اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-5 ایت نمبر

وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا
آسان اُردو اور وہ (کافرین)کہتے ہیں:(قرآن) پہلوں کی قصے کہانیاں ہیں، اُس (یعنی نبیﷺ) نے اُن کو لکھاہے پھر یہ (قصے، کہانیاں) اُس پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور کہتے ہیں کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اس شخص نے لکھوالی ہیں، اور صبح و شام وہی اس کے سامنے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔
ابو الاعلی مودودی کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں یہ شخص نقل کرتا ہے اور وہ اِسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں
احمد رضا خان اور بولے اگلوں کی کہانیاں ہیں جو انہوں نے لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں،
احمد علی اور کہتے ہیں کہ پہلوں کی کہانیاں ہیں کہ جنہیں اس نے لکھ رکھا ہے پس وہی اس پر صبح اور شام پڑھی جاتی ہیں
فتح جالندھری اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
طاہر القادری اور کہتے ہیں: (یہ قرآن) اگلوں کے افسانے ہیں جن کو اس شخص نے لکھوا رکھا ہے پھر وہ (افسانے) اسے صبح و شام پڑھ کر سنائے جاتے ہیں (تاکہ انہیں یاد کر کے آگے سنا سکے)،
علامہ جوادی اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں جسے انہوں نے لکھوالیا ہے اور وہی صبح و شام ان کے سامنے پڑھے جاتے ہیں
ایم جوناگڑھی اور یہ بھی کہا کہ یہ تو اگلوں کے افسانے ہیں جو اس نے لکھا رکھے ہیں بس وہی صبح وشام اس کے سامنے پڑھے جاتے ہیں
حسین نجفی اور کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے لوگوں کی لکھی ہوئی داستانیں ہیں جو اس شخص نے لکھوائی ہیں اور وہ صبح و شام اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں (یا اس سے لکھوائی جاتی ہیں)۔
=========================================
M.Daryabadi: And they say: fables of the ancients which he hath had written down, so they are dictated unto him, morning and evening.
M.M.Pickthall: And they say: Fables of the men of old which he hath had written down so that they are dictated to him morn and evening.
Saheeh International: And they say, "Legends of the former peoples which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon."
Shakir: And they say: The stories of the ancients-- he has got them written-- so these are read out to him morning and evening.
Yusuf Ali: And they say: "Tales of the ancients, which he has caused to be written: and they are dictated before him morning and evening."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

نبی اکرمﷺ کے وقت کے لوگ جو کافر یعنی نہ ماننے والے تھے اُن کے خیالات قران کے بارے میں
قرآن کی اس ایت سے معلوم ہوتا کہ قرآن کی لکھائی نبی اکرم ﷺ کے وقت میں ہی ہو گی تھی