشر کی تخلیق | 38:76 |
| ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ | .پھرجب وہ اُس کو اپنی طرف سے ایک نعمت عطا کرتا ہے، تو وہ (انسان) بھول جاتا ہے جو اُس نے اس سے قبل اُس (اللہ) کی طرف دعا کی ہوتی ہے | سبحان اللہ | 39:8 |
| تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ١ۚ | اُس(کتاب)سے اُن لوگوں کی کھایں لرز جاتی ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں، | کتاب اللہ | 39:23 |
| وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک! وہ واقعی اس (قرآن) سے ایک نا اُمید (بے چین) شک میں ہیں | قرآن کے متعلق | 41:45 |
| وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا ہے، وہ اس (کتاب) سے واقعی ایک فضول شک میں ہیں | دین میں اختلاف | 42:14 |
| وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ یَصِدُّوْنَ | اور جب ابن مریم ؑ کی مثال دی جاتی ہے، تب! آپﷺ کی قوم اُس سے مذاق کرتی ہے | ابن مریم اور آپؑ کی قوم | 43:57 |
| وَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مِّنْهُ١ؕ | اور جو آسمانوں میں ہے اورجو زمین میں ہے سب کے سب کو اپنی طرف سے، اُس نے تمہارے لیے فرمانبردار کیا | (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں | 45:13 |
| وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ | اور (جب) موت کی بے ہوشی (تکلیف) واقعی آتی ہے. (تو اُس سے کہا جاتا ہے: (کہ) یہ ہے تُو اُس سے بچنا چاہتا تھا | موت برحق | 50:19 |
| فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ | پھر اللہ کی طرف بھاگو ؛ بے شک! میں اُس کی طرف سے تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں | (یعنی اس کی طرف جلدی رجوع کرو) | 51:50 |
| وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ | اور اللہ کے ساتھ کوئی اور دوسرا معبود نہ بناؤ؛ بے شک! میں اُس کی طرف سے تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں | احکامات | 51:51 |
| اُولٰٓئِكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ | یہی (لوگ) ہیں،(کہ) اُس (اللہ) نے اُن کے دلوں میں ایمان لکھ دیا ہے. اور اُن کی اپنی طرف سے ایک روح سے مدد کی ہے | ایک اصول | 58:22 |
| قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ | (آپﷺ اُن یہودیوں سے) کہیں: بے شک! جس موت سے تم بھاگتے ہو پھر بے شک وہ تمہیں ملے گی | یہودیوں کی خام خیالی | 62:8 |
| لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ | ہم نے واقعی اُس کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیا ہوتا | قرآن کے بارے | 69:45 |
| ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ | پھر ہم واقعی اُس سے شہ رگ ہی کاٹ ڈالتے | قرآن کے بارے | 69:46 |
| نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًاۙ | اُس کا نصف، یا اُس سے تھوڑا سا کم کر لے | رات کی عبادت | 73:3 |
| فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ | . پس پڑھو اُس(قرآن)سے جو (تمہارے لئے) آسان ہو | قیام الیل | 73:20 |
| فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ | پھر (اللہ نے) اُس سے جوڑا بنایا، مرد اور عورت | انسان کے بارے | 75:39 |
| رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ | رب ہے آسمانوں اور زمین کا، اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، رحمان ہے، کسی کو اُس سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے | شان باری تعالی | 78:37 |