اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
ادْعُوْا






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
١۪ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور اگر تم سچے ہو تو (پھر) اللہ کے سوااپنے گواہوں کو بھی بلاﺅ 2:23
فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ ؕ پس ہمارے لیے اپنے رب سے دُعا کر کہ وہ ہمارے لیے اُس میں سے نکالے جو زمین اگاتی ہے قوم موسیؑ کا مکالمہ 2:60
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ١ؕ اُنہوں نے کہا : ( اے موسی ؑ ) اپنے رب کو ہمارے لیے پکارکہ وہ ہمیں واضح کرے کہ وہ (گائے) کیسی ہو بنی اسرائیل کا سوال 2:68
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ اُنہوں نے کہا : (اے موسی ؑ ) اپنے رب کو ہمارے لیے پکار کہ وہ ہمیں واضح کرے کہ اس (گائے) کا رنگ کیسا ہو بنی اسرائیل کا سوال 2:69
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ١ؕ اُنہوں نے کہا : ( اے موسی ؑ ) اپنے رب کو ہمارے لیے پکارکہ وہ ہمیں واضح کرے کہ وہ (گائے) کیسی ہو بنی اسرائیل کا سوال 2:70
:
:
وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لَا یَسْمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً١ؕ اور مثال ان (لوگوں) کی جوکفر(انکار)کرتے ہیں جیسے کہ مثال ہے اُس(شخص) کی جو بلاتا ہے اُس کو جو نہیں سنتا ماسوائے ایک پکاراور زوردار آواز کے کفر کرنے والے 2:171
وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ١ؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ١ۙ جب میر ے بندے آپؐ سے میرے بارے میں پوچھتے ہیں، پھر بے شک میں قریب ہوں میں مانگنے والے کی پکار (دُعا) کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے، اللہ اور بندے کا تعلق 2:186
اُولٰٓئِكَ یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ یہی(مشرکین) آگ کی طرف بلاتے ہیں مشرکین 2:221
ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ یَاْتِیْنَكَ سَعْیًا ، پھر( اُن کو مار کر ) ہر ایک پہاڑ پر ان (پرندوں کے گوشت) میں سے ایک ایک ٹکڑا رکھ (بکھیر) دو ابراہیم ؑ اور اللہ کامکالمہ 2:260
وَ لَا یَاْبَ الشُّهَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوْا١ؕ اور گواہ انکار نہ کریں جب اُنکو (گواہی کے لیے) بلایا جائے قرضہ لینا 2:282
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ یُدْعَوْنَ اِلٰى كِتٰبِ اللّٰهِ کیا آپؐ نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا(غور کیا): جن کو کتاب سے ایک حصہ دیا گیا وہ اللہ کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں کتاب اللہ 3:23
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِیَّا رَبَّهٗ١ۚ وہاں زکریا ؑ نے اپنے رب سے دُعا کی ، زکریا کی دعا 2:38
اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ بے شک! تُو ہی دُعا سننے والا ہے زکریا کی دعا 2:38
فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَنَا وَ اَبْنَآءَكُمْ تو(آپؐ ) کہیں: آﺅ ، ہم اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں کو عیسی کے بارے میں 3:60
وَ لْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ یَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَیْرِ اور تم میں سے ایک جماعت ہونی چاہیے جو نیکی کی طرف بلائے ایمان والوں کو حکم 3:104
وَّ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ فِیْۤ اُخْرٰكُمْ اور رسولؐ ، تمہارے پیچھے سے تمہیں پکار(لڑائی کا حکم) رہے تھے جنگ احد 3:153
اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰثًا١ۚ وہ (شرک کرنے والے ) نہیں پکارتے اُس(اللہ) کی بجائے (کسی کو) ماسوائے (کہ)عورتوں کو؛ منفرد آیت 4:117
وَ اِنْ یَّدْعُوْنَ اِلَّا شَیْطٰنًا مَّرِیْدًاۙ وہ (شرک کرنے والے ) نہیں پکارتے ماسوائے (کہ) ایک باغی شیطان کو۔ منفرد آیت 4:117
اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَةُ اَغَیْرَ اللّٰهِ تَدْعُوْنَ١ۚ یا (موت کی) گھڑی تم پر آ ئے، تو کیا تم اللہ کے علاوہ کسی کو پکارو گے؟ منفرد آیت 6:40
بَلْ اِیَّاهُ تَدْعُوْنَ نہیں! تم صرف اُسی (اللہ) کو پکارتے ہو، مشرکین 6:41
فَیَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ اِلَیْهِ اِنْ شَآءَ پھر اگر وہ(اللہ) چاہتا ہے تو (اُس تکلیف، عذاب کو) دور کر دیتا ہے اُس وجہ سے جو تم اُسی کی طرف پکارتے ہو مشرکین 6:41
وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ اور نہ جھڑکنا(رد کرنا) اُ ن لوگوں کو جو صبح اور شام اپنے رب کو منفرد آیت 6:52
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جن کو تم (لوگ) اللہ کے سوا پکارتے ہو منفرد آیت 6:56
تَدْعُوْنَهٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً تم (لوگ)اُس کو عاجزی سے اور خفیہ پکارتے ہو: شان باری تعالی 6:63
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: کیا ہم اللہ کے سوا(کسی کو) پکاریں اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
