روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ | پھر اگر وہ ( کافرین لڑائی کرنے سے) باز آ جائیں، تو پھربے شک اللہ غفور(معاف کرنے والا) رحیم(رحم کرنے والا) ہے | لڑائی کے بارے میں | 2:192 |
| فَاِنِ انْتَهَوْا فَلَا عُدْوَانَ اِلَّا عَلَى الظّٰلِمِیْنَ | پھر اگر وہ باز آ جائیں، تو پھر دشمنی نہیں کرنی ماسوائے ظالمین(نافرمانبرداروں) پر | لڑائی کے بارے میں | 2:193 |
| فَمَنْ جَآءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَ١ؕ وَ اَمْرُهٗۤ اِلَى اللّٰہ | پھر جس کے پاس اُس کے رب کی طرف سے ایک وارننگ (نصیحت) آگئی ، توپھر وہ (سود لینے سے) باز آ گیا ، تو جو کچھ (پہلے سے) ہو چکا اُس کا ہی ہے اور(اب وارننگ مل جانے کے بعد) اُس کا معاملہ ﷲ کی طرف ہے | سود کے بارے | 2:275 |
| وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ | اور اچھائی کا حکم دے اور برائیوں سے منع کرے | ایمان والوں کو حکم | 3:104 |
| تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ | تم اچھائی کا کہتے ہو اور تم برائیوں سے منع کرتے ہو؛ اور تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو | ایمان والے لوگوں کو بتانا | 3:110 |
| وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ | اور وہ اچھائی کا کہتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں | (اہلِ کتاب) | 3:114 |
| اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ | اگر تم (لوگ)کبیرہ (بڑے گناہوں) جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے اجتناب کرو (بچو) گے | منفرد آیت | 4:31 |
| وَّ اَخْذِهِمُ الرِّبٰوا وَ قَدْ نُهُوْا عَنْهُ | اور اُن کا سود لینااور( جب کہ) واقعی اُن کو اس (سود) سے منع کر دیاگیا تھا | اہل کتاب کے بارے | 4:161 |
| وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ١ؕ اِنْتَهُوْا خَیْرًا لَّكُمْ١ؕ | اور نہ کہو"تین" باز آ جاﺅ!(یہ) تمہارے لیے بہتر ہے! | اہل کتاب | 4:171 |
| لَوْ لَا یَنْهٰهُمُ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْاِثْمَ | علماء(ربیون) اور پادری اُنہیں (اہل کتاب کو) ان کی گناہ آلود باتوں | اہل کتاب | 5:63 |
| وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ | اگر وہ باز نہ آئے اُس سے جو وہ کہتے ہیں، | کفر کرنے والے | 5:73 |
| كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ١ؕ | وہ(بنی اسرائیل میں سے کافرین) ایک دوسرے کو(اُس) برائی سے منع نہیں کرتے تھے جو وہ کیا کرتے تھے | بنی اسرائیل | 5:79 |
| فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ | کیا پھر تم (اللہ کے ذکر اور نماز سے)رک جاﺅ گے؟ | اہل ایمان کو حکم | 5:91 |
| وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْئَوْنَ عَنْهُ١ۚ | اور وہ (مشرک دوسرے لوگوں کو) اس (قرآن) سے منع کرتے ہیں | مشرکین کا قران سے فرار | 6:26 |
| وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ | اور اگر اُن کو واپس (دنیا میں)لوٹابھی دیا جائے تو وہ واقعی دوبارہ (وہی) کریں گے | قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے | 6:28 |
| قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ | (آپؐ) کہیں: مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جن کو تم (لوگ) اللہ کے سوا پکارتے ہو | منفرد آیت | 6:56 |
| وَ قَالَ مَا نَهٰكُمَا رَبُّكُمَا | ، اور اُس (شیطان) نے کہا: تمہارے رب نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا | آدم اور ابلیس | 7:20 |
| اَلَمْ اَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ | : کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا تھا | آدم اور ابلیس | 7:22 |
| یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ | وہ اُن کو اچھائی کا حکم دیتا ہے اور برائیوں (غلطیوں)سے منع کرتا ہے | نبی اکرمﷺ | 7:157 |
| اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْٓءِ | ،( تو) ہم نے اُن کو تو بچا لیا جو براہیوں سے منع کرتے تھے، | قوم موسی | 7:165 |
| فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ | پھر جب وہ سرکشی کرنے لگے اس سے جس سے وہ منع کئے گے تھے | قوم موسی | 7:166 |
| وَ اِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ | اور اگر تم باز آ جاﺅ پھر وہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے | جنگ بدر | 8:19 |
| قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّنْتَهُوْا | (آپؐ ) کہیں ان لوگوں سے جو کفر کرتے ہیں کہ اگر وہ (ایمان والوں کوتنگ کرنے سے ) باز آ جائیں | کافرین سے | 8:38 |
| فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ | ، پھر اگر وہ (کافرین مسلمانوں کو تنگ کرنے سے )باز آ جائیں، تو پھربے شک! اللہ، جو وہ(کافرین) کرتے ہیں دیکھتا ہے | کافرین اگر باز نہ آ جائیں | 8:39 |
| اِنَّهُمْ لَاۤ اَیْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنْتَهُوْنَ | بے شک! وہ ،اُن کے لئے کوئی حلف (قسمیں) نہیں ہیں ۔۔ شاید وہ (ایسا کرنے سے )باز آ جائیں | مشرکین | 9:12 |
| یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ | وہ برائی کا کہتے ہیں، اور وہ اچھائی سے منع کرتے ہیں، | منافقین کے بارے | 9:67 |
| یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ | ؛ وہ نیکی(کرنے) کا کہتے ہیں اور وہ برائی سے منع کرتے ہیں، | مومنین کے بارے میں | 9:71 |
| الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ | نیکی کا حکم دینے والے اور برائی سے منع کرنے والے ا | مومنین کی نشانیاں | 9:111 |
| اَتَنْهٰنَاۤ اَنْ نَّعْبُدَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا | ی کیا تم ہمیں منع کرتے ہو کہ ہم عبادت نہ کریں جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے | ثمود اور حضرت صالحؑ | 11:62 |
| وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰكُمْ عَنْهُ١ؕ | اور میں نہیں چاہتا کہ تمہارے پیچھے اُس(کام) کی طرف(جاﺅں) جس سے میں تمہیں منع کرتا ہوں | شعیبؑ کے بارے میں | 11:88 |
| اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ | باقی کیوں نہ ہوئے (کہ) وہ زمین میں فساد سے (لوگوں کو) منع کرتے | ایک سوال کیا گیا ہے | 11:116 |
| قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ | اُنہوں نے کہا: کیا ہم نے تمہیں سارے جہان(کی حمایت کرنے) سے منع نہیں کیا ہے؟ | لوطؑ کے بارے | 15:70 |
| وَ اِیْتَآئِ ذِی الْقُرْبٰى وَ یَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ | اور قرابت داروں کو (مال) دینے کا حکم دیتا ہے، اور بے حیائی، اور منکر | محکم آیت | 16:90 |
| لَئِنۡ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا | اگر تم باز نہ آئے،تو میں واقعی تم پر پتھر برسا دوں گا اور مجھ سے لمبے عرصے کے لیے دور ہو جا | ابراہیمؑ | 19:46 |
| اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ | . بے شک! ان میں سوچنے والے لوگوں کے لیے (اللہ کی طاقت کی) نشانیاں ہیں | موسیؑ کے بارے | 20:54 |
| اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ | بے شک! ان میں واقعی سوچنے والوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں | گذرے لوگوں کی تباہی و بربادی | 20:128 |
| وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ | اور نیکی کرنے کا حکم دیں گے اور برائیوں سے منع کریں گے. | اگر انکو زمین میں آباد کر دیا جائے | 22:41 |
| قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ | اُنہوں نے کہا: اے نوحؑ! اگر تُو اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا، تو تُو واقعی پتھروں سے مار دیئے گے والوں میں سے ہو گا | نوحؑ کی قوم | 26:116 |
| قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ | اُنہوں نے کہا: اگر تُو، اے لوطؑ،اس(تبلیغ) سے باز نہ آیا تو وااقعی! تُو (برادری یا بستی سے) نکال دئیے جانے والوں میں سے ہوگا | قوم لوط | 26:167 |
| اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ | بے شک! نماز بے حیائی اور گناہ (منکر) سے منع کرتی ہے | آپﷺ کو حکم | 29:45 |
| یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ | اے میرے بیٹے! نماز قائم کر اور نیکی کا حکم دے ور برائی سے منع کر، | شان باری تعالی | 31:17 |
| لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ | اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دل میں بیماری ہے اور شرپسند شہر میں باز نہ آئے، | تاریخی آیت | 33:60 |
| لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ | اگر تم (رسول) باز نہ آئے تو ہم واقعی تمہیں پتھر ماریں گے اور تمہیں واقعی ہم سے ایک درد ناک عذاب لگے گا | بستی کا قصہ | 36:18 |
| قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ | (آپﷺ) کہیں: بے شک مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہوجبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے صاف ثبوت آ چکے ہیں | شان باری تعالی | 40:66 |
| عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى | آخری حد کے سدرہ کے درخت کے پاس | (جبرایل امین ؑ) | 53:14 |
| وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ | اور کہ آپﷺ کے رب کی طرف ہی انتہاء (انجام)ہے؛ | (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا | 53:42 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نُهُوْا عَنِ النَّجْوٰى ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا نُهُوْا عَنْهُ | کیا تم نہیں دیکھا اُن کی طرف جن کو خفیہ سرگوشیوں (کھسر پھسر) سے منع کر دیا گیا تھا پھر وہ واپس اس کی طرف جاتے ہیں جس سے اُن کو منع کیا گیا تھا | تاریخی آیت | 58:8 |
| وَ مَاۤ اٰتٰكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ١ۗ وَ مَا نَهٰكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا | اور جو کچھ رسولﷺ تمہیں دیں، پس اُس کو لے لو. اور جس سے تمہیں منع کریں، تو پس باز رہو | اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی | 59:7 |
| لَا یَنْهٰكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ | اللہ نے تمہیں ان لوگوں سے تو منع نہیں کیا ہے جنہوں نے تم سے مذہب میں لڑائی نہیں کی | دوستی کا معیار | 60:8 |
| اِنَّمَا یَنْهٰكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ | اللہ صرف تمہیں ان لوگوں سے منع کرتا ہے جو تم سے مذہب میں جنگ کریں | دوستی کا معیار | 60:9 |
| وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ | اور وہ جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا ہو گا اور نفس(جان) کو فضول خوا ہشوں سے روکا ہو گا | قیامت | 79:40 |
| اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰهَاؕ | آپﷺ کے رب کی طرف ہی اُس کی مدت(کا علم) ہے | قیامت | 79:43 |
| اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ | کیا آپﷺ نے اُس (شخص) کو دیکھا جو منع کرتا ہے | سوال کیا گیا ہے | 96:9 |
| كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ | نہیں، اگر وہ باز نہ آیا، تو واقعی ہم اُس کو ماتھے کے بالوں سے پکڑ لیں گے | ایک شخص | 96:15 |