روٹ الفاظ: س م و
Total/Searched:| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُ | اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت تک ایک قرضہ کرو، توپھر اُس (قرضے) کو لکھ لو | قرضہ لینا | 2:282 |
| وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ | اُس (اللہ) کے نزدیک ایک وقت مقرر ہے | کافرین کے بارے | 6:2 |
| ثُمَّ یَبْعَثُكُمْ فِیْهِ لِیُقْضٰۤى اَجَلٌ مُّسَمًّى١ۚ | پھر وہ تمہیں اس (دن) میں اُٹھا دیتا ہے تاکہ(تمہاری زندگی کی) مقررہ مدت پوری ہو جائے | شان باری تعالی | 6:60 |
| یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى | و وہ تمہیں ایک مقررہ وقت تک ایک اچھا سامانِ (زندگی متاع) دے گا | لوگوں کے لیے نبی اکرمﷺ کا پیغام | 11:3 |
| ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ | ہر کوئی ایک مقررہ مدت کے لیے چل رہا ہے؛ | اللہ باری تعالی کی شان اقدس | 13:2 |
| وَ یُؤَخِّرَكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ | اور تمہیں ایک مقرر ہ معیاد تک مہلت دے. | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:10 |
| وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ | ، لیکن وہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے، | نافرمانی پر پکڑنے پر اگر آے | 16:61 |
| وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّىؕ | اور اگرآپﷺ کے رب سے ایک لفظ ادا نہ ہو چکا ہوتا اور ایک مقررہ مدت تو واقعی فیصلہ ہو جاتا | گذرے لوگوں کی تباہی و بربادی | 20:129 |
| وَ نُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى | اور ہم بچے دانی (رحم) میں ایک مقررہ مدت تک ٹھہرا دیتے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، | بعثت | 22:5 |
| لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى | اُن (جانوروں) میں تمہارے لئے ایک مقررہ وقت تک فاہدے ہیں؛ | حج کے بارے میں | 22:33 |
| وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ | اور اگر ایک مقررہ مدت (اجل) نہ ہوتی، تو عذاب واقعی (اب تک) اُن کے پاس آ جاتا. | عذاب کے بارے | 29:53 |
| ١۫ مَا خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ | اللہ نے نہیں پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ دونوں کے درمیان ہے ماسوائے حق سے اور ایک مقررہ مدت کے لیے | لوگوں سے سوال | 30:8 |
| وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ كُلٌّ یَّجْرِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى | ، اور اس نے سورج اور چاند کو فرمانبردار کیا ہے، ہر کوئی مقررہ مدت تک چل رہا ہے؛ | سبحان اللہ | 31:29 |
| وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى | .اور سورج اور چاند کو اُس نے فرمانبردار کیا ہے ہر کوئی ایک مقرر کردہ مدت کے لیے چل رہا ہے | شان باری تعالی | 35:13 |
| وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى | لیکن وہ اُن (لوگوں) کو ایک مقررہ مدت تک ڈھیل دیتا ہے (کہ جو کچھ کرنا ہے کر لو) | ایک اصول | 35:45 |
| كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ | ہر کوئی ایک مقررہ مدت تک چل رہا ہے. کیا وہ زبردست طاقتور معاف کرنے والا نہیں ہے؟ | سبحان اللہ | 39:5 |
| ١ۚ فَیُمْسِكُ الَّتِیْ قَضٰى عَلَیْهَا الْمَوْتَ وَ یُرْسِلُ الْاُخْرٰۤى اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ | پس وہ اُس (روح) کو تو روک لیتا ہے جس پر اُس نے موت کا فیصلہ دے دیا ہو اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر مدت کے لیے (نیند کے بعد) واپس بھیج دیتا ہے. | موت کا وقت (روح قبض کر لیتا ہے) | 39:42 |
| وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ | ۔ اور تم میں سے ہے جو اس سے پہلے ہی مر جاتاہے۔۔۔ اور تاکہ تم ایک مقررہ مدت کو پہنچو، اور تاکہ تمہیں عقل(سمجھ) آئے | شان باری تعالی | 40:67 |
| وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِیَ بَیْنَهُمْ | اور اگر نہ ہوتا ایک کلمہ(لفظ) ایک مقررہ مدت تک کاجو آپﷺ کے رب سے ادا ہو چکا تھا، تو ان کے درمیان واقعی فیصلہ کر دیا جاتا | دین میں اختلاف | 42:14 |
| مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ | نہیں پیدا کیا ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان(دونوں) کے درمیان ہے ماسوائے حق (سچائی) سے، اور ایک مقررہ مدت کے لیے ہی | آسمانوں اور زمین کی بھی اجل مقررہ | 46:3 |
| یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى | وہ تمہارے گناہوں میں سے کچھ معاف کردے گا اور تمہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے گا | نوح ؑ | 71:4 |