١۪ لَهٗۤ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوْنَهٗۤ اِلَى الْهُدَى ائْتِنَا١ؕ اُس کے ساتھی ہوں(جو) اُس کو (یہ کہتے ہوئے) ہدایت کی طرف بلا رہے ہوں: " آﺅ ہماری طرف"؟ اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اور (تم مسلمان) اُن کو بُرا نہ کہو جن کو وہ(مشرکین) اللہ کے سوا پکارتے ہیں واضح احکامات 6:108
فَمَا كَانَ دَعْوٰهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ پھر نہیں تھی اُن کی دُعا(پکار)جب اُن کو ہمارا عذاب آتا ماسوائے بستییوں کی تباہی 7:5
وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ اور اُسی کو پکارودین کو اُسی کے لیے مخلص کرکے اللہ کا حکم 7:29
قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (تو) کہتے ہیں: وہ (اب)کہاں ہیں جن کو تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے؟ آیات الی سے کذب 7:37
اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ (اے لوگو!) اپنے رب کو عاجزی سے اور چپکے چپکے پکارا کرو محکم آیت 7:55
وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١ؕ ، اور اُس (اللہ) کو (اس کے) خوف اور (اس کی رحمت کی) اُمید سے پکارا کرو محکم آیت 7:55
قَالُوْا یٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ تو وہ کہتے: اے موسی ؑ! ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر قوم فرعون 7:134
وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا اللہ کے حسین (اچھے) نام ہیں پس اُس (باری تعالی) کو اُنہی (ناموں) سے پکارو محکم آیت 7:180
فَلَمَّاۤ اَثْقَلَتْ دَّعَوَا اللّٰهَ رَبَّهُمَا پس جب وہ بوجھ (حمل) بھاری ہو جاتا ہے تو وہ دونوں (میاں بیوی) اللہ کو پکارتے ہیں جو ان کا رب ہے شان باری تعالی 2:189
وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى اور اگر تم اُن ( مشرکوں) کو ہدایت کی طرف بلاتے ہو، شرک کے بارے 2:193
اَدَعَوْتُمُوْهُمْ اَمْ اَنْتُمْ صَامِتُوْنَ کہ تم اُن کو (ہدایت کی طرف) بلاﺅیا تم خاموش رہو، شرک کے بارے 2:193
اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ بے شک! جن (لوگوں) کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو شرک کے بارے 2:194
فَادْعُوْهُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ تو پھر اُن کو پکارو پھر وہ تمہیں جواب بھی دیں شرک کے بارے 2:194
قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ (آپؐ) کہیں: پکارو اپنے(نام نہاد) شریکوں کو جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں 2:195
وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ اورجن (لوگوں)کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو xrk ky bary 2:197
وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَسْمَعُوْا١ؕ اور اگر تم اُن( اللہ کے علاوہ دوسروں کو پکارنے والوں) کو ہدایت کی طرف بلاتے ہو، تو وہ سنتے ہی نہیں ہیں؛ شرک کے بارے 2:198
اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا یُحْیِیْكُمْ١ۚ جب وہ (اللہ) تمہیں اُس (ہدایت) کی طرف بلاتا ہے جو تمہیں زندگی دیتی ہے محکم آیت 8:24
دَعْوٰهُمْ فِیْهَا سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ اُن (جنتوں) میں ان کی دعا (یہ) ہو گی: ہمارے اللہ ! تُو پاک ہے جنتی لوگوں کی دعا 10:10
وَ اٰخِرُ دَعْوٰهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۧ اور اُن کی دعا کا اختتام ہو گا کہ "تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام مخلوق کا رب ہے " جنتی لوگوں کی دعا 10:10
دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَآئِمًا١ۚ تو وہ اپنے پہلو پر یابیٹھے یالیٹے یا کھڑے پکارتاہے، انسان کی فطرت 10:12
مَرَّ كَاَنْ لَّمْ یَدْعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ١ؕ تو وہ ایسے گزر جاتا ہے جیسے اُس نے ہمیں پکارا ہی نہیں تھااُس تکلیف پرجو اس کو لگی تھی انسان کی فطرت 10:12
ۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَۙ ؛ (پھر) وہ دین (یعنی عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے اللہ کو ہی پکارتے ہیں انسانوں کی فطرت 10:22
وَاللّٰهُ يَدۡعُوۡۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِؕ اوراللہ( تمہیں )سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے ، شان باری تعالی 10:25
وَادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اللہ کے سواجن کی بھی تمہیں اسطاعت(طاقت) ہے(ان اپنے مددگاروں کو) پکار لو قرآن کی سچائی 10:38
وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ شُرَكَآءَ‌ اور جو لوگ اللہ کے سواپکارتے ہیں، وہ (حقیقت میں اللہ کے) شریکوں کی پیروی نہیں کرتے نہیں شان الہی 10:66
قَالَ قَدْ اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِیْمَا اُس (اللہ) نے کہا: یقیناَ تمہاری دعا قبول کر لی ہےچنانچہ تم دونوں سیدھے (راستے پر)رہنا موسی ہارون 10:89
وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اور آپؐ ﷲ کے سوا کسی کو نہ پکارنا آپﷺ کو حکم 10:106
وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ تو اللہ کے سواجس کی(مدد کی) تمہیں اسطاعت(طاقت) ہے بلا لو کافرین کو جواب قرآن کے متعلق 11:13
وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ اوربے شک! ہم واقعی سخت شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ثمود اور حضرت صالحؑ 11:62
الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے گذشتہ دور کی بستیاں 11:101
مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ١ۚ اُس(گناہ) سے جس کی طرف یہ (عورتیں) مجھے بلاتی ہیں، یوسفؑ کی کہانی 12:33
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ عَلٰى بَصِیْرَةٍ آپؐ کہیں: یہ میرا راستہ ہے :(کہ) میں اللہ کی طرف ہی پکارتا ہوں ایک پکے علم ( یعنی بصیرت کی بنیاد)پر اللہ کو پکارنا 12:108
لَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّ١ؕ اُسی کو پکارنا برحق (صیح) ہے شان باری تعالی 13:14
١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ اورجن (لوگوں)کو وہ (لوگ جو دوبارہ زندہ ہونے پر شک کرتے ہیں)اُس (اللہ) کے سواپکارتے ہیں شان باری تعالی 13:14
وَ مَا دُعَآءُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ اورکافرین( نہ ماننے والوں) کا پکارنا نہیں ہوتاماسوائے کہ گمراہی میں (چلا جاتا) ہے اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والے 13:14
اِلَیْهِ اَدْعُوْا وَ اِلَیْهِ مَاٰبِ اُس کی طرف میں پکارتا ہوں، اور اُسکی طرف میری واپسی ہے آپﷺ کے بارے 13:36
وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ اور بے شک! ہم واقعی اُس سے سخت شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو پہلے والے لوگوں کے احوال 14:9
یَدْعُوْكُمْ لِیَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وہ (اللہ) تمہیں (حق کی طرف) بلاتا ہے تاکہ تمہیں تمہارے گناہوں سے معاف کر دے پہلے والے لوگوں کے احوال 14:10
اِلَّاۤ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ١ۚ ماسوائے کہ میں نے تمہیں پکارا پھر تم نے میرا کہنا مان لیا. حساب و کتاب والے شیطان کا کہنا 14:22
اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ بے شک! میرا رب واقعی دُعا سننے والاہے ابراہیم ؑ کی دعا 14:39
رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ ؛ ہمارے رب! اور میری دُعا قبول فرما ابراہیم ؑ کی دعا 14:40
نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ ہم تیری دعوت کا جواب دیں (یعنی تیرا کہنا مانیں) اورہم رسولوں کی پیروی کریں. عذاب آنے پر ظالم لوگوں کا کہنا 14:44
وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اورجن(گزرے ہوئے لوگوں) کو وہ (یعنی موجودہ لوگ) اللہ کے سوا پکارتے ہی وہ خالق نہیں بلکہ مخلوق ہیں 16:20
الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ١ۚ جن کو ہم تیرے سوا پکارا کرتے تھے قیامت کے دن 16:86
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ اپنے رب کے راستے کی طرف عقل اور اچھی ترغیب(نصیحت) سے(لوگوں کو) بلائیں (دعوت دیں) آپﷺ کو حکم 16:125
وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِ١ؕ اور انسان برائی کی دعا کرتا ہے جیسے کہ اُس کی دعااچھائی کی ہوتی ہے انسان کی فطرت 17:11
یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِیْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ دن جب وہ (اللہ) تمہیں پکارے گا پھر تم اُس کی حمد سے جواب دو گے، بعثت کے دن 17:52
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ (آپؐ) کہیں: پکارو اُن (ہستیوں) کوجن کا تمہیں اُس(اللہ) کے سوا بڑا گمان ہے محکم آیت 17:56
أُولَئِكَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ جن (ہستیوں) کو وہ(لوگ)پکارتے ہیں، محکم آیت 17:57
وَ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلَّاۤ اِیَّاهُۚ اور جب تمہیں سمندر میں تکلیف لگتی ہے، تو تم جن کو بھی پکارتے ہوگم (ناکام)ہو جاتے ہیں ماسوائے اسی کے شان باری تعالی 17:66
یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْ دن جب ہم تمام انسانوں کو اُن کے ریکارڈ(لکھے ہوئے اعمال ناموں) سے بلائیں گے حساب کتاب کا دن 17:71
قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَؕ آپؐ) کہیں: اللہ پکارو یا رحمان پکارو. قرآن کے بارے 17:110
اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىۚ .کوئی (نام اُس کا) جو تم پکارتے ہو (ایک ہی بات ہے) پھر اُس(اللہ) کے پیارے نام ہیں، عبادت الہی 17:110
لَنْ نَّدْعُوَاۡ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلٰهًا لَّقَدْ قُلْنَاۤ اِذًا شَطَطًا ہم ہر گزاُس کے سوا کسی کو بھی معبود نہیں پکارتے (ورنہ)واقعی ہم کہتے تب تو بے عقل بات اصحاب الکہف 18:14
وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ اورآپؐ کی جان صبر کرے اُن لوگوں کے ساتھ جو اپنے رب کو پکارتے ہیں آپﷺ کو حکم 18:28
فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ پھر وہ (لوگ) اُن (شریکوں) کو پکاریں گے پھر وہ اُن کوجواب نہیں دیں گے حساب کتاب کا دن 18:52
وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا اور اگر تم اُن کو ہدایت کی طرف بلاتے بھی ہوپھرہر گز وہ کبھی بھی ہدایت نہیں پا سکیں گے اللہ کی آیات یاد دلوانے کے باوجود منہ موڑنے والے 18:57
