روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَّ دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ | اور بغیر اونچی بات صبح اور شام یاد کیا کریں | ذکر الہی | 2:205 |
| وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ | اور اُن کے سائے بھی صبح اور شام (اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں) | سبحان اللہ | 13:15 |
| كَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّ فَرْعُهَا فِی السَّمَآءِۙ | جیسے کہ ایک پاک درخت، (اور) اُس کی جڑ مضبوط، اور اس کی شاخیں آسمان میں | کلمہ طیبہ کی مثال | 14:24 |
| یُسَبِّحُ لَهٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِۙ | . اور اُن (گھروں) میں صبح و شام اُس کی تسبیح (بڑھائی)کرتے ہیں۔۔۔ | شان باری تعالی | 24:36 |
| فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا | پھر یہ (قصے، کہانیاں) اُس پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں | قرآن کے متعلق کافرین کا کہنا | 25:5 |
| وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا | اور اُس کی بڑھائی کروصبح اور شام | ایمان والوں کو حکم | 33:42 |
| اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ | بے شک! یہ ایک درخت ہے، وہ جہنم کے دل میں اُگا ہوا ہے۔ | زیقم درخت | 37:64 |
| لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا | تاکہ تم اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ، اور تم اُس (اللہ) کی عزت کرو، اورتم اُس کی اہمیت سمجھو، اور تم صبح اور شام اُس کی بڑھائی کرو | آپﷺ کو ارسال کرنے کا مقصد | 48:9 |
| مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّیْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَآئِمَةً عَلٰۤى اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیُخْزِیَ الْفٰسِقِیْنَ | اور جو بھی کھجور کا درخت تم نے کاٹ دیا یا اُس کو اُس کی جڑوں پر کھڑے رہنا دیا، پس اللہ کے حکم سے ہی تھا، اور تاکہ وہ فاسقین (نافرمانبرداروں) کو رسواء کرے | اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی | 59:5 |
| وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ | اورصبح اور شام (آپﷺ) اپنے رب کے نام کا ذکر کریں | آپﷺ کو حکم | 76:25 |