روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْن | اُس (موسی علیہ سلام) نے کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں (اس سے )کہ میں جاہلوں میں سے ہوں ! | موسی ؑ کا جواب | 2:67 |
| یَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ١ۚ تَعْرِفُهُمْ بِسِیْمٰهُمْ١ۚ | جاہل(ناواقف شخص) اُن کو( اُن کی) سفید پوشی (ہچکچاہٹ)سے غنی (امیر) خیال کرتا ہے تم اُن کو اُن کے نشان ( تعارف ، چہرے )سے پہچان سکتے ہو؛ | صدقات کے بارے | 2:273 |
| یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِ١ؕ | انہوں نے اﷲ کے متعلق ناحق ظن(گمان) کیا، (جو کہ )جاہلیت کے خیالات (تھے) | جنگ احد | 3:154 |
| لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ | جوجہالت ( نہ جانتے ہوے، لاعلمی) سے بُرائی کرلیتے ہیں | توبہ کے بارے | 4:17 |
| اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِیَّةِ یَبْغُوْنَ١ؕ | کیا پھر وہ(لوگ) جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں؟ | اللہ کی نازل کردہ کتاب کے علاوہ جو فیصلہ بھی ہو | 5:50 |
| فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ | چنانچہ آپؐ جاہلوں میں سے نہ ہوں | آپﷺ کے بارے | 6:35 |
| اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ | بے شک! تم میں سے جو (انسان) جہالت (ناعلمی) سے ایک برائی کرلیتا ہے | نبی اکرمﷺ کے بارے | 6:54 |
| وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ یَجْهَلُوْنَ | ولیکن اُن(مشرکین) میں سے اکثر جاہل ہیں | مشرکین کے بارے | 6:111 |
| قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ | اُس (موسی ؑ) نے کہا: بے شک! تم قوم ہوجو جاہل ہے | قوم موسی | 7:138 |
| وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ | ، ۱ور جاہلوں سے الگ رہیں | اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والوں کے ساتھ | 2:198 |
| وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ | ۔ لیکن میں تو تمہیں ایک جاہل (بیوقوف) قوم دیکھتا ہوں | نوحؑ کا قوم کو جواب | 11:28 |
| ١ؕ اِنِّیْۤ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ | بے شک میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ(اسطرح کا پُوچھ کر) تم جاہلوں میں سے ہو جاﺅ گے! | نوحؑ کے بارے میں | 11:46 |
| وَ اَكُنْ مِّنَ الْجٰهِلِیْنَ | ا اور جاہلوں (بیوقوفوں) میں سے ہو جاﺅں گا | یوسفؑ کی کہانی | 12:33 |
| مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ | جو تم نے یوسف اور اُس کے بھائی سے(سلوک) کیا جب تم جاہلت (نادانی) کر رہے تھے؟ | یوسفؑ کی کہانی | 12:88 |
| ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ عَمِلُوا السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ | پھر بھی تمہارا رب ایسا ہے کہ جن لوگوں نے نادانی میں برائی کا ارتکاب کرلیا | حلال و حرام کے بارے کا تسلسل | 16:119 |
| وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا | اور جب جاہل (بے وقوف) اُن سے خطاب کریں (بولیں)، تو وہ کہتے ہیں: سلام | رحمان کے بندے | 25:63 |
| ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ | ؟ نہیں، تم جاہلوں (بیوقوفوں) کی قوم ہو | لوط ؑ اور قوم | 27:55 |
| سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ لَا نَبْتَغِی الْجٰهِلِیْنَ | .تم پر سلام! ہم تو جاہلوں کو نہیں چاہتے ہیں | اہل کتاب میں جو قران پر ایمان | 28:55 |
| وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى | اور اپنے گھروں میں رہو اور تم نمائش نہ کروجاہلیت کے پہلے زمانے کی نمائش | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 33:33 |
| اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوْمًا جَهُوْلًاۙ | بے شک! وہ (انسان) ایک ظالم اور بیوقوف ہے | انسان | 33:72 |
| قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ | (آپﷺ کافرین سے) کہیں: کیا تم مجھے اللہ کے سواکسی اور کی عبادت کرنے کا حکم کرتے ہو، اوہ! اے جاہلو | اللہ کی عبادت | 39:64 |
| وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ | .اورمیں تو تمہیں وہ پیغام (تبلیغ) پہنچاتا ہوں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں، لیکن میں تو تمہیں جاہل لوگ ہی دیکھ رہا ہوں | عاد کے متعلق | 46:22 |
| اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ | جب بنا لیا اُن لوگوں نے جو کفر کرتے تھے اپنے دلوں میں جوش، جاہلیت کا جوش | تاریخی آیت | 48:26 |
| اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ | کہ تم کسی قوم پر جہالت(نادانی) سے حملہ کر دو پھر جو تم نے کیا ہو اُس پر نادم ہو جاؤ | ایمان والوں کو ہدایت | 49:6 |