وَّ لَمْ اَكُنْۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِیًّا اور میرے رب! میں اپنی دعاوں سے کبھی بھی ناکام (مایوس)نہیں ہوا زکریاؑ کے بارے 19:4
وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اور تم لوگوں سے اور اُن سے جن کو تم لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہو الگ ہو جاؤں گا ابراہیمؑ 19:48
وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ ﳲ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا اور میں اپنے رب کو ہی پکاروں گا.شاید میں اپنے رب سے دعاؤں سے مایوس (محروم) نہیں ہوں گا ابراہیمؑ 19:48
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ کہ تم لوگ رحمان کے لیے ایک بیٹے کا دعوی کرتے ہو رحمان کا بیٹا اخذ کرنا 19:91
یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗۚ اُس دن وہ (لوگ)بلانے والے کی پیروی کریں گے اُس کا(بلانا) دھوکہ نہیں ہو گا یوم قیامت 20:108
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ پھر اُن (نافرمانبرداروں)کی یہ پکار ختم نہ ہوئی حتی کہ ہم نے اُن کو کاٹی ہوئی فصل بنا دیا وہ ملیا میٹ ہو گئے اللہ کے عذاب کے وقت 21:15
ﳲ وَ لَا یَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا یُنْذَرُوْنَ .اور بہرے پکار(دعا) نہیں سنتے جب وہ خبردار کیے جاتے ہیں آپﷺ کے بارے 21:45
وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًاؕ وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ ،اور وہ ہمیں اُمید(رغبت) اور خوف سے پکارا کرتے، اور وہ ہمارے لئے ہی عاجزی کرتے تھے زکریاؑ کے بارے 21:90
یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗ١ؕ وہ(شخص) اللہ کے سوا اُس کو پکارتاہے جو نہ اُس کو نقصان اور جونہ ہی اُس کو فاہدہ دے سکتا ہے خیر اور آزمائش میں 22:12
یَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّهٗۤ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِهٖ١ؕ وہ (شخص جس کواللہ کے سوا) پکارتا ہے واقعی اُس کا نقصان اُس کے نفع سے قریب ہوتا ہے خیر اور آزمائش میں 22:13
وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ ،اور کہ جس کو بھی وہ (لوگ) اُس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل (جھوٹ) ہے شان باری تعالی 22:62
فَلَا یُنَازِعُنَّكَ فِی الْاَمْرِ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ١ؕ ؛ پھر وہ(لوگ) آپﷺ سے (اس)معاملے میں جھگڑا نہ کریں اور آپﷺ اپنے رب کی طرف (لوگوں کو) بلائیں. ایک اصول 22:67
اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ بے شک! جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اللہ کے سوا پکارنے والے 22:73
وَ اِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ اور بے شک! آپﷺ، واقعی اُن کو سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہیں آپﷺ کے بارے 23:73
وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ اورجو(شخص) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو بھی پکارتا ہے شان باری تعالی 23:117
وَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اور جب اُن(لوگوں) کو اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان فیصلہ کیا جائے ہدایت سے پھرنے والے 24:48
اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ مومنین کی بات تو صرف یہ ہوتی ہے جب وہ اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں مومنین کا وصف 24:51
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا١ؕ اپنے درمیان رسولﷺ کو بلانا اسطرح نہ بناؤجیسے کہ تم میں سے بعض بعضوں کو بلاتے ہیں نبی اکرمﷺ کی عزت تکریم 24:63
وَ اِذَاۤ اُلْقُوْا مِنْهَا مَكَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًاؕ اور جب اُنہیں اکھٹے زنجیروں میں جکڑے ہوئے، اس (آگ)کے ایک تنگ حصے میں ڈال دیا جائے گا،تو وہ وہاں (اپنی) بربادی کو پکاریں گے ساعت کی جھٹلانے والے 25:13
لَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِیْرًا تم اُس دن ایک تباہی (موت) کو نہ پکارو بلکہ بہت سی بربادیوں (یعنی کئی دفعہ کی موت) کو پکارو ساعت کی جھٹلانے والے 25:14
وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے ہیں رحمان کے بندے 25:68
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ (آپﷺ)کہیں: کہ میرے رب کو تم سے کوئی سروکار نہیں اگرتمہارا(اُسی کو) پکارنا نہ ہوا تو. رحمان کے بندے 25:77
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (اُن کو) پکارتے ہو؟ ابراہیم ؑ کے بارے 26:72
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ پس تُواللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکار،پھر تم بھی عذاب پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم 26:213
اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ کیا جو مجبور کی دُعا کا جواب دیتا ہے جب وہ اُس کو پکارتا ہے اور (اُس کی) مصیبت کو دور کر تا ہے سوال کیا گیا ہے 27:62
اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ بے شک! آپﷺ،نہ تو آپﷺ مرے ہوؤں کو سنا سکتے ہیں، اور نہ ہی آپﷺ بہروں کو پکار سنوا سکتے ہیں جب وہ پیٹھ موڑ چکے ہوں؛ . آپﷺ کو تسلی 27:80
قَالَتْ اِنَّ اَبِیْ یَدْعُوْكَ لِیَجْزِیَكَ اَجْرَ مَا سَقَیْتَ لَنَا . اُس نے کہا: بے شک میرا باپ تجھے بلاتا ہے،تاکہ وہ تمہیں اجر (بدلہ) دے جو تم نے ہمارے لیے پانی پلاپا ہے موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:25
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۚ اور ہم نے اُن کو پیشواء (امام)بنا یا وہ آگ کی طرف بلاتے ہیں، موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:41
وَ قِیْلَ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ اور کہا جائے گا: اپنے (نام نہاد) شریکوں کو پکاروپھر وہ اُنکو پکاریں گے قیامت کے دن. (عذاب والا قول) 28:64
وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ اور (لوگوں کو) اپنے رب کی طرف پکارو اورتم مشرکین میں سے نہ ہونا آپﷺ کے بارے 28:87
وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١۫ اور تم اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکارنا. اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے. آپﷺ کے بارے 28:88
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ بے شک! اللہ جانتا ہے کہ جس کو وہ(لوگ) کسی چیز میں سے بھی اُس کے سوا پکا رتے ہیں. جو اللہ کے سوا ولی بناتے ہیں 29:42
فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ پھر جب وہ کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکارتے ہیں دین(عبا دت) کو اُسی کے لیے مخلص کر کے، انسانوں کا وطیرہ 29:65
ؕ ثُمَّ اِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةًۖ مِّنَ الْاَرْضِ١ۖۗ اِذَاۤ اَنْتُمْ تَخْرُجُوْن پھر جب وہ تمہیں پکارے گاایک پکار سے، تو زمین سے تم اُسی وقت (زندہ) باہر نکل آؤ گے اللہ کی نشانیاں 30:25
وَ اِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُمْ مُّنِیْبِیْنَ اِلَیْهِ اور جب لوگوں کوکوئی تکلیف لگتی ہے تو وہ اپنے رب کو ہی پکارتے ہیں اُسی کی طرف رجوع کرتے ہیں انسان کی فطرت 13:33
فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ پھر بے شک آپﷺ، نہ تو تم مرے ہوؤں کو سنوا سکتے ہو، اور نہ ہی تم بہروں کو پکار سنوا سکتے ہو، جب وہ پھر چکے ہوں پیٹھ موڑ کر شان باری تعالی 30:52
١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ . کیا اور اگر شیطان اُن کو جلنے والے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تو پھر بھی اُن کی ہی پیروی کریں گے)؟ بے علم لوگوں کو 31:21
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ یہ اسلیے ہے کہ بے شک اللہ، وہ حق ہے، اور بے شک جس کو بھی وہ(لوگ) اللہ کی بجائے پکارتے ہیں باطل (غلط)ہے سبحان اللہ 31:30
وَ اِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ اور جب ایک لہر اُن(لوگوں) کو ڈھانپ لیتی ہے جیسے کہ سائبان ہو، تو وہ(لوگ) اُسی کے لیے دین(عبادت) کو مخلص کر کے اللہ کو ہی پکارتے ہیں. سبحان اللہ 31:32
یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ وہ اپنے رب کوخوف اور اُمید سے پکارتے ہیں اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں اللہ کی آیات پر ایمان 32:16
وَ مَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ ، اور نہ ہی اُس نے تمہارے منہ بولوں کو تمہارے بیٹے بنایا ہے. ایک اصول 33:4
اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآئِهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ اُن (منہ بولے بیٹوں) کو اُن کے حقیقی باپ کی نسبت سے پکارو، احکامات 33:5
لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ تاکہ مومنین پر (آئندہ زندگی میں) اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں میں کوئی حرج (اعتراض) نہ رہے، جب وہ اُن(بیویوں) سے(طلاق کے بارے میں)ضروری کاروائی مکمل کر لیں. آپﷺ کے بارے 33:37
وَّ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا اور اللہ کی طرف اُس کے حکم سے (لوگوں کو) بلانے والا، اور روشنی دینے والا چراغ آپﷺ کے بارے 33:46
وَ لٰكِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا اور لیکن جب تمہیں (داخلے کی) دعوت دے دی جائے،تو پھر داخل ہو جاؤ، ایمان والوں کو 33:53
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ (آپﷺ) کہیں: پکارو اُن لوگوں کو جن کاتمہیں اللہ کے سواگمان (زعم) ہے! اللہ کے سوا دوسروں کو کچھ سمجھنے والے 34:22
اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ وہ صرف اپنے گروپ (اپنی جماعت) کو اس لیے بلاتا ہے تاکہ وہ آگ کے شعلوں کے ساتھیوں میں سے ہوں شیطان 35:6
وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا یَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍؕ اور وہ جن کو تم اُس(اللہ) کے سوا پکارتے ہو، وہ توکھجور کی گھٹلی کے اوپر ایک نقطے کے برابر بھی اختیار نہیں رکھتے ہیں شان باری تعالی 35:13
