روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَجَعَلْنٰهَا نَكَالًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهَا وَ مَا خَلْفَهَا وَ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ | پھر ہم نے اس کو ایک مثال ( عبرت) بنا دیا ان کے لیے جو (لوگ)اس(مثال) کے وقت تھے اور جو(لوگ) اس(مثال)کے بعد آنے والے تھے، اور متقین کے لیے ایک نصیحت (بنا دیا) | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:66 |
| فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ یَكْتُبُوْنَ الْكِتٰبَ بِاَیْدِیْهِمْ١ۗ | پھر برائی ہے اُن (لوگوں) کے لیے جو کتاب کو اپنے ہاتھوں سے لکھ لیتے ہیں ۔۔۔۔ | ایک اصول بیان کیا گیا ہے بنی اسرائیل کے تذکرے کے بعد | 2:79 |
| فَوَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ اَیْدِیْهِمْ وَ وَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا یَكْسِبُوْنَ | پھر برائی ہے اُن (ایسے لوگوں)کے لیے جو اُن کے ہاتھوں نے لکھا، اور برائی ہے ان کے لیے جو وہ( اسطرح فاہدہ) کماتے ہیں | خود لکھی ہوئی کتاب کو اللہ سے منسوب کرنے والے | 2:79 |
| وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْهُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ | اور وہ ہرگز کبھی بھی اُس (موت) کی تمنا نہیں کریں گے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا اللہ ظالموں(نافرمانبرداروں) کو جاننے والا ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:95 |
| مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ | تصدیق کرتے ہوئے اس کی جو اس سے پہلے تھا، اور مومنین کے لیے ہدایت اور خوشخبری ہے؛ | ، اور قرآن کے اوصاف | 2:97 |
| : | |||
| وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِۛ وَ اَحْسِنُوْا١ۛۚ | اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اور اپنے ہاتھوں سے (یعنی اپنے آپ کو) ہلاکت کی طرف نہ ڈالو؛ اور اچھائی کرو | اللہ کی راہ میں لڑائی | 2:195 |
| فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّاۤ اَنْ یَّعْفُوْنَ اَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِ١ؕ | تو پھر جو (حق مہر) تم نے فرض (مقرر) کیا تھا (اُس کا) ادا (ادا کرو) ماسوائے اس کےکہ وہ (عورتیں) معاف کر دیں یا وہ (اپنا آدھا حصہ) معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کا بندھن ہے | طلاق کے بارے | 2:237 |
| فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَیْسَ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ لَّمْ یَطْعَمْهُ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۤ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِیَدِهٖ١ۚ | اور جو کوئی اس (پانی ) کو نہیں چکھے گا پھر بے شک وہ مجھ میں سے ہے، ماسوائے اس کے کہ جو کوئی اپنے ہاتھ کے چلو سے (پانی ) لے گا | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:249 |
| یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ۚ | وہ جانتا ہے جو کچھ اُن کے آگے(یعنی آنے والے وقت میں ہونے والا) ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، | آیت الکرسی | 2:255 |
| وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ بِیَدِكَ الْخَیْرُ | ور تُو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے تیرے ہاتھ سے بہتری (اچھائی ) ہے | ایک اصول | 3:26 |
| قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ١ۚ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ | (آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ کے ہاتھ میں ہی فضل ہے، وہ جس کوچاہتا ہے اس(فضل) کو دیتا ہے | اہل کتاب کے بارے | 3:73 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۚ | پچھلی ایت سے تسلسل | 3:182 | |
| نَزَّلَ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ اَنْزَلَ التَّوْرٰةَ وَ الْاِنْجِیْلَۙ | اُس(اللہ) نے آپؐ پر کتاب سچائی سے نازل کی ہے تصدیق کرتے ہوئے جو اس سے پہلے (کتابیں) تھیں، اور اُس نے تورات اور انجیل کو بھی نازل کیا تھا | شان الہی | 3:3 |
| وَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰةِ | اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات | 3:50 | |
| فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ١ؕ | پھر اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کا( اس پاک مٹی سے)مسح کر لو | نماز کے احکامات | 4:43 |
| فَكَیْفَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ | پھر کیسے! جب اُن کو ایک مصیبت لگتی ہے اُس وجہ سے جواُنکے ہاتھوں نے کیا ہوتا ہے ؟ | منفرد آیت | 4:62 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ قِیْلَ لَهُمْ كُفُّوْۤا اَیْدِیَكُمْ | کیا تم نے نہیں دیکھا اُن لوگوں کی طرف جن کو کہا گیا : اپنے ہاتھوں کو (لڑائی سے )روکو | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:77 |
| وَ یَكُفُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ | نہ ہی اپنے ہاتھوں کو (لڑائی سے) روکیں | منافقین کے بارے | 4:91 |
| فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ | تو پھر اپنے چہروں کو دھو لیا کرو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک | صلوۃ کے بارے | 5:6 |
| فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ | پھر اپنے چہروں اوراپنے ہاتھوں کو اس (پاک مٹی) سے مسح کر لو | صلوۃ کے بارے | 5:6 |
| اِذْ هَمَّ قَوْمٌ اَنْ یَّبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ | ، جب ایک قوم (لوگوں) نے ہمت کی کہ وہ تمہای طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں | اللہ کی نعمت | 5:11 |
| فَكَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ | ، پھر اُس (ﷲ) نے اُن کے ہاتھوں کو تم (تک پہنچنے )سے روک دیا؛ اور اللہ سے ڈرا (اللہ کا تقوی )کرو | اللہ کی نعمت | 5:11 |
| لَئِنْۢ بَسَطْتَّ اِلَیَّ یَدَكَ لِتَقْتُلَنِیْ | اگر تُو ! اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لیے میری طرف بڑھائے گا | آدم کے دو بیٹے | 5:28 |
| مَاۤ اَنَا بِبَاسِطٍ یَّدِیَ اِلَیْكَ لِاَقْتُلَكَ١ۚ | تو میں اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں بڑھاﺅں گا کہ تجھے قتل کر دوں، | آدم کے دو بیٹے | 5:28 |
| اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ | یا اُن کے ہاتھ اور ان کے پاﺅں مخالف سمت کے کاٹ دیے جائیں | اللہ اور رسول سے جنگ اور فسادی | 5:33 |
| وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْۤا اَیْدِیَهُمَا | اور چور(مرد) اورچور( عورت)،پس ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو | محکم آیت | 5:38 |
| مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰةِ١۪ | ، تصدیق کرتے ہوئے اُس کی جو اُس سے پہلے تورات سے تھا، | انجیل و عیسی ابن مریم | 5:46 5:46 |
| مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ الْكِتٰبِ | تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کتاب میں سے تھا | قرآن | 5:48 |
| وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ یَدُ اللّٰهِ مَغْلُوْلَةٌ١ؕ | اور یہودی کہتے ہیں: اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے (اللہ کنجوس ہے) | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ | (نہیں )اُن (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ لعنت زدہ ہیں اس وجہ سے جووہ کہتے ہیں، | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| ١ۘ بَلْ یَدٰهُ مَبْسُوْطَتٰنِ١ۙ یُنْفِقُ كَیْفَ یَشَآءُ | نہیں اُس (اللہ) کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں وہ خرچ کرتا ہے جیسے چاہتا ہے او ر | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| تَنَالُهٗۤ اَیْدِیْكُمْ وَ رِمَاحُكُمْ | جس کو تم اپنے ہاتھوں اور اپنے نیزوں سے پکڑ سکتے ہو | محکم ایت | 5:94 |
| فَلَمَسُوْهُ بِاَیْدِیْهِمْ | پھر وہ اس (کتاب) کو اپنے ہاتھوں سے چُھو بھی لیتے، | کافرین کے بارے | 6:7 |
| مُّصَدِّقُ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ | تصدیق کرتی ہے اُس کی جو اس سے پہلے تھا | قرآن کے بارے | 6:92 |
| وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ | اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلا تے ہیں | ظالمین (نافرمانبرداروں) کی موت | 6:93 |
| ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ | پھر میں واقعی اُن کے پاس اُن کے آگے سے اور اُن کے پیچھے سے | ابلیس کا چیلنج | 7:17 |
| بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ | و خوشخبری (بنا کر) اپنی رحمت (بارش) سے پہلے | علمی آیت | 7:57 |
| وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ | اور اُس ( موسی ؑ) نے اپنا ہاتھ باہر نکالا، پھر اُسی وقت وہ (ہاتھ) دیکھنے والوں کے لیے سفید (چمکتا ہوا) تھا | موسی اور فرعون | 7:108 |
| لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ | واقعی میں تمہارے ہاتھوں اور تمہارے پاﺅں کو متبادل سمتوں سے کاٹ دوں گا | موسی اور فرعون | 7:124 |
| وَ لَمَّا سُقِطَ فِیْۤ اَیْدِیْهِمْ وَ رَاَوْا اَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوْا١ۙ | اور جب وہ(بنی اسرائیل) اپنے ہاتھوں میں ڈرے (پچھتائے) اور اُنہوں نے دیکھا.ے شک! وہ گمراہ ہو چکے ہیں | قوم موسی | 7:149 |
| اَمْ لَهُمْ اَیْدٍ یَّبْطِشُوْنَ بِهَا٘ | یا کیااُن کے ہاتھ ہیں جن سے وہ (کوئی چیز) پکڑتے ہیں | جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں | 2:195 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ | یہ (عذاب اس لیے) ہے اس وجہ سے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ، | جنگ بدر | 8:50 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّمَنْ فِیْۤ اَیْدِیْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰۤى١ۙ | اے نبی اکرمؐ! کہیں اُن کو جو تمہارے ہاتھوں (قبضے )میں قیدیوں میں سے ہیں | قیدیوں کے بارے | 8:70 |
| قَاتِلُوْهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَیْدِیْكُمْ | اُن (ایسے لوگوں)سے قتال (لڑائی) کرو! اللہ تمہارے (مسلمانوں کے) ہاتھوں سے اُن کو عذاب دے گا، | مشرکین | 9:14 |
| حَتّٰى یُعْطُوا الْجِزْیَةَ عَنْ یَّدٍ وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ | حتی کہ وہ (اپنے) ہاتھ سے جزیہ دیں اور وہ کم تر کر دیئے جائیں | اہل کتاب میں سے جو | 9:29 |
| اَنْ یُّصِیْبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهٖۤ اَوْ بِاَیْدِیْنَا | کہ اللہ تمہیں اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں سے ایک عذاب دے چنا | جہاد سے جی چرانے والے | 9:52 |
| وَ یَقْبِضُوْنَ اَیْدِیَهُمْ | ، اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ، | منافقین کے بارے | 9:67 |
| وَلٰـكِنۡ تَصۡدِيۡقَ الَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِ | ؛ لیکن تصدیق ہے اُن( الہامی کتابوں) کی جو اس سے پہلے تھیں | قرآن کی سچائی | 10:37 |
| فَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا تَصِلُ اِلَیْهِ | پھر جب اُس ( ابراہیم ؑ) اُن(فرشتوں)کے ہاتھ دیکھے کہ اُس (کھانے) تک نہیں پہنچتے | ابراہیمؑ کے بارے | 11:70 |
| ١ۚ فَلَمَّا رَاَیْنَهٗۤ اَكْبَرْنَهٗ وَ قَطَّعْنَ اَیْدِیَهُنَّ | ! پھرجب اُن (عورتوں) نے اُس (یوسف) کو دیکھا، تو اُس (یعنی یوسف ؑ) کو فضیلت دی اور اپنے ہاتھ کاٹ لیے | یوسفؑ کی کہانی | 12:31 |
| فَسْئَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ الّٰتِیْ قَطَّعْنَ اَیْدِیَهُنَّ١ؕ | پھر اُس سے پُوچھو(کہ) عورتوں کا کیا معاملہ تھا جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے! | یوسفؑ کی کہانی | 12:50 |
| وَ لٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ | لیکن تصدیق ہے اُس کی جو اس سے پہلے تھی | قرآن کے بارے | 12:111 |
| لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ | اس(انسان) کے لیے اُس کے آگے اور اُس کے پیچھے پہرہ دینے والے (یعنی فرشتے) ہیں | شان باری تعالی | 13:11 |
| جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ | .اُن کے رسول اُن کے پاس واضح ثبوتوں (دلیلوں) سے آئے تھے پھر اُن (لوگوں) نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں ڈالے | لوگوں سے سوال | 14:9 |
| وَ لَا تَجْعَلْ یَدَكَ مَغْلُوْلَةً اِلٰى عُنُقِكَ | اورنہ تُواپنے ہاتھ کو اپنی گردن کی طرف باندھ لے | محکم آیت | 17:29 |
| فَاَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُؕ | پھروہ اُن سے منہ موڑ لے اور بھول جائے جو اُس کے ہاتھوں نے آگے کے لیے روانہ کیا ہو؟ | اللہ کی آیات یاد دلوانے کے باوجود | 18:57 |
| لَهٗ مَا بَیْنَ اَیْدِیْنَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَیْنَ ذٰلِكَۚ | اُسی کے لیے ہے جو ہمارے آگے ہے (یعنی مسقبل)اور جو ہمارے پیچھے ہے (یعنی ماضی ہے) اور جو ان دونوں کے درمیان ہے (یعنی حال) | فرشتوں کے بارے | 19:64 |
| وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ | اور اپنا ہاتھ اپنی بغل کی طرف ڈال و | موسیؑ کے بارے | 20:22 |
| فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ | چنانچہ واقعی میں مخالف طرف سے تمہارے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالوں گا، | موسیؑ اور فرعون | 20:71 |
| یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا | وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور وہ اس بارے میں علم سے احاطہ نہیں کر سکتے | یوم قیامت اور شفاعت | 20:110 |
| یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ | وہ (اللہ) جانتا ہے جو اُن کے آگے اور جو اُن کے پیچھے ہے | (عزت والے بندوں) | 21:28 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ | (یہ کہا جائے گا):یہ(آگ میں جلنا)اُس وجہ سے ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا تھا، اور بےشک ! اللہ تو اپنے بندوں کے لئے ظالم نہیں ہے | بغیر علم اللہ کے بارے بحث کرنے والا | 22:10 |
| یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ؕ | وہ جانتا ہے جو کچھ اِن (رسولوں)کے آگے (آنے والے وقت میں)ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے (ماضی میں)ہے | شان الہی | 22:76 |
| قُلْ مَنْۢ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ | (آپﷺ) کہیں: کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:88 |
| یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | اُس دن اُن کی زبانیں اور اُن کے ہاتھ اور اُن کے پاؤں اُن کے خلاف گواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (الزام لگانے والے)کیا کرتے تھے | قیامت کے دن | 24:24 |
| اِذَاۤ اَخْرَجَ یَدَهٗ لَمْ یَكَدْ یَرٰهَا١ؕ | جب وہ(کفر کرنے والا) اپنا ہاتھ باہر نکالے تو مشکل سے ہی اُس کو دیکھ سکتا ہو | کفر کرنے والے | 24:40 |
| وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ | اور دن(جب) ظالم (نافرمانبردار) اپنے ہاتھوں پر کاٹ کاٹ کھائے گا | قیامت کے دن | 25:27 |
| وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ۚ | اور وہ وہی ہے جو ہوا ؤں کو بھیجتا ہے اپنی رحمت کے آگے خوشخبری(کے طور پر)، | شان باری تعالی | 25:48 | وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ | اور اُس (موسی ؑ) نے اپنا ہاتھ باہر نکالا پھر! تب وہ(ہاتھ) دیکھنے والوں کے لیے سفیدتھا | موسی ؑ کے بارے | 26:33 |
| ١ؕ۬ لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ | واقعی میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف طرف سے کاٹ دوں گا، | موسی ؑ اور فرعون | 26:49 |
| وَ اَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ١۫ | اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کر، یہ بغیر کسی تکلیف کے سفید ہو کر(چمکتا ہوا) نکلے گا | موسی ؑ کے بارے | 27:12 |
| وَ مَنْ یُّرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ | اور جو ہواؤں کوخوشخبری کے طور پراپنی رحمت سے پہلے بھیجتا ہے(بہتر نہیں)؟ | سوال کیا گیا ہے | 27:63 |
| اُسْلُكْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ | اپنے ہاتھ کو اپنے گریبان میں ڈال تو یہ بغیر تکلیف کے سفید باہر آئے گا. | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:32 |
| وَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ | اور کیوں نہیں اگر اُن کو ایک مصیبت آ پڑے اُس کی وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے کیا ہو | لوگوں پر | 28:47 |
| ١ؕ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ اِذَا هُمْ یَقْنَطُوْنَ | اور اگر اُن کو برائی لگتی ہے اس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ہوتا ہے تب وہ مایوس ہو جاتے ہیں | انسان کی فطرت | 30:36 |
| ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ | نظر آتا ہے فساد(بگاڑ) خشکی اور سمندر میں اس وجہ سے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کیا ہے، | لوگوں کے کرتوت اور فساد | 30:41 |
| اَفَلَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ | کیاپھر وہ (کافرین) اُس کی طرف نہیں دیکھتے کہ جو آسمان اور زمین سے اُن کے آگے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے؟ | کافرین کے بارے | 34:9 |
| وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ؕ | اور جنوں میں سے (اُس کو ہم نے دئیے) جواُس کے رب کی اجازت سے اُس (سلیمانؑ) کے آگے کام کرتے تھے | سلیمنؑ کے بارے | 34:12 |
| اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ لَّكُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ | . نہیں ہے وہ،ماسوائے تمہارے لیے نذیر (ایک ڈرانے والا) ،ایک شدید عذاب (کے آنے)سے پہلے | وارننگ | 34:46 |
| وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ | اورجو ہم نے آپﷺ کی طرف کتاب میں سے وحی کی ہے، یہ سچائی ہے تصدیق کرتی ہے اُن کی جو اس سے پہلے (نازل کی گئی) تھیں | قرآن کے بارے | 35:31 |
| وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ | اور ہم نے ایک رکاوٹ اُن کے آگے بنا دی ہے اور ایک رکاوٹ (دیوار) اُن کے پیچھے ہے پھر ہم نے اُن کو ڈھانپ دیا ہے پھر وہ دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں۔ | غافل لوگ (ایمان نہ لانے والوں) | 36:9 |
| لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ | تاکہ وہ (لوگ) اُس کے پھل سے کھا سکیں، اور اُن (لوگوں) کے ہاتھ نے تو اس (زمین یا پھل) کو نہیں بنایا. کیا پھر بھی وہ شکر نہیں کریں گے؟ | لوگوں کے لیے سبق | 36:35 |
| وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ | جب اُن (لوگوں)سے کہا جاتا ہے: کہ ڈرو اُس سے جو تمہارے آگے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے | لوگوں کے لیے سبق | 36:45 |
| اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ | آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے، اور اُن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے | قیامت کے دن مجرمین کو | 36:65 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ | کیا وہ (لوگ)نہیں دیکھتے کہ ہم نے اُن کے لیے مویشی پیدا کئے اُس میں سے جو ہمارے ہاتھوں نے کیا، پھر وہ اُن کے مالک ہیں | تمام لوگوں سے سوال | 36:71 |
| فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ | پھر پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی (ملکیت) ہے! اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے | شان باری تعالی | 36:83 |
| وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ | (اور یہ اُس سے کہا گیا): اپنے ہاتھ سے ایک شاخ کو پکڑ اور اُس سے مار، اور(اپنے کئے ہوئے) عہد کو نہ توڑ. | ایوبؑ کے بارے | 38:44 |
| وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ | ہمارے بندوں ابراہیم اورؑ، اسحاقؑ، اور یعقوبؑ کا ذکر کریں، جو ہاتھوں والے اور دیکھنے والے تھے | ابراہیم اورؑ، اسحاقؑ، اور یعقوبؑ | 38:45 |
| قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ | اُس (اللہ) نے کہا: اے ابلیس! کس (چیز) نے تجھے روکا کہ تُو سجدہ کرے اُس کوجسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیدا کیا؟ | بشر کی تخلیق | 38:75 |
| اِذْ جَآءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ | جب اُن کے رسول اُن کے پاس اُن کے آگے سے اور اُن کے پیچھے سے آئے: کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو! | عاد ثمود | 41:14 |
| وَ قَیَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوْا لَهُمْ مَّا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ | اور ہم نے اُن کے لیے (دنیا میں)ساتھی مقرر کر دئیے پھر اُنہوں نے ا ن کے لیے وہ خوشنماء(خوبصورت) بنا دیا جو ان کے آگے (اعمال) تھے | اللہ کے دشمن | 41:25 |
| لَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖ١ؕ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ | جھوٹ (باطل) اس کے پاس نہ اس کے سامنے سے اور نہ ہی اس کے پیچھے سے بھی آ سکتا ہے. نازل کی گئی ہے عقلمند (حکیم) تعریف والے (حمید) کی طرف سے | (نصیحت، قرآن) | 41:42 |
| وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍؕ | اورجو بھی مصیبت تمہیں لگتی ہے پھراُس وجہ سے ہے جو تم اپنے ہاتھوں سے کرتے(کماتے) ہو. اوروہ (اللہ تو) بہت (سی چیزوں)سے معاف کر دیتا ہے | شان باری تعالی | 42:30 |
| وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ | اور اگر اُن کو کوئی برائی لگتی ہے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھ آگے روانہ کرتے ہیں، تو پھر بے شک! انسان کافر(ناشکرا) ہوتا ہے | انسان کی فطرت | 42:48 |
| مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ | تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے (کتابیں) تھیں، ہدایت دیتی ہے سچائی(حق) کی طرف اور ایک سیدھے طریقے (راستے) کی طرف | قرآن اور جنات | 46:30 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ | بے شک! جو آپﷺ سے بیعت(وفاداری کا حلف) کرتے ہیں، وہ صرف اللہ سے بیعت کرتے ہیں. اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے | ایک اصول | 48:10 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ | بے شک! جو آپﷺ سے بیعت(وفاداری کا حلف) کرتے ہیں، وہ صرف اللہ سے بیعت کرتے ہیں. اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے | ایک اصول | 48:10 |
| وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ | ، اور لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے روک دیا | تاریخی آیت | 48:20 |
| وَ هُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ | اور وہ وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھوں کو تم (مسلمانوں)سے روکے رکھا،اور تمہارے ہاتھوں کو اُن (کافرین)سے روکے رکھا | تاریخی آیت | 48:24 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ | اے ایمان والو! اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی موجودگی میں (بات کرنے میں) آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو (اللہ کا تقوی کرو) | ہدایات | 49:1 |
| یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ | (اُس) دن جب آپﷺ مومنین مردوں اور مومنین عورتوں کو دیکھیں گے، اور اُن کی روشنی اُن کے سامنے اور اُن کے دائیں طرف چل رہی ہو گی | یوم حساب | 57:12 |
| وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ | اور کہ فضل تو اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتا ہے اس(فضل) کو دیتاہے | ! اللہ کا تقوی کرو اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ. | 57:29 |
| فَقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰكُمْ صَدَقَةً١ؕ | ،تو پھراپنا مشورہ کرنے سے پہلے ایک صدقہ دیا کرو. | احکامات | 58:12 |
| ءَاَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰكُمْ صَدَقٰتٍ | کیا تم ڈرتے ہو کہ تم اپنا مشورہ کرنے سے پہلے صدقہ دو؟ | احکامات | 58:13 |
| یُخْرِبُوْنَ بُیُوْتَهُمْ بِاَیْدِیْهِمْ وَ اَیْدِی الْمُؤْمِنِیْنَ١ۗ فَاعْتَبِرُوْا یٰۤاُولِی الْاَبْصَارِ | یا اُن کے گھروں کو اُنہی کے ہاتھوں سے اور مومنین کے ہاتھوں سے تباہ کروایا.پس! اے آنکھیں رکھنے والو! (اس واقعے سے)عبرت حاصل کرو | (اہل کتاب میں سے کافرین) | 59:2 |
| وَّ یَبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ وَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَؕ | اور اپنے ہاتھوں اور زبانوں کو تمہاری طرف برائی سے بڑھائیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو جاؤ | دوستی کے احکامات | 60:2 |
| وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ | ، اور نہ کوئی جھوٹ لائیں گی جو انہوں نے اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کے درمیان بنایا ہو، اور نہ ہی آپﷺ کی نیکی (کے کاموں) میں نافرمانی کریں گی، | مومنات کا حلف | 60:12 |
| اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰةِ | بے شک! میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں، اُس کی تصدیق کرتا ہوں جو مجھے سے پہلے تورایت میں (نازل کی گی) تھی | عیسی ابن مریم ؑ | 61:6 |
| وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ | اور وہ (یہودی)کبھی اس (موت) کی خواہش نہیں کریں گے اس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے (آنے والی زندگی کے لئے) روانہ کیا ہے، اور اللہ ظالمین (نافرمانبرداروں)سے باخبر ہے | یہودیوں کی خام خیالی | 62:7 |
| ١ۚ نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ | اُن کے نور اُن کے سامنے اور اُن کے دائیں طرف دوڑ رہے ہوں گے ۔ | احکامات توبہ کے بارے | 66:8 |
| تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ | پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے، اور وہ تمام چیزوں پر طاقت رکھتا ہے۔۔۔ | شان باری تعالی | 67:1 |
| اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ | ماسوائے جس(رسول) کو وہ (اللہ) رسولوں سے پسند کرے، پھر بے شک! وہ اُس (رسول) کے آگے اور اُس کے پیچھے ایک پہرہ دار لگا دیتا ہے | غیب اور اللہ | 72:27 |
| یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ | ، جس دن شخص اُس کی طرف دیکھے گا جو اُس کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ہو گا، اور نہ ماننے والا (کافر) کہے گا: ہائے افسوس! کاش میں مٹی ہی ہوتا | قیامت کا دن | 78:40 |
| مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ | (جو) بہت بلند،(اور) پاکیزہ (ہیں) | قرآنی صفحات میں | 80:14 |
| تَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ | ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں گے، اور وہ تباہ ہو جائے گا۔ | (یعنی اُس کی طاقت ختم ہو جائے گی) | 111:1 |