روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْهُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ | اور وہ ہرگز کبھی بھی اُس (موت) کی تمنا نہیں کریں گے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا اللہ ظالموں(نافرمانبرداروں) کو جاننے والا ہے | بنی اسرائیل کے بارے | 2:95 |
| وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰہ | اور نماز قائم کرواور زکوة دو؛ اور جو تم اپنی جانوں کے لیے جو اچھا کام آگے (یعنی آخرت ) کے لیے روانہ کرتے ہو، تم اُس (کام) کو اللہ کے ہاں پا لو گے | ایمان والوں کو حکم | 2:110 |
| نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ١۪ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ وَ قَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ١ؕ | تمہاری عورتیں (بیویاں) تمہاری کھیتی ہیں پس اپنی کھیتی(زمین) میں جیسے تم چاہو جاﺅاور اپنی جانوں کے لیے (اچھے اعمال) آگے بھیجو | محکم ایت | 2:222 |
| قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَؕ | اُنہوں نے کہا: ہمارے رب! ہم پر صبر عنایت کر (یعنی ہمیں صبر عطا فرما) ، ہمارے قدموں کو مضبوط بنا، اور کفر کرنے والی قوم کے خلاف ہماری مدد فرما | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:250 |
| اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْۤ اَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا | اور ہمارے معاملات (کاموں) میں ہماری زیادتیوں کی معافی دے دے اور ہمارے قدموں کو مضبوط کر | معلوماتی ایت | 3:147 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۚ | پچھلی ایت سے تسلسل | 3:182 | |
| فَكَیْفَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ | پھر کیسے! جب اُن کو ایک مصیبت لگتی ہے اُس وجہ سے جواُنکے ہاتھوں نے کیا ہوتا ہے ؟ | منفرد آیت | 4:62 |
| لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ | واقعی برائی ہی ہے جو اُن کی جانیں اُن کے لیے آگے روانہ کرتی ہیں | اہل کتاب | 5:80 |
| لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ | ، تو نہ وہ اُس ( کو) ایک گھڑی ( ساعت گھنٹہ) دیر اور نہ ہی وہ آگے کر سکتے ہیں | اجل | 7:34 |
| وَ لِیَرْبِطَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ وَ یُثَبِّتَ بِهِ الْاَقْدَامَؕ | ، اورتاکہ تمہارے دلوں پرمضبوطی رکھے اور اس (پانی)سے (تمہارے )قدموں کوجما دے | جنگ بدر | 8:10 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ | یہ (عذاب اس لیے) ہے اس وجہ سے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ، | جنگ بدر | 8:50 |
| اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ | اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ | سوال ہے وحی کے بارے میں | 10:2 |
| فَلَا يَسۡتَـاخِرُوۡنَ سَاعَةً وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ | تو پھر وہ نہ ایک گھڑی پیچھے اور نہ ہی وہ آگے ہو سکتے ہیں | ایک اصول | 10:49 |
| یَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَ١ؕ | وہ (فرعون) قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے چلے گاپھراُن کو آگ کے گھاٹ میں لے جائے گا ا | موسی ؑ کے بارے میں | 11:98 |
| یَّاْكُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّا تُحْصِنُوْنَ | جو کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لیے تیارکیا ہو گا، ماسوائے تھوڑے(غلے) کے جس سے تم نے جمع کیا ہو گا | یوسفؑ کی کہانی | 12:48 |
| قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِیْ ضَلٰلِكَ الْقَدِیْمِ | اُنہوں نے کہا: اللہ کی قسم بے شک! تُو اپنی پرانی گمراہی(غلطی) میں ہی ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:95 |
| وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ | اور واقعی ہم تم میں سے پہلے چلے جانے والوں کو جانتے ہیں | شان باری تعالی | 15:24 |
| فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ | پھر جب اُن کی مدت آ جاتی ہےتو وہ (لوگ) نہ ایک لمحہ (گھڑی) پیچھے اور نہ ہی وہ آگے ہوسکتے ہیں | نافرمانی پر پکڑنے پر اگر آے | 16:61 |
| فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوْتِهَا | (کہ)پھرکوئی قدم اُس کی مضبوطی کے بعد پھسل جائے | محکم آیت | 16:94 |
| فَاَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُؕ | پھروہ اُن سے منہ موڑ لے اور بھول جائے جو اُس کے ہاتھوں نے آگے کے لیے روانہ کیا ہو؟ | اللہ کی آیات یاد دلوانے کے باوجود | 18:57 |
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ | (یہ کہا جائے گا):یہ(آگ میں جلنا)اُس وجہ سے ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا تھا، اور بےشک ! اللہ تو اپنے بندوں کے لئے ظالم نہیں ہے | بغیر علم اللہ کے بارے بحث کرنے والا | 22:10 |
| وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا | اور ہم آ پہنچے اُن کی طرف جو اُنہوں نے کام کئے ہوں گے پھر ہم اُن (اعمال) کو بکھرے ہوئے ذرات بنا دیں گے | ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں | 25:23 |
| اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ | تم اور تمہارے اگلے باپ داد بھی | ابراہیم ؑ کے بارے | 26:76 |
| وَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ | اور کیوں نہیں اگر اُن کو ایک مصیبت آ پڑے اُس کی وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے کیا ہو | لوگوں پر | 28:47 |