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْ١ۚ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ١ؕ اور اگر تم اُن کو پکارتے ہو تو وہ تمہاری دعاؤں کو نہیں سنتے، اور اگر (فرض محال) وہ سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے اللہ کے سوا دوسروں کا پکارنے والا 35:14
وَ اِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ اِلٰى حِمْلِهَا لَا یُحْمَلْ مِنْهُ شَیْءٌ وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ؕ اور اگر کوئی بوجھ سے لدا ہوا اپنے بوجھ کی طرف(کسی کو) پکارے گا، تو اس(بوجھ) میں سے کوئی چیز بھی نہیں اُٹھائے گا چاہے وہ نزدیکی رشتہ دار ہی ہوا شان الہی 35:18
قُلْ اَرَءَیْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے اپنے شریکوں کودیکھا ہے جن کو تم اللہ کے سواپکارتے ہو؟ تمام انسانوں کو 35:40
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ اُس (جنت)میں اُن کے لیے پھل ہیں اور اُن کے لیے ہوگا جو وہ پکاریں گے؛ قیامت کے دن 36:57
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ کیاتم بعال کو تو پکا رتے ہو، اور تم سب سے بہترین خالق(پیدا کرنے والے) کو چھوڑتے ہو الیاس 37:125
مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ ان میں وہ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے، وہ ان(جنتوں) میں کثرت کا پھل اور ٹھنڈے مشروب مانگیں گے متقین کے لیے 38:51
وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ اور جب انسان کو کوئی تکلیف لگتی ہے، تو وہ اسی کی طرف رجوع(توبہ) کر کے اپنے رب کو پکارتا ہے، سبحان اللہ 39:8
ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ .پھرجب وہ اُس کو اپنی طرف سے ایک نعمت عطا کرتا ہے، تو وہ (انسان) بھول جاتا ہے جو اُس نے اس سے قبل اُس (اللہ) کی طرف دعا کی ہوتی ہے سبحان اللہ 39:8
قُلْ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: کیا پھرتم نے دیکھا جن کو تم اللہ کے سواپکارتے ہو، ایک اصول 39:38
فَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا پھر جب انسان کو تکلیف لگتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے، انسان کے بارے 39:49
اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِیْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ جب تمہیں (دنیا میں) ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا پس تم کفر(انکار) کر دیتے تھے کفر کرنے والے 40:10
ذٰلِكُمْ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِیَ اللّٰهُ وَحْدَهٗ كَفَرْتُمْ١ۚ یہ اسلیے کہ بے شک جب اکیلے اللہ کو پکارا جاتا تھا،تو تم کفر(انکار) کرتے تھے کافرین کی بےبسی 40:12
فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ پس اللہ کو ہی پکارو دین (عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے، چاہے نہ ماننے والے(کافرین) مخالف ہوں۔۔۔ حکم 40:14
وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍ١ؕ اللہ تو حق سے فیصلہ کرتا ہے، اورجن کو یہ (لوگ) اللہ کے سواپکارتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتے 40:20
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُوْنِیْۤ اَقْتُلْ مُوْسٰى وَ لْیَدْعُ رَبَّهٗ١ۚ اور فرعون نے کہا: مجھے چھوڑ دو تاکہ میں موسی ؑ کو قتل کر دوں، اور اُس کو اپنے رب کو آواز دے لینے دو قوم موسیؑ کے بارے 40:26
وَ یٰقَوْمِ مَا لِیْۤ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَى النَّارِؕ اور، اے میری قوم! مجھے کیا ہو گیا ہے، کہ میں تو تمہیں نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے آگ کی طرف بلاتے ہو؟ قوم موسیؑ کے بارے 40:41
تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ تم مجھے اللہ سے کفر کرنے اور اُس سے شرک کرنے کی طرف بلاتے ہو مجھے اُس (یعنی ایسا کرنے)کے بارے علم نہیں ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:42
وَّ اَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَى الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ ، اور میں تمہیں طاقتور معاف کرنے والے کی طرف بلاتا ہوں قوم موسیؑ کے بارے 40:42
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ لَیْسَ لَهٗ دَعْوَةٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَا فِی الْاٰخِرَةِ واقعی، تم مجھے صرف اُس کی طرف بلاتے ہو، (کہ)نہ اُس کادنیا میں اورنہ ہی آخرت میں کوئی دعوی ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:43
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ لَیْسَ لَهٗ دَعْوَةٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَا فِی الْاٰخِرَةِ واقعی، تم مجھے صرف اُس کی طرف بلاتے ہو، (کہ)نہ اُس کادنیا میں اورنہ ہی آخرت میں کوئی دعوی ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:43
وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ اور وہ لوگ جو آگ میں ہوں گے، جہنم کے سنتری سے کہیں گے: اپنے رب سے کہو کہ وہ ہم سے ایک دن کا عذاب تو کم کر دے تکبر کرنے والے اور کمزور لوگ 40:49
