|
فَتَلَقّٰۤى اٰدَمُ مِنْ رَّبِّهٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَیْهِ١ؕ
|
پھر آدمؑ نے اپنے رب سے الفاظ وصول کئے، پھراُس(یعنی اﷲ )نے اُس (آدمؑ) پر رحم فرمایا
|
اللہ کا آدم سے مکالمہ
|
2:37
|
|
وَ قَدْ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَسْمَعُوْنَ كَلٰمَ اللّٰهِ
|
اور واقعی اُن میں سے ایک گروہ (فریق) تھا وہ اللہ کا لفظ (کلمہ)سنتے،
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:75
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا یُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوْ تَاْتِیْنَاۤ اٰیَةٌ١ؕ....
|
اور کہتے ہیں وہ لوگ جو (کچھ) نہیں جانتے کہ اللہ ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا (کیوں) کوئی نشانی ہمارے پاس نہیں آتی؟ ...
|
جاہل لوگوں کے بارے میں
|
2:118
|
|
وَ اِذِ ابْتَلٰۤى اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَمَّهُنَّ١ؕ...
|
اور جب ابراہیم ؑکو اُس کے رب نے (اپنے) الفاظ (احکامات) سے آزمایا پھر اس(ا براہیم ؑ) نے اُن (احکامات) کو پورا کیا،....
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:124
|
|
وَ لَا یُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ لَا یُزَكِّیْهِمْ١ۖۚ
|
اور اللہ قیامت کے دن اُن سے بات نہیں کرے گا اور نہ ہی وہ اُن کو پاک کرے گا
|
کتاب الہی کا علم چھپانا
|
2:174
|
|
تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ۘ مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍ١ؕ
|
یہ رسول، ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضلیت دی ، اور اُن (رسولوں) میں سے ہیں جن سے اللہ نے کلام کیا، اور اُن میں سے بعض کے درجات بلند کیے
|
رسولوں کے بارے
|
2:253
|
|
اَنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكَ بِیَحْیٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰہ
|
(کہ) بے شک اللہ آپ کو یحیٰی ؑ (بیٹے) کی خوشخبری دیتا ہے (جو) اللہ سے ایک لفظ کی تصدیق کرے گا
|
یحیی ؑ کی پیدائش
|
2:39
|
|
قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ اِلَّا رَمْزًا١ؕ
|
اُس(فرشتے )نے کہا: آپ کی نشانی یہ ہے کہ آپ لوگوں سے تین دن تک بات نہیں کر سکیں گے ماسوائے اشاروں کے
|
زکریا کا سوال
|
2:41
|
|
اَنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكَ بِیَحْیٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰہ
|
(کہ) بے شک اللہ آپ کو یحیٰی ؑ (بیٹے) کی خوشخبری دیتا ہے (جو) اللہ سے ایک لفظ کی تصدیق کرے گا
|
یحیی ؑ کی پیدائش
|
2:39
|
|
وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
|
وہ (عیسٰی ؑ) پنگوڑے اور جوانی میں لوگوں سے کلام( باتیں) کرے گا اور وہ صالحین (نیک لوگوں) میں سے ہو گا
|
عیسی ابن مریم کی پیدائش
|
3:46
|
|
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ
|
کہیں: اے اہلِ کتاب! آﺅایک بات کی طرف جوہمارے درمیان اور تمہارے درمیان برابر(یکساں) ہو:
|
اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ
|
3:64
|
|
اُولٰٓئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ وَ لَا یُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ
|
یہی (لوگ) ہیں، اُن کے لیے آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہےاور قیامت کے دن اللہ نہ اُن سے کلام کرے گا
|
منفرد ایت اور ایک اصول
|
3:77
|
|
یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ
|
وہ الفاظ کو اُن کے موقعہ ومحل (سیاق و سباق)سے بدل دیتے ہیں
|
یہودیوں میں سے
|
4:46
|
|
وَ كَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰى تَكْلِیْمًاۚ
|
اور اللہ نے موسٰی سے براہ راست بات کی
|
رسولوں کے بارے
|
4:164
|
|
وَ كَلِمَتُهٗ١ۚ اَلْقٰهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ
|
اور اس کا ایک کلمہ (لفظ، فرمان) تھا اُس (اللہ) نے اُس (لفظ) کو مریم ؑ کی طرف کہا، اور اُس (اللہ) کی طرف سے ایک رُوح تھا
|
اہل کتاب
|
4:171
|
|
یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ
