روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ بَیْنَهُمَا حِجَابٌ١ۚ | اور اُن کے درمیان ایک پردہ ہو گا | قیامت کے دن | 7:45 |
| الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًاۙ | جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ایک خفیہ پردہ بنا دیتے ہیں؛ | جب آپؐ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپؐ کے درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان | 17:45 |
| فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا | پھر اُس (مریم ؑ)نے اُن (اپنے لوگوں) سے ایک پردہ بنا لیا (یعنی الگ تھلگ ہو گی) | مریم ؑ کے بارے میں | 19:17 |
| وَ اِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ١ؕ | . اور جب تم اُن (نبی اکرمﷺ کی بیویوں) سے کوئی چیز مانگو، تو اس (چیز)کو اُن (بیویوں) سے ایک پردے کے پیچھے سے مانگو | ایمان والوں کو | 33:53 |
| فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ | اور اُس نے کہا: بے شک! میں نے پسند کیا ہے مال کی محبت کو اللہ کی یاد سے؛ حتی کہ وہ (گھوڑے)ایک پردے کے پیچھے چھپا دئیے گے | سلیمنؑ کے بارے | 38:32 |
| وَّ مِنْۢ بَیْنِنَا وَ بَیْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ | ، اور ہمارے درمیان اور آپﷺ کے درمیان ایک پردہ ہے. پس (اے منکرو! جو چاہے) کام کروپھر بیشک! ہم بھی (جو چاہیں گے) کام کریں گے | لوگوں کا کہنا | 41:5 |
| وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا | اور یہ کسی بشر کے لیے(ممکن)نہیں کہ اللہ اُس سے بات کرے ماسواے وحی کے یا ایک پردے کے پیچھے سے، یا وہ (اللہ) ایک رسول (فرشتہ) بھیج دیتا ہے | وحی کے بارے | 42:51 |
| كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ | نہیں! بے شک وہ! اُس دن اپنے رب (کی رحمت) سے ڈھانپ دئیے جائیں گے | حد سے بڑھنے والا اور (گنہگار) | 83:15 |