قَالُوْا بَلٰى١ؕ قَالُوْا فَادْعُوْا١ۚ وَ مَا دُعٰٓؤُا الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ وہ کہتے ہیں: ہاں. وہ کہتے ہیں: پھر تم ہی پکارو؟ اور کافرین کی دعا(پکارنا) کچھ نہیں ماسوائے گمراہی میں جہنم کے سنتری 40:50
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اور تمہارے رب نے کہا: مجھے پکارو میں تمہیں جواب دوں گا. حکم 40:60
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ وہ زندہ جاوید ہے. کوئی معبود نہیں ہے ماسوائے کہ وہی. پس دین (عبادت) کو اُسی ہی کے لیے مخلص کر کے اُسی کو پکارو. شان باری تعالی 40:65
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ (آپﷺ) کہیں: بے شک مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہوجبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے صاف ثبوت آ چکے ہیں شان باری تعالی 40:66
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا١ؕ اللہ کے سوا؟ وہ کہیں گے: وہ تو ہم سے چلے گے: بلکہ نہیں! ہم تو کبھی بھی اس سے پہلے کسی کو پکارا نہیں کیا کرتے تھے اللہ کے علاوہ پکارنا 40:74
وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ اور وہ کہتے ہیں: ہمارے دل غلافوں میں ہیں، جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو، اور ہمارے کانوں میں ایک بہرہ پن ہے لوگوں کا کہنا 41:5
١ۚ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْۤ اَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَدَّعُوْنَؕ .اُس میں تمہارے لیے ہو گا جو تمہاری جانیں چاہیں گی، اور اُس میں تمہارے لیے ہو گاجو تم مانگو گے استقامت 41:31
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا اور اُس سے زیادہ اچھی بات کا کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف پکارتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے استقامت 41:33
اُولٰٓئِكَ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ۠ یہی(لوگ) ہیں (کہ)ان کو (جیسے) بہت دور سے بلایا جاتا ہے قرآن کے متعلق 41:44
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ اَیْنَ شُرَكَآءِیْ١ۙ قَالُوْۤا اٰذَنّٰكَ١ۙ مَا مِنَّا مِنْ شَهِیْدٍۚ اور دن جب وہ ا ن کو پکارے گا: (کہ) میرے شریک کہا ں ہیں؟ وہ کہیں گے: ہم (اے اللہ) تیرے سامنے تسلیم کرتے ہیں،کہ ہم میں سے ایک بھی (اُن شریکوں کا) گواہ نہیں ہے قیامت کے دن 41:47
وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ اور چلیں جائیں گے اُن(مشرکوں) سے جن (لوگوں)کو وہ اس سے پہلے پکارا کرتے تھے اور وہخیال کریں گے کہ اُن کے لیے کوئی پناہ نہیں ہے قیامت کے دن مشرک 41:48
لَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ انسان بھلائی (فاہدے) کی تو دعائیں کرنے سے نہیں تھکتا، اور اگر اُس کو(کوئی) تکلیف چھوتی ہے، تو پھر وہ مایوس اور نا اُمید ہو جاتا ہے انسان کی فطرت 41:49
وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ اورجب اُس کو کوئی تکلیف لگتی ہے پھروہ بہت (لمبی)چوڑی دعائیں کرتا ہے انسان کی فطرت 41:51
كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِیْنَ مَا تَدْعُوْهُمْ اِلَیْهِ مشرکین پر بہت بھاری ہے جس کی طرف تم اُن کو بلاتے ہو ایک جیسا دین 42:13
فَلِذٰلِكَ فَادْعُ١ۚ وَ اسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ١ۚ پس اس لیے پھر آپﷺبلائیں. اور جیسے حکم دیا گیا آپﷺ قائم (پکے) رہیں، اور اُن(مشرکین) کی خواہشات کی پیروی نہ کریں آپﷺ کو حکم 42:15
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ اور اُنہوں نے کہا: اے جادو گر! ہمارے لیے اپنے رب کو پکار اس وجہ سے جو عہد تیرے پاس ہے. بےشک! واقعی ہم سیدھی راہ پر چلیں گے موسیؑ کے بارے 43:49
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ اور جن (لوگوں) کو وہ (مشرک)اُس کے سوا پکارتے ہیں، شفاعت کا اختیارنہیں رکھتے، ماسوائے اس کے جو حق کی گواہی دے اور وہ جانتے ہوں شفاعت 43:86
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ پس اُس نے اپنے رب سے دعا کی (کہ) بے شک یہ مجرم لوگ ہیں فرعون کے بارے 44:22
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ وہ اُس (جنت) میں ہر پھل کو طلب کریں گے، محفوظ ہوں گے متقین کا مقام 44:55
وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً١۫ كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا١ؕ اور تم دیکھو گے ہر اُمت گھٹنوں کے بل ہو گی، ہر اُمت کو اُس کے ریکارڈ (کتاب) کی طرف بلایا جائے گا یوم قیامت 45:28
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ (آپﷺ)کہیں: کیا تم نے سوچا ہے کہ جن (لوگوں)کو تم اللہ کے سواپکارتے ہو؟ مجھے دکھاؤ (کہ) اُن (لوگوں)نے زمین سے کیا پیدا کیا ہے (کافرین) 46:4
وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اور اُن سے زیادہ اور گمراہ کون ہو سکتا ہے جواللہ کے سوا اُن کو پکارتا ہے جو اُن کو یوم قیامت تک کوئی جواب نہیں دے سکتے ہیں، 46:5
مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآئِهِمْ غٰفِلُوْنَ جو اُن کو یوم قیامت تک کوئی جواب نہیں دے سکتے ہیں، اور وہ اُن کی کی دعاؤں (عبادت) سے غافل ہیں جواللہ کے سوا اُن کو پکارتا ہے 46:5
یٰقَوْمَنَاۤ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَ اٰمِنُوْا بِهٖ یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ اے ہمارے لوگو! اللہ کے پکارنے والے کو جواب دو(یعنی بات کو غور سے سنو) اور اُس (اللہ) پر ایمان لے آؤ. وہ (اللہ) تمہارے گناہوں میں سے کچھ معاف کر دے گا اور تمہیں ایک درد ناک عذاب سے بچائے گا قرآن اور جنات 46:31
وَ مَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ١ؕ اور جو اللہ کے پکارنے والے کو جواب نہیں دیتا پھروہ زمین میں فرار نہیں ہو سکتا، اور اُس (ایسے شخص) کے لیے اُس (اللہ) کے سوا کوئی بچانے والے دوست (اولیاء) نہیں ہیں قرآن اور جنات 46:32
فَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ١ۖۗ وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ١ۖۗ چنانچہ کمزور نہ بنو اور صلح (امن) کی طرف پکارنے لگو اور تم ہی غالب رہو گے، ایمان والوں کو حکم 47:35
هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بے شک! تم ہی تو ہو، تمہیں بلایا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو، ایمان والوں کو حکم 47:38
سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ تمہیں ایک بہت ہی طاقتور قوم کی طرف بلایا جائے گا، تم اُن سے جنگ کرتے رہو گے یا وہ فرمانبردار ہو جائیں گے تاریخی آیت 48:16
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ بے شک! اس سے پہلے (یعنی دنیا میں) ہم اُس (اللہ) کو پکارا کرتے تھے. بے شک! وہ، وہی نیک سلوک کرنے والا رحیم ہے متقین 52:28
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ پھر آپﷺ اُن (نہ ماننے والوں)سے الگ ہو جائیں. دن جب بلانے والا ایک درد ناک چیز کی طرف بلائے گا قیامت کا دن 54:6
مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ١ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ بلانے والے کی طرف دوڑتے ہوئے؛ کافرین(نہ ماننے والے) کہیں گے: یہ ایک بہت مشکل دن ہے قیامت کا دن 54:8
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ چنانچہ اُس نے اپنے رب کو پکارا: بے شک میں مغلوب ہو چکا(ہار چکا) ہوں، پس میری مدد کر قیامت کا دن 54:10
وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ١ۚ وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ لاتے اور رسولﷺ تمہیں بلاتا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ، عام حکم 57:8
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ اور اُس سے بڑھا ظلم اور کون کرتا ہے جو اللہ پر ایک جھوٹ گھڑ لیتا ہے اور اُس کو اسلام (فرمانبرداری) کی طرف بلایا جاتا ہے؟ ایک سوال 61:7
وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ اور (اُن سے) کہا جائے گا: یہ وہ (عذاب) ہے جس کو تم پکارا کرتے تھے وعدہ پورا ہونے کا جواب 67:27
یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ (اُس)دن جب پنڈلی سے کھول دیا جائے گا، اور وہ (مشرک) سجدے کی طرف بلائیں جائیں گے، پھر وہ (سجدے کا) اختیار نہ رکھیں گے ایک سوال 68:42
١ؕ وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ اور اُن کو (پہلے یعنی دنیاوی زندگی میں) سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا، اور وہ اچھے خاصے (صیح سالم)تھے مجرمین قیامت کے دن 68:43
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ یہ اُسے بلاتی ہے جو (سچائی سے) پیٹھ موڑتا ہے اور مڑ جاتا ہے قیامت کے دن 70:17
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًاۙ اُس نے کہا: میرے رب! بے شک! میں نے رات دن اپنی قوم کو بلایا ہے نوح ؑ 71:5
فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا پھر میرے پکار نے اُن کو کوئی اضافہ نہیں دیا ماسوائے فرار کے.(یعنی ان نے نہیں مانا ہے) نوح ؑ 71:6
وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ اور بے شک! جب بھی میں نے اُن کو پکاراکہ تُو اُن کو معاف کر دے تو اُنہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں رکھ لیں نوح ؑ 71:7
ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًاۙ پھر بے شک! میں نے اُن کو زور دار آواز میں بھی پکارا نوح ؑ 71:8
وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ اور کہ مساجدتو اللہ کے لئے ہی ہیں، پس تم اللہ کے ساتھ کسی کو بھی نہ پکارو مساجد کے بارے 72:18
وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا اور کہ جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوا(کہ) وہ اُس(اللہ) کو پکارے، تو وہ (لوگ) تقریباََاُس پراُمڈ آئے (یعنی گھیر لیا) تاریخی آیت 72:19
قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا (آپﷺ اُن سے) کہیں: کہ میں تو صرف اپنے رب کو ہی پکارتا ہوں، اور اس سے کسی کو بھی شریک نہیں کرتا ہوں تاریخی آیت 72:20
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ پس وہ واقعی تباہی کو پکارے گا کتاب اُس کی پیٹھ کے پیچھے 84:11
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ پھر بلا لے وہ اپنے مددگاروں کو ایک شخص 96:17
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ ہم بھی جہنم کے سنتریوں کو بلا لیں گے۔ ایک شخص 96:18