|
وہ الفاظ کو اُن کے سیاق وسباق (مقامات) سے بدل دیتے
|
میثاق بنی اسرائیل
|
5:13
|
|
كُلَّمَا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُهُمْ١ۙ
|
جب بھی اُن کے پاس ایک رسول آیااُس (چیز) سے جو اُن کے دل پسند نہ کرتے (تو وہ باغی ہو جاتے) ،
|
منفرد آیت
|
5:70
|
|
١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ
|
تم جھولے میں اور بڑے ہو کر بھی لوگوں سے باتیں کرتے تھے؛
|
عیسی ابن مریم کو
|
5:110
|
|
وَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ
|
اور کوئی بھی اللہ کے الفاظ ( احکامات) کو تبدیل نہیں کر سکتا
|
آپﷺکے بارے
|
6:34
|
|
وَ كَلَّمَهُمُ الْمَوْتٰى
|
اور مُردے بھی اُن سے بات بھی کریں اور
|
مشرکین کے بارے
|
6:111
|
|
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ
|
اورآپؐ کے رب کاسچائی اورانصاف والا لفظ مکمل ہے
|
منفرد آیت
|
6:115
|
|
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١ۚ
|
کوئی نہیں ہے جو اُس (اللہ) کے الفاظ کو تبدیل کر سکے
|
منفرد آیت
|
6:115
|
|
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى
|
اور آپؐ کے رب کا احسن (اچھا) لفظ
|
قوم موسی
|
7:137
|
|
وَ كَلَّمَهٗ رَبُّهٗ١ۙ
|
تو اُس کے رب نے اُس سے بات کی ،
|
موسی کے بارے
|
7:143
|
|
بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ
|
اپنے پیغامات سے اور اپنے کلام (یعنی اپنی بات چیت ) سے
|
موسی کے بارے
|
7:144
|
|
١ؕ اَلَمْ یَرَوْا اَنَّهٗ لَا یُكَلِّمُهُمْ
|
کیا وہ (بنی اسرائیل) نہیں دیکھتے تھے کہ بے شک وہ(بچھڑا) نہ تو اُن سے بات (کلام)کر تا تھا
|
قوم موسی
|
7:148
|
|
الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ
|
جو(خود بھی) اللہ پر اور اُس کے الفاظ پر ایمان رکھتا ہے
|
نبی اکرمﷺ
|
7:157
|
|
وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ
|
اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ حق کو اپنے الفاظ سے ثابت کر دے
|
جنگ کے لیے
|
8:7
|
|
فَاَجِرْهُ حَتّٰى یَسْمَعَ كَلٰمَ اللّٰهِ
|
، تواُس کو آپؐ تحفظ دیں حتی کہ وہ (مشرک) اللہ کا کلام(لفظ) سن لے
|
مشرکین سے جنگ
|
9:6
|
|
وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِیْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى١ؕ
|
، اور اُن لوگوں کا جو کفر کرتے ہیں لفظ نیچا کر دیا،
|
علمی آیت
|
9:40
|
|
١ؕ وَ كَلِمَةُ اللّٰهِ هِیَ الْعُلْیَا١ؕ
|
، اور اللہ کا لفظ ، وہی بلند ہوااور
|
علمی آیت
|
9:40
|
|
وَ لَقَدْ قَالُوْا كَلِمَةَ الْكُفْرِ
|
اور واقعی اُنہوں نے کفر کا بول بولا،
|
منافقین کے متعلق
|
9:74
|
|
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ
|
؛ اور اگر ایک لفظ نہ ہوتا جو آپؐ کے رب سے پہلے ہی ادا ہو چکا ہے
|
علمی آیت
|
10:19
|
|
كَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ
|
اسطرح سے آپؐ کے رب کا لفظ اُ
|
شان باری تعالی
|
10:33
|
|
لَا تَبۡدِيۡلَ لِـكَلِمٰتِ اللّٰهِؕ
|
۔ اللہ کے الفاظ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں ہے
|
اللہ کے اولیاء-ایک اصول
|
10:63
|
|
وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ۠
|
اور اللہ سچائی کو اپنے الفاظ سے سچا( ثابت) کر دے گا، اور اگرچہ مجرم مخالف ہی ہوں
|
موسی ہارون
|
10:82
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
|
بے شک! وہ لوگ جن پر آپؐ کے رب کے الفاظ ثابت ہو چکے ہیں،وہ ایمان نہیں لائیں گے؛
|
ایک اصول
|
10:96
|
|
یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ
|
دن(جب وہ) آ جائے گا تو کوئی جاندار(نفس) بول نہیں سکے گاماسوائے ا للہ کی اجازت کے ؛
|
عذاب آخرت کے بارے میں
|
11:105
|
|
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ
|
اور اگر ایک لفظ (کا معاملہ) نہ ہوتا جو پہلے سے ہی آپؐ کے رب سے ادا ہو چکا ہے، تو اُن کے درمیان واقعی فیصلہ ہو چکا ہوتا،
|
کتاب موسیؑ کے بارے
|
11:110
|
|
وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ
|
اور آپؐ کے رب کا( وہ )لفظ پورا ہو(کہ)"