| ١ؕ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ اِذَا هُمْ یَقْنَطُوْنَ | اور اگر اُن کو برائی لگتی ہے اس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ہوتا ہے تب وہ مایوس ہو جاتے ہیں | انسان کی فطرت | 30:36 |
| قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ | (آپﷺ) کہیں: تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے اُس سے تم نہ ہی ایک گھڑی (پل) پیچھے رہو گے اور نہ ہی تم(اُس سے)آگے ہو گے | (مشرک لوگ) | 34:30 |
| اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ | بے شک! ہم، ہم ہی مرے ہووں کو زندہ کرتے ہیں اور ہم لکھتے ہیں جو وہ (لوگ) آگے روانہ کرتے ہیں، اور اُن کے (چھوڑے ہوئے) نشانات کو بھی | شان باری تعالی | 36:12 |
| وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ | اور چاند، ہم نے اُس کی منزلیں مقرر کر دی ہیں حتی کہ وہ مڑ جاتا ہے جیسے کہ کھجور کی ایک پرانی شاخ ہو | لوگوں کے لیے سبق | 36:39 |
| ١ؕ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ | تم نے ہی اُس(عذاب) کوہمارے لیے آگے لائے ہو. پس بُری حالت ہے | سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے | 38:60 |
| قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ | وہ (جہنمی)کہتے ہیں: ہمارے رب! جس نے بھی ہمارے لیے یہ (عذاب) آگے لایا ہے، اوہ، اُس کو تُو آگ میں دوگنا عذاب دے | سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے | 38:61 |
| نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ | . ہم اُن کو اپنے پاؤں کے نیچے رکھیں تاکہ وہ ذلیل و خوار ہو ں | قرآن کے کافرین | 41:29 |
| وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ | اور اگر اُن کو کوئی برائی لگتی ہے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھ آگے روانہ کرتے ہیں، تو پھر بے شک! انسان کافر(ناشکرا) ہوتا ہے | انسان کی فطرت | 42:48 |
| وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ | اور جب کہ ان (کافرین) کو اس(قرآن) سے ہدایت نہیں ملتی پھر وہ کہیں گے: یہ (قرآن) تو ایک پرانا (قدیم) جھوٹ ہے؛ | قرآن کے بارے | 46:11 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ | اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرتے ہو تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط کرے گا | ایمان والوں کو حکم | 47:7 |
| لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ | تاکہ اللہ آپﷺ کو معاف کر دے جو آپﷺ کے گناہوں میں سے پہلے ہو چکے اور جو بعد میں ہوں | آپﷺ کے بارے | 48:2 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ | اے ایمان والو! اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی موجودگی میں (بات کرنے میں) آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو (اللہ کا تقوی کرو) | ہدایات | 49:1 |
| قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ | وہ (اللہ باری تعالی) کہے گا: میری موجودگی میں نہ جھگڑو، اور میں تمہاری طرف پہلے ہی (دنیاوی زندگی میں) دھمکی بھیج چکا تھا | قیامت | 50:28 |
| یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ | مجرم اُن کے نشانات سے پہچانیں جائیں گے، پھر پیشانی کے بالوں سے اور پاؤں سے جکڑیں جائیں گے | قیامت کے دن | 55:41 |
| فَقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰكُمْ صَدَقَةً١ؕ | ،تو پھراپنا مشورہ کرنے سے پہلے ایک صدقہ دیا کرو. | احکامات | 58:12 |
| ءَاَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰكُمْ صَدَقٰتٍ | کیا تم ڈرتے ہو کہ تم اپنا مشورہ کرنے سے پہلے صدقہ دو؟ | احکامات | 58:13 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ | اے ایمان والو: اللہ سے ڈرو اور(ہر) نفس(جاندار، شخص) دیکھے جو وہ کل (آنے والے وقت) کے لئے آگے روانہ کرتا ہے | احکامات | 59:18 |
| وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ | اور وہ (یہودی)کبھی اس (موت) کی خواہش نہیں کریں گے اس وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے (آنے والی زندگی کے لئے) روانہ کیا ہے، اور اللہ ظالمین (نافرمانبرداروں)سے باخبر ہے | یہودیوں کی خام خیالی | 62:7 |
| وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا١ؕ | اورجو تم اپنی جانوں کے لئے اچھائی میں سے آگے روانہ کرتے ہو اُس کو تم اللہ کے ہاں پا لو گے وہ اچھا اور اجر میں بڑھا ہوگا | قیام الیل | 73:20 |
| لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَؕ | اُس کے لئے جو تم میں سے چاہتا ہو کہ آگے بڑھے(اور ہدایت تھام لے) یا پیچھے رہے | آگ | 74:37 |
| یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ | اُس دن انسان کووہ بتا دیا جائے گاجو اس نے آگے روانہ کیا تھا اور جو پیچھے چھوڑ آیا تھا | قیامت کے واقعات | 75:13 |
| یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ | ، جس دن شخص اُس کی طرف دیکھے گا جو اُس کے ہاتھوں نے آگے روانہ کیا ہو گا، اور نہ ماننے والا (کافر) کہے گا: ہائے افسوس! کاش میں مٹی ہی ہوتا | قیامت کا دن | 78:40 |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ | نفس(انسان) جان جائے گا جو اس نے آگے روانہ کیااور جو پیچھے چھوڑا | قیامت کی ابتدا | 82:5 |
| یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ | وہ کہے گا: ہاے! کاش میں نے اپنی(اس) زندگی کے لئے کچھ آگے روانہ کیا ہوتا | قیامت کی ابتدا | 89:24 |