روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَا تَسْئَمُوْۤا اَنْ تَكْتُبُوْهُ صَغِیْرًا اَوْ كَبِیْرًا اِلٰۤى اَجَلِهٖ١ؕ | اور تم مخالفت نہ کرو کہ اُس(قرضے) کو اُس کی مدت تک لکھو، (قرضہ) کم ہو یا زیادہ | قرضہ لینا | 2:282 |
| صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ | اللہ کے ہاں ذلت اور شدید عذاب | مکر کرنے والے (کافرین ) | 6:124 |
| فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ | ،پس نکل جا! بے شک تُو کمترین میں سے ہے | علمی آیت | 7:13 |
| فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ | پس وہ وہی (اسی جگہ) مغلوب کئے گئے اور وہ چھوٹے(ذلیل) کئے گئے | موسی اور فرعون | 7:119 |
| حَتّٰى یُعْطُوا الْجِزْیَةَ عَنْ یَّدٍ وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ | حتی کہ وہ (اپنے) ہاتھ سے جزیہ دیں اور وہ کم تر کر دیئے جائیں | اہل کتاب میں سے جو | 9:29 |
| وَ لَا یُنْفِقُوْنَ نَفَقَةً صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً | اورنہ ہی وہ کوئی چھوٹا اور نہ کوئی بڑا خرچہ خرچ کرتے ہیں | جہاد کے بارے میں | 9:121 |
| وَلَاۤ اَصۡغَرَ مِنۡ ذٰ لِكَ وَلَاۤ اَكۡبَرَ | ،نہ ہی اس (ذرہ برابر چیز سے) سے چھوٹی اور نہ ہی بڑی، | اللہ سب جانتا ہے | 10:61 |
| هٗ لَیُسْجَنَنَّ وَ لَیَكُوْنًا مِّنَ الصّٰغِرِیْنَ | تو واقعی اُس کو قید کر دیا جائے گا، اور واقعی وہ چھوٹوں(یعنی ذلیلوں) میں سے ہو جائے گا | یوسفؑ کی کہانی | 12:32 |
| وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ | ا اور کہا کرنا: میرے رب! اُن پر رحم فرما جیسے کہ اُنہوں نے مجھے چھوٹی عمر میں پالا۔ | محکم آیت | 17:24 |
| لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ أَحْصَاهَا ۚ | (کہ) اُس نے نہ چھوٹی اور نہ ہی بڑی چیز چھوڑی ہے ماسوائے کہ اُس کو لکھا ہوا ہے. | یوم حشر اور اعمال کی کتاب | 18:49 |
| وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ | ، اور واقعی ہم اُن کو اُس(بستی)سے ذلیل کر کے نکالیں گے، اور وہ کمتر ہوں گے. | سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا | 27:37 |
| وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ | نہ ہی اُس(ذرا برابر) سے چھوٹی اور نہ ہی اُس سے بڑی ماسوائے کہ ایک واضح کتاب میں (درج ہوجاتی) ہے | ساعت کے تناظر میں ذرہ برابر چیز | 34:3 |
| وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ | اور تمام، چھوٹی اور بڑی(چیز) لکھی ہوئی ہے | ریکارڈ | 54:53 |