روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ١ؕ | اور بے شک! جو(لوگ) اس میں اختلاف کرتے ہیں وہ واقعی اس سے شک میں ہیں؛ | اہل کتاب کے بارے | 4:157 |
| فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ | پھراگر آپؐ شک میں ہیں اُس بارے میں جو ہم نے آپؐ کی طرف(قرآن) نازل کیا ہے | آپﷺ کے بارے | 10:94 |
| اِنْ كُنْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ دِیْنِیْ | اگر تمہیں میرے مذہب (دین) میں شک ہے، | آپﷺ نے کہا | 10:104 |
| وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ | اوربے شک! ہم واقعی سخت شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو | ثمود اور حضرت صالحؑ | 11:62 |
| ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک! وہ واقعی اس (فیصلے ہونے ) سے سخت شک میں ہیں | کتاب موسیؑ کے بارے | 11:110 |
| وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ | اور بے شک! ہم واقعی اُس سے سخت شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:9 |
| قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِی اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ | اُن کے رسولوں نے کہا: کیا اللہ (کے بارے) میں شک ہوسکتا ہے، وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے؟ | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:10 |
| بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ | نہیں، وہ تو اس(آخرت) سے شک میں ہیں. نہیں، وہ اس (آخرت)سے اندھے ہیں | سوال کیا گیا ہے | 27:66 |
| مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّ١ؕ | کہ کون (شخص)ہے جو آخرت پر ایمان رکھتا ہے اُس (شخص) سے جو اُس (آخرت) سے شک میں ہے | اہل سبا | 34:21 |
| اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ | بے شک وہ (یعنی پہلے والے اور یہ بھی) ایک سخت شک میں تھے | قرآن پر ایمان کے بارے | 34:54 |
| بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ | نہیں، وہ (کافرین)میری نصیحت (ذکر) میں شک میں ہیں؛ نہیں، اُنہوں نے ابھی میرا عذاب نہیں چکھا ہے | کافرین کے متعلق | 38:8 |
| فَمَا زِلْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّمَّا جَآءَكُمْ بِهٖ١ؕ | ،پھر تم اُس(چیز) میں شک کرنے میں باز نہ آئے جو وہ تمہارے پاس لایا تھا. | قوم موسیؑ کے بارے | 40:34 |
| وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک! وہ واقعی اس (قرآن) سے ایک نا اُمید (بے چین) شک میں ہیں | قرآن کے متعلق | 41:45 |
| وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا ہے، وہ اس (کتاب) سے واقعی ایک فضول شک میں ہیں | دین میں اختلاف | 42:14 |
| بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ | نہیں، وہ تو شک و شبہ میں کھیلتے ہیں | (لوگ) | 44:8 |