|
اختلافات کے تناظر میں
|
11:119
|
|
فَلَمَّا كَلَّمَهٗ قَالَ اِنَّكَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَكِیْنٌ اَمِیْنٌ
|
پھر جب اُس (بادشاہ) نے اُس (یوسف) سے بات کی تو کہا: بے شک! آج سے تُو (اے یوسف) ہمارے پاس پکے(اور) اعتبار والے ہو
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:54
|
|
اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى١ؕ
|
یا اُس سے زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی یا اُس سے مُردے بات کر سکتے
|
قرآن کے بارے
|
13:31
|
|
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَیِّبَةً
|
کیا تم نہیں د یکھتے ہو کہ اللہ کسطرح سے ایک مثال دیتاہے: ایک پاک کلمہ (کلمہ طیب) کی
|
لوگوں سے سوال
|
14:24
|
|
وَ مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِیْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِیْثَةِ
|
اور ایک بُری بات کی مثال جیسے ایک بُرا درخت،
|
خبیث کلمہ
|
14:26
|
|
مَاْوٰهُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا
|
اُن کا ٹھکانہ جہنم ہو گا.جتنی دفعہ وہ (آگ) کم ہو گی توہم اُن کے لیے شعلے(اور) بڑھا دیں گے
|
قرآن کے منکر
|
17:97
|
|
ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُ جُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْؕ
|
اورنہ اُن کے باپ دادا کو تھا. بہت خوفناک لفظ ہے جو اُن کے منہ سے نکلتا ہے
|
اللہ کا بیٹا منسوب کرنا
|
18:5
|
|
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖۚ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا
|
.اُس (اللہ) کے الفاظ کو بدلنے والا کوئی نہیں ہے، اور تم ہر گزاُس (اللہ) کے سوا کوئی پناہ نہیں پاؤ گے
|
آپﷺ کو حکم
|
18:27
|
|
قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ
|
(آپ) کہیں: اگرچہ سمندر میرے رب کے الفاظ(لکھنے) کے لیے روشنائی (سیاہی) بن جائے
|
شان باری تعالی
|
18:109
|
|
لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ
|
، تو واقعی سمندر ختم ہو جائے گاقبل اس کے کہ میرے رب کے الفاظ ختم ہوں،
|
شان باری تعالی
|
18:109
|
|
قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا
|
اُس نے کہا: تیری نشانی ہے کہ تُوصیح و سالم ہو کر بھی تین راتیں لوگوں سے بات نہیں کر سکے گا
|
زکریاؑ کا سوالاور جواب الہی
|
19:10
|
|
فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاۚ
|
چنانچہ آج میں کسی انسان سے بات نہیں کر سکتی۔
|
مریم ؑ کے بارے میں
|
19:26
|
|
قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا
|
. اُنہوں نے کہا: ہم کسطرح سے اُس سے بات کر سکتے ہیں جو گود میں ایک بچہ ہے؟
|
مریم ؑ کے بارے میں
|
19:29
|
|
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّىؕ
|
اور اگرآپﷺ کے رب سے ایک لفظ ادا نہ ہو چکا ہوتا اور ایک مقررہ مدت تو واقعی فیصلہ ہو جاتا
|
گذرے لوگوں کی تباہی و بربادی
|
20:129
|
|
اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَا١ؕ
|
بے شک وہ ایک لفظ (ہی) ہے وہ اُس کو بولتا ہے؛،
|
مرتے وقت
|
23:100
|
|
قَالَ اخْسَئُوْا فِیْهَا وَ لَا تُكَلِّمُوْنِ
|
وہ (رب)کہے گا. اُسی میں ہی دفعہ ہو جاؤ، اور مجھ سے بات نہ کرو
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:108
|
|
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا١ۖۗ
|
اور کیوں نہیں جب تم نے اس (الزام) کو سنا تو تم کہتے: (کہ) ہمارے لئے نہیں کہ ہم اس بارے میں بات کریں
|
تاریخی واقعہ
|
24:16
|
|
اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ
|
تو ہم زمین سے اُن کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو اُن سے باتیں کرے گا،
|
قرب قیامت
|
27:82
|
|
اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ یَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ یُشْرِكُوْنَ
|
یا کیا ہم نے اُن پر کوئی سند نازل کی ہے پھر وہ(سند) اُس بارے میں بات کرتی ہے جو وہ اس (اللہ) سے شرک کرتے ہیں؟
|
انسان کی فطرت
|
30:35
|
|
