روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰۤى اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ | اور جب ہم نے(حضرت) موسیؑ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے اُس (حضرت موسی ؑ) کے بعد بچھڑا ( معبود) چن لیا اور تم ظلم( نافرمانی )کر رہے تھے | بنی اسرائیل کو یاد کروانا | 2:51 |
| وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ | اور جب ہم نے موسی (علیہ سلام) کو کتاب اور الفرقان دیا( کہ) شاید تمہیں ہدایت مل جائے | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:53 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ۔۔۔۔ | اور جب موسی (علیہ سلام)نے اپنی قوم سے کہا : اے میری قوم! ۔۔۔۔ | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:54 |
| وَ اِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰى لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى نَرَى اللّٰهَ جَهْرَةً | اور جب تم نے کہا : اے موسی (علیہ سلام) ہم تم پر ہرگزایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ ہم صاف و شفاف طور پرﷲ کو نہ دیکھ لیں ؛ | قوم موسیؑ کا مکالمہ | 2:55 |
| وَ اِذِ اسْتَسْقٰى مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ؕ | اور جب حضرت موسی ؑ نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگا پھر ہم (اللہ) نے کہا؛ اپنے ڈنڈے سے چٹان (پتھر) کو مارو | موسی ؑ کو حکم | 2:60 |
| وَ اِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰى لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰى طَعَامٍ وَّاحِدٍ | اور جب تم نے کہا : اے موسی (علیہ سلام) ہم ہر گز ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے؛ | قوم موسیؑ کا مکالمہ | 2:61 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةً١ؕ | اور جب موسی(علیہ سلام) نے اپنی قوم سے کہا : بے شک !اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:67 |
| وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِن بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ | اور بے شک ہم نے حضرت موسی ؑ کو کتاب دی اور اُس کے بعد ہم نے رسولوں کا ایک سلسلہ، | بنی اسرائیل کو یاد دہانی | 2:87 |
| وَ لَقَدْ جَآءَكُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ | اور بے شک! حضرت موسی ؑ تمہارے پاس (اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوتوں سے آئے، | بنی اسرائیل کے بارے | 2:92 |
| اَمْ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَسْئَلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ١ؕ.... | کیا تم (مسلمان) اپنے رسولؐ سے (ویسے ) سوال کرنا چاہتے ہو جیسے کہ اس سے پہلے حضرت موسی ؑسے پوچھے گئے؟... | ایمان والوں سے سوال | 2:108 |
| : | |||
| : | |||
| : | |||
| : | |||
| وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ مَاۤ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۚ۔۔۔۔۔ | اور جو موسی ؑ اور عیسیؐ کو دیا گیا تھا اورجو نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا تھا( ایمان لاتے ہیں) | ایمان والوں کو حکم | 2:136 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الْمَلَاِ مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى١ۘ | کیا تم نے موسی ؑ کے بعد بنی اسرائیل کے (ان)سرداروں کی طرف دیکھا(غور کیا)، | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:246 |
| وَ بَقِیَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَ اٰلُ هٰرُوْنَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ | اور بقیہ(چیزیں) جو موسی ؑ کے گھر والوں نے اور ہارونؑ کے گھر والوں نے چھوڑی ہوئی ہوں گی اور اُس (تابوت) کو فرشتوں نے اُٹھایا ہوا ہو گا | بنی اسرائیل کے بارے میں | 2:248 |
| وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١۪ | ا ور جو دیا گیا حضرت موسی ؑ اورحضرت عیسٰی ؑ اور نبیوں کو اُن کے رب کی طرف سے | ایمان کا بیان | 3:84 |
| فَقَدْ سَاَلُوْا مُوْسٰۤى اَكْبَرَ مِنْ ذٰلِكَ | پھر اُنہوں نے ( اس سے پیشتر)حضرت موسی ؑ سے اس بھی بڑاسوال کیا تھا ، | اہل کتاب کا سوال | 2:153 |
| ١ۚ وَ اٰتَیْنَا مُوْسٰى سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا | اور ہم نے موسی ؑ کو واضح حکم دیا | اہل کتاب کو | 4:153 |
| وَ كَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰى تَكْلِیْمًاۚ | اور اللہ نے موسٰی سے براہ راست بات کی | رسولوں کے بارے | 4:164 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ | اورجب موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: | منفرد آیت | 5:19 |
| قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّ فِیْهَا قَوْمًا جَبَّارِیْنَ١ۖۗ | اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ! بے شک! اُس (زمین) میں ایک جبار (طاقتور) قوم( رہ رہی) ہے، | قوم موسی | 5:22 |
| قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوْا فِیْهَا | اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ ! بے شک ہم کبھی بھی اُس (زمین) میں داخل نہیں ہوں گے جب کہ وہ (جابر قوم) اُس میں ہے | قوم موسی | 5:24 |
| وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ | ؑاور ایوب ؑاور یوسف ؑاور موسی ؑاور ہارون ؑ | ابراہیم ؑ کے بارے | 6:84 |
| الَّذِیْ جَآءَ بِهٖ مُوْسٰى | جو موسٰی لائے تھے | کتاب موسی | 6:91 |
| ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا | پھر ہم نے حضرت موسی ؑ کو کتاب دی تھی (وہ) مکمل تھی | کتاب موسی | 6:154 |
| ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ | پھراُن (رسولوں)کے بعد ہم نے موسی ؑ کو اپنی نشانیوں (آیات) سے | علمی آیت | 7:103 |
| وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ | اورموسی ؑ نے کہا: اے فرعون! | موسی اور فرعون | 7:104 |
| قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ | اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ! یا تم (جادو کا داﺅ) ڈالو | موسی اور فرعون | 7:115 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ | ہم (اللہ) نے موسی ؑ کی طرف وحی کی کہ اپنا ڈنڈا (زمین پر) ڈال دو! | موسی اور فرعون | 7:117 |
| رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ | موسی ؑ اور ہارون ؑ کے رب پر (ایمان لاتے ہیں) | موسی اور فرعون | 7:117 |
| اَتَذَرُ مُوْسٰى وَ قَوْمَهٗ لِیُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ | کیا تُو موسی ؑ اور اُس کی قوم کو چھوڑ دے گا تاکہ وہ زمین میں فساد کریں | موسی اور فرعون | 7:127 |
| قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْا١ۚ | اور موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو | موسی اور فرعون | 7:128 |
| یَّطَّیَّرُوْا بِمُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗ١ؕ | تو وہ موسی کواور جو اُس کے ساتھ تھے بدشگون بناتے | موسی اور فرعون | 7:131 |
| قَالُوْا یٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ | تو وہ کہتے: اے موسی ؑ! ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر | قوم فرعون | 7:134 |
| قَالُوْا یٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَاۤ اِلٰهًا | اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ! ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دے | قوم موسی | 7:138 |
| وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى ثَلٰثِیْنَ لَیْلَةً | اور ہم نے موسی ؑ کے لیے ( تیس راتیں مقرر کیں ا | قوم موسی | 7:142 |
| وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِیْهِ هٰرُوْنَ | اور (اس سے پہلے) موسی ؑ نے اپنے بھائی ہارون ؑ سے کہا: کہ تم میری قوم میں میرے نائب ہو جاﺅ | قوم موسی | 7:142 |
| وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا | اور جب موسی ؑ ہماری مقرر کردہ مدت (میقات) کو پہنچا | موسی کے بارے | 7:143 |
| وَّ خَرَّ مُوْسٰى صَعِقًا١ۚ | اور موسی ؑ بے ہوش گر پڑا | موسی کے بارے | 7:143 |
| قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنِّی اصْطَفَیْتُكَ عَلَى النَّاسِ | اُس (اللہ باری تعالی) نے کہا: اے موسی ؑ! بے شک میں نے | موسی کے بارے | 7:144 |
| وَ اتَّخَذَ قَوْمُ مُوْسٰى مِنْۢ بَعْدِهٖ | اور موسی ؑ کی قوم نے اس (موسی ؑ)کے ( جانے کے) بعد | قوم موسی | 7:148 |
| وَ لَمَّا رَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۙ | اور جب موسی ؑ اپنی قوم کی طرف واپس آیا (وہ)غصے اورا فسوس میں تھا | قوم موسی | 7:150 |
| وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ | اور جب موسی ؑ کا غصہ ختم ہوا تو | قوم موسی، بچھڑا | 7:154 |
| وَ اخْتَارَ مُوْسٰى قَوْمَهٗ | اور موسی ؑ نے اپنی قوم کے | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ | اور موسی ؑ کی قوم سے ایک جماعت (اُمت) ہے | قوم موسی | 7:159 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰهُ قَوْمُهٗۤ | اور ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی جب اس کی قوم نے اُس سے پانی مانگا | قوم موسی | 7:160 |
| ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ | پھر اُن (رسولوں) کے بعدہم نے موسی اور ہارون کو | موسی ہارون | 10:75 |
| قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ | موسی ؑ نے کہا: کیا تم سچائی کے لیے کہتے ہو جب کہ تمہارے پاس آ چکی ہے؟ | موسی ہارون | 10:77 |
| قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ | ، تو موسی نے اُن سے کہا: ڈالو(داﺅ) جو تم ڈالنا چاہتے ہو | موسی ہارون | 10:80 |
| فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ | پھر جب اُنہوں (یعنی جادوگروں)نے (داﺅ) ڈالا، تو موسی نے کہا: جو تم لائے ہو،جادو ہے | موسی ہارون | 10:81 |
| فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوْسٰۤى اِلَّا ذُرِّیَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ | پھر موسی پرکوئی ایمان نہ لایا ماسوائے اُس کی قوم سے چند بچوں کے(وہ بھی) | موسی ہارون | 10:83 |
| وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ | اور موسی نے کہا: اے میرے لوگو! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو | موسی ہارون | 10:84 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى وَ اَخِیْهِ | ر ہم نے موسی اور اُس کے بھائی کی طرف وحی کی: | موسی ہارون | 10:87 |
| وَ قَالَ مُوْسٰى رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اٰتَیْتَ فِرْعَوْنَ | اور موسی نے کہا: ہمارے رب! بے شک! تُو نے فرعون | موسی ہارون | 10:88 |
| وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ | اور اس (قرآن)سے قبل موسیؐ کی کتاب (جو)ایک امام( راہنما) اور رحمت تھی | قرآن سے پہلے کتاب الہی امام اور رحمت | 11:17 |
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی نشانیوں اور ایک واضح سند سے بھیجا | موسی ؑ کے بارے میں | 11:96 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو کتاب دی، پھر اُس (کتاب) میں اختلاف کیا گیا؛ | کتاب موسیؑ کے بارے | 11:110 |
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ | اورہم نے واقعی موسیؐ کو اپنی نشانیوں سے (یہ کہتے ہوئے) بھیجا: کہ | موسیؑ کے بارے میں | 14:5 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ | اور جب موسی ؐ نے اپنی قوم کو کہا: اپنے پر اللہ کی نعمتیں یاد کرو | موسیؑ کے بارے میں | 14:6 | وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنْ تَكْفُرُوْۤا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ | اور موسیؐ نے کہا:اگر تم کفر کرتے ہو تم بھی اورجو بھی زمین میں ہیں سب کے سب(کفر کرتے ہیں)، | موسیؑ کے بارے میں | 14:8 |
| وَ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ | اور ہم نے موسیؐ کو کتاب دی | بی اسرائیل کے لیے ہدایت | 17:2 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى تِسْعَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ | اور واقعی ہم نے موسیؐ کو واضح نو نشانیاں دیں | موسیؑ کے بارے | 17:101 |
| فَقَالَ لَهٗ فِرْعَوْنُ اِنِّیْ لَاَظُنُّكَ یٰمُوْسٰى مَسْحُوْرًا | پھر فرعون نے اُس سے کہا: بے شک میں تجھے، اے موسیؐ واقعی سحر زدہ خیال کرتا ہوں | موسیؑ کے بارے | 17:101 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِفَتٰهُ | اور جب موسٰیؐ نے اپنے نوکر سے کہا: | تاریخی آیت | 18:60 |
| قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا | موسٰیؐ نے اُس (بندے)سے کہا: کیا میں تمہاری پیروی کرو ں اس پر کہ تم مجھے اُس میں سے سکھاؤ جو تمہیں ہدایت (رشد) سکھائی گئی ہے؟ | موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات | 18:66 |
| وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘ | کتاب میں حضرت موسیؐ کا بیان کریں: | موسیؑ کے بارے | 19:51 |
| وَ هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ | کیا آپﷺ کے پاس موسؑی کی بات(کہانی)آئی ہے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:9 |
| فَلَمَّاۤ اَتٰهَا نُوْدِیَ یٰمُوْسٰىؕ | جب وہ اُس (آگ)کے پاس آیا، تو اُس کو آواز دی گی: اے موسی | موسیؑ کے بارے | 20:11 |
| وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى | اور اے موسی ؑ، تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:16 |
| قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰى | اُس (باری تعالی) نے کہا: اے موسی ؑ! اِس (لاٹھی) کو نیچے گرا دو۔ | موسیؑ کے بارے | 20:19 |
| قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى | اُس (باری تعالی) نے کہا: اے موسی ؑ! تیری درخواست قبول کر لی گی ہے | موسیؑ کے بارے | 20:36 |
| ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ یّٰمُوْسٰى | پھر تم، اے موسی ؑ! تقدیر پر (یہاں) آ گئے | موسیؑ کے بارے | 20:40 |
| قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى | (فرعون نے) کہا: اے موسی ؑ! تو پھر تم دونوں کا رب کون ہے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:49 |
| قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ یٰمُوْسٰى | اُس (فرعون) نے کہا: اے موسی ؑ! کیا تم ہمارے پاس آئے ہو کہ ہماری زمین سے ہمیں اپنے جادو سے نکال دو؟ | موسیؑ اور فرعون | 20:57 |
| قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ | موسی ؑ نے اُن (لوگوں) سے کہا: تمہارے لیے افسوس! | موسیؑ اور فرعون | 20:60 |
| قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ | اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ! یا تم (داؤ) ڈالو | موسیؑ اور فرعون | 20:65 |
| فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى | پھر موسی ؑ نے اپنے دل میں ایک خوف سا محسوس کیا | موسیؑ اور فرعون | 20:67 |
| قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى | اُنہوں نے کہا: (کہ)ہم ہارون ؑ اور موسی ؑ کے رب پر ایمان لاتے ہیں | موسیؑ اور فرعون | 20:70 |
| وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی کہ رات کو میرے بندے لیکر نکل جاؤ | موسیؑ کے بارے | 20:77 |
| وَ مَاۤ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ یٰمُوْسٰى | اور (یہ کہا گیا) اے موسی ؑ! تمہیں اپنے لوگوں سے(یہاں آنے کی) جلدی کس نے کروائی؟ | موسیؑ کے بارے | 20:83 |
| فَرَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا | پھر موسی ؑ اپنے لوگوں کی طرف واپس آیا غضب (اور)غمزدہ تھا، | موسیؑ کے بارے | 20:86 |
| فَقَالُوْا هٰذَاۤ اِلٰهُكُمْ وَ اِلٰهُ مُوْسٰى۬ فَنَسِیَؕ | پھر اُنہوں نے کہا یہ تمہارا معبود ہے اور موسی ؑ کا (بھی) معبود ہے، پھر وہ بھول گیا | موسی ؑ اس کی قوم | 20:88 |
| قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَیْهِ عٰكِفِیْنَ حَتّٰى یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰى | اُنہوں نے کہا: ہم ہر گز اس (بچھڑے) پرنچھاور ہونے سے باز نہیں آئیں گے حتی کہ موسی ؑ ہماری طرف واپس آئے | موسی ؑ اس کی قوم | 20:91 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ الْفُرْقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِكْرًا لِّلْمُتَّقِیْنَۙ | اور واقعی ہم نے موسی ؐ اور ہارونؐ کو الفرقان اور روشنی دی اور متقین کے لئے ذکر | تاریخی آیت | 21:48 |
| وَّ اَصْحٰبُ مَدْیَنَ١ۚ وَ كُذِّبَ مُوْسٰى | اور مدین کے رہنے والے، اور موسیؐ کو بھی جھٹلایا گیا؛ | آپﷺ کے بارے | 22:44 |
| ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ | پھر ہم نے موسیؐ اور اُس کے بھائی ہارونؐ کو اپنی آیات اور واضح سند سے بھیجا | نوحؑ کے بعد آنے والے رسول | 23:45 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ | اور ہم نے واقعی موسیؐ کوکتاب دی کہ شاید وہ(لوگ) ہدایت پائیں | موسیؑ اور ھرونؑ | 23:49 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ | ہم نے واقعی موسی ؑ کو کتاب دی اور اُس کے ساتھ اُس کے بھائی ہارونؑ کو وزیر بنایا | تاریخی آیت | 25:35 |
| وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ | اور جب آپﷺ کے رب نے پکارا،موسی ؑ: کہ ظالمین (نافرمانبرداروں) کی قوم کے پاس جاؤ | موسیؑ کے بارے | 26:8 |
| قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ | موسی ؑ نے اُن (جادوگروں) سے کہا: ڈالو جو تم (جادو) ڈالنے جا رہے ہو | موسی ؑ اور فرعون | 26:43 |
| فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚۖ | پھر موسی ؑ نے اپنا ڈنڈا گرا دیا پھر تب وہ (ڈنڈا) کھا گیا جو وہ(جادوگر) جھوٹ موٹ کر رہے تھے | موسی ؑ اور فرعون | 26:45 |
| رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ | موسی ؑ اور ہارونؑ کا رب | موسی ؑ اور فرعون | 26:48 |
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ | اور ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی: کہ رات کو میرے بندوں کو لیکر نکل جاؤ بے شک تمہارا پیچھا کیا جائے گا | موسی ؑ اور فرعون | 26:52 |
| فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ | تو موسی ؑ کے ساتھیوں نے کہا: بے شک! ہم تو واقعی پکڑے (مارے) گے | موسی ؑ اور فرعون | 26:61 |
| فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ١ؕ | پھر ہم نے موسی ؑ کو وحی کی کہ اپنے ڈنڈے سے سمندر کو مارو. | موسی ؑ اور فرعون | 26:63 |
| وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۚ | اور ہم نے موسی ؑ کو بچا لیا اور جو اُس کے ساتھ تھے سب کے سب کو(بھی بچا لیا)؛ | موسی ؑ اور فرعون | 26:65 |
| اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ | جب موسیؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا: بے شک میں ایک آگ دیکھ رہا ہوں؛ | موسیؑ کے بارے | 26:7 |
| یٰمُوْسٰۤى اِنَّهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ | اے موسیؑ! بے شک! یہ میں ہی ہوں، اللہ، زبردست طاقتور، عقلمند | موسیؑ کے بارے | 26:9 |
| یٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ١۫ اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَۗۖ | اے موسی ؑ خوف نہ کر. بے شک! رسول میری موجودگی میں خوف نہیں کرتے ہیں | موسیؑ کے بارے | 26:10 |
| نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ | ہم آپﷺ پر، اُن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں، موسیؑ اور فرعون کی کہانی سے سچائی سے پڑ ھتے ہیں۔ | موسی اور فرعون | 28:3 |
| وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا١ؕ | اور موسی ؑ کی ماں کا دل بے قرار ہو گیا | ماں کی ممتا | 28:10 |
| فَوَكَزَهٗ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَیْهِ قَالَ هٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ١ؕ | . پھرموسی ؑ نے اُس (دشمن بندے) کو زور دار مکا مارا پھراُس پر موت واقع ہو گی ا. اُس (موسی ؑ) نے کہا: یہ شیطانی کام ہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:15 |
| ١ؕ قَالَ لَهٗ مُوْسٰۤى اِنَّكَ لَغَوِیٌّ مُّبِیْنٌ | . موسی ؑ نے اُس سے کہا: بے شک! تُو واقعی ہی ایک واضح سر پھراہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:18 |
| ١ۙ قَالَ یٰمُوْسٰۤى اَتُرِیْدُ اَنْ تَقْتُلَنِیْ كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًۢا بِالْاَمْسِ | تو اُس نے کہا: اے موسی ؑ! کیا تُوچاہتا ہے کہ مجھے بھی قتل کرے جیسے کہ تُو نے کل ایک جان کا قتل کیا تھا. | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:19 |
| قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنَّ الْمَلَاَ یَاْتَمِرُوْنَ بِكَ لِیَقْتُلُوْكَ | . اُس نے کہا: اے موسی ؑ! بے شک! سردار تمہارے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر دیں؛ | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:20 |
| فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَ سَارَ بِاَهْلِهٖۤ | پھرجب موسی ؑ نے مدت پوری کر لی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:29 |
| اَنْ یّٰمُوْسٰۤى اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَۙ | ی کہ اے موسی ؑ! بے شک! میں،واقعی میں ہی، اللہ تمام مخلوق کا رب ہوں؛ | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:30 |
| فَلَمَّا جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ | پھر جب موسی ؑ ہماری واضح نشانیوں سے اُن (فرعون کے لوگوں) کے پاس آیا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:36 |
| وَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ | اور موسی ؑ نے کہا: میرا رب جانتا ہے اُس کے بارے میں جو اُس کی طرف سے ہدایت سے آتا ہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:37 |
| فَاجْعَلْ لِّیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى١ۙ | پھر میرے لیے ایک اونچا مینار بنایا جائے تاکہ میں موسی ؑ کے معبود کی طرف جائزہ لوں؛ | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:38 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو کتاب دی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی نسلوں کو ہلاک کر دیا تھا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:43 |
| وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ | اور آپﷺ(پہاڑ کے) مغرب کی طرف تو نہیں تھے جب ہم نے موسی ؑ کی طرف حکم دیا | آپﷺ کو | 28:44 |
| قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُوْتِیَ مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى١ؕ | وہ کہتے ہیں: کیوں نہیں اُس(یعنی نبی اکرمﷺ) کو دیا گیا جیسے کہ جو موسی ؑ کو دیا گیا تھا؟ | لوگوں پر | 28:48 |
| اَوَ لَمْ یَكْفُرُوْا بِمَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ١ۚ | کیا اُنہوں نے اُس سے کفر نہیں کیا تھا جو اس سے پہلے موسی ؑ کو دیا گیا تھا؟ | لوگوں پر | 28:48 |
| اِنَّ قَارُوْنَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰى فَبَغٰى عَلَیْهِمْ١۪ | بے شک! قارون موسی ؑ کی قوم سے تھاپھر وہ اُن پر ظلم کرتا تھا | قارون کی عزت | 28:76 |
| وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ | اورواقعی موسی ؑ اُن کے پاس (اللہ کی حاکمیت کی) واضح نشانیوں سے آیا | قارون، فرعون | 29:39 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآئِهٖ | اورہم نے واقعی موسی ؑ کو کتاب دی؛ پھر تم شک میں نہ رہواُس(کتاب) کے ملنے سے | کتاب موسی کے بارے | 32:23 |
| وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١۪ | ، نوحؑ، ابراہیم ؑ، موسی ؑ، اور عیسی ابن مریم ؑسے(بھی) | میثاق | 33:7 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى | اے ایمان والو! تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے موسی ؑ کو تکلیف(تہمت) لگائی | ایمان والوں کو حکم | 33:69 |
| وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ اور ہارونؑ پر احسان کیا | موسی ؑ اور ہارونؑ | 37:114 |
| سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ | موسی ؑ اور ہارونؑ پر سلامتی (سلام) ہو | موسی ؑ اور ہارونؑ | 37:120 |
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی آیات اور واضح سند سے ارسال کیا | قوم موسیؑ کے بارے | 40:22 |
| وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُوْنِیْۤ اَقْتُلْ مُوْسٰى وَ لْیَدْعُ رَبَّهٗ١ۚ | اور فرعون نے کہا: مجھے چھوڑ دو تاکہ میں موسی ؑ کو قتل کر دوں، اور اُس کو اپنے رب کو آواز دے لینے دو | قوم موسیؑ کے بارے | 40:26 |
| وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ | اورموسی ؑ نے کہا: بے شک! میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں ہر تکبر کرنے والے(انسان) سے جو حساب کتاب والے دن پر ایمان نہیں رکھتا ہے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:27 |
| اَسْبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاَطَّلِعَ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّهٗ كَاذِبًا١ؕ | آسمانوں کے راستوں تک، پھر موسی ؑ کے معبود کی طرف دیکھ لوں، اور بے شک میں اُس کو ایک جھوٹا خیال کرتا ہوں | قوم موسیؑ کے بارے | 40:37 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ | اور ہم نے واقعی موسی ؑ کو ہدایت دی،اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا | موسیؑ کے بارے | 40:53 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ | اور ہم نے واقعی موسیؑ کو کتاب دی پھر اس میں اختلاف کیا گیا؛ ا | قرآن کے متعلق | 41:45 |
| وَ مَا وَصَّیْنَا بِهٖۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰۤى | اور جس کا ہم نے حکم ابراہیم ؑاور موسی ؑ اور عیسی ؑ کو بھی دیا تھا: | ایک جیسا دین | 42:13 |
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی آیات سے فرعون اور اُس کے سرداروں کی طرف بھیجا | موسیؑ کے بارے | 43:46 |
| وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ | اور اس (قرآن) سے پہلے موسی ؑ کی کتاب ایک رہنما اور رحمت تھی؛ | قرآن کے بارے | 46:12 |
| قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى | اُنہوں نے کہا: اے ہمارے لوگو! بے شک! ہم نے ایک کتاب کو سنا ہے جو موسی ؑ کے بعد نازل کی گی ہے | قرآن اور جنات | 46:30 |
| وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ | اور موسی ؑ میں جب ہم نے اُس کو فرعون کی طرف ایک واضح سند (ثبوت) سے روانہ کیا | اللہ کی نشانی | 51:38 |
| اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ | یا کیا اُس کو اُس بارے خبر نہیں جو موسی ؑ کی کتابوں میں ہے | (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا | 53:36 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ | ور جب موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو، اور تم واقعی جانتے ہو کہ بے شک میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں | موسی ؑ اور قوم | 61:5 |
| هَلْ اَتٰكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ | کیا آپﷺ کے پاس موسی ؑ کی کہانی آئی ہے؟ | موسی ؑ کی کہانی | 79:15 |
| صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ | (جیسے کہ) ابراہیم ؑ اور موسی ؑ کے صحیفے (کتابیں) | لوگوں کا رویہ | 87:19 |