روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً١ؕ | کون ہے جو اللہ کوقرض دے ایک اچھا قرضہ پھر وہ(اللہ) اس (قرضے) کو اس (انسان) کے لیے بہت زیادہ بڑھا ( کر واپس کر) دے | محکم اور منفرد ایت | 2:245 |
| وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ | اور اللہ (مال)بڑھا دیتا ہے اُس (شخص)کے لیے جس کو چاہتا ہے اوراللہ وسعت والا( اور )جاننے والا ہے | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:261 |
| كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَیْن | ،جیسے کہ مثال ہے ایک باغ کی جو اُونچی جگہ پر ہو اُس (باغ) کو زور کی بارش لگے پھر اس کے پھل کو دوگنا لائے | اللہ کی رضا کے لیے خرچ | 2:265 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً | اے ایمان والو!سود نہ کھاﺅدوگنا اور چوگنا اور | محکم ایت | 3:130 |
| لَهٗ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ۙ وَ اَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهٗ ذُرِّیَّةٌ ضُعَفَآءُ١۪ۖ | اور اُس(باغ) میں اُس( انسان) کے لیے ہر طرح کا پھل ہو؛ اور اُس پر بڑھاپا آ جائے اور اُس کے کمزور بچے ہوں؛ | اللہ کی رضا کے لیے خرچ | 2:266 |
| فَاِنْ كَانَ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ سَفِیْهًا اَوْ ضَعِیْفًا اَوْ لَا یَسْتَطِیْعُ اَنْ یُّمِلَّ هُوَ فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّهٗ بِالْعَدْلِ١ؕ | پھر اگر جس پر قرضہ ہو رہا ہو کم عقل ہو یا کمزور (ضعیف )، یا قابل نہ ہو کہ وہ لکھوا سکے، تو پھر اُس کا ولی(سر پرست) برابری سے لکھوائے | قرضہ لینا | 2:282 |
| وَ مَا ضَعُفُوْا وَ مَا اسْتَكَانُوْا١ؕ | اورنہ ہی وہ کمزور پڑے، اور نہ ہی وہ جھکے | معلوماتی ایت | 3:146 |
| وَ لْیَخْشَ الَّذِیْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّیَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَیْهِمْ١۪ | اور ڈریں وہ لوگ (یتیموں سے سلوک کرتے ہوئے کہ) اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس (بے سہارا) اولاد چھوڑتے تو وہ (مرتے وقت یا بڑھاپے میں) اُن پر خوفزدہ ہوتے | محکم ایت | 4:8 |
| ١ۚ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا | اور (کیوں کہ) انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے | منفرد ایت | 4:28 |
| اِنْ تَكُ حَسَنَةً یُّضٰعِفْهَا | اور اگر ایک نیکی ہو گی وہ اُس کو دوگنا کر دے گا | محکم ایت | 4:40 |
| وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ | اور (جب کہ) مردوں اور عورتوں اور بچوں سے کمزور(بے بس) ہیں | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:75 |
| اِنَّ كَیْدَ الشَّیْطٰنِ كَانَ ضَعِیْفًاۧ | بے شک! شیطان کی تدبیر کمزور ہے | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:76 |
| قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ | وہ کہیں گے: ہم زمین میں مظلوم (بے بس ہونے کی وجہ سے اللہ کے احکامات نہیں مان سکتے)تھے | اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے | 4:97 |
| اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ | ماسوائے معذور مردوں کے، اورعورتوں اور بچوں کے | اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے | 4:98 |
| وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الْوِلْدَانِ١ۙ | اور بے سہارا بچوں کے بارے میں بھی | منفرد آیت | 2:127 |
| فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ١ؕ۬ | ، پس اُن کوآگ سے دوگنا عذاب دے | کافرین جنوں اور انسانوں سے | 7:38 |
| قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ | وہ (اللہ) کہے گا: سب کے لئے دوگنا ہی (عذاب )ہے لیکن تم جانتے نہیں ہو | کافرین جنوں اور انسانوں سے | 7:38 |
| لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ | اُن لوگوں سے جن کو وہ کمزور ( غریب ) سمجھتے تھے، اور اُن(غریبوں) میں سے ایمان لے آئے تھے | صالح کے بارے | 7:74 |
| الَّذِیْنَ كَانُوْا یُسْتَضْعَفُوْنَ | و جو کمزور(کمتر) تھے | قوم موسی | 7:137 |
| قَالَ ابْنَ اُمَّ اِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُوْنِیْ | اُس (بھائی ) نے کہا: میری ماں کے بیٹے بے شک! قوم نے مجھے کمزور سمجھا | قوم موسی | 7:150 |
| مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ | زمین میں کمزور تھے، | مومنین کو | 8:26 |
| وَ عَلِمَ اَنَّ فِیْكُمْ ضَعْفًا١ؕ | اور وہ جانتا ہے کہ تم میں کمزوری ہے | قتال کی ترغیب | 8:66 |
| لَیْسَ عَلَى الضُّعَفَآءِ وَ لَا عَلَى الْمَرْضٰى | (تو) نہ کمزور پراورنہ مریض پراور نہ اُن | جہاد سے بھاگنے والے | 9:91 |
| یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ | ں عذاب اُن کے لیے دوگنا ہو گا | ظالمین جو اللہ پر جھوٹ بناتے ہیں | 11:20 |
| وَ اِنَّا لَنَرٰكَ فِیْنَا ضَعِیْفًا١ۚ | اور بے شک! ہم واقعی تمہیں اپنے میں کمزور دیکھتے ہیں | شعیبؑ کے بارے میں | 11:91 |
| فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا | . پھر کمزور (غریب) ان لوگوں کو جوتکبر (بڑھائی امیری) کرتے تھے کہیں گے: | حساب و کتاب والے دن | 14:21 |
| اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَیٰوةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ | تب تو واقعی ہم آپؐ کو زندگی کی دگنی (سزا) اور مرنے کی بھی دگنی (سزا) چکھاتے | آپﷺ کے متعلق | 17:75 |
| فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا | تو پھر وہ جان جاتے ہیں کہ بُرے مقام اورکمزور اجتماع (لشکر)والا کون ہے | گمراہ لوگوں کے لیے | 19:75 |
| ضَعُفَ الطَّالِبُ وَ الْمَطْلُوْبُ | . مانگے والا (طالب) اور جس سے مانگا بھی جا رہا ہے (مطلوب، دونوں ہی) کمزور ہیں | اللہ کے سوا پکارنے والے | 22:73 |
| یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗ | قیامت کے دن اُس کے لیے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا اور وہ اُس (عذاب) میں ہمیشہ ذلیل خوار رہے گا؛ | رحمان کے بندے | 25:68 |
| وَ جَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ | اوراُس(فرعون) نے اُس(زمین)کےرہنے والوں کی ذاتیں(گروہ بندیاں) بنا رکھی تھیں.وہ اُن میں ایک گروہ (ذات) کو کمزور (یعنی پیس کر) رکھتا | موسی اور فرعون | 28:4 |
| وَ نُرِیْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا فِی الْاَرْضِ | اور ہم نے چاہا کہ ہم مہربانی کریں اُن لوگوں پر جو زمین(معاشرے) میں کمزور بنا دیئے گئے تھے | موسی اور فرعون | 28:5 |
| وَ مَاۤ اٰتَیْتُمْ مِّنْ زَكٰوةٍ تُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ | مگر جو کچھ تم زکوۃ اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے دیتے ہو، پس یہی (لوگ) ہیں (کہ) وہ (اپنے مال کو)دوگنے کرتے ہیں | احکامات | 30:39 |
| اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُعۡفٍ | اللہ وہی ہے جو تمہیں کمزوری سے (یعنی بچہ) پیدا کرتا ہے، | آپﷺ کو بتایا گیا | 30:54 |
| ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُعۡفٍ قُوَّةً | پھر کمزوری کے بعد طاقت (جوانی) بناتاہے، | آپﷺ کو بتایا گیا | 30:54 |
| ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعۡفًا وَّ شَیْبَةً١ؕ | ، پھرطاقت کے بعدکمزوری (بوڑھا)بناتا ہے اور بال سفید (کر دیتا ہے). | آپﷺ کو بتایا گیا | 30:54 |
| یُّضٰعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ١ؕ | تو اُس کے لیے عذاب دوگناکر دیا جائے گاا | نبی اکرمﷺ کے بارے | 33:30 |
| رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا | ہمارے رب! اُن کو عذاب سے دوگنا دے اور اُن پر ایک بڑی لعنت کر | ساعت کے بارے میں | 33:68 |
| ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ | کہیں گے وہ لوگ جو کمزور تھے اُن لوگوں کو جو متکبر تھے: اگر تم نہ ہوتے تو ہم واقعی (قرآن پر) ایمان والے ہوتے | قرآن پر ایمان | 34:31 |
| قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا | اور جو لوگ تکبر کرتے تھے کہیں گے اُن لوگوں کو جو کمزور تھے | قرآن پر ایمان | 34:32 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا بَلْ مَكْرُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ | اور کہیں گے وہ لوگ جو کمزور تھے اُن لوگوں سے جو متکبر تھے: نہیں، رات اور دن کی تدبیریں | قرآن پر ایمان | 34:32 |
| اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا | ماسوائے کہ جو (شخص) ایمان لائے گا اور نیک کام کرئے گا، پس یہی وہ ہیں، (کہ)اُن کے لیے دوگنا بدلہ ہوگا اُس وجہ سے جو اُنہوں نے کیا ہو گا | مال و اولاد کے مقابلے میں | 34:37 |
| قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ | وہ (جہنمی)کہتے ہیں: ہمارے رب! جس نے بھی ہمارے لیے یہ (عذاب) آگے لایا ہے، اوہ، اُس کو تُو آگ میں دوگنا عذاب دے | سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے | 38:61 |
| وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا | اور جب وہ آگ میں جھگڑیں گے، پھر کمزور کہیں گے اُن لوگوں کو جو تکبر کیا کرتے تھے: | (نہ ماننے والے کافرین) | 40:47 |
| مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ | کون ہے جو اللہ کو ایک اچھا قرضہ دے، پھر وہ اُس کے لئے اُس (رقم) کو دوگنا کر دے اور اُس کے لئے ایک عزت والا اجر بھی ہو گا؟ | جنگ اور قتال میں خرچ | 57:11 |
| یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ | یہ ان کے لئے دوگنا کر دیا جائے گا، اور اُن کے لئے ایک عزت والا اجر (بدلہ) ہے | صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں | 57:18 |
| اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ | اگر تم اللہ کو ایک اچھا قرضہ دیتے ہو،تو وہ اس (رقم) کو تمہارے لئے دوگنا کر دے گا اور تمہاری مغفرت بھی کرے گا.اور اللہ احساس کرنے والا (شکور) نرم مزاج ہے | ایمان والوں کو نصیحت | 64:17 |
| حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا | حتی کہ جب وہ دیکھ لیں گے جواُن سے وعدہ کیا گیا ہے؛ پھر وہ جان جائیں گے کہ کون مددگاروں کا کمزور اور گنتی میں تھوڑا (قلیل) ہے | اللہ اور رسول کی نافرمانی | 72:24 |