وَّ الْبَحْرُ یَمُدُّهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ سَبْعَةُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللّٰهِ
|
اور سمندر(سیاہی بن کر)اُس(زمین) کی مدد کر تا ہو، اس کے بعداور سات سمندر ہوں تو بھی اللہ کے الفاظ ختم نہیں ہو سکتے
|
سبحان اللہ
|
31:27
|
|
اِلَیْهِ یَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّیِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُهٗ١ؕ
|
اُس کی طرف پاک الفاظ چڑھتے ہیں، اور نیک کام، وہ اُسے بلند کرتا ہے؛
|
شان باری تعالی
|
35:10
|
|
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ
|
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے، اور اُن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے
|
قیامت کے دن مجرمین کو
|
36:65
|
|
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ
|
اور واقعی ہمارا لفظ ادا ہو چکا ہے ہمارے بندوں کے لیے جو بھیجے گئے تھے
|
پہلے والے لوگ
|
37:171
|
|
اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ
|
کیاپھر وہ (شخص)جس پر عذاب کا لفظ پورا ہو چکا ہے (کیا اس کی مدد ہو سکتی ہے)، کیاپھر آپﷺ (اُس انسان کو)بچا سکتے ہیں جو آگ میں ہے؟
|
سوال پوچھا گیا
|
39:19
|
|
قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
|
وہ کہیں گے: ہاں بے شک (آئے تھے). لیکن عذاب کا لفظ (حکم) کافرین پر حق ثابت ہو چکا ہے
|
قیامت کے دن جہنم اور کافرین
|
39:71
|
|
وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ
|
اوراسطرح آپﷺ کے رب کا لفظ ثابت ہوا اُن لوگوں پر جوکفر کرتے تھے کہ بے شک! وہ دوزخی (جہنمی) ہیں
|
کفر کرنے والے
|
40:6
|
|
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ
|
؛ اور اگر ایک کلمہ(لفظ) نہ ہوتا جو آپﷺ کے رب سے ادا ہو چکا ہے، تو اُن کے درمیان واقعی فیصلہ کر دیا جاتا؛
|
قرآن کے متعلق
|
41:45
|
|
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِیَ بَیْنَهُمْ
|
اور اگر نہ ہوتا ایک کلمہ(لفظ) ایک مقررہ مدت تک کاجو آپﷺ کے رب سے ادا ہو چکا تھا، تو ان کے درمیان واقعی فیصلہ کر دیا جاتا
|
دین میں اختلاف
|
42:14
|
|
وَ لَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ
|
اگر ایک فیصلہ کن لفظ (مقررہ مدت کا)نہ ہوتا تو ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا
|
شرک
|
42:21
|
|
وَ یَمْحُ اللّٰهُ الْبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ١ؕ
|
اور اللہ باطل کو مٹا دے گا اور اپنے الفاظ سے حق کو سچا ثابت کر دے گا.
|
اللہ کا فیصلہ
|
42:24
|
|
وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا
|
اور یہ کسی بشر کے لیے(ممکن)نہیں کہ اللہ اُس سے بات کرے ماسواے وحی کے یا ایک پردے کے پیچھے سے، یا وہ (اللہ) ایک رسول (فرشتہ) بھیج دیتا ہے
|
وحی کے بارے
|
42:51
|
|
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
|
اور اُس (ابراہیم ؑ)نے اس (تاکید) کو اپنے بعدآنے والوں میں ایک باقی رہنے والا لفظ بنا دیا، کہ شاید وہ (اللہ کی طرف) رجوع کیا کریں
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
43:28
|
|
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ
|
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے لفظ کو بدل دیں. (
|
تاریخی آیت
|
48:15
|
|
وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ
|
اور اُن کو تقوی (تحمل) کے لفظ کا پابند کر لیا،اور وہ اُس کے حقدار بھی اور اُس کے اہل بھی تھے
|
تاریخی آیت
|
48:26
|
|
وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ وَ كَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ
|
اور اس نے اپنے رب کے احکامات (الفاظ) اور اُس کی کتابوں کی تصدیق کی، اور وہ فرمانبرداروں (عبادت گزاروں) میں سے تھی
|
مثال
|
66:12
|
|
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا
|
(اُس)دن جب روح اور فرشتے قطاروں (صفوں)میں کھڑے ہوں گے، وہ بات نہیں کر سکیں گے، ماسوائے جس کو کہ رحمان نے اجازت دی، اور وہ سیدھی بات کرے گا
|
شان باری تعالی
|
78:38
|