روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیْهِنَّ دَرَجَةٌ١ؕ | اور معروف سے اُن (عورتوں) کے لیے(حقوق) ہیں جیسے کہ اُن(عورتوں)پر(حقوق واجب) ہیں اور مردوں کے لیے ان (عورتوں) پر ایک درجہ ہے | میاں بیوی کی علیحدگی | 2:228 |
| وَ اسْتَشْهِدُوْا شَهِیْدَیْنِ مِنْ رِّجَالِكُمْ١ۚ | اور اپنے میں سے دو مردوں کو گواہ بنا لو، | قرضہ لینا | 2:282 |
| فَاِنْ لَّمْ یَكُوْنَا رَجُلَیْنِ فَرَجُلٌ وَّ امْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ | پھر اگر دو مرد نہ ہوں تو پھر ایک مرد اور دو عورتیں اُن میں سے جن کو گواہی تمہیں قبول ہو | قرضہ لینا | 2:282 |
| وَ بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِیْرًا وَّ نِسَآءً١ۚ | اور اُن دونوں میں سے بہت زیادہ مرد اور عورتیں پھیلا دیں | منفرد محکم ایت | 4:1 |
| فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا١ۚ | پھر اگر تمہیں خوف ہو، تو پھر کھڑے(پیدل چلتے) ہوئے یا گھوڑوں کی پشت پر ( ہی نماز ادا کرلو) | صلوۃ یا نماز | 2:239 |
| لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ | مردوں کے لئے ایک حصہ ہے اُس(مال) میں سے جو وا لدین اور نزدیکی رشتہ دار چھوڑ یں | محکم ایت | 4:7 |
| وَ اِنْ كَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ كَلٰلَةً اَوِ امْرَاَةٌ وَّ لَهٗۤ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ | اور اگر ایک مرد یا عورت کا ورثہ ہو مگر نہ کوئی اولاد ہے نہ ہی والدین(کلالہ) اور اُن (مرنے والوں )کا ایک بھائی یا ایک بہن ہے | محکم ایت | 4:12 |
| لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا | مردوں کے لئے ایک نصیب (حصہ) ہے اُس میں سے جو وہ کمائیں | منفرد آیت | 4:31 |
| اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ | مرد عورتوں پر حاکم ہیں | منفرد آیت | 4:34 |
| یَوْمَئِذٍ یَّوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ عَصَوُا الرَّسُوْلَ | اُس دن چاہیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر(یعنی اللہ کے احکامات سے انکار) کیا ہوگا | منفرد ایت | 4:42 |
| وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ | اور (جب کہ) مردوں اور عورتوں اور بچوں سے کمزور(بے بس) ہیں | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:75 |
| اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ | ماسوائے معذور مردوں کے، اورعورتوں اور بچوں کے | اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے | 4:98 |
| وَ اِنْ كَانُوْۤا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً | اور اگر بہن بھائی ہوئے، مرد اور عورتیں، | وراثت کے بارے | 4:175 |
| وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِ | اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاوں کو ٹخنوں تک( دھو لیا کرو) | صلوۃ کے بارے | 5:6 |
| قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمَا | ڈرنے والوں میں سے دو آدمیوں نے کہا، اللہ ان دونوں پر مہربان تھا : | قوم موسی | 5:23 |
| اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ | یا اُن کے ہاتھ اور ان کے پاﺅں مخالف سمت کے کاٹ دیے جائیں | اللہ اور رسول سے جنگ اور فسادی | 5:33 |
| لَاَكَلُوْا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ١ؕ | تو واقعی وہ نشونما پاتے اپنے اوپر(یعنی آسمان) سے اور اپنے پاﺅں کے نیچے (زمین)سے بھی | اہل کتاب اگر تورات اور انجیل پر | 5:66 |
| وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا | اوراگر ہم اُس(رسول) کو ایک فرشتہ بنا دیتے تو واقعی ہم اُس کو بھی ایک( انسان) مردہی بناتے | کافرین کے بارے | 6:9 |
| مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ | کہ تم پر تمہارے اوپر(آسمان) سے یا تمہارے پاﺅں کے نیچے سے ایک عذاب مسلط کر دے | شان باری تعالی | 6:65 |
| وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ | اور اونچائی پر (بیٹھے)آدمی ہیں | قیامت کے دن | 7:45 |
| وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا | اور اُونچائی کے ساتھی (کچھ) مردوں کو پکاریں گے | قیامت کے دن | 7:48 |
| عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ | تم میں سے ہی ایک شخص پر تاکہ وہ تم کو ڈرائے، | نوح ؑ کے بارے | 7:63 |
| عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ١ؕ | تم میں سے ایک شخص پر تاکہ وہ تمہیں ڈرائے؟ | ھود ؑ کے بارے | 7:67 |
| اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ | بے شک! تم عورتوں کی بجائے مردوں کے پاس | لوط کے بارے میں | 7:81 |
| لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ | واقعی میں تمہارے ہاتھوں اور تمہارے پاﺅں کو متبادل سمتوں سے کاٹ دوں گا | موسی اور فرعون | 7:124 |
| سَبْعِیْنَ رَجُلًا لِّمِیْقَاتِنَا١ۚ | ستر آدمی چنے | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| اَلَهُمْ اَرْجُلٌ یَّمْشُوْنَ بِهَا٘ | کیا اُن کے پاﺅں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں | جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں | 2:195 |
| فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْا١ؕ | اس (مسجد) میں لوگ ہوتے ہیں وہ پسند کرتے ہیں کہ وہ پاکیزہ رہیں | مسجد کے اوصاف | 9:108 |
| اَنْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى رَجُلٍ مِّنْهُمْ | کہ ہم نے اُن میں سے ہی ایک آدمی (بندے) کی طرف وحی کی ہے، | سوال ہے وحی کے بارے میں | 10:2 |
| ١ؕ اَلَیْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِیْدٌ | کیا تم میں سے کوئی ایک بھی اصول پرست آدمی نہیں ہے | ابراہیمؑ کے بارے | 11:78 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا | اور ہم نے آپؐ سے پہلے نہیں بھیجے ماسوائے مرد | رسولوں کا آنا | 12:109 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ | اور ہم نے نہیں ارسال کیا (کسی کو بھی) آپؐ سے پہلے ماسوائے مردوں کو، ہم ان کی طرف وحی کرتے تھے، | روسولوں کو وحی | 16:43 |
| وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ | اوراللہ ایک مثال دیتا ہے: دو آدی، | دو بندوں کی مثال | 16:76 |
| اِذْ یَقُوْلُ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا | جب ظالمین کہتے ہیں:کہ تم نہیں پیروی کرتے ہو ماسوائے ایک شخص کی جس پر جادو کر دیا گیا ہے | آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن | 17:47 |
| وَ اَجْلِبْ عَلَیْهِمْ بِخَیْلِكَ وَ رَجِلِكَ | اور اُن(انسانوں) پر اپنے گھڑ سواروں اور اپنے پیدل چلنے والوں کو چڑھا لے، | اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ | 17:64 |
| وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ | اُن(لوگوں) کے لیے ایک مثال دیں: دو آدمی، | منفرد آیت | 18:32 |
| ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰكَ رَجُلًاؕ | پھر ایک قطرے (نطفے) سے، اور پھر تمہیں ایک مکمل آدمی بنایا؟ | دو آدمیوں کی مثال | 18:37 |
| فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ | چنانچہ واقعی میں مخالف طرف سے تمہارے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالوں گا، | موسیؑ اور فرعون | 20:71 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ | اور ہم نے نہیں بھیجے (رسول)آپﷺ سے پہلے ماسوائے کہ مرد (ہی تھے)اُن کی طرف ہم وحی کرتے تھے | ایک حقیقت | 21:7 |
| وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا | اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو. وہ تمہارے پاس پیدل | ابراہیمؑ اور بیت اللہ | 22:27 |
| اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ | نہیں ہے وہ کچھ بھی ماسوائے ایک آدمی اُس کو ایک پاگل پن ہے چنانچہ ایک مدت تک اُس کے بارے میں انتظار کرو | نوحؑ کے بارے | 23:25 |
| اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اِ۟فْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّ مَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِیْنَ | نہیں ہے وہ (کچھ) ماسوائے ایک آدمی اُس نے اللہ پر ایک جھوٹ گھڑا ہے اورہم تو اُس کے ماننے والے نہیں ہیں | نوحؑ کے بعد آنے والے رسول | 23:38 |
| یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ | اُس دن اُن کی زبانیں اور اُن کے ہاتھ اور اُن کے پاؤں اُن کے خلاف گواہی دیں گے اُس وجہ سے جو وہ (الزام لگانے والے)کیا کرتے تھے | قیامت کے دن | 24:24 |
| اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ | یا جو اُن کی ملکیت ہوں (یعنی نوکر عورتیں) یا مردوں میں سے بغیر طاقت (شہوت) والے نوکر | عورتوں کو پردے کا حکم | 24:31 |
| وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّ١ؕ | اور اپنے پاوں (زمین پر اسطرح) نہ رکھیں کہ معلوم ہو جائے جو وہ اپنی زینت (زیبائش) میں سے چھپائی ہوئی ہوں | عورتوں کو پردے کا حکم | 24:31 |
| رِجَالٌ١ۙ لَّا تُلْهِیْهِمْ تِجَارَةٌ وَّ لَا بَیْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ | مرد، اُن کو نہ تجارت اور نہ ہی خرید و فروخت (کاروبار) اللہ کے ذکر | شان باری تعالی | 24:37 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ | اور ان میں سے ہے جو دو ٹانگوں پر چلتا ہے اور | شان باری تعالی | 24:45 |
| وَ قَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا | اور ظالمین (نافرمانبردار) کہتے ہیں:کہ تم(مومن) نہیں پیروی کرتے ماسوائے ایک جادو کے مارے ہوئے شخص کے | لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض | 25:8 |
| ١ؕ۬ لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ | واقعی میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف طرف سے کاٹ دوں گا، | موسی ؑ اور فرعون | 26:49 |
| اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ | کیا تم عورتوں کی بجائے مردوں کے پاس شہوت (مزے) کے لیے آتے ہو؟ | لوط ؑ اور قوم | 27:55 |
| فَوَجَدَ فِیْهَا رَجُلَیْنِ یَقْتَتِلٰنِ | ے پھر اُس نے اُس(شہر) میں دو لڑتے جھگڑتے مرد پائے، | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:15 |
| وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ یَسْعٰى | اور شہر کے دور حصے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:20 |
| اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ١ۙ۬ | کیوں تم (شہوت کے لیے) مردوں کے پاس جاتے ہواور (مسافروں کا) راستہ کاٹتے ہو | لوطؑ کے بارے | 29:29 |
| یَوْمَ یَغْشٰهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ | اُس دن (جب)عذاب اُن کے اوپر سے اور اُن کے پاؤں کے نیچے سے اُن کو ڈھانپ لے گا، | عذاب کے بارے | 29:55 |
| مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَیْنِ فِیْ جَوْفِهٖ١ۚ | اللہ نے کسی بھی آدمی کے لیے اُس کے جسم میں دو دل نہیں بنائے، | ایک اصول | 33:4 |
| مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِ١ۚ | (سچے) مومنین سے مرد ہیں، اُنہوں نے سچا کر دیا جو اللہ سے عہد کیا. | جنگ خندق | 33:23 |
| مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ١ؕ | محمُدﷺ! تم میں سے کسی مرد کے بھی باپ نہیں لیکن اللہ کا رسولﷺ اور خاتم النبین (یعنی سب نبیوں پر مہر) ہے؛ | آپﷺ کے بارے | 33:40 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ | اور جو لوگ کفر کرتے ہیں کہتے ہیں: کیا ہم تمہیں ایک ایسے آدمی کے بارے بتائیں | کافرین کے بارے | 34:7 |
| قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ | وہ کہتے ہیں یہ کیا ہے ماسوائے ایک عام آدمی کے وہ چاہتا ہے کہ تمہیں روک دے اُن سے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کیا کرتے تھے؛ | مشرکین جب اُن پر واضح آیات پڑھی جاتیں | 34:43 |
| وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ | اور شہر کے دور کے حصے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا: اے میرے لوگو! رسولوں کی پیروی کرلو | بستی کا قصہ | 36:20 |
| وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ | اور اُن کے پاؤں گواہی دیں گے اُس بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے | قیامت کے دن مجرمین کو | 36:66 |
| اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ | (اور یہ اُس کو کہا گیا) اپنے پاؤں سے(زمین پر) چوٹ لگاؤ. یہ رہا نہانے اور پینے کا ٹھنڈا (چشمہ) | ایوبؑ کے بارے | 38:42 |
| وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِؕ | اور وہ (جہنمی)کہتے ہیں: ہمیں کیا ہے کہ ہم اُن آدمیوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں جن کو ہم بُروں میں گنا کرتے تھے | سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے | 38:62 |
| ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ | اللہ ایک مثال دیتا ہے، ایک آدمی ہے اُس میں بہت سے حصہ دار، وہ(اس انسان کی ملکیت کے لیے) لڑتے جھگڑتے ہیں | مثال | 39:29 |
| وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ | اور ایک آدمی جو ایک ہی آدمی کے لیے پورے کا پورا ہے. کیا مثال میں دونوں برابر ہیں | مثال | 39:29 |
| وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ١ۖۗ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗۤ | اور ایک مومن آدمی نے فرعون کے گھر والوں سے کہااُس نے اپنا ایمان چھپایا ہوا تھا: | قوم موسیؑ کے بارے | 40:28 |
| اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًا اَنْ یَّقُوْلَ رَبِّیَ اللّٰهُ | : کیا تم ایک آدمی کو قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے: کہ میرا رب اللہ ہے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:28 |
| وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا | اور یہ کسی بشر کے لیے(ممکن)نہیں کہ اللہ اُس سے بات کرے ماسواے وحی کے یا ایک پردے کے پیچھے سے، یا وہ (اللہ) ایک رسول (فرشتہ) بھیج دیتا ہے | وحی کے بارے | 42:51 |
| وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ | اور وہ(کافرین) کہتے ہیں: دونوں بستیوں میں سے ایک عظیم(سردار، بڑے) آدمی پر یہ قرآن کیوں نازل نہ کیا گیا؟ | نبی اکرمﷺ کےبارے | 43:31 |
| ١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ | .اور اگر مومنین مرد اور مومنین عورتوں نہ ہوتیں، جن کو تم نہیں جانتے تھے۔۔ | تاریخی آیت | 48:25 |
| وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ | ، اور نہ کوئی جھوٹ لائیں گی جو انہوں نے اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کے درمیان بنایا ہو، اور نہ ہی آپﷺ کی نیکی (کے کاموں) میں نافرمانی کریں گی، | مومنات کا حلف | 60:12 |
| وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ | اورکہ انسانوں میں سے کچھ مرد تھے | جنات اور قرآن | 72:6 |
| یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ | وہ جنوں میں سے مردوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، پھر وہ (انسان) ان(جنوں) کی سرکشی کو مزید بڑھاتے تھے | جنات اور قرآن | 72:6 |