|
قَالُوْۤا اَتُحَدِّثُوْنَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ لِیُحَآجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
|
تو وہ کہتے : کہ کیا تم اُن (مسلمانوں ) سے اُس بارے میں (لمبی چوڑی ) باتیں کرتے ہو جو اﷲ نے تم (بنی اسرائیل ) پرظاہر کیا ہے...... کیا پھر تمہیں عقل نہیں ہے؟
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:76
|
|
قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا فِی اللّٰهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ۚ وَ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ۚ وَ نَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَۙ
|
آپؐ (اہلِ کتاب سے) کہیں: کیاتم ہم سے اللہ (کے بارے) میں حجت (جھگڑا، بحث) کرتے ہو اور وہی ہمارا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے؟اور ہمارے لیے ہمارے اعمال اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اور ہم (مسلمان) صرف اُسی کے ہی مخلص(عبادت کرنیوالے) ہیں
|
مومنین کے لیے
|
2:139
|
|
لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَیْكُمْ حُجَّةٌ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ
|
ا کہ لوگوں کے لیے تمہارے خلاف کوئی حجت نہ رہے،ماسوائے اُن کے جو اُن (لوگوں)میں سے ظلم (نافرمانی) کرتے ہیں
|
قبلہ کی تبدیلی
|
2:150
|
|
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْ حَآجَّ اِبْرٰهٖمَ فِیْ رَبِّهٖۤ اَنْ اٰتٰهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ١ۘ
|
کیا آپؐ نے اُس(شخص) کی طرف دیکھاجس نے ابراہیم ؑسے اُس کے رب کے بارے میں حجت (بحث) کی کہ ﷲ نے اُس (شخص) کو بادشاہی دی ہوئی تھی
|
تاریخی واقعہ
|
2:258
|
|
فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ١ؕ
|
پھر اگر وہ (اہل کتاب)آپؐ سے حجت(بحث) کریں تو (آپؐ) کہیں: کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ کے لیے فرمانبردار کر لیا ہے اور جو میری پیروی کرتے ہیں(اُنہوں نے بھی)
|
اہل کتاب
|
3:20
|
|
فَمَنْ حَآجَّكَ فِیْهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ
|
پھرجو کوئی آپؐ سے اس (یعنی حضرت عیسٰی کے بارے) میں حجت(بحث، جھگڑا) کرے اس کے بعد کے جو آپؐ کے پاس علم سے آ چکا
|
عیسی کے بارے میں
|
3:60
|
|
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوْنَ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ
|
اے اہلِ کتاب! تم حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں بحث (حجت) کیوں کرتے ہو،
|
اہل کتاب
|
3:65
|
|
هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ حَاجَجْتُمْ فِیْمَا لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ
|
یہ تم (اہلِ کتاب)ہی تو ہو! تم بحث کرتے ہو اُس میں جس کے متعلق تمہیں کچھ علم ہے
|
اہل کتاب اور ابراہیم
|
3:66
|
|
فَلِمَ تُحَآجُّوْنَ فِیْمَا لَیْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ
|
پھر کیوں تم اُس میں بحث کرتے ہو جس کے متعلق تمہیں کچھ علم ہی نہیں ہے؟
|
اہل کتاب اور ابراہیم
|
3:66
|
|
وَ حَآجَّهٗ قَوْمُهٗ١ؕ
|
اور اُس کی قوم نے اُس سے حجت (بحث) کی
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:80
|
|
قَالَ اَتُحَآجُّوْٓنِّیْ فِی اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰنِ١ؕ
|
اس نے کہا: کیا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں حجت (بحث) کرتے ہو اور اُس (اللہ) نے تومجھے ہدایت دی ہے؟
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:80
|
|
وَ تِلْكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَیْنٰهَاۤ اِبْرٰهِیْمَ عَلٰى قَوْمِهٖ١ؕ
|
اوریہ ہماری حجت( دلیل) تھی ہم نے اُس(دلیل) کو ابراہیم ؑکو اُس کی قوم (کے مقابلے) پر دیا
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:83
|
|
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ
|
(آپؐ) کہیں: پھر اللہ کے لیے ہی فیصلہ کن دلیل (حجت)ہے
|
مشرکین
|
6:149
|
|
لِیُحَآجُّوْكُمْ بِهٖ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
|
تا کہ وہ (مسلمان)تمہارے رب کے ہاں اس (بتلائی ہوئی باتوں)سے تم(یعنی بنی اسرائیل ) سے حجت کریں کیا پھر تمہیں عقل نہیں ہے؟
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:76
|
|
فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَا١ؕ
|
پس جو( انسان اللہ کے)گھر کا حج یا عمرہ کرے پھر اُس پر گناہ نہیں، اگر وہ ان دونوں(پہاڑیوں) کا طواف کرے
|
صفاء و مروہ کے بارے میں
|
2:158
|
|
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِ١ؕ قُلْ هِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ١ؕ
|
وہ (لوگ)آپؐ سے نئے چاند کے بارے پُوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: وہ لوگوں اور حج کے لیے مقررہ اوقات (تاریخیں) ہیں
|
محکم اور منفرد ایت
|
2:189
|
|
وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِ١ؕ
|
اور اللہ کے لیے ہی عمرہ اور حج مکمل کرو.
|
حج اور عمرہ کے بارے
|
2:196
|
|
فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ اِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ١ۚ
|
پھر جب تم امن میں ہوتو پھرجو کوئی حج (ہونے)تک عمرے سے ہی فاہدہ اُٹھائے تو جوبھی میسر ہو ہدیہ(قربانی) دے
|
حج اور عمرہ
|
2:196
|
|
فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَ سَبْعَةٍ اِذَا رَجَعْتُمْ١ؕ
|
پھر جو کوئی ( ایسے ہدیے) نہ پا(یعنی دے)سکے تو حج کے دنوں میں تین روزے اور سات روزے جب تم واپس آﺅ ؛
|
حج اور عمرہ
|
2:196
|
|
اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ١ۚ
|
حج کے مہینے معلوم ہیں،
|
حج اور عمرہ
|
2:197
|
|
اَوْ یُحَآجُّوْكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ
|
یا کہ وہ (مسلمان) تمہارے رب کے ہاں تم سے حجت(بحث) کر سکیں۔۔ ۔
|
اہل کتاب کے بارے
|
3:73
|
|
١ؕ وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلً
|
اور اللہ کے لیے ہی لوگوں پرگھر(خانہ کعبہ) کا حج (فرض)ہے جواسکی طرف جانے کی اسطاعت رکھتا ہے
|
حج کا فرض
|
3:97
|
|
لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَى اللّٰهِ حُجَّةٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِ١ؕ
|
تاکہ لوگوں کے لئے رسولوں کے( آنے کے) بعد اللہ پر کوئی بہانہ نہ ہو
|
رسولوں کے بارے
|
4:165
|
|
اِلَى النَّاسِ یَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ
|
حجِ اکبر کے دن لوگوں کی طرف ایک
|
عام اعلان
|
9:3
|
|
اَجَعَلْتُمْ سِقَایَةَ الْحَآجِّ وَ عِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
|
کیا تم (مسلمان) حاجیوں کو پانی پلانا اورمسجدِ الحرام کی دیکھ بھال کرنے کو ( برابر )بناتے ہو
|
ایک اصول
|
9:19
|
|
وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا
|
اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو. وہ تمہارے پاس پیدل
|
ابراہیمؑ اور بیت اللہ
|
22:27
|
|
قَالَ اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ اُنْكِحَكَ اِحْدَى ابْنَتَیَّ هٰتَیْنِ عَلٰۤى اَنْ تَاْجُرَنِیْ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ١ۚ
|
اُس (باپ) نے کہا: بے شک! میں چاہتا ہوں کہ تیرا نکاح اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک سے کر دوں اس (عہد)پر کہ تُو آٹھ حج میری اجرت پر کام کرے
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:27
|
|
وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا
|
اور جب وہ آگ میں جھگڑیں گے، پھر کمزور کہیں گے اُن لوگوں کو جو تکبر کیا کرتے تھے:
|
(نہ ماننے والے کافرین)
|
40:47
|
|
١ؕ لَا حُجَّةَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ١ؕ اَللّٰهُ یَجْمَعُ بَیْنَنَا١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُؕ
|
ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا (بحث)نہیں ہے. اللہ ہم سب کو اکھٹا کرے گا، اور اُسی کی طرف واپسی ہے
|
آپﷺ کو حکم
|
42:15
|
|
وَ الَّذِیْنَ یُحَآجُّوْنَ فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا اسْتُجِیْبَ لَهٗ
|
اورجو لوگ اللہ میں جھگڑا (بحث، حجت) کرتے ہیں اس (حقیقت)کے بعد کہ اُس (اللہ) کو مانا جا چکا ہے،
|
کوئی اہمیت نہیں ہے
|
42:16
|
|
حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ عَلَیْهِمْ غَضَبٌ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ
|
، اُن کی بحث کی اُن کے رب کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے، اور اُن پر غضب ہے اور اُن کے لیے ایک شدید عذاب ہے
|
جو لوگ اللہ میں جھگڑا (بحث، حجت) کرتے ہیں
|
42:16
|
|
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّاۤ
|
اور جب ہماری واضح آیات اُن (ایسے لوگوں)پر پڑھی جاتی ہیں، تواُن کی حجت کچھ نہیں ہوتی ماسوائے
|
وہ کہتے ہیں: اگر تم واقعی ہی سچے ہو تو پھر ہمارے باپ دادا کو (واپس) لاؤ
|
45:25
|