Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-45 ایت نمبر
| وَ اِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَیْنَكَ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًاۙ |
| آسان اُردو | اور جب آپؐ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپؐ کے درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ایک خفیہ پردہ بنا دیتے ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ایک ان دیکھا پردہ حائل کردیتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کر دیتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور اے محبوب! تم نے قرآن پڑھا ہم نے تم پر اور ان میں کہ آخرت پر ایمان ہیں لاتے ایک چھپا ہوا پردہ کردیا |
| احمد علی | اورجب تو قرآن پڑھتا ہے ہم تیرے اور ان لوگو ں کے درمیان جو آخرت کو نہیں مانتے ایک چھپا ہو ا پردہ کر دیتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب کر دیتے ہیں |
| طاہر القادری | اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں (تو) ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ حائل کر دیتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے درمیان حجاب قائم کردیتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | تو جب قرآن پڑھتا ہے ہم تیرے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ایک پوشیده حجاب ڈال دیتے ہیں |
| حسین نجفی | (اے پیغمبر(ص)!) جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ ڈال دیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And when thou recitest the Qur'an, We set up between thee and those who believe not in the Hereafter a curtain drawn down. |
| M.M.Pickthall: | And when thou recitest the Quran We place between thee, and those who believe not in the Hereafter a hidden barrier; |
| Saheeh International: | And when you recite the Qur'an, We put between you and those who do not believe in the Hereafter a concealed partition. |
| Shakir: | And when you recite the Quran, We place between you and those who do not believe in the hereafter a hidden barrier; |
| Yusuf Ali: | When thou dost recite the Qur'an, We put, between thee and those who believe not in the Hereafter, a veil invisible: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
علمی ایت
جو لوگ اخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے لیے قران کی کوئی افادیت نہیں