Chapter No 6-پارہ نمبر    ‹       The Table Spread-5 سورت المائدہ ›Ayah No-79 ایت نمبر
كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ |
آسان اُردو | وہ(بنی اسرائیل میں سے کافرین) ایک دوسرے کو(اُس) برائی سے منع نہیں کرتے تھے جو وہ کیا کرتے تھے واقعی برائی تھی جو وہ کیا کرتے تھے |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | وہ جس بدی کا ارتکاب کرتے تھے، اس سے ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کا طرز عمل نہایت برا تھا۔ |
ابو الاعلی مودودی | اُنہوں نے ایک دوسرے کو برے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا، برا طرز عمل تھا جو اُنہوں نے اختیار کیا |
احمد رضا خان | جو بری بات کرتے آپس میں ایک دوسرے کو نہ روکتے ضرور بہت ہی برے کام کرتے تھے |
احمد علی | آپس می ں برے کام سے منع نہ کرتے تھے جو وہ کر رہے تھے کیسا ہی برا کام ہےجووہ کرتے تھے |
فتح جالندھری | (اور) برے کاموں سے جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے کو روکتے نہیں تھے بلاشبہ وہ برا کرتے تھے |
طاہر القادری | (اور اس لعنت کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ) وہ جو برا کام کرتے تھے ایک دوسرے کو اس سے منع نہیں کرتے تھے۔ بیشک وہ کام برے تھے جنہیں وہ انجام دیتے تھے، |
علامہ جوادی | انہوں نے جو برائی بھی کی ہے اس سے باز نہیں آتے تھے اور بدترین کام کیا کرتے تھے |
ایم جوناگڑھی | آپس میں ایک دوسرے کو برے کاموں سے جو وه کرتے تھے روکتے نہ تھے جو کچھ بھی یہ کرتے تھے یقیناً وه بہت برا تھا |
حسین نجفی | جو برائی وہ کرتے تھے۔ اس سے ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے۔ کیسا برا تھا۔ وہ کام جو وہ کرتے تھے۔ |
M.Daryabadi: | They were wont not to desist from the evil they committed; vile is that which they have been doing! |
M.M.Pickthall: | They restrained not one another from the wickedness they did. Verily evil was that they used to do! |
Saheeh International: | They used not to prevent one another from wrongdoing that they did. How wretched was that which they were doing. |
Shakir: | They used not to forbid each other the hateful things (which) they did; certainly evil was that which they did. |
Yusuf Ali: | Nor did they (usually) forbid one another the iniquities which they committed: evil indeed were the deeds which they did. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭سبق آموز کہ برائی سے کم از کم ایک دفعہ منع